
جرمنی کے شہر بون میں 17 اکتوبر 2009 بروز ہفتہ حضرت علی علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوا جس میں جرمنی کے مختلف شہروں کے علاوہ پورے یورپ کے ممالک بلخصوص برطانیہ ، اٹلی اور سپین کے ماتمی حضرات نے شرکت فرما کر جلوس کی رونق میں اضافہ کیا اور محمد و آل محمد کو پرسہ دیا -
اِس جلوس میں تقریباً تین سے چار سو افراد نے شرکت کی جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے -
جلوس کا آغاز تقریباً دو بجے مجلس کے بعد ہُوا - عورتوں کی مجلس کا الگ انتظام کیا گیا -

جلوس میں تابوتِ حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ علم بھی برآمد ہوئے -
منتظمین نے جلوس میں پمفلٹ بانٹے جس میں عزاداری سے متعلق جرمن زبان میں معلومات موجود تھیں -
جلوس کا اختتام پُر امن طریقے سے شام چھ بجے ہوا جس کے بعد لنگر کا انتظام بھی کیا گیا -