18.10.2026, 03:34pm , اتوار (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر پر ایک یادگار محفلٍ موسیقی
14.10.2009, 01:04am , بدھ (GMT+1)

آمنہ آفتاب۔سڈنی
 ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر پر ایک خوبصورت اور یادگار محفلٍ موسیقی جس میں سڈنی کی معروف مقامی گلوکارہ رفعت فاطمہ بیتا نے شرکت کی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گیارہ اکتوبر  اتوار کے روز عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلی ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر پر ایک خوبصورت اور یادگار محفلٍ موسیقی کا انقعاد ہوا جو انہوں نے اور ان کے شوہر محمد آفتاب نے اپنے قریبی دوست ندیم احمد خان اور ان کی اہلیہ سیما ندیم کے اعزاز  میں منقعد کی تھی  ۔

اس محفل میں سڈنی کی معروف مقامی گلوکارہ رفعت فاطمہ بیتا نے محفل کو اپنی گائیکی سے مسحور کیا اور ان کے ساتھ طبلے پر محد زاہد نے سنگت کی  ۔

 محفلٍ موسیقی  ندیم احمد خان اور ان کی اہلیہ سیما ندیم کی وطن واپسی  کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی، جس کی میزبانی ڈاکٹر نگہت نسیم اور محمد آفتاب نے کی  ۔

 پروگرام کے دوران لوگ موسیقی کے ساتھ ساتھ  ڈاکٹر نگہت نسیم کی شعر و شاعری  اور احباب  کی ہنستی مسکراتی باتوں سے بھی لطف اندوز ھوتے رہے ۔

پروگرام کا پہلا حصہ غزلوں پر مشمل تھا جسے گلوکارہ رفعت  فاطمہ بیتا نے بڑی مہارت سے  ہارمونیم پرگایا اور طبلے پر ان کا ساتھ بڑی مہارت سے محمد زاہد نے دیا ۔

 بیتا اور محمد زاہد دونوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔  بیتاکی گایئگی رونا لیلی کی یاد تازہ کر دیتی ہے ۔ انہوں نے فن موسیقی سات برس کی عمر سے اپنے والد سے سیکھی تھی ۔ سڈنی کی مصروفیت کے باوجود بھی وہ کئی گھنٹے روزانہ ریاض کرتی ہیں ۔

انہیں کلاسیکل گانے میں خاص مہارت حاصل ہے ۔ انہوں نے ایک بجھن گاکر ساری محفل سے داد لی جس میں انہوں نے کمال فن  سے سارے راگ شامل کئے تھے ۔

دوسرا حصہ شروع ہونے سے پہلے ڈاکٹر نگہت نسیم نے اپنے دوستوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ندیم احمد خان اور سیما ندیم سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

اس کے بعد باری باری تمام دوستوں نے بھی جن میں وقار علی اور ان کی اہلیہ فرحیہ وقار ، پاکستان ایسیوسی ایشن کے جرنل سکریرٹری محمد انصاف خان اور ان کی اہلیہ پروین انصاف ، محبوب عالم ، وسیم الحق اور ان کی اہلیہ شبانہ وسیم ، یٰسین علی خان اور ان کی ایلیہ شاہدہ یٰسین کے علاوہ انجم ھٰدی اور ان اہلیہ شہناز ھٰدی نے بھی  ندیم احمد خان اور سیما ندیم کے ساتھ گزرے یادگار دنوں کا ژکر کیا اور انکی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں دوبارہ سڈنی آنے کی دعوت دی  ۔
 
یہ یادگار محفل رات  سات بجے سے لے کر بارہ بجے تک جاری رھی ۔ جس کے بعد ایک پرتکلف عشایئہ کا بھی اہتمام تھا ۔عشائیہ  کے بعد بھی رات گئے تک سب دوست احباب ایک دوسرے سے باتوں میں مشغول رہے ۔

موسیقی کے شائقین تمام دوستوں نے اس محفل کو ایک کامیاب محفل قرار دیا جسکی وجہ سے جہاں ایک طرف یہ دوستوں سے مل بیٹھنے کا بہانہ تھا تو  وہاں دوسری طرف  سڈنی میں مقیم گلوکاروں کی حوصلہ افزائی بھی تھی ۔









:دیگر مضامین
(13.10.2009) تین ڈاکٹروں کو عالمی اخبار کی طرف سے مبارکباد
(13.10.2009) معروف مقرر اور مبلغ شاہ بلیغ الدین انتقال کرگئے
(06.10.2009) کربلا و حسینیت کے پیغام کو گھر۔گھر پہنچانے کی ضرورت
(02.10.2009) سڈنی میں مجلس شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
(26.09.2009) ذرا سوچیئے کہ کیا یہی محب اہلبیت کی شان ہے؟
(22.09.2009) میں اپنی ممی کو آج ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوں
(19.09.2009) عالمی اخبار کی طرف سے سب کو عید کی مبارک باد
(18.09.2009) کراچی میں احمد ترازی کے برادر نسبتی شاکر علی رہا ہو گئے
(15.09.2009) رالف رسل کی پہلی برسی خاموشی سے گزر گئی
(15.09.2009) کراچی میں احمد ترازی کے برادر نسبتی شاکر علی کا اغوا
(13.09.2009) مسلم تھنکرز فورم۔حضرت علی کے یوم شہادت پر سیمینار
(11.09.2009) حضرت علی کبھی باطل طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے
(10.09.2009)  حضرت علی کی یاد میں مجالس کاسلسلہ شروع
(09.09.2009) امیر المومنین علی عیلہ السلام کے یوم شہادت کا جلوس
(08.09.2009) آٹھ ستمبر عالمی یوم خواندگی کے طور پر منایا جاتا ہے
(06.09.2009) امام حسن علیہ السلام نے خلافت کے عہدہ سے چمٹے رہنا گوارہ نہیں کیا
(29.08.2009) ادب میں طالبانیت کا آغاز اورادبی طالبان۔از حیدر طباطبائی
(23.08.2009) جرمنی میں پاکستان کا تریسٹھویں یوم آزادی
(20.08.2009) پاکستان کا 63جشن آزادی اور آسٹریلیا
(18.08.2009) فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی ایک کامیاب تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں