15.10.2026, 11:03pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

عالمی اخبار کے اجرا پر پہلا اداریہ
01.11.2008, 01:01am , ہفتہ (GMT+1)

نگہت نسیم۔سڈنی

یکم نومبر دوھزار آٹھ میں بھی مجھے عالمی اخبار کاپہلا اداریہ لکھتے وقت یہی  محسوس ھو رھا ھے جیسے یہ وہی اردو کا اخبار ھے جو دنیائے اردو میں  27 مارچ 1823 میں “ جام جہاں نما “ کے نام سے سب سے پہلے نکلا تھا ۔ یا پھر جیسے  “ دھلی اردو اخبار “  کے نام سے مولانا محمد حسین کے والد محمد باقر کی زیر ادارت  1836 میں شائع ھوا ھو ۔ اٍسی طرح مجھے لاھور کا پہلا اردو اخبار “ کوہ نور “ بھی یاد آرھا ھے  جو 14 جنوری 1850 میں شائع ھوا تھا ۔

کہتے ھیں کہ دو اخباروں کو جو چیز ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ھے وہ اُس کا ادارتی صفحہ ھوتا ھے ۔ مجھے “لاسٹر مارک “ کی لکھی ایک بہت ھی خوبصورت بات یاد آرھی ھے ۔ لکھتے  ھیں کہ “ جو آپ دیکھتے ھیں وہ خبر ھے ، جو آپ جانتے ھیں وہ پس منظر ھے اور جو آپ سوچتے ھیں وہ رائے ھے “ ۔

اور یوں موثر رائے سے مرصع اخبار کا اداریہ کہلاتا ھے  جو عمومی طور پر ایک رائے عامہ بناتا ھے جو سب کے سامنے  ایک اھم مسئلے کے نشاندھی ھوتی ھے اور پھر یہی اداریہ سارے حقائق کو سامنے رکھتے ھوئےھے  غور و فکر کی دعوت دیتا ھے ۔ شاید اسی لیئے ھی “نپولین “ نے کہا تھا کہ “ میں سو سنگینوں کی نسبت ایک اخبار سے زیادہ ڈرتا ھوں “ ۔

اور ایسے ھی کسی موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ “ صحافت ایک عظیم طاقت ھے ۔ یہ فائدہ بھی پہنچا سکتی ھے اور نقصان بھی ۔ اگر یہ صحیح طرح سے چلائی جائے تو یہ رائے عامہ کی راہنمائی اور ھدایت کا فرض انجام دے سکتی ھے “

 بس ایسا ھی ایک اخبار نکالنے کی خواہش بابا (جناب صفدر ھمدانی) نے ھمیشہ کی اور ذکر کرتے رھے جس سے صاف ستھری سچی اور بے لاگ صحافت  واقعی ملکی انتظامیہ کا چوتھا ستون کہلا سکے ۔

اور آخر آج وہ دن آ ھی گیا کہ جب ھم سب مل کر ایک ایسے اخبار کی بنیاد رکھ چکے ھیں جس کا نام “ عالمی اخبار “ ھے جس کی قابل احترام ٹیم  اپنے پڑھنے والوں سے صاف ستھری صحافت  کی کوشش کا وعدہ کرتی  ھے ۔اس ٹیم میں ہمارے بزرگ کینڈا سے شمس جیلانی،لندن سے نہایت سینئر اور قابل احترام صحافی،مبصر اور براڈکاسٹر آصف جیلانی کے ساتھ ساتھ متعدد ایسے نوجوان ساتھی بھی شامل ہیں جنکو ایسے سینئر احباب سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

 آخر میں اس دعا کے ساتھ اجازت چاھتی ھوں کہ  اللہ پاک ھمیں نوک سناں پر بھی صرف سچ اور حق کہنے اور لکھنے کی توفیق عطا فرمائے  
(آمین ) ۔

:دیگر مضامین
(14.10.2008) امن کی فاختہ تو پاکستان میں موجود ہے ہمیں علم نہ تھا
(14.10.2008) امن کی فاختہ پاکستان کے آسمان پر کہیں نظرنہیں آرھی
(14.10.2008) قانون اور پاکستان میں “ن “ کا نقطہ
(14.10.2008) چالیس ھفتوں کی کہانی ایک ھفتے میں ختم
(14.10.2008) جونہی فیصلہ ہوا بھولی عوام کو مزید گمراہ کردیا جائے گا
(14.10.2008) جمہوری خاندان کی خاندانی آمریت
(14.10.2008) ‘‘تو ایک اک حرف جی اٹھے گا‘‘
(14.10.2008) قوموں کے مزاج انکے عروج و زوال کے امین ہوتے ہیں
(14.10.2008) احمد فراز ، اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال
(14.10.2008) بین المذہبی کانفرنس یا امریکی نیاز مندی
(14.10.2008) اب اور کس کس طرح سے مرنا ھو گا
(14.10.2008) رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ھے
(14.10.2008) سیاسی استخارے اور ھم بیچارے
(14.10.2008) لانگ مارچ کا ایک دور اندیشانہ اختتام
(14.10.2008) غلطیاں یا مشعلٍ راہ
(14.10.2008) مقدمہ اب چُپ رھنے والی عوام پر چلایا جائے
(14.10.2008) وہ کھلاڑی جو کچھ مختلف کر سکتے ھیں
(14.10.2008) جیتے گا کون ایسی سیاست کی جنگ میں
(14.10.2008) بے چینی ، بے اعتباری ، عدم تحفط اور کتنے الزام
(14.10.2008) دوست ھوتا نہیں “کیوں “ ھر ھاتھ ملانے والا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں