16.10.2026, 04:34pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

انشائیہ: چینی اور چین از: سید انور ظہیر رہبر
16.09.2009, 09:00am , بدھ (GMT+1)

سید انور ظہیر رہبر ۔برلن، جرمنی

ایک طرف تو پاکستان میں چینی نہیں مل رہی ہے لیکن دوسری طرف صدر پاکستان روز روز چین کا دورہ کررہے ہیں۔ ہمیں اْمید تھی کہ وہ اس بار اپنے ساتھ چین سے ضرور چینی کی کئی بوریاں ساتھ لا ئیں گے لیکن وزیر اطلاعات نے یہ کہکر ساری اْمیدوں پر پانی پھیر دیا کہ " عوام چینی کا استعمال کم کرئیں " ۔ ہائے بچاری عوام !!! جب چینی اْسے مل ہی نہیں رہی ہے تو پھر وہ چینی کا استعمال کیسے کم کرے ۔ ۔۔۔ کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا۔۔۔۔

چینی نہ ملنے پر یہ بحث بھی عوام میں زور پکڑ رہی ہے کہ آخر شکر کو "چینی " کا نام کس نے دیا۔ ہمارے کچھ دانشور، جی جناب پاکستانی دانشوروں کا خیال ہے کہ شروع شروع کے صاحبِ اقتدار نے چین سے پاکستان کی دوستی سے متاثر ہو کر" شکر " کو چینی کہنا شروع کردیا تھا۔

اگر یہ بات کچھ لمحے کے لئے سچ مان لی جائے تو عوام کا یہ سوال ہر گز بے جا نہیں ہے کہ اگر چین پاکستان کا سب سے اچھا دوست ہے تو پھر پاکستان سے چینی غائب کیوں ہے ۔ لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو پاکستان میں " چینی " اب بھی بہت ہیں ۔ بس کیا کیا جائے وہ چینی اب اتنی فر فر اردو بولتے ہیں کہ اندازاہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ پاکستانی ہیں یا شکر او معاف کیجے گا پاکستانی ہیں یا چینی ۔۔۔ اور چینیوں کی موجودگی کے باوجود "چینی " کا نہ ملنا بھی حیرت انگیز ہی ہے ۔ ۔۔۔۔

 ایک تو یہ سروے کرنے والے لوگ کوئی چیز چھوڑتے ہی نہیں بس ہر چیز کا سروے کرتے رہتے ہیں ۔ حا لیہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذیباطیس کی بیماری بہت بڑھ رہی ہے ۔ اب اس ذیباطیس کی بیماری سے چینی کا تو بڑا عمل دخل ہے ۔ شاید یہ حکومت اپنے عوام کو صحت مند دیکھنا چاہتی ہے اور اسی لیے جان بوجھ کر چینی کو مارکیٹ سے غائب کروا دیا ۔ آخر عوام کو صحت مند رکھنا بھی تو حکومت کی ذمہ داریوں میں ہی شمار کیا جاتا ہے ۔

 اگر ایسا ہے تو پھر تو میں واری جاؤں اپنی حکومت پر کہ اْنھیں عوام کی صحت کا کتنا خیال ہے ۔ ورنہ عوام اگر خدا نہ خوانستہ ذیباطیس کی بیماری میں مبتلا ہوتی رہے گی تو پھر ایک دن ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ اس بیماری کے باعث چینی کو استعمال کرنے والے ہی نہ ہوں اور چینی کا ملک میں اتنا ڈھیر لگ چکا ہو کہ چینی چین والوں کو دینی پڑ جائے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن چینی اتنی زیادہ ہوجائے کہ عوام کے استعمال کرنے کے باوجود بچی رہے ۔۔۔

 یہ ایک خواب ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ میں بھی کئی عرصوں سے دیکھ رہا ہوں ۔۔۔۔ عوام تو بچارے پیدا ہی ہوئے ہیں صرف خواب دیکھنے کے لئے۔۔۔۔ کبھی آٹا ملنے کا خواب ، کبھی چینی ملنے کا خواب ، کبھی صاف پانی ملنے کا خواب تو کبھی بجلی ملنے کا خواب۔۔۔۔۔۔ اور ہمارے کرتا دھرتا عوام کو خواب دیکھانے کا وہ ہنر جانتے ہیں کہ بچارے عوام جاگتے سوتے ، اٹھتے بیٹھتے سہانے خواب دیکھتے رہتے ہیں ۔۔۔۔ ایک ایسا خواب ، جو خواب تو ہوتا ہے لیکن تعبیر اْسکی جانے کہاں کھوئی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔

 اب مجھے لگ رہا ہے کہ میری ان باتوں پر چینی کی کمی کا اثر ہو رہا ہے اور میرا لہجہ بھی نمکین ہوتا جارہا ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ کڑوا ہو اور اسکو میٹھا کرنے کے لیے پھر چینی کی مزید ضرورت پڑے اور مجھ پر الزام لگ جائے کہ اب ان " کڑووں " کو نگلنے کی ہی وجہ سے دراصل چینی کا بحران آیا ہے ۔۔ میں اپنے قلم کی تحریر کو سمیٹ لوں اور دعا کرؤں کہ " شیر و شکر " ہونے والے یہ صاحبِ اقتدار عوام کو بھی کچھ میٹھا کردئیں ۔۔۔۔۔۔


:دیگر مضامین
(15.09.2009) جارج ڈبلیو بش کو جوتے مارنے والا عراقی صحافی رہا ہو گیا
(15.09.2009) ارے بھئی ڈاک کا ٹکٹ بیس کروڑ روپے کا۔حیرت ہے
(14.09.2009) پاکستان میں خواندگی کا مسلہ ایک عفریت،از طیبہ عاطف
(13.09.2009) میزبان ایک ہی ہے لیکن مہمان بدلتے ہیں
(09.09.2009) آٹے کا تھیلا اپنی قیمت سن کر خود بے ہوش ہو گیا
(08.09.2009) علامہ اقبال کی روح سے ایک بار پھرمعذرت کے ساتھ
(07.09.2009)  برطانیہ کے شہزادوں کے فون بھی محفوظ نہیں۔
(06.09.2009) کیا آپ نے کبھی منظوم کارٹون ملاحظہ کیا ہے؟
(06.09.2009) انا انزلناہ فی لیلۃ القدر۔ وما ادارک ما لیلۃ القدر
(04.09.2009) آ آ آ آ۔۔۔آوندے جاؤ تے پھسدے جاؤ۔
(03.09.2009) پاکستان کے وفاقی وزیرحامد کاظمی پر حملہ
(03.09.2009) شکاگو کے ''سیئرز''ٹاور سے شہر پر ایک نظر
(03.09.2009) سویڈن کے شہروں میں ماہ رمضان۔از سائیں رحمت ناتھن شاہی
(02.09.2009) ڈاکٹر قدیر خان کا پروٹوکول ختم۔پروٹوکول پھر بحال
(01.09.2009) انیس رمضان شب ضربت سے اکیس رمضان یوم شہادت تک
(31.08.2009) بارہ سال قبل شہزادی ڈیانہ کا سفر آخرت
(31.08.2009) شہزادی ڈیانا کی وفات کو بارہ برس ہوگئے
(31.08.2009) غروب ہوتا ہوا سورج نئے دن کی نوید دے گیا
(31.08.2009) انیس رمضان شب ضربت سے اکیس رمضان یوم شہادت تک
(30.08.2009) امریکہ: اغوا شدہ لڑکی 18سال بعد مل گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں