بلاگ ممبرز متحرک ہو جائیں ۔۔ اب کام کا وقت آ گیا

عالمی اخبار کے بلاگ دوستوں کو نوید ہو کافی آرام ہو چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کام کا وقت آ گیا ۔۔۔۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد عالمی اخبار کی نئی ویب سائٹ‌ منظر مشہود پر آ گئی ہے ۔ویب سائٹ‌کی تیاری اور اسے آن لائن ہونے تک کی تمام روداد میں جلد ہی تفصیلی لکھونگی ۔ لیکن اس وقت آپ تمام دوستوں سے درخواست کرنی ہے کہ پہلے کی طرح ایک بار پھر عالمی اخبار کے بلاگ کو فعال بنایا جائے ، اور ہم سب اپنی فکری اور علمی گفتگو سے ایک دوسرے کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار کی نئی راہیں‌کھولیں‌۔

اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہم اپنے مزید دوسرے احباب کو بھی بلاگ پر مدعو کریں اور اپنی سوچ اور فکر کی روشنی تقسیم کریں ۔عالمی اخبار کے ادارتی ادارے نے نوشی عقیل کو بلاد کی ماڈریٹر کے طور پر زمیداری دی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی زمیداری کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے گی ۔۔۔ انشاللہ ۔۔

دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم

آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

باجی السلام علیکم

باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔ Continue reading آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

زیارتِ امام حسین علیہ السلام

Safar-e-karbalaصد شکر ہے خدائے لم یزل کا جس نے ھمیں توفیق عطا فرمائی کہ ھم اس پاک سر زمینِ کربلا پر ابنِ ساقیِ کوثر، شافع محشر، سیدِ شباب الجنہ، نواسئہ رسول (ص) ، جگر گوشہٗ بتول امام ِ عالیٰ مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرمِ مقدس پر اپنی جبیںِ بے عمل سے بوسہ لے سکیں ۔

بہ ازنِ محمد و آلِ محمد(ص)  ھم اپنی شریکِ حیات  کے ھمراہ انشاٗاللہ  ۴ اور ۵ دسمبر کی درمیانی رات کو راہیِ ارضِ کربلاٗ ہونگے ۔ فرداً فرداً سب افراد سے رابطہ نہیں ہوسکتا تھا اس لیے عالمی اخبار کی وساطت سے   عالمی اخبار  کے  تمام لکھاری اور قارئین   اور خصوصاً   جناب ھمدانی صاحب اور آپی نگہت نسیم  کی خدمت میں حاضر ہیں اور التماس ہے  کہ اگر ھم سے دانا یا نادانستگی میں کسی کی کوئی دل آزاری ہوگئی ہو تو ھمیں معاف فرما دیں۔

ھم دعا گو ہیں کہ ربالعزت آپ تمام افراد کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین ۔

لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے – Continue reading لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

عید مباہلہ

mubahila 24

ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہےاس دن رسول خدا (ص) نے نصاریٰ نجراں سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر    کامیابی عطا کی۔
فتح مکہ کے بعد پیغمبر اسلام (ص) نے نجراں کے نصاریٰ کی طرف خط لکھا جس میں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ نصاریٰ نجراں نے اس مسئلہ پر کافی غور و فکر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ساٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو حقیقت کو سمجھنے اور جاننے کے لئے مدینہ روانہ ہو۔ Continue reading عید مباہلہ

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

الَحَمدُ لِلّٰہ
آج حجِ اکبر ہے ـ اللہ کریم پوری مسلم اُمہ کو مبارک کرے اور سنتِ ابراہیمی کے صدقے میں امت مسلمہ کی پریشانیوں کو دور فرماۓ ـ آمین ـ

آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ غفورالرحیم ہماری غلطیوں کوتاہیوں لاپرواہیوں چھوٹے بڑے تمام گناہوں کو معاف فرماۓ ـ ہمیں راہِ راست پر چلنے کی توفیق دے تا کہ ہم ذلت و رسوائی کے ان گڑھوں سے نکل سکیں جن میں ہم اپنے اعمال کی وجہ سے گر چکے ہیں ـ Continue reading الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک

خوشیوں کے قحط الرجال میں خوشی سے دیوانہ کر دینے والی خوشی نے اللہ پاک پر یقین اور بھی بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشی سے لفظوں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آریا کہ خوشی کو مجسم کیسے لکھوں پیاری دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ہر سانس دعا کی طرح لے رہی ہوں ۔ خوش رہو ، آباد رہو ۔۔ اپنی جنت میں پرندوں کی طرح چہکتی اور گلوں کی طرح مہکتی رہو ۔ الہی آمین
۔ شادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ دونوں کی خوشیوں کی حفاظت فرمائے ۔۔ الہی آمین
بہت بہت پیار
بہت بہت دعائیں

ڈاکٹر نگہت نسیم

رمضان تطہیر روح و قلب ہے ۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک

http://jomhuri.mytehran.ir/portals/1107/Images/aaaaabbbcc847855.jpgمبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے کا مطلب قلب المنقلبون ہے.

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔ Continue reading رمضان تطہیر روح و قلب ہے ۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک

نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو

null
امیر المو مین، امام المتقین ۔ علی مر تضیٰ ، شیرِ خدا خاتم النبین حضور اکرم کے چچا زاد تھے۔جو حضرت علی کے اجداد تھے وہ حضور کے اجداد تھے۔ انکے والد وہ تھے جنہیں حضور اکرم کے ماں اور باپ دو نوں کی طرف سے سگا ہو نے کا شرف حا صل تھا۔ ماں وہ تھیں جو حضور کی پیدائش کے وقت ان کی والدہ محترمہ کی ڈھارس بنی ہو ئی تھیں ۔

مورخین کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیدائش 13رجب المرجب سنِ عا م الفیل لغایت 10ء یعنی حضور کی نبوت سے 13سال پہلے اور ہجرت سے 23سال پہلے ہوئی۔اس طرح ہجرت کے وقت آپ کی عمر 23سال تھی۔جب آپ کی ولادت ہوئی تو حضور حضرت ابو طالب کے ہمراہ سفرِ تجارت پر گئے ہوئے تھے۔ان کی والدہ محترمہ نے انکا نام اسد اور حیدر اور صفدر بھی رکھا جو کہ بعد میں ہر طرح سے اسمِ بہ مسمہٰ ثابت ہوئے۔ Continue reading نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو

نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

love u mom
اے میری مہر عالمتاب
اے میری نبض شناس
میری دنیائے فردوس میں
جھرنوں جیسی بہتی ہوئی
نرم نرم
شیریں شیریں
میری مہرو مہربان ماں
خدا کی پسندیدہ ہستی ہو تم
فرشتوں کا مقدس ترانہ ہو تم
میں ۔۔۔ Continue reading نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت

احباب سے درخواست ہے کہ ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت کیجئے۔ انکی ٹانگ کا ایک ہنگامی آپریشن ہوا ہے جو بفضل تعالیٰ کامیاب رہا ہے۔ وہ بدھ کے روز ہسپتال سے گھر واپس آجائیں گی ان شااللہ

دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے.۔۔ آیئے ہم سب بھی اسے پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں ۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ، Continue reading زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

sakina SA

حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علی و فاطمہ (س) کے دل کا چین، نورِعین شافیِ محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔

سکینہ سلام اللہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔ پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی Continue reading 13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

صُمّم بُکْم عُمْی فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْن۔ (البقرة:١٨)”بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔

جب کوئی شخص کسی معقول بات کو سننے کو تیار ہی نہ ہو تو اس موقع پر یہ جملہ بولا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ وہ اپنے غلط رویے کو اپنی دانست میں بالکل صحیح اور معقول سمجھتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں مخلص مسلمانوں کو بے وقوف گردانتے ہیں۔ اب وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی میں اس قدر آگے جا چکے ہیں گویا کہ اندھے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔ اب ہدایت کی طرف ان کی واپسی کی کوئی امید باقی نہیں رہ گئی۔

بات تو منافق کی ھے مگر اج جو حالت وجہالت مسلمانوں کی ھے اس کو دیکھہ کر

یہی کہہ سکتے ھیں کہ ھم کفار ھنود و یہود ،وامریکہ کے بچھاۓ ھوۓ جال میں پھنس چکے ھیں ، قرآن تا قیامت رشد و ھدایت اور راہ نمائ کے لیے موجود رھے گا ، آج بھی ھمارے ھر مرض کی دوا اسی مقدس کتاب میں موجود ھے مگر ھم اس سے گھبراتے ھیں قراں سے دوستی کے بجاۓ اس سے دور ھورھے ھیں ،

فیصلہ آپ خود کریں !

http://www.dailymotion.com/video/x17b2fp_ttp-statement-on-rawalpindi-incident_lifestyle

راولپنڈی سانحہ پر کالعدم تحریکِ طالبان کا بیان جو جلتی پر تیل کا کام کرے گا ۔ سنیئے اور فیصلہ کریں کہ عاشورہ پر جو کچھ ہوا اس کے پیچھے دراصل کیا حقائق ہیں۔ فیصلہ آپ کریں۔

چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ Continue reading چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام

کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے.عالمی اخبار کا فکری سلسلہ

صرف رونا ہی شفاعت کی ضمانت تو نہیں
ذات میں شبیر کا کردار پیدا کیجئے۔۔۔۔۔ صفدر

اس لنک کو کلک کیجئے

کربلا رسووم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے اور یہ پیغام کمرشل ازم کے ہتھے چڑھ کر منبر سے مفقود ہے
Continue reading کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے.عالمی اخبار کا فکری سلسلہ

اھلبیت علیہ سلام صبر و ایثار کی بہترین مثال ھیں

ماہ محرم کا چاند طلوع ھو رھا ھے
یہ کیسا چاند ھے کہ جس پر نظر پڑتے ھی آنکھیں بھر آتی ھیں
یہ کیسا میہنہ ھے کہ دل کربلا کے مصا‏ئب کو یاد کرکے رنجیدہ ھوجاتا ھے
یہ مہینہ اللہ کے پاک نبی کی آل سے الفت و عقیدت کے ایام ھیں
ماہ محرم مصائب و حزن کا میہنہ ھے Continue reading اھلبیت علیہ سلام صبر و ایثار کی بہترین مثال ھیں