15.10.2026, 07:21pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

وسط ایشیاکی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہے
04.11.2009, 01:28am , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں خود تاجکستان اور وسط ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔مسجد دوشنبے کے علاقے سناں میں تعمیر کی جارہی ہے جس میں ایک لاکھ 50ہزار فرزندان اسلام نماز ادا کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ تاجکستان سابق سوویت ریاست ہے اور یہاں ایک طویل عرصے تک کمیونسٹ حکومت رہی ہے تاہم 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے ساتھ ہیں تاجکستان سمیت وسطی ایشیاء کی کئی ریاستوں نے آزادی کا اعلان کردیا تھا۔ ان ریاستوں میں زیادہ تر اسلامی ریاستیں ہیں۔

 مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں تاجکستان میں متعین مسلمان ممالک کے سفراء اور پوری دنیا سے امام اعظم ابو حنیفہ  کی1310ویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم میں آنے والے مندوبین ، علماء کرام ، مشائخ اور محققین نے شرکت کی ۔تاجک صدر امام علی رحمن نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ۔مذکورہ مسجد تاجکستان اور وسط ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہو گی ۔

مسجد کی تعمیر کو سرکاری میڈیا پر خاصی کوریج دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ملک قطر نے تعمیر کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اس کی تعمیر پر کروڑوں ڈالر خرچ ہوں ۔

تقریب سے خطاب کے موقع پر تاجک صدر نے کہا کہ مسجد کی تعمیر سے ناصرف لوگوں کو ایک جگہ اکھٹے ہوکر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا موقع
 
ملے گا بلکہ مسلمانوں کے لئے یہ مقام غیر روایتی پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگا جہاں وہ ایک دوسرے کے خیالات اور نظریات سے آگاہ ہوسکیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر سے لوگوں میں محبت پروان چڑھے گی اور انتہا پسندی کا قلع قمع ہوگا ۔ مسجد کے صحن میں ایک بڑا پھوارا لگایا جائے گاجو تاجکستان میں بڑی مقدار میں موجود پانی کے ذخائز کی علامت ہوگا۔

اس وقت وسط ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد تاجکستان کے پڑوسی ملک ترکمانستان میں واقع ہے جسے وہاں کے ایک آمر صفر مراد نے تعمیر کرایا تھا ۔ کہا جا تا ہے کہ صفر مراد نہ صرف ضدی طبیعت رکھتا تھا بلکہ وہ ایک ایسا آمر حکمراں تھا جس کی اپنی سوچ تھی۔ اس نے مسجد کی تعمیر پر اپنے نظریات تحریر کرائے تھے جو اسلام پسند رجحان رکھنے والوں کی سوچ کے برخلاف تھے اسی وجہ سے ان نظریات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

تاجک صدر امام علی رحمن ملک بھر میں وسیع و عریض تعمیراتی منصوبوں کے بانی اور دلدادا کہے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں ناجائز مساجد کی تعمیر رکوا کر کچھ نئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔ ان منصوبوں میں تاجکستان اور وسط ایشیاء کی سب سے بڑی مسجدکی تعمیر بھی شامل ہے۔

تاجکستان 1990ء تک خانہ جنگی کا شکار رہا ہے ۔ اسلام پسندوں اور آزاد خیال لوگوں کے درمیان خانہ جنگی میں تقریباً50 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ خانہ جنگی کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ سال رواں کے آغاز پر سیکورٹی ایجنسیز نے عسکریت پسندوں کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑی۔ یقین کیا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان میں آباد طالبان سے تھا ۔

بشکریہ۔اے آر وائی نیوز

:دیگر مضامین
(02.11.2009)  عالمی اخبار کی سالگرہ ہے ۔از؛ سید انور ظہیر رہبر
(02.11.2009) سر سے ہے پا ؤ ں دو قدم آ گے عالمی اخبار ۔از؛ فر یدہ لا کھا نی ۔سڈنی
(02.11.2009) جی اسی کو تو کہتے ہیں۔۔سایہ خدائے ذوالجلال
(01.11.2009) عالمی اخبار کی سالگرہ مبارک ہو ۔از؛ حسین افسر
(01.11.2009) عالمی اخبارعالمگیر سلسلہ عنکبوت کا جیتا جاگتا نمونہ۔از؛ ڈاکٹر خواجہ اکرام
(01.11.2009) سالگرہ مبارک عالمی اخبار ۔۔ سالگرہ مبارک عالمی اخبار۔از؛ نزہت نسیم
(01.11.2009)  عالمی اخبار کا نام "علمی اخبار" ہوتا ۔از؛ فیاض امر
(01.11.2009) عالمی اخبار ہم سب کا ہے اور ہم سب کے دم سے ہے ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(01.11.2009) عالمی اخبار“ نے ایک سال مکمل کر لیا۔از؛ عبدالمناف
(31.10.2009) ہم سفر یہ عالمی اخبار کے۔۔۔۔۔ایک خصوصی وڈیو
(30.10.2009) عالمی اخبار ایک معیار کانام ہے ۔از ؛ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2009) عالمی اخبار کے پہلا برس کےسفر کے ابتدائی تین بلاگ۔از؛نگہت نسیم
(29.10.2009) پشاور میں ہولناک دھماکے۔چند تصاویر
(29.10.2009) عالمی اخبار میری شناخت اور میری پہچان ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.10.2009) یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.10.2009) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں
(27.10.2009) وسیم اکرم کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا
(27.10.2009) عالمی اخبار کے ایک برس کا ادبی سفرنامہ ۔از؛ نگہت نسیم
(26.10.2009) عراق میں ہولناک بم دھماکے
(24.10.2009) پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان میں فوجی کاروائی جاری ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں