ممتاز شاعر صہبا اختر 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔

sehba-akhtar
اردو کے ممتاز شاعر صہبا اختر کا اصل نام اختر علی رحمت تھا اور وہ 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد منشی رحمت علی، آغا حشر کاشمیری کے ہم عصر تھے اور اپنے زمانے کے ممتاز ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے تھے۔

صہبا اختر نے بریلی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا مگر اسی دوران پاکستان کا قیام عمل میں آگیا اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنا پڑا۔ پاکستان آنے کے بعد صہبا اختر نے بہت نامساعد حالات میں زندگی بسر کی پھر انہوں نے محکمہ خوراک میں ملازمت اختیار کی اور اسی ادارے سے ریٹائر ہوئے۔

صہبا اختر کو شعر و سخن کا ذوق زمانہ طالب علمی سے ہی تھا۔ وہ ایک زود گو شاعر تھے۔ انہوں نے نظم، قطعہ، گیت ، ملی نغمے، دوہے اور غزل ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ان کے مجموعہ ہائے کلام میں سرکشیدہ، اقرا، سمندر اور مشعل کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
٭19 فروری 1996ء کو صہبا اختر کراچی میں وفات پاگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:

یہ کون دل کے اندھیروں سے شام ہوتے ہی
چراغ لے کے گزرتا دکھائی دیتا ہے

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک

خوشیوں کے قحط الرجال میں خوشی سے دیوانہ کر دینے والی خوشی نے اللہ پاک پر یقین اور بھی بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشی سے لفظوں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آریا کہ خوشی کو مجسم کیسے لکھوں پیاری دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ہر سانس دعا کی طرح لے رہی ہوں ۔ خوش رہو ، آباد رہو ۔۔ اپنی جنت میں پرندوں کی طرح چہکتی اور گلوں کی طرح مہکتی رہو ۔ الہی آمین
۔ شادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ دونوں کی خوشیوں کی حفاظت فرمائے ۔۔ الہی آمین
بہت بہت پیار
بہت بہت دعائیں

ڈاکٹر نگہت نسیم

نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

love u mom
اے میری مہر عالمتاب
اے میری نبض شناس
میری دنیائے فردوس میں
جھرنوں جیسی بہتی ہوئی
نرم نرم
شیریں شیریں
میری مہرو مہربان ماں
خدا کی پسندیدہ ہستی ہو تم
فرشتوں کا مقدس ترانہ ہو تم
میں ۔۔۔ Continue reading نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

معروف بلاگ نگار اور شاعر منظور قاضی کی ‫اہلیہ کا جرمنی میں انتقال

inna

جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم منظور قاضی کی اہلیہ کینسر سے جانبر نہ ہو سکیں اور کل رات انتقال کر گئی ۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون

منظور قاضی عرصہ پانچ برس سے عالمی اخبار میں بلاگ نگاری سے وابسطہ ہیں ، خوبصورت غزل اور نعت کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور نیٹ کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔ میری ابھی ان سے سے جرمنی میں فون پر مختصر سی بات ہوئی تھی ۔ صدمے سے دوچار منظور بھائی نے سب سے دعائے مغفرت کے ساتھ ان کے لیئے صبر کی دعا کی گزارش کی ہے۔

مرحومہ کی تدفین کل کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور ادارتی عملے کے دیگر ارکان کے علاوہ قلم کاروں اور قارئین نے جناب منظور قاضی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

عید مبارک اور شکریئے

eid mubarak
دوستو آج عید کی خوشیوں کی تیاریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اعتراف مجھے کرنا ہے ۔۔ اور وہ یہ کہ مجھے خاص موقع کے لیئے لکھنا بہت مشکل لگتا ہے ۔۔دنوں ہفتوں سوچتی رہتی ہوں کہ کہاں سے لکھنا شروع کروں اور کیسے سب کا شکریہ ادا کروں جو ہر پل میرے ساتھ اور میری تحریروں میں سانس لیتے ہیں ۔۔ کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو میرے کچھ نہیں لگتے لیکن ان کی دعاوں میں ہر دم آباد رہتی ہوں ۔۔ کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو آج میرے پاس نہیں ، میرے ساتھ نہیں پر وہ ہر لمحہ میرے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے ہونے سے میرا ہونا ہے جڑا ہے ، کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو اس جہاں میں نہیں رہے پر ان کی تربیت نے مجھے شکرگزاری سکھائی اور مجھے سلیقہ حیات سکھایا ۔ بس یوں کہہ لیجیئے کہ ہمیشہ ہی سے مجھے میری بے چین طبیعت نے مشکل میں رکھا ہے ۔۔ میں اپنے تمام معزز احباب کی شکرر گزار ہوں جنہوں نے میری ہر تحریر پر پذیرائی کی اور مجھے اہم بنائے رکھا ۔ Continue reading عید مبارک اور شکریئے

غزل: فلک سے نوری ذرے صورت۔ سوغات آتے ہیں

السلام علیکم.
بہت عرصے بعد ایک نئی غزل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں اور احباب کے بے لاگ تبصرے کا منتضر ہوں.

فلک سے نوری ذرے صورت۔ سوغات آتے ہیں
نئی تہذیب کے یذانی امکانات آتے ہیں

جو کہتے ہیں کہ حسن۔ زندگی اجزا نہیں رکھتا
وہیں سے حسن کی مقدار کے کلیات آتے ہیں
Continue reading غزل: فلک سے نوری ذرے صورت۔ سوغات آتے ہیں

اپنی دلاری دوست شاہین رضوی کی فرمائیش پر تازہ نظم ” کن فیکون ” پیش ہے

احباب کی بارگاہ فکر میں ایک تازہ نظم …. گرافکس کے لئے بھائی سید اکمل حسین کی بے حد ممنون ہوں
پکچر کن فیکون Continue reading اپنی دلاری دوست شاہین رضوی کی فرمائیش پر تازہ نظم ” کن فیکون ” پیش ہے

الیکشن 2013 کی گہما گہمی کی مناسبت سے ایک قطعہ

ھمارے حال پر تشویش کیوں ھے اھل مغرب کو
ھم اس پہلو پہ باھم مشورے خود کیوں نیہں کرتے
وزیر مملکت کس کو بنايئں سربراہ کس کو
ھم اپنے اس طرح کے فیصلے خود کویں نیہں کرتے
شاھین رضوی

شعر بابا فرید صاحب رحمتہ اللہ علیہ

فریدا،، خاک نہ نندیئے خاکو جیڈ نہ کوئی
جیوندیاں پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

منظوم ترجمہ
فریدا،، مٹی بہت بھلی ایس جیہا نہ کوئی
جیون ویلے پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

اردو تشریح
اس شعر میں بابا صاحب نے مٹی کی تعریف کی ہے اور اس کے احترام کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے فرمایا کہ مٹی کا احترام کرو اس لیے کہ یہ تمہیں زندگی کہ وقت زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے اور مرنے کہ بعد تمہیں اپنے اندر چھپا لیتی ہے یہاں تک کوئی گنہگار ہو یا نیک ہو کسی کا احوال باہر کہ لوگوں کو نہیں پہنچتا اسی لیے بابا صاحب نے مٹی کی تعظیم کی ہدائت کی کیو نکہ یہی مٹی ہے جس سے انسان کا خمیربھی ہے اور اسی میں ہم نے جانا ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں

333
افسانہ نگار،کالم نگار،نظم کی شاعرہ اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے جسکی صدارت شاعر،ادیب،محقق،نقاد،استاد،ماہر نشریات،مرثیہ نگار،مفکر اہلبیت اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی تصور خان ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کینبرا اور معروف ڈرامہ آرٹسٹ اور تمغہ حسن کارکردگی یافتہ عظمیٰ گیلانی ہونگی
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

یہ بے حد ضروری ہے

جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو

( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

noshi

سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

عابدہ سیال کو ہم سبکی طرف سے مبارکباد

11سویڈن میں مقیم استاد اور شاعرہ عابدہ سیال کو سٹاک ہولم میں ایک خصوصی اور اہم تقریب میں استاد کے طور پر تیس سالہ خدمات پر اعزاز پیش کیا گیا ہے۔ عالمی اخبار انکی اس خوشی میں شریک ہے اور مبارک پیش کرتا ہے

مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

آپ سب سے التماس دعا

معزز دوستو
میری امی جی جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں ۔ شدید علیل ہیں ۔ جنہیں اب صرف دعائیں ہی زندگی کی طرف موڑ سکتی ہیں ۔۔۔
آپ سب سے التماس دعا ہے کہ جانے کس کی دعا ہمارے دعا کے سائیبان کو بچا لے ۔۔۔ اے میرے معبود میری ماں پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے ہمیشہ ہم پر کیا ۔۔ الہی آمین