15.10.2026, 11:20pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

آباد کر کے شہر خموشاں ہر ایک سو۔از؛ راجہ اکرام الحق ۔ اسلام آباد
06.10.2009, 01:02am , منگل (GMT+1)

راجہ اکرام الحق ۔ اسلام آباد

آباد کر کے شہر خموشاں ہر ایک سو
کس کھوج میں ہے تیغ ستم گر لگی ہوئی؟

کیری اور لوگر دونوں نے جو کچھ کیا، جس طرح یہ بل بنایا وہ داد کے مستحق ہیں۔

مت سمجھئے گا کہ میں بل کا حمایتی ہوں، بلکہ میں تو ان کے جذبہ حب الوطنی کو داد دے رہا ہوں۔ ان کا ملک امریکہ ہے، اور اس کےساتھ محبت ایک فطری جذبہ ہے۔ اس کا ثبوت انہوں نے اس بل کی صورت میں دیا۔

اس بل سے پہلے ہی امریکہ نے پاکستان کو اپنی کالونی بنایا ہوا ہے، جب اور جہاں چاہے جا سکتا ہے، آزادانہ نقل و حرت بمع خطرناک ہتھیار ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔ دار الحکومت اسلام آباد سے لیکر سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی تک میں، ہر گھر، ہر دفتر اور ہر ادارہ ان کے لئے اپنے گھر کی بالکونی کی طرح کھلا ہے۔ ان کے کام میں مداخلت کا خیال بھی برتر از گناہ تصور کیا جاتا ہے۔ سوات سے لے کر وزیرستان اور تمام قبائلی علاقہ جات ڈرون طیاروں کے لئے فارم ہاؤس بنے ہوئے ہیں۔ جب چاہا، جہاں چاہا حملہ کیا، معصوم جانوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا اور چلے گئے۔ خراماں خراماں آئے اور خراماں خراماں چلے دئے ۔

پھر اس بل نے تو چار چاند لگا دئیے۔ ان کے تمام سیاہ کارناموں کو اعمال حسنۃ بلکہ کارہائے نمایاں کی سند فراہم کر دی۔ اب جب چاہیں اور جہاں چاہیں، شرائط کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر حملہ کردیں، جس کو چاہیں اٹھا کر لے جائیں، جس مسجد مدرسے کو چاہیں طلبہ سمیت زمیں بوس کر دیں۔ کوئی آواز نہیں اٹھا سکے گا۔کیوں کہ ہم نے خود سر محضر مہر لگا کر انہیں تمام اختیارات اور سفید و سیاہ کا مالک بنا دیا ہے۔

ضرور ان کے دل میں خیال آیا ہو گا کہ اگر ہم پاکستان کو اتنی امداد دے رہے ہیں۔ امریکہ کا اتنا پیسہ پاکستان جا رہا ہے تو جوابا امریکہ کو بھی کچھ نہ کچھ فائدہ ہونا چاہیے۔ اور یاد رہے کہ وہ لوگ سرمایہ دارانہ نظام کے علمبردار اور مبلغ ہیں، اس لئے بغیر نفع کے وہ کسی کی مدد کریں ’’محال است‘‘ اور ایسی توقع رکھنا ’’جنوں است۔‘‘

کیری لوگر بل جن شرائط کے ساتھ سامنے آیا ہے اس کے ساتھ اسے منظور کرنا ’خاکم بدہن‘ پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے ۔

لیکن اس بل پر امریکہ یا اس کے اداروں کو مورد الزام ٹھہرانا زیادتی ہو گی۔ کیوں کہ یہ تیر کھانے کے بعد جب آپ کمین گاہ کی جانب دیکھیں گے تو اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گی۔

پاکستان کے ہر میں شہر خموشاں بسا کر اب نہ جانے کس کھوج میں ہے یہ تیغ ستم گر۔۔ کوئٹہ اور کراچی پر حملہ کرنے کے لئے بے تاب ہے۔

لیکن صدر پاکستان کے احترام میں زبانوں کو تالے لگا لیجئے۔ آزای اظہار کا گلا گھونٹ دیجئے۔ اور اس زہر ہلاہل کو قند سمجھ کر پی جائیے ورنہ اس بل کے چرنوں میں آپ بھی قربان ہو سکتے ہیں۔ اور آپ کو بھی بلی کا بکرا بنایا جا سکتا ہے۔

لاؤ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
کس کس کی مہر سے سر محضر لگی ہوئی


:دیگر مضامین
(05.10.2009) اسلام آباد میں ورلڈ فوڈ پروگرام کےدفتر پر خودکش حملہ
(05.10.2009) پاکستانی کرکٹ کے تفصیلی معاینے کا وقت آ گیا ہے
(05.10.2009) ایک تصویر کہ جو موجبِ حیرت ہے بہت جانِ جہاں
(04.10.2009) چار اکتوبرعلامہ شاہ احمد نورانی کی چھٹی برسی ۔از؛محمداحمد ترازی
(03.10.2009) دنیا کے سو بڑے اخبارات میں اردو کا کوئی اخبار شامل نہیں
(02.10.2009) جیون بھر ساتھ نبھائیں گے ہم دونوں۔ یہ وعدہ رہا
(02.10.2009) جوہانسبرگ کی نائٹ لائف اور نسلی تعصب۔از؛عدنان اسحاق
(01.10.2009) چین میں انقلاب کی ساٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے
(01.10.2009) پاکستان کے راجکپور اداکار سید کمال انتقال کر گئے
(01.10.2009) انڈونیشیا میں زلزلہ، ایک ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ہے
(30.09.2009) طالبان رہنما بیت اللہ محسود کی لاش کی ویڈیو جاری ہو گئی
(30.09.2009) ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی ایرانی خاتون وزیر
(30.09.2009) سوات جہاں سیاحوں کے جانے میں عشرے درکار ہیں
(30.09.2009) سری لنکا سے ایک عجیب و غریب خبر ہے کرکٹ کی
(29.09.2009) احمد فراز کی غزل کو لتا منگشیکر کی آواز نے امر کیا
(29.09.2009) فرینکفرٹ میں داڑھی اور مونچھوں کا مقبول مقابلہ
(28.09.2009) تلاش افکار۔از سید مصباح حسین
(28.09.2009) کیا جمہوریت اب امریکہ کی ترجیح نہیں رہی ہے؟
(28.09.2009) آئی ایم ایف کی غلامی بھی حکومت کی کامیابی ہے
(28.09.2009) لتا منگیشکر کو 80 ویں سالگرہ مبارک ہو



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں