19.10.2026, 05:52pm , سوموار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

حضرت علی کی یاد میں مجالس کاسلسلہ شروع
10.09.2009, 10:47am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار بھارت بیورو
لکھنو:شیعہ مسلمانوں کے پہلے امام حضرت علی کی شہادت کی تاریخ کے موقع پر آج سے پرانے لکھنو میںمجالس کاسلسلہ شروع ہوگیا۔پرانے شہر کی زیادہ ترمساجداورامام باڑوں میں حضرت علی کی یادمیں مجالس منعقد کی گئیں اورخواتین نے گھروں میں بھی ماتم کرکے حضرت علی کاغم منایا۔

آج سے شروع ہوا مجالس کاسلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا اور کل صبح کاظمین واقع مسجد کوفہ سے گلیم کے تابوت کا جلوس نکالاجائے گا جو پاٹا نالہ واقع مولانا میثم زیدی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ حضرت علی کی یاد میں پرانے شہر کی گلیوں میں شام سے ہی مجالس اور ماتم کی صدائیں گونجنے لگیں۔خواتین نے جہاں گھروں پر ماتم کرکے حضرت علی کاغم منایا وہیں درگاہ،شبیہ نجف سمیت دیگر روضوں پرپوری شب مجالس کاسلسلہ جاری رہا۔

رستم نگر واقع شبیہ نجف میں شب میں ہوئی مجلس کو مولانا میثم زیدی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی کی شہادت کامنظر بیان کیا جسے سن کر عزا داروں کی آوازیں بلند ہوگئیں۔یہاں پوری شب مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔انجمن شمشیر حیدری وخدام حسینی کی جانب سے کل شام ساڑھے سات بجے روضہ فاطمین کے حضرت قاسم ہال میں منعقد مجلس کو مولانا میثم کاظم جرولی خطاب کریں گے۔ادارہ غلامان حیدر کرار کی جانب سے وکٹوریہ اسٹریٹ واقع شیعہ پی جی کالج میں شب آٹھ بجے ہونے والی مجلس کو مولانا میثم زیدی خطاب کریں گے۔

 میثم تمارفاﺅنڈیشن کی جانب سے گیارہ ستمبر کو دن میں ایک بجے حضرت گنج واقع امام باڑہ شاہ نجف میں منعقد مجلس کو مولانا یعسوب عباس خطاب کریں گے۔اسی سلسلہ میں تحسین گنج واقع امام باڑہ سجادیہ میں انیس سے اکیس رمضان تک شب نوبجے مجلس ہوگی جسے مولانا امیر حیدر خطاب کریں گے۔

ثانی زہرہ کمیٹی کی جانب سے سعادت گنج واقع کربلا دیانت الدولہ میں خیمہ گاہ جناب زینب میں گیارہ رمضان(۲۱ستمبر)کو ’بیٹی کے گھر میں باپ کا پرسہ‘کے عنوان سے مجلس ہوگی اس کے علاوہ تعزیہ دار سیوک سنگھ کے ہندو تعزیہ دار بھی حضرت علی کی شہادت کی تاریخ پر انیس سے اکیس رمضان تک بشیرت گنج واقع امام باڑہ کشنو خلیفہ میں غم منائیں گے اور حضرت علی کے تابوت میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ بھی دیگر محلوں میں مجلس وماتم کرتے ہوئے حضرت علی کا غم منایاگیا۔

بشکریہ۔ڈیلی آگ ڈاٹ آئی این

:دیگر مضامین
(09.09.2009) امیر المومنین علی عیلہ السلام کے یوم شہادت کا جلوس
(08.09.2009) آٹھ ستمبر عالمی یوم خواندگی کے طور پر منایا جاتا ہے
(06.09.2009) امام حسن علیہ السلام نے خلافت کے عہدہ سے چمٹے رہنا گوارہ نہیں کیا
(29.08.2009) ادب میں طالبانیت کا آغاز اورادبی طالبان۔از حیدر طباطبائی
(23.08.2009) جرمنی میں پاکستان کا تریسٹھویں یوم آزادی
(20.08.2009) پاکستان کا 63جشن آزادی اور آسٹریلیا
(18.08.2009) فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی ایک کامیاب تقریب
(18.08.2009) یورپ میں ایام جشن اہلبیت کی محفلیں
(17.08.2009)  پاکستان قونصلیٹ فرینکفرٹ میں تقریبِ یومِ آزادی
(14.08.2009) فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی تقریب جاوید ہاشمی کی زیر صدارت ہوئی
(12.08.2009) ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
(31.07.2009) شہدائے اسلام کانفرنس لندن میں منعقد ہوگی
(31.07.2009) جرمنی کا شہر ہائیڈل برگ جہاں آج بھی یادِ اقبال تازہ ہے
(20.07.2009)  دریائے نیکر (ہائیڈل برگ) کے کنارے ایک نشت
(16.07.2009) سڈنی میں دو روزہ عظیم الشان اور روح پرور میلاد کی محفل
(12.07.2009)  مسجد زہرا فرینکفرٹ میں جشن مولود کعبہ کی روح پرور محفل
(09.07.2009) جرمنی۔ فرینکفرٹ کی مسجد زہرا میں جشن مولود کعبہ
(25.06.2009) زرین حبیب کے لیئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا نوٹیفکیشن
(25.06.2009) فرنکفرٹ میں محفل مشاعرہ اور شام غزل
(21.06.2009) ڈیلس کے ریڈیو ‘‘فن ایشیا‘‘ پر اردو ادب کا مقبول پروگرام ‘‘بزم ادب‘‘



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں