15.10.2026, 08:10pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

گوگل الیکٹرانکس بکس میں لاکھوں کتابیں آن لائن ہیں
10.10.2009, 01:00am , ہفتہ (GMT+1)

انٹرنیٹ پر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں پیش کرنے کے ایک منصوبے ’’گوگل بُکس‘‘ پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس کے تحت کئی ملین کتابیں انٹرنیٹ پر پڑھی جا سکیں گی۔

امریکی کمپنی گوگل انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک بڑے سرچ انجن کے طور پر ہی شہرت نہیں رکھتی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اِس نے کئی دیگر شعبوں میں بھی نئی روایات قائم کرتے ہوئے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے اور مالی اعتبار سے بھی ایک انتہائی مستحکم کاروباری ادارے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ گوگل کے تازہ ترین منصوبے کا تعلق ڈیجیٹل کتابوں سے ہے، جو لاکھوں کی تعداد میں انٹرنیٹ پر موجود ہوں گی۔

جہاں گوگل کا کہنا یہ ہے کہ کئی ملین کتابوں کو انٹرنیٹ پر پڑھنے کی سہولت سے قارئین، مصنفین اور ناشرین سبھی کو فائدہ ہو گا، وہاں کئی حلقے اِس  منصوبے کی شدید مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر یہاں یورپ میں اس منصوبے کے حوالے سے کئی خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

کتابوں کی انٹرنیٹ پر دستیابی سے سب کو فائدہ ہوگا، گوگلفرانسیسی شہر لِیَوں کی لائبریری کے ڈائریکٹر پاٹرِک بوزِین کو گذشتہ مہینوں کے دوران زبردست تنقید برداشت کرنا پڑی ہے۔ اُن کا قصور یہ ہے کہ اُنہوں نے گذشتہ برس گوگل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس میں گوگل کو اِس لائبریری کی پندرہویں صدی سے لے کر اُنیسویں صدی تک کی پانچ لاکھ کتابیں اسکین کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم گوگل لائبریری کے اِس منصوبے پر کئی حلقوں کو اعتراض ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تو گویا اپنا ثقافتی ورثہ بیچ ڈالنے کے مترادف ہے اور یہ بھی کہ اِس طرح گوگل کو اِس شعبے میں ایک بالا دست حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ لیکن لِیَوں لائبریری کے ڈائریکٹر بوزِین مطمئن ہیں کیونکہ اُنہوں نے اِس معاہدے میں یہ شرط رکھی ہے کہ گوگل کا اسکین کیا گیا تمام مواد وہ بغیر کوئی معاوضہ ادا کئے اپنی لائبریری کی وَیب سائیٹ پر بھی مہیا کر سکیں گے۔

 اور یہ بہت بڑی سہولت ہے کیونکہ اگر لائبریری کو خود اپنی کتابیں اسکین کرنا پڑیں تو ایک ایک صفحے پر بارہ سے لے کر اَسی سینٹ تک کی لاگت آئے گی، جسے گوگل جیسا مستحکم ادارہ تو برداشت کر سکتا ہے لیکن ایک عام لائبریری ہرگز نہیں۔

آٹھ اور نو ستمبر کو برسلز میں میڈیا کے امور سے متعلق یورپی کمشنر وِویانے رے ڈِنگ نے گوگل کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مصنفین اور ناشرین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی اور گوگل کے اِس منصوبے کی حمایت کی۔ زیادہ سے زیادہ کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں سامنے لانے کی حامی رے ڈِنگ کا کہنا ہے:’’اب تک لائبریریوں میں موجود کتابوں کا محض ایک فیصد ڈیجیٹل شکل میں دستیاب بنایا جا سکا ہے۔ باقی کی کتابیں کون ڈیجیٹلائز کرے گا؟ اِس پر بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ یورپ کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ حکومتیں اتنے بھاری اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں۔‘‘

 یورپی پارلیمان کی رکن ہیلگا ٹروپل قدیم کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں سامنے لانے کی حامی ہیں یورپی پارلیمان کی رکن ہیلگا ٹروپل بھی، جو جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں، قدیم کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں سامنے لانے کی حامی ہیں تاکہ اُن تک زیادہ سے زیادہ قارئین کی رسائی ہو سکے۔

 نئی نئی شائع ہونے والی کتابوں کے ڈیجیٹل ایڈیشن انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے حوالے سے وہ کہتی ہیں:’’ڈیجیٹل شکل میں صرف وہ کتابیں پیش کی جانی چاہییں، جہاں واقعی کاپی رائٹ یعنی جملہ حقوق کا خیال رکھا گیا ہو۔ ظاہر ہے، ایسے میں باقاعدہ معاہدے طے کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن میرے خیال میں یہ سب تفصیلات طے ہو سکتی ہیں۔‘‘

ایسی کئی تفصیلات امریکی مصنفین نے گوگل کے ساتھ بہرحال طے کر لی ہیں، گو آنے والے دنوں میں ابھی وہاں بھی کافی کچھ طے ہونا ابھی باقی ہے۔ تاہم امریکی ادیب جیمز گلائیک کی نظر میں یورپ میں ظاہر کئے جانے والے شکوک و شبہات بہرحال ناقابلِ فہم ہیں:’’اِن ڈیجیٹل کتابوں سے ہونے والی آمدنی اُنہی کو ملے گی، جن کے پاس اِن کتابوں کے حقوق ہوں گے۔

 گوگل کو تو محض آمدنی کا ایک مخصوص حصہ ہی ملے گا، مثلاً جب کتابوں کے متن  کے ساتھ اشتہارات وغیرہ بھی دیکھے جا سکیں گے۔‘‘

خود گوگل کی بھی پوری کوشش ہے کہ  تمام متعلقہ حلقوں کے خدشات دور کئے جائیں تاکہ ’’گوگل بُکس‘‘ نامی اِس منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔


:دیگر مضامین
(09.10.2009)  پشاور کےخودکش حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک
(09.10.2009) امن کا نوبل انعام مجھے نہیں لینا تھا لیکن پھر بھی اوباما کو کیوں؟
(09.10.2009) کیری لوگر بل کا متن… یہ بل پاکستان میں متنازعہ بنا ہوا ہے
(08.10.2009) پاکستان اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کا ہولناک زلزلہ
(08.10.2009) پاکستان اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کا خوفناک زلزلہ
(08.10.2009) کیری لوگر بل نے بابا پوری قوم جگا دی ہے
(08.10.2009) آزاد کشمیر اور پاکستان میں 8 اکتوبر 2005 کا تباہ کن زلزلہ ۔ چوتھی برسی
(07.10.2009) یقین کریں کہ یہ کارٹون نہیں لگتا لیکن کارٹون ہے
(07.10.2009) پاکستان کے ایک منفرد موسیقار بابا جی اے چشتی
(07.10.2009) ٓٓٓٓآ ہ ! خا لد یو سف ۔تحریر : سرور غزالی ۔برلن
(06.10.2009) دیوار برلن کے انہدام کی سالگرہ اور وال آف ساؤنڈ۔از؛مقبُول ملک
(06.10.2009) آباد کر کے شہر خموشاں ہر ایک سو۔از؛ راجہ اکرام الحق ۔ اسلام آباد
(05.10.2009) اسلام آباد میں ورلڈ فوڈ پروگرام کےدفتر پر خودکش حملہ
(05.10.2009) پاکستانی کرکٹ کے تفصیلی معاینے کا وقت آ گیا ہے
(05.10.2009) ایک تصویر کہ جو موجبِ حیرت ہے بہت جانِ جہاں
(04.10.2009) چار اکتوبرعلامہ شاہ احمد نورانی کی چھٹی برسی ۔از؛محمداحمد ترازی
(03.10.2009) دنیا کے سو بڑے اخبارات میں اردو کا کوئی اخبار شامل نہیں
(02.10.2009) جیون بھر ساتھ نبھائیں گے ہم دونوں۔ یہ وعدہ رہا
(02.10.2009) جوہانسبرگ کی نائٹ لائف اور نسلی تعصب۔از؛عدنان اسحاق
(01.10.2009) چین میں انقلاب کی ساٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں