15.10.2026, 02:51pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

آج 22 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
31.07.2013, 04:20am , بدھ (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی

سعید بن جبیر کہتے  ہیں  میں نے ابن عباس سے پوچھا کہ اس شخص کا کیا اجر وثواب ہے جو رمضان میں روزے رکھے اور ماہ رمضان کے حق کو پہچانے ؟ فرمایا ابن جبیر آمادہ ہو جا تا کہ میں تجھے ایسی حدیث سناؤں جو تیرے کانوں نے نہیں سنی اور نہ تیرے دل سے گزری ہے پوچھے گئے سوال کے متعلق اپنے ذہن کو خالی کر لو جو تم نے سوال کیا ہے یہ اولین و آخرین کا علم ہے۔

سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ وہ وہاں سے چلا گیئے اور اگلی صبح آمادہ ہو کر طلو ع فجر کے وقت ابن عباس کے پاس پہنچ گیے میں نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد اسے حدیث والی بات یاد دلائی اس نے میری طرف رخ کرکے کہا جو میں کہنا چاہتا ہوں اسے غور سے سنو میں نے حضرت رسول خدا کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تمھیں علم ہوتا کہ ماہ رمضان میں تمھارے لئے کتنا ثواب ہے تو تم اللہ کا مزید شکر کرتے۔

 نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ میری امت کے تمام ظاہر اور پوشیدہ گناہ معاف کردیتا ہے اور دو لاکھ درجات بلند کرتا ہے اور بہشت میں پچاس شہر تعمیر کرتا ہے۔

دوسرے دن اللہ تمھارے اٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے میں ایک سال کی عبادت ، ایک پیغمبر کا ثواب اور ایک سال کے روزے لکھتا ہے۔

 تیسرے دن تمہارے جسم کے ہر بال کے بدلے میں بہشت کے اندر سفید درّوں سے مزیّن گنبد بناتا ہے کہ جسکے اوپر اور نیچے بارہ ہزار نورانی گھر ہوں گے اور ہر گھر میں بارہ ہزار تخت ہونگے اور ہر تخت پر حور بیٹھی ہوگی ہر روز ہزار فرشتے ہاتھوں میں ھدیہ لیے تمھارے پاس آئیں گے۔

 چوتھے دن اللہ بہشت جاوید میں ستر ہزار محل تمھیں عطا کرے گا کہ ہر محل میں ستر ہزار گھر ، ہر گھر میں پچاس ہزار تخت اور ہر تخت پر حور بیٹھی ہوگی اور ہر حور کے سامنے ہزار چھوٹی کنیزیں کھڑی ہونگیں اور ان کے لباس دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہونگے۔

 پانچویں دن اللہ جنت موی میں تمھیں ایک ہزار شہر عطا کرے گا ، ہر شہر میں ستر ہزار گھر ، ہر گھر میں ستر ہزار دسترخوان اور ہر دسترخوان پر ستر ہزار کا سے اور ہر کاسے میں ساٹھ ہزار قسم کی غذا ہوگی اور ہر غذ ایک دوسرے سے مختلف ہوگی ۔

 چھٹے دن اللہ تمھیں دارالسلام میں ایک لاکھ شہر عطا کرے گا ، ہر شہر میں ایک لاکھ گھر ، ہر گھر میں ایک لاکھ سونے کے تخت ہونگے جنکا طول ستر ہزار ہاتھ ہوگا ہر تخت پر حور العین تمھاری بیوی کے طور پر بیٹھی ہوگی جس کے پیشانی پر در اور یاقوت سے مزیّن تیس ہزار دلفیں ہونگیں اور ہر دلف کو ایک سو کنیزوں نے اٹھا رکھا ہوگا۔

ساتویں دن اللہ تعالی جنت نعیم میں تمھیں چالیس ہزار شہید اور چالیس ہزار صدیق کا اجروثواب عطا کرے گا۔

 آٹھویں دن اللہ تمھیں ساٹھ ہزار عابد اور ساٹھ ہزار زاہد کے عمل کے مثل اجر وثواب عطا کرے گا ۔

نویں دن اللہ جو اجر و ثواب ایک ہزار عالم ایک ہزار اعتکاف میں بیٹھنے والے اور ایک ہزار جنگجو کو دیتا ہے ، تمھیں نصیب کرے گا ۔

 دسویں دن اللہ تمھاری ستر ہزار حاجتیں بر لائے گا سورج ، چاند، ستارے ،چوپائے ، پرندے ، تمام پتھر ، پھول ، ہر خشک و تر ، مچھلیاں ، دریا اور درختوں کے پتے تمھارے لئے استغفار کریں گے۔

گیارہواں دن تمھارے لئے چار حج اور چار عمروں کا ثواب لکھے گا اور حج ایسا ہوگا جو پیغمبر کیساتھ اور عمرہ ایسا ہوگا جو کسی شہید یا صدیق کیساتھ ادا کیا گیا ہو۔

 بارہواں دن تمھارے گناہوں کو حسنات میں بدل دے گا ور تمھاری نیکیوں کو دو برابر کردیگا اور ہر نیکی کے بدلے ایک لاکھ نیکیاں لکھے گا ۔

 تیر ہویں دن اللہ اہل مکہ اور مدینہ کی عبادت کی مثل ثواب دے گا اور تمھیں مکہ اور مدینہ کے درمیان ہر پتھر اور مٹی کی تعداد میں شفاعت نصیب کریگا ۔

چودہویں دن گویا تمھیں حضرت آدم اور نوح اور انکے بعد حضرت ابراہیم اور موسیٰ اور انکے بعد حضرت داود اور سلمان کی ملاقات کا شرف ہوا ہو اور تم نے ہر پیغمبرکے ساتھ دو سو سال تک خدا کی عبادت کی ہو۔

پندرہویں دن تمھاری دنیا و آخرت کی ہر حاجت پور ی کریگا جو کچھ حضرت ایوب کو دیا تھا، تمھیں بھی عطا کرے گا ، تمھاری دعائیں مستجاب کریگا ، حاملین عرش تمھارے لیے استغفار کریں گے اور قیامت والے دن چالیس نور عطا کرے گا جو دس دس ہوکر تمھارے دائیں ، بائیں ، آگے پیچھے ، رہیں گے ۔

سولہویں دن جب تم قبر سے نکلو گے تو تمھیں ساٹھ لباس عطا کرے گا تا کہ تم انہیں پہنو۔ تمھیں سواری کیلئے ناقہ ملے گا اور اللہ تمھارے لئے ابر رحمت بھیجے گا جو اس دن کی گرمی میں تجھ پر سایہ کئے رکھے گا۔

اور جب ستر ہواں دن آئے گا اللہ فرمائے گا یقینا میں نے انہیں اور ان کے والدین کو معاف کر دیا ہے اور اللہ ان سے قیامت کی سختیاں اٹھالے گا۔

جب اٹھارواں دن آئے گا تو اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل ، مکائیل ، اسرافیل ، حاملین عرش، کرسی اور کروبین کو حکم دیگا کہ اگلے سال تک امت محمد کیلئے استغفار کریں اور اللہ تمھیں قیامت والے دن اہل بدر کا ثواب عطا کرے گا۔

 جب انیس واں دن ہوگا تو زمین وآسمان کے تمام ملائکہ ہر روز تمھاری قبروں کی زیارت کیلئے اللہ سے اجازت لیکر آئیں گے اور ہر فرشتے کے پاس ہدیہ اور شربت بھی ہوگا۔

 جب بیسواں دن ہوگا تو خدا تمھارے لئے ستر ہزار فرشتے بھیجے گا کہ تمھیں را ندے ہوئے شیطان کے شر سے بچائیں اور وہ ہر دن کے روزے کو سوسال کے روزے کے برابر لکھیں گے اللہ تمھارے اور جہنم کے درمیان خندق بنادے گا تمھارے لئے تورات ، زبور ، انجیل اور فرقان کی تلاوت کرنے والوں کا ثواب لکھے گا تمھارے لئے حضرت جبرائیل کے ہر پر کی تعداد کے برابر ایک سال کی عبادت لکھے گا عرش اور کرسی کی تسبیح کا ثواب بھی تمھیں عطا کرے گاقرآن کی ہر آیت کی تعداد کے برابر حور العین عطا کرے گا ۔

اکیسویں دن اللہ تعالیٰ تمھاری قبروں میں ایک ہزار فرسخ تک وسعت عطا کرے گا اور تم سے قبر کی تاریکی اور وحشت کو دور کریگا تمھاری قبور کو شہدا ء کی قبریں بنائے گا اور تمھارے چہروں کو حضرت یوسف بن یعقوب کے چہرے جیسا بنائے گا ۔

 بائیسویں دن خدا تمھارے پاس ملک الموت کو اس طرح بیھجے گا جس طرح انبیاء کے پاس بھیجتا ہے اور تم سے منکر و نکیر کا خوف اٹھا لے گا دنیا کے غم اور عذاب قبر کو تم سے دور کریگا ۔

 تیئسویں دن تم پل صراط سے انبیاء ، صدقاء ، شہداء اور صالحین کیساتھ گزرو گے (تمھیں اس چیز کا ثواب ملے گا گویا) تم نے میری امت کے ہریتیم کو کھانا اور ہر عریان کو لباس عطا کیا ہے ۔

 چوبیسویں دن تم میں سے ہر شخص دنیا سے اس وقت تک نہیں جائے گا جبتک جنت میں اپنا مکان نہ دیکھ لے تم میں سے ہر شخص کو ایک ہزار مریض اور اس بے وطن کا ثواب عطا کیا جائے گا جو اللہ کی اطاعت کرتے ہوئے وطن سے نکلا ہو اور تمھیں حضرت اسماعیل کی اولاد سے ایک ہزار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ۔

 پچیسویں دن خدا تمھارے لئے عرش کے نیچے ایک ہزار سبز گنبد تعمیر کرے گا اور ہر گنبد کے سِرے پر ایک نور کا خیمہ ہو گا اللہ تعالیٰ کہے گا اے امتِ محمد میں تمھارا پرودگار ہوں اور تم میرے غلام اور کنیزیں ہو میرے عرش کے سایہ میں بنائے گئے گنبدوں میں بیٹھو۔ کھاؤ پیو۔ تمھیں مبارک ہو۔ تمھارے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ کوئی حزن و ملال اے امت محمد مجھے اپنی عزت و جلالت کی قسم میں تمھیں جنت میں ضرور بھیجو نگا تم پر اولین و آخرین (امتیں) تعجب کریں گی تم میں سے ہر ایک کو ایک ہزار نورانی تاج عطا کرونگا تم میں سے ہر شخص کو نور سے خلق کئے گئے ناقہ پر سوار کرونگا جس کی لگا میں نور کی ہونگیں جس پر سونے کے ایک ہزار حلقے ہونگے ہر حلقے پر ایک فرشتہ کھڑا ہوگا جسکے ہاتھ میں نور کا ستون ہوگا یہاں تک کہ تمھیں بغیر حساب وکتاب جنت میں داخل کروں گا جب
چھبیسواں کا دن ہوگا اللہ تم پر نظر رحمت کریگا قتل اور اموال کے علاوہ تمھارے سب گناہ معاف کریگا اور ہر روز ستر مرتبہ تمھارے گھر کو غیبت جھوٹ اور تہمت سے پاک کریگا ۔

جب ستائیسویں کا دن ہوگا تو تمھیں تمام مؤمنین و مؤمنات کی نصرت ومدد اور ستر ہزار عریان لوگوں کو لباس پہنانے میدان جنگ میں ایک ہزار جنگجو کی خدمت ، اور انبیاء پر خداکی نازل کردہ ہر کتاب کا تلاوت کا ثواب عطا کریگا ۔

آٹھائیسویں دن اللہ تعالیٰ اسکے لئے بہشت جاوید میں نور کے ایک لاکھ گھر بنائے گا اور اللہ تمھیں جنت موی میں چاندی کے ایک لاکھ گھر عطا کرئے گا اور جنت نعیم میں خالص عنبر کے ایک لاکھ گھر عطا کریگا اور جنت فردوس میں ایک لاکھ شہر عطا کرے گا اور ہر شہر میں ایک ہزار حجرے ہونگے اور اللہ جنت خلدمیں مشک کے ایک لاکھ منبر عطا کریگا ہر منبر کے وسط میں ایک ہزار زعفران کے گھر ہونگے اور ہر گھر میں ایک ہزار دُر اور یاقوت کے تخت ہونگے اور ہرتخت پرحور العین زوجہ بنکر بیٹھی ہوگی ۔

اور جب انتیسویں کا دن آئے گا ایک لاکھ محلے عطا کرے گا ہر محلے کے وسط میں درخشان قبہ ہوگا ہر قبہ میں سفید کا فور کا تخت ہوگا ہر تخت پر ایک ہزار سبز سندس کے فرش ہونگے ہر فرش پر حوریں بیٹھی ہونگیں ان کے پاس ستر ہزار عمدہ لباس ہونگے انکی پیشانی پر اسی ہزار در اور یاقوت سے مزین زلفیں ہونگیں۔

جب تیس دن مکمل ہونگے تو اللہ تعالیٰ ہر گزرے ہوئے دن کے مقابلہ میں ایک ہزار شہید اور ایک ہزار صدیق کا اور پچاس سالہ عبادت کا ثواب لکھے گا ہر روزے کے لئے دو ہزار کے روزوں کا ثواب لکھے گا دریائے نیل جو کچھ اگاتا ہے اسکی تعداد میں درجات بلند کرے گا جہنم سے نجات ، پل صراط سے گزرنے کا آسرا ، اور عذاب سے امن عطا کریگا جنت کا ریان نامی دروازہ (کہ جو قیامت تک نہیں کھلے گا لیکن اسے) حضرت محمد کی  روزہ دارامت کیلئے کھول دیا جائے گا پھر جنت کا خازن فرشتہ ندادے گا جس کی اس ماہ رمضان میں مغفرت نہ ہوسکی تو پھر کس مہینے میں اسکی مغفرت ہوگی!؟ اور بزرگ و بر تر خدا کے علاوہ کسی کے پاس کوئی طاقت وقوت نہیں ہے ۔

حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا کا طریقہ کا ریہ رہا ہے کہ جو نہی رمضان کا مہینہ آتا تو آپ ہر قیدی کو آزاد اور ہر سائل کو (مال) عطا فرماتے۔

بائیسویں دن کی دعا:

 بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ابْوابَ فَضْلِکَ، واْزِلْ عَلَیَّ فِیہِ بَرَکاتِکَ وَوَفِّقْنِی

 اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرمااس میں مجھے اپنی


فِیہِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ وَ اَسْکِنِّی فِیہِ بُحْبُوحاتِ جَنَّاتِکَ یَا مُجِیبَ دَعْوَہ الْمُضْطَرِّینَ۔

 رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما اے بے قرارلوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے۔

بایئس رمضان کے اہم واقعات

معروف مسلمان محدث اور مفسر ابن ماجہ کا انتقال

22 رمضان المبارک سنہ 273 ہجری قمری کو معروف مسلمان محدث اور مفسر ابن ماجہ کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 209 ہجری قمری میں ایران کے شہر قزوین میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف اسلامی ممالک کا سفر کیا ۔ابن ماجہ نے علم حدیث میں مہارت حاصل کرنے کے بعد اپنی مشہور کتاب سنن ابن ماجہ تحریر کی جو اہل سنت کی صحاح ستّہ میں شامل ہے ۔ابن ماجہ کی دیگر اہم کتابوں میں تفسیر قرآن اور تاریخ قزوین قابل ذکر ہیں ۔

عظیم عالم دین الحاج عبدالحسین تہرانی کا انتقال

22 رمضان المبارک سنہ 1286 ہجری قمری کو ایران کے عظیم عالم دین الحاج عبدالحسین تہرانی نے وفات پائي ۔ وہ شیخ العراقین کے نام سے مشہور تھے ۔وہ ایک فقیہ ،محقق ، دانشور اور متقی انسان اور قوی حافظہ کے مالک تھے ۔شیخ العراقین فقہ ، حدیث اور تفسیر قرآن میں انتہائي مہارت رکھتے تھے ۔انہیں مذہبی کتب جمع کرنے کا بہت شوق تھا وہ ایک بڑی لائبریری کے مالک تھے جسے انہوں نے محققین اور اہل مطالعہ کے لئے وقف کردیا ۔


( رمضان اسپیشل کی تحریر کے لیئے کئی اسلامی کتابوں اور انٹرنیٹ کے کئی مضامین سے مدد لی گئی )


:دیگر مضامین
(30.07.2013)  آج 21 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(29.07.2013) آج 20 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(28.07.2013)  آج 19 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(27.07.2013)  آج 18 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(26.07.2013) آج 17 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(24.07.2013) آج 15 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(23.07.2013) آج 14 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(18.07.2013) ماہ صیام اور محمد ّو آل محمد ّ۔استقبال رمضان پر سید اکمل حسین کی خصوصی تحریر
(14.07.2013) آج 5 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(13.07.2013) ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ
(13.07.2013) آج 4 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(12.07.2013)  ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ
(10.07.2013) ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ
(10.07.2013) اس سال 2013 میں روسی مسلمان سب سے طویل یعنی بائیس گھنٹے کا روزہ رکھیں
(10.07.2013) آج یکم رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(09.07.2013) رمضان کی فیضلت معصومین کے فرامین کی روشنی میں ۔از؛سید اکمل حسین ۔لندن
(09.07.2013)  روزے کی جسمانی و نفسیاتی افادیت ۔۔۔۔میاں امجد ۔فرانس
(08.07.2013) رمضان کا احسان ہے رمضان مہربان۔اویس قادری
(08.07.2013) چاند رمضان کا جب نظر آ گیا
(07.07.2013) کون کہتا ہے سحر نہیں ہو گی ۔۔۔از۔۔۔فرخندہ رضوی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں