16.10.2026, 01:08pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاکستان کے راجکپور اداکار سید کمال انتقال کر گئے
01.10.2009, 11:06am , جعمرات (GMT+1)

شوبز رپورٹر
        
   
  
   
 
فلم  اور ٹی وی کے معروف اداکار سید کمال کراچی یکم اکتوبر جمعرات کی صبح میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر پچہتر سال تھی۔کمال کو پاکستان کے پہلےمزاحیہ اداکار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے

وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا  تھے اور دل کے آخری دورے نے انکی جان لے لی۔انہوں نے لواحقین میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔

فنون لطیفہ اور فلمی دنیا کے متعدد افراد نے انکی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے سویرا، سہاگن، آشیانہ، جوکر، دال میں کالا، باپو، اپنا پرایا، ایاز، مراد سمیت کوئی دو درجن فلموں میں کام کیا۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم ’بہن بھائی‘ میں انہیں نگار ایورڈ سے نوازا گیا۔

 پاکستان میں ساٹھ اور ستر کے عشرے کے کامیاب اداکار سید کمال بھارت کے شہر میرٹھ میں  پیدا ہوئے تقسیم کے بعد انیس سو ستاون میں پاکستان آگئے جہاں 1958 میں انہوں اپنی پہلی فلم ’ٹھنڈی سڑک‘ بنائی۔

اداکار کمال پاکستانی فلموں کی پہچان تھے اورانہوں نے اپنے دور میں لاتعداد مشہور فلموں میں کام کیا جس کے باعث ان کے کام کو پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں سراہا گیا۔

انکی شکل ھارتی اداکار راج کپور سے کافی مشابہ تھی اس لیے انہیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بھارت میں لوگ اکثر دھوکا کھا جاتے اور ایک مرتبہ جب وہ ممبئی میں تھے تو لوگ ان کے ارد گرد یہ سمجھ کر جمع ہو گئے کہ وہ راج کپور ہیں۔

کمال نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور انیس سو پچاسی میں اسوقت کے آمر مطلق جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں بھی حصہ لیا مگر کامیاب نہیں ہوسکے جس کے بعد انہوں نے فلم ’سیاست‘ بنائی جو فلاپ ہوگئی۔

انہوں نے فلم کی بڑی سکرین کے بعد ٹی وی کی چھوٹی سکرین پر بھی کام کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی کراچی سینٹر سے ’کمال کا شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی کی ۔

:دیگر مضامین
(01.10.2009) انڈونیشیا میں زلزلہ، ایک ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ہے
(30.09.2009) طالبان رہنما بیت اللہ محسود کی لاش کی ویڈیو جاری ہو گئی
(30.09.2009) ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی ایرانی خاتون وزیر
(30.09.2009) سوات جہاں سیاحوں کے جانے میں عشرے درکار ہیں
(30.09.2009) سری لنکا سے ایک عجیب و غریب خبر ہے کرکٹ کی
(29.09.2009) احمد فراز کی غزل کو لتا منگشیکر کی آواز نے امر کیا
(29.09.2009) فرینکفرٹ میں داڑھی اور مونچھوں کا مقبول مقابلہ
(28.09.2009) تلاش افکار۔از سید مصباح حسین
(28.09.2009) کیا جمہوریت اب امریکہ کی ترجیح نہیں رہی ہے؟
(28.09.2009) آئی ایم ایف کی غلامی بھی حکومت کی کامیابی ہے
(28.09.2009) لتا منگیشکر کو 80 ویں سالگرہ پر عالمی اخبار کا خراج عقیدت
(28.09.2009) لتا منگیشکر کو 80 ویں سالگرہ مبارک ہو
(26.09.2009) انڈونیشیا میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ وزنی نو مولود
(24.09.2009) وطن کے سب غریبوں کے لیئے یہ عید وحشت ہے
(24.09.2009) بچوں کی ایک انوکھی بیماری آٹزم ۔از ڈاکٹر نذیر مشتاق
(24.09.2009) آپ تو یہ کہتے ہیں کہ اوسامہ امریکی ایجنٹ تھا
(24.09.2009) وطن کے سب غریبوں کے لیئے یہ عید وحشت ہے . صفدر ہمدانی
(23.09.2009) عین الیقین یا علم الیقین۔از امین ترمذی۔ ڈیلس
(22.09.2009) عراق سے امریکی انخلا:مواقع اور چیلنجز
(22.09.2009) جمہوریت کے گھوڑے کے لیئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں