|
معروف مقرر اور مبلغ شاہ بلیغ الدین انتقال کرگئے
13.10.2009, 01:07am , منگل (GMT+1)
شمس جیلانی۔وینکور
معروف مذہبی ا سکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہ بلیغ الدین کینیڈا میں انتقال کرگئے۔
ان کی نمازہ جنازہ آج ٹورنٹو میں ادا کی جائے گی۔
شاہ بلیغ الدین ایک معروف مذہبی اسکالر، خطیب اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ سیرت النبی اور تفسیر قرآن پر ریڈیو لیکچرز سے انہیں شہرت ملی۔
وہ دنیا کے کئی ممالک میں مختلف اسلامی موضوعات پر لیکچر دے چکے ہیں۔ ان کی کتابوں رزم حق و باطل، تجلی، روشنی اور طوبیٰ کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
وہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔
وہ متعدد بین الاقوامی اسلامک تنظیموں اور ریسرچ سینٹرز کے ممبرز تھے۔ اس سال انہوں نے امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں خصوصی لیکچر بھی دیئے، ان کی وفات پر ان کے لاکھوں مداحوں نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
|