19.10.2026, 05:53pm , سوموار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

کراچی میں احمد ترازی کے برادر نسبتی شاکر علی کا اغوا
15.09.2009, 01:02am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار انتظامیہ
عالمی اخبار کے مستقل کالم نگار،دینی موضوعات کے مستند لکھاری  اور معروف محقق جناب احمد ترازی کے برادر نسبتی ''سالے'' 28 سالہ شاکر علی کو کراچی میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور اب انکی رہائی کے لیئے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں روز بروز امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور اغوا،ڈکیتی اور ایسے ہی دیگر جرائم کے باعث عام شہریوں کی زندگی وبال جان بن کر رہ گئی ہے۔

احمد ترازی کی اہلیہ شدید پریشان ہیں اور بھائی کے اغوا کے غم میں نہایت علیل ہو ئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا کرنے والوں نے رہائی کے بدلے پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے جو اس متوسط طبقے کے گھرانے کے لیئے ناممکن سا کام ہے۔

مغوی کی چھوٹی چھوٹی تین بچیاں ہیں

تفصیلات کے مطابق مغوی کا ایک مرتبہ فون اس کی بیوی کے پاس آیا جس میں اس نے بتایا کہ مجھے یہ لوگ اٹھا کر لے آئے ہیں  اور میں کہاں ہوں کچھ معلوم نہیں۔ انہوں نے بہت مارا ہے اور پیسے مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی سے مزید کہا کہ  تم اپنا اور بچوں کا خیال رکھنا۔

 اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اس کا فون مسلسل بند جارہا ہے ،اغوا کرنے والوں نے بھی کوئی فون نہیں کیا اور اس کے بعد نہ کوئی رابطہ ہوا ہے

عالمی اخبار کی انتظامیہ صوبے کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کے سربراہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایک صاحب علم جناب احمد ترازی اور ان کے گھر والوں کی اس موقع پر مدد کریں اور مغوی کی بازیابی کی کوشش کریں۔

ہم اپنے تمام قارئین سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ جناب احمد ترازی کے سالے کی باحفاظت بازیابی کے لیئے رمضان المبارک کی ان مبارک اور متبرک راتوں میں خاص دعا کریں۔

:دیگر مضامین
(13.09.2009) مسلم تھنکرز فورم۔حضرت علی کے یوم شہادت پر سیمینار
(11.09.2009) حضرت علی کبھی باطل طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے
(10.09.2009)  حضرت علی کی یاد میں مجالس کاسلسلہ شروع
(09.09.2009) امیر المومنین علی عیلہ السلام کے یوم شہادت کا جلوس
(08.09.2009) آٹھ ستمبر عالمی یوم خواندگی کے طور پر منایا جاتا ہے
(06.09.2009) امام حسن علیہ السلام نے خلافت کے عہدہ سے چمٹے رہنا گوارہ نہیں کیا
(29.08.2009) ادب میں طالبانیت کا آغاز اورادبی طالبان۔از حیدر طباطبائی
(23.08.2009) جرمنی میں پاکستان کا تریسٹھویں یوم آزادی
(20.08.2009) پاکستان کا 63جشن آزادی اور آسٹریلیا
(18.08.2009) فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی ایک کامیاب تقریب
(18.08.2009) یورپ میں ایام جشن اہلبیت کی محفلیں
(17.08.2009)  پاکستان قونصلیٹ فرینکفرٹ میں تقریبِ یومِ آزادی
(14.08.2009) فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی تقریب جاوید ہاشمی کی زیر صدارت ہوئی
(12.08.2009) ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
(31.07.2009) شہدائے اسلام کانفرنس لندن میں منعقد ہوگی
(31.07.2009) جرمنی کا شہر ہائیڈل برگ جہاں آج بھی یادِ اقبال تازہ ہے
(20.07.2009)  دریائے نیکر (ہائیڈل برگ) کے کنارے ایک نشت
(16.07.2009) سڈنی میں دو روزہ عظیم الشان اور روح پرور میلاد کی محفل
(12.07.2009)  مسجد زہرا فرینکفرٹ میں جشن مولود کعبہ کی روح پرور محفل
(09.07.2009) جرمنی۔ فرینکفرٹ کی مسجد زہرا میں جشن مولود کعبہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں