2012 ,February 05
 

درود شریف پر مشتمل سو سال پرانی کتاب

اظہر الحق ، بتاریخ  February 5, 2012

یہ چند تصاویر سو سال پرانی ایک کتاب کی ہیں ، جو میری امی کے دادا نے لکھی تھی ، وہ ایک عالم بھی تھے ، انکا یہ درود شریف بہت حسین ہیں ، پوری کتاب درود شریف پر مشتمل ہے ، چند صفحات آپ سب کی نزر رہا ہوں تا کہ سب دوست اس سے مستفید ہو سکیں ، میں جلد یہ پوری کتاب سکین کر دوں گا
ربیع الاول کی مناسبت سے ابھی کے لیے یہ چندصفحات کی سعادت ہے
طالب دعا
اظہر الحق
drod1
پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ دوئم

صفدر ھمٰدانی ، بتاریخ  January 31, 2012

بmeeladلاگ فیملی کے احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ اس عنوان کے بلاگ میں زیادہ تحریریں جمع ہونے کی وجہ سے کچھ احباب نے درخواست کی ہے کہ صفحہ دیر سے کھل رہا ہے. اس لیئے اسی موضوع پر بلاگ کا دوسرا حصہ شروع کر رہے ہیں. آپ اسی عنوان سے اس بلاگ میں تحریر کیجئے. اللہ کے حبیب کی شان و توصیف میں فقط لکھنا ہی کار ثواب و رحمت نہیں بلکہ کسی کے لکھے کو دوسرے تک پہنچانا اور خود بھی اسے پڑھنا باعث خیروبرکت ہے. اس حصہ دوئم کی ابتدا امریکہ سے برادرم امین ترمذی کی تحریر سے کرتے ہیں جو پہلے حصے میں سب سے آخری تحریر ہے
امین ترمذی نے کہا ہے: پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

علی آغا فراز کے لیے التما س دعا

شاہین رضوی کویت ، بتاریخ  January 31, 2012

prayer plسات سالہ علی آغا رومی اور افشاں کا بیٹا ھے بچے تو سب کو ھی اچھے لگتے ھیں مگر علی اپنی نہایت پیاری اور نیک طبعیت کی وجہ سے سب کا بہت پیارا ھے،
،علی بہت خوبصورت بچہ ھے ،ایسا بچہ جس کو راہ چلتے لوگ بھی رک کر پیار کرتے تھے ، پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

مہمانو ں سے ایسا برتاؤ کریں جس طرح کا آپ اپنے لیے چاہتے ہیں

عابدہ مظفر ، بتاریخ  January 28, 2012

مہمانو ں سے ایسا برتاؤ کریں جس طرح کا آپ اپنے لیے چاہتے ہیں -
ھمارے کلچر کی اچھی روایتوں میں ایک روایت مہمان نوازی بھی ہے- سکول کے سٹاف روم میں ایک دوست کو اداس دیکھ کر یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ آپ دوستوں سے اس مو ضو ع پر تباد لہ خیال کر سکوں – وہ اپنی ایسی دوست کے گھر پہلی بار گئی جس کو وہ اپنے گھر کافی بار مدعو کر چکی تھی ، اس کے ٹھنڈے رویے نے اسے اتنا مایوس کیا ، کہ وہ مجھے بتاۓ بغیر نہ رہ سکی – کہنے لگی پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

اللہ جانے کون بشر ہے؟

شعیب صفدر ، بتاریخ  January 28, 2012

بڑے بزرگ کہتے ہیں انسانوں میں ہونا ایک بات اور انسان ہونا دوسری بات ہے۔آبادی میں میں درندے بھی ہوتے ہیں اور فرشتے بھی! انسان سب سے کم ہوتے ہیں! مگر شکلیں سب کی ایک جیسی! پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ اول

صفدر ھمٰدانی ، بتاریخ  January 24, 2012

یا رسول اللہ
اس ماہ مبارک کی مناسبت سے آیئے سارے جہانوں کے لیئے رحمت بن کے آنے والے آخری رسول کو نعتوں کا نذرانہ پیش کریں۔ یہ نعت آپ کی اپنی لکھی بھی ہو سکتی ہے اور پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 22, 2012

اے فنا انجام انسان کب تجھے ہوش آئے گا
تیر گی میں ٹھوکریں آخر کہاں تک کھائے گا
اس تمرد کی روش سے بھی کبھی شرمائے گا
کیا کرے گا سامنے سے جب حجاب اٹھ جائے گا
کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا
پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

کیا ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 20, 2012

آپ بھی سوچیں گے کہ آج مجھے کیا ہو گیا ہے ۔ میں اب کیا لکھنے بیٹھ گئی ہوں ۔ کل ہوسپٹل میں ایک مریض نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اور سوچنے کا موقع مل گیا ۔۔ سوچتی رہی کہ رشتوں کی خوش ادائیگی کی بنیادی ضرورت اور اس کی اساس کیا ہے ؟ ۔ پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

کیا قول و فعل میں تضاد رکھنے والا شخص صوفی ہو سکتا ہے ۔۔۔؟؟از: زرقا مفتی

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 16, 2012

دوستو بہت عرصے کے بعد ایک بہت ہی خوبصورت اور پرسوز تحریر پڑھی ۔ ایک ایسی تحریر جس نے مجھے اداس کر دیا یہ سوچ کر کہ کیا ہمیں اللہ کا محبوب بندہ بھی میسر نہیں رہا ۔۔ دنیا کے بدلتے رویوں پر اخلاق کیسے ہاتھ سے نکلا اور کس رنگ میں رچا ۔۔ اسے اتنی دلیری اور دلبری سے لکھنے والی کا نام ہے ہم سب کی پیاری دوست اور بہن ” زرقا مفتی ” ۔۔ان کے مضمون کا عنوان ہے ” صوٖٖفی” ۔۔۔ ایک حساس موضوع پر ایک شیشے جیسی تحریرجس میں ہر چہرہ کسی نہ کسی سے ملتا جلتا ہے ۔۔۔
آئیے زرقا مفتی کی تحریر ” صوفی ” پڑھتے ہیں ۔۔۔
اس قدر کامیاب اور نایاب تحریر لکھنے پر زرقا بلاشبہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

دنیا کی کم عمر پاکستانی بچی آئی ٹی ماہرارفع کریم انتقال کرگئی

صفدر ھمٰدانی ، بتاریخ  January 14, 2012

71_lکم عمری میں ہی مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کی ڈگری حاصل کرکے کمپیوٹرکی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا ہفتے کی رات اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔
ارفع کریم دل کا دورہ پڑنے کے بعد گزشتہ 26 روز سے کومے کی حالت میں تھیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مصنوعی سانس دی جارہی تھی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کے والد کو آج ہی علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 14, 2012

ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے.۔۔ آیئے ہم سب بھی اسے پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں ۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ،
اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ،
اَللّـہمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد
اَللّـہُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدَ الشّاكِرينَ
اَللّـہہمَّ ارْزُقْني شَفاعَتَ الْحُسَيْنِ يَوْمَ الْوُرُودِ
السلام علیک و رحمت اﷲ و برکاتہ
یا خدا ہم امام حسین علیہ السلام کے مقدس خون کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ آئمہ، اھل بیت علیہم السلام کے بارے میں ہماری معرفت اور آگاہی میں اضافہ فرما اور ہمارے دلوں کو نور ولایت سے منور فرما اور ہماری نسل اور اولاد میں سے کسی کو دشمن اہل بیت علیہم السلام قرار نہ دے۔
آمین ثم آمین

میرا تعارف ، میری گواہی آپ سب ہیں . ڈاکٹر نگہت نسیم

اکمل سید ، بتاریخ  January 13, 2012

ڈاکٖٹر نگہت نسیم حال ہی میں اپنی دو نئی کتابوں کے لندن اور امریکہ میں اجرا کے بعد واپس اپنے گھر سڈنی پہنچی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک بھرپور تاثر کی ایک تحریر سپرد قلم کی ہے.احسان مندی کے جذبے سے عاری،خالی خولی الفاظ کی جگالی کرنے والے اور صٍفحات کو سیاہ کرنے والے قلم کاروں کو اس سے مندرجات پر غور کرنا چاہیئے.
یک چینی کہاوت ہے کہ ایک کتاب پڑھنے سے دس ہزار میل کا سفر طے ہوتا ہے . آپ سوچئے کہ جب آپ سب میری دو کتابیں پڑھیں گے تو بیس ہزار میل کا سفر طے کریں گے .
زرا سوچئے انہیں لکھتے ہوئے میں نے کتنے میلوں کا سفر کیا ہوگا ۔ یقین کیجئے میرا سفر آپ کی اندازوں سے کہیں زیادہ طویل تر تھا . ایک ایسا سفر جو آپ کو “ آپ میں “ رہنے نہیں دیتا
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

پیپلز پارٹی نے شاید سیاسی خود کشی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ از۔ صفدر ھمدانی

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 11, 2012

محترم المقام صفدر ہمدانی اپنے اس کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔
“ اسوقت جب میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو ایوان صدر میں صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کی ملاقات ہو رہی ہے، اگلے روز بدھ کو کابینہ کا اجلاس طلب کر کیا گیا ہے، حکومت نے اپنے اتحادیوں کو بھی طلب کر لیا ہے، ٹی وی ٹاک شوز میں وہی بندروں کا تماشہ جاری ہے اور پیپلز پارٹی والے چار سال سے جو رٹے رٹائے فقرے بول رہے ہیں انہی فقروں کی جگالی کی جا رہی ہے کہ عدالت جانبداری کر رہی ہے، صرف حکومت کے کیسز ہی کیوں نظر آتے ہیں، خط لکھنا بے نظیر کی قبر کا ٹرائل ہے، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے، عدالت باقی کیسوں کو سامنے کیوں نہیں لاتی، ہم قربانیاں دے کر آئے ہیں، جب بھی ہماری حکومت آتی ہے ہمارے خلاف سازشیں ہوتی ہیں، ہماری کوڑوں،پھانسیوں اور شہادتوں کی تاریخ ہے وغیرہ وغیرہ “ پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

صبر اور بے صبرا انسان

نگھت نسیم ، بتاریخ  January 7, 2012

saber hi

ہمارے بڑوں نے ہمیشہ ہمیں تلقین فرمائی کہ مسلسل کوشش کرو ۔۔صبر کرو ۔۔چیونٹی سے سبق حاصل کرو ۔۔دوسروں کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی مسلسل محنت اور لگن کی کہانی پڑھو ۔ ہمارے استاتذہ نے ہمیشہ ہمیں درس دیا کہ منزل تک پہہنچنے کے لئے شارٹ کٹ سے کبھی کام مت لینا یہ تمہیں مزید الجھا دیں گے۔

میں آج اپنے چاروں طرف دیکھتی ہوں تو سب سے زیادہ صبر اور حوصلے کی کمی پاتی ہوں ۔ کوکین کے نشے کی طرح 5 سیکینڈ میں آسمان چھونے کی تمنا نے انسان سے چھوٹے بڑے کی تمیز بھلا دی ہے ۔۔ احسان فراموشی سکھا دی ہے ۔۔ رواداری اور اخلاقیات سے دور کر دیا ہے ۔۔۔ اسلاف کے سارے سبق بھلا دئے ہیں ۔

غلطی کہاں ہوئی ہے ۔۔۔؟
ہم کیسے صبر و سکون سے اپنی اپنی باری کا انتظار کریں ۔۔؟؟
ہم کیسے تجدید ایمان کریں کہ ہمیں ایک دوسرے کے نصیب سے راضی رہنا ہے ؟

13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

جعفر حسین ، بتاریخ  January 5, 2012

حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علی و فاطمہ (س) کے دل کا چین، نورِ عین شافیِ220px-Baab-Sagheer محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔
سکینہ سلام اللہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔ پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی
پیاری سکینہ 4 سال ہی میں یتیمہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے

صفدر ھمٰدانی ، بتاریخ  January 4, 2012

آپ سب نے نیوز میں دیکھا سنا اور پڑھاہو گا کے ہمارے ملک پاکستان کا فخر ارفع کریم اس وقت بہت بیمار حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہےآپ سب دوستو سے درخواست ہے کے اسکی صحت کے لئے بہت بہت دعائیں کریں
الله پاک انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکے گھر والوں کو صبر وتحمل عطا کرے۔ پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

گوشت حلال،انشورنس حلال ، ڈاٹ کام حلال مگر سوچ حرام

صفدر ھمٰدانی ، بتاریخ  January 2, 2012

قلم فروشوں، ضمیر فروشوں اور دین فروشوں کی ایسی بڑی بڑی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں کہ جہاں باقاعدہ بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ میں کیا کرؤں کہ جب ایسے ملت فرفروشوں کے بارے میں بات کرتا اور لکھتا ہوں تو ابلیس کے یہ سب نمائیندے تمام تر اپنے اختلافات کے باوجود اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

نکہت نسیم کے نام

شاہین رضوی کویت ، بتاریخ  December 31, 2011

ڈاکٹر نگہت نسیم سڈنی میں آباد
معروف افسانہ نگار، کالم نگار ،عہد نو کی بہت مستند اور مضبوط شاعرہ صحافی عالمی اخبار کی نائب مدیرہ ،سڈنی ریڈیو سے اور ٹی وی سے پروگرامز کرنے والی اور

بے شمار تخلیقی صلاحتیوں والی ایک ایسی قلم کا رھے جو اپنے قلم کو سچائی کی روشنائ سے بھر کر اپنے احساسات و جذبات صفحہ قرطاس پر منتقل کرتی ھے
صبر و سچائی کی ضیاء لفظوں کو ظلمت شب میں بھی مدھم نیہن ھونے دیتی ، دل کو بے ساختہ چھو لینے والی نظمیں ، طویل نظمیں ، مختصر ومفصل نظمیں بہت سہولت سے لکھنے والی حساس اور محبت اور اپنائیت کی پاکیزہ مٹی سے جنم لینے والی نکہت تبسم عرف ڈاکٹر نگہت نسیم
نے اپنا معیار ھر جگہ قايم رکھا ھے
پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

عیسوی سال

عالم آرا ، بتاریخ  December 30, 2011

عیسوی سال شروع ہو رہا ہے ،دل خوفزدہ بھی ہے اور پُر اُمید بھی ۔پچھلے سال کی آمد پر کچھ اشعار لکھے تھے ،وہ ہی سوچ اس سال بھی ہے ۔
اس دعا کے ساتھ کہ اللہ ہر سال کو ہمارے لئے مبارک کردے ۔

گزرے سال کو جس دَم کہا تھا الوداع میں نے
دعا مانگی تھی یارب آنے والا سال اچھا ہو
پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »

امی جی کی کہانی امی جی کی زبانی … از: ڈاکٹر نگہت نسیم.سڈنی

نگھت نسیم ، بتاریخ  December 28, 2011

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں اپنے خاندان سے ملنے پہلے لندن اور پھر کیلی فورنیا کے شہر فریسنو آئی ہوں . کتابوں کی تقریب اجرا کے بعد ایک ہفتہ ہم سب نے صرف باتیں کرنے اور اپنی یادوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا . سوآج کل ہم سب صرف باتیں کرتے ہیں اور کبھی کھبی ہم سب کھانا کھانے کی بجائے صرف باتیں کرتے ہیں . آج سوچا کہ امی جی ( اپنی ساس رشیدہ بیگم ) سے ان کی کہانی پوچھتے ہیں . وہ جو ہر وقت پاکستان کے نیوز چینلز دن رات دیکھتی ہیں لیکن ان سب سے الگ اپنی ایک رائے رکھتی ہیں جو کسی مبصر سے کم نہیں ہوتی ..

بڑی مشکلوں سے وہ راضی ہوئیں اور وہ جیسے جیسے بولتی گئیں میں لکھتی گئی . میرے ساتھ صومیہ بھی تھی کاغذ قلم لے کر کہ جہاں میری لکھنے کی رفتار کم ہو جائے وہ نوٹ کر لے .

آئیے امی جی کی کہانی امی جی کی زبانی سنتے ہیں ….
پوسٹ کا باقی حصہ پڑھیں »


مضامین (آر ایس ایس) اور تبصرے (آر ایس ایس).
 عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل: رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں