دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

aaj aali akhbar ki panchi salgira hay
نومبر کا مہینہ میری زندگی میں بہت سے حوالوں سے اہم ہے اور اسکی شاید ایک بڑی اہمیت تو یہ ہے کہ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو میری ولادت ہوئی تھی ۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو میری اہلیہ،ہمسفر اور ساتھی ماہ پارہ متولد ہوئی تھیں

اب یہی نومبر کا مہینہ میرے لیئے اس مناسبت سے بھی اہم ہو گیا ہے کہ 2008 میں اسکی پہلی تاریخ کو ہمارے اور آپکے اخبار‘‘عالمی اخبار ‘‘ کا اجرا ہوا یہ صرف ایک اخبار ہی نہیں ہے بلکہ میرے حیات کے 63 برسوں اور 45 سال سے زائد کے قلمی سفر کا ثمر ہے۔

میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور ہم سفروں کا شکر گزار تو ہوں ہی لیکن اپنے مخالفین، ناقدین، گالیاں دینے والے اور بعض اوقات دوستی کے لباس میں دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیئے روز و شب دعا گو ہوں کہ ان کے اس عمل نے مجھ جیسے طالب علم اور بے زر کو ایسی طاقت، قوت، صلاحیت، اہلیت اور تکنیکی فکر دی کہ جس کا پہلے ۔۔۔۔۔ Continue reading میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

اس سادگی پر کون نہ مرجائے اے خدا!

اطلاع آئی ہے کہ صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری نے کراچی کے شہریوں کی تکالیف اور ان کو درپیش مشکلات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتیظامیہ کو حکم دیا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور سڑکیں عام لوگوں کے لیئے کھول دی جائیں اور آئندہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ صدرِ پاکستان نے اس بات کا بھی برملہ اظہار کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت کو پانچ سال پورے ہوگئے اور ان پانچ برسوں میں کراچی کے عوام اور خصوصاً بلاول ہاؤس کے اطراف رہائشی افراد کا جینا محال ہوگیا تھا ، بلاول ہاؤس کے سامنے کے فلیٹس تقریباً خالی ہوگئے ہیں اور جو بچے ہیں وہ انتہائی اذیت سے دوچار ہیں بلاول ہاؤس کے دائیں اور بائیں اطراف کے بنگلے پہلے ہی کوڑیوں کے مول خرید کر بلاول ہاؤس میں ضم کرلیے گئے تھے اب رہ گئی بات عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی خواہش تو یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ
”اس سادگی پر کون نہ مرجائے اے خدا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرداری کا راز

چین کے مفکر فطرت کو “ تاؤ “ کہتے ہیں اور ان کی ساری عمر اسی فطرت کے اصولوں کے مطابق گزارنے میں گزر جاتی ہے ۔ چینی قوم میں دانائی سر فہرست مانی جاتی ہے ۔ بزرگ چینی کہا کرتے تھے ۔۔
آخر میں جس چیز کو سکیڑنا ہو ، اسے پہلے بڑھانا پڑتا پے
جس چیز کو کمزور کرنا ہو ۔ اسے پہلے مظبوط بنانا ہو گا
جس چیز کو ختم کرنا ہو گا ، اسے پہلے قائم کرنا ہو گا
جو شخص کچھ لینا چاہتا ہے ، اسے پہلے ہاتھ سے کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا Continue reading سرداری کا راز

بیربل اور آج کا وزیر!

سنا ہے کہ بیربل اپنے وقت کا بہترین وزیر تھا اور بادشاہِ وقت کو اس پر پورا بھروسہ ہوتا تھا اور جو کام دوسروں سے نہیں ہوتا تھا وہ بیربل لمحوں میں کر گزرتا تھا اس کے بعد بادشاہوں کو ایسا وزیر میسر نہیں ہوا۔ مگر اس دور میں پاکستان کے بادشاہ کو ایک ایسا وزیر مل گیا جس پر اس وقت کے بادشاہ کو بیربل جیسا اعتماد ہے اس کا ایک واقعہ پڑھ اور سن لیں تو خود سمجھ جائیں گے

loin1

ایک گاوٗں میں شیر آگیا اور قریبی جنگل میں قیام پذیر ہوگیا پھر وہ روز آتا اور ایک بندہ کو کھا جاتا گاوٗں والوں کا خوف سے برا حال تھا کہ نجانے کب ان کی باری آجائے بہرحال بات ملک کے بادشاہ (صدر) تک پہنچی اس نے اپنے نہایت ذہین اور چالاک وزیر کو مشن دے کر روانہ کیا ۔ وزیر 500 مزدور لے کر گاوٗں پہنچ گیا اور گاوٗں میں ایک بہت بڑا لوہے کا پنجرہ بنوایا جب پنجرہ بن کر تیار ہوگیا تو گاوٗں والوں نے اس وزیر کو بہت دعائیں دیں اور سکھ کا سانس لیا کہ اب شیر پکڑا جائے گا،

مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا وزیر نے سب گاوٗں والوں کو اس پنجرے میں بند کردیا کہ اب شیر کسی کو نہیں کھائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمجھ گئے آپ کہ وہ موصوف کون ہیں
جی جناب یہ ہیں رحمان ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیدہ دانستہ عوام کو پریشان کرنا ان کا فرض ہے۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ بے حد ضروری ہے

جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو

( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

کتابیں اور ان کا مطالعہ

books shaheen

جوانی میں کتابیں پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی درز سے چاند دیکھ رہے ہوں . ادھیڑ عمر میں کتابوں کا مطالعہ ایسے ہی ہے جیسے کھلے آنگن میں چاند کو دیکھا جائے اور بڑھاپے میں کتاب بینی ایسی ہے جیسے اونچی ہموار جگہ سے چاند کا نطارہ کیا جائے . اس کی وجہ یہ ہے کہ مطالعے سے جوفائدے حاصل ہوتے ہیں ان کی گہرائی اپنے ذاتی تجربے کی گہرائی کے تناسب سے بدلتی رہتی ہے . Continue reading کتابیں اور ان کا مطالعہ

دنیا میں انسان کے لئے سب سے قیمتی اس کی یادیں ہوتی ہیں

yadمیں اس بار بھی جب کراچی گئی تو اپنے آبائی گھر نہیں گئی ۔ مجھ سے لوگ اکثر حیرت سے پوچھتے ہیں کیوں ؟ اور کچھ لوگ مجھے سخت دل جان کر کچھ جلی کٹی بھی سنا جاتے ہیں ۔ میں سوچتی ہوں جن سے انسان شدید محبت کرتا ہے انہی سے بہت ڈرتا ہے ۔ ہاں مجھے ڈر لگتا ہے ۔ مجھے لگتا ہے میری یاد کا جو پل جس چوکھٹ سے لپٹا ہوا ہے وہ وہاں نہ ملا تو میں کیا کرونگی ۔ اگر میری یادوں نے اپنی ہیت اپنا روپ کھو دیا تو کیا ہوگا ۔ ۔ میری وہ یادیں جو خاص چیزوں سے جڑی ہوئی ہیں ۔۔ جو خاص شکلوں میں بستی ہیں وہ اگر مجھے نہ ملیں تو میں شاید سانس نہ لے سکوں گی ۔۔۔ Continue reading دنیا میں انسان کے لئے سب سے قیمتی اس کی یادیں ہوتی ہیں

نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں

میں جب یکم اپریل کو پاکستان کے لئے روانہ ہو رہی تھی مجھے یوں لگتا تھا کہ جیسے میں واپس نہ آ سکونگی . ابا جی سے فون پر بات ہوئی . انہوں نے تسلی کے ساتھ جو بات کہی وہ میرے لئے زاد راہ بن گئی . انہوں نے کہا ” بیٹی سفر منجانب اللہ ہوتا ہے .. سفر کی نیت میں برکت کے لئے اس سے اپنی حفاظت کی التجا کے ساتھ اس کے بنائے ہوئے اسباب پر توکل بڑا ضروری ہوتا ہے ” .. سفر سے ایک رات پہلے میں یہی سوچتی رہی کہ اس سفر کی نیت کیا ہے اور مجھے کیا التجا کرنی ہے .. جائے نماز پر بیٹھ کر اپنے رب سے راز و نیاز کا اپنا الگ مزہ ہے ورنہ تو ہر پل کسی کے نام ہی ہو جاتا ہے .. Continue reading نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں

حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے

حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے ۔۔۔ سوچئے دوستو۔۔ حسین حقانی نے اگر منہ کھول دیا تو زرداری کا کیا کیا نہ کھل جائےگا ۔۔ ۔۔مرتضی بھٹو کیس سے لے بینظیر کیس تک سبھی کچھ ۔۔ سو حقانی کو “ وعدہ معاف گواہ “ بننے سے روکنے کے لئے یہی ایک تدبیر زرداری اور گیلانی کے پاس تھی ۔۔۔۔۔۔۔ آئیے جی بھر کر زرداری گیلانی اور بابرغوری کی حماقتوں پر ہنستے ہیں جنہیں یہ یاد نہیں رہا کہ عزت اور زلت دینے والا صرف خدا ہے جو بے نیاز ہے کسی دستاویز یا میمو کی گواہی سے ۔۔اور یہ سوچتے ہیں کہ آخر حکمرانوں کو یہ حدیث کیوں یاد نہیں رہتی کہ “ کسی کو وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا “ ۔۔۔۔ خیر صاحب ہم سب کو ہی اپنے اپنے منطقی انجام کو پہچنا ہے ۔۔۔۔ کون جانے کس کی باری کب ؟

صرف 3000 روپے میں اپنی کھال اتروائیے!

کراچی میں بالخصوص اور پاکستان میں بالعموم موسمی بینرز اور وال چاکنگ سارے سال جاری رہتی ہے مثلاً آجکل موسم ہے قربانی کالہٰذا اجتماعی قربانی کے بینرز جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں اور 300 روپے سے 1000 روپے کے فرق سے ہر ایک مذہبی جماعت نے اجتماعی قربانی کے اشتہارات لگائے ہوئے ہیں ان ہی بینرز میں اس سال اس بات کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے کہ قربانی کی کھالیں اس تنظیم یا دینی مدرسے کو دی جائیں ۔ ان ہی بینرز میں ایک بینر ایسا بھی نظر آیا جس نے اپنی طرف متوجہ کیا ملاحضہ کریں
Continue reading صرف 3000 روپے میں اپنی کھال اتروائیے!

عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میں خوش نصیب ہوں جو ہر برس اپنے دوستو ں کے شکریے اور مبارکبادیں لئے آپ سب کے پاس چلی آتی ہوں ۔خوشیاں بانٹنا ۔۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے ۔ جانتی ہوں میرا سفر کٹھن اور مشکل ترین ہے ۔ لیکن میرے پاک رب نے اپنی خاص رحمت و برکت سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل مبارک کے صدقے ہمیشہ ہی میرے عمل کو نہ صرف بابرکت اور آسان فرمایا بلکہ مجھے کامیابیوں سے بھی نوازا ۔ میری امی جی کہتی ہیں کہ انسانوں کو اس کی نیت کے بدلے خوشیاں اور زندگی کی برکتیں عطا ہوتی ہے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہماری نیتوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اعلی ظرفی اور کشادہ دلی عطا فرمائے ۔آمین
آیئے اپنے دوستوں کے پیغامات تہنیت پڑھتے ہیں اور ان کا دل کی گہرایئوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔

دوستوں کے پیغامات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
Continue reading عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

ریلوے یا وفاقی وزیرِ ریلوے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

مرتا کیانہ کرتا کہ مصداق بالآخر حکومتِ وقت نے ریلوے کے محکمے کو بچانے کا اصولی فیصلہ کرہی لیا وزیرِاعظم پاکستان جناب گیلانی صاحب نے ریلوے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اپنی حکومت کی حلیف جماعت اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور کی وزارت تبدیل کرنے کا ارادہ کر ہی لیا اس فیصلہ پر عملدرآمد وزیرِ اعظم کے دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر ہو گا، اس سے پہلے وزیر موصوف نے ریلوے کو بند کردینے کا مشورہ بھی دیا تھا اور دلیل میں کئی ملکوں کے نام بھی گنوادیے تھے کہ بھلا ریلوے کے بغیر کیا ملک نہیں چل سکتا !

قیاس ہے ہے کہ بلور صاحب کو کسی اور وزارت کی پیشکش کی گئی ہے یا پھر باہمی مشاورت سے کسی اور محکمے کو برباد کرنے کا سوچا جائے گا کیونکہ حکومت تو بہرحال چلانی ہے اور اے این پی ہے بھی حلیف جماعت ۔
آخر کب تک ایسا چلتا رہے گا ؟ کب تک انسانی جانوں سے اور اس ملک کے سرمائے سے بدسلوکی کی جاتی رہے گی؟ کب تک عوام کے ٹیکسوں سے پلنے والے وزیرِ بے ضمیر اپنے خزانے بھرتے رہیں گے؟ اس ملک کی قوم کب جاگے گی؟

رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔از۔صفدر ھمدانی

نہ جانے یہ کس کی تجویز تھی کہ جامعہ کراچی کے چانسلر اور وائس چانسلر سے یہ قومی جرم کروایا جائے کہ رحمان ملک کو پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائے اور اس پر بھی مزید مذاق قوم کو یہ بتا کر کیا جائے کہ انہیں یہ ڈگری کراچی میں قیام ِ امن اور دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں انجام دینے پر پر دی گئی ہے۔ کاش یہیں پر ہی سچ بول دیا جاتا اور بتایا جاتا کہ رحمان فرشتہ کو یہ ڈگری ملک میں دہشت گردی ختم نہ ہونے اور کراچی میں قیام امن نہ ہو سکنے پر دی گئی ہے۔ کیسا مذاق ہے کہ جس کراچی میں آج بھی امن قائم نہیں وہاں امن کے نام پر دہشت گردی کی ایسی کاروائی بھی کی گئی ہے۔ کاش رحمان ملک کو یہ ڈگری دیتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا وہ بیان بھی پڑھ دیا جاتا جو انہوں نے سر پر قرآن رکھ کر رحمان ملک کے بارے میں دیا تھا۔ Continue reading رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔از۔صفدر ھمدانی

اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے


………..
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے ۔۔۔ لیکن لکھئے ضرور ۔۔
کوئی حدیث
کوئی قول
کوئی شعر
کوئی نغمہ
کو ئی غزل
کوئی نظم Continue reading اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے

دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

کسی شخصیت کی تصویر کشی میں اس کی ’ ناک ‘ کا بڑا نام اور مقام ہوتا ہے جو کہ ناک سے وابسطہ مختلف محاوروں کی مدد سے بیان کیا جاتا ہے جیسے ناک کی خاطر ، ناک کا بال ہونا ، ناک پہ مکھی نہ بیٹھنے دینا ، ناک کے نیچے وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن کیا ’ ناک ‘ کی طرح ’ دُم ‘ بھی کسی کی تصویر کشی میں اتنی ہی اہم ہے ؟ Continue reading دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

آج جب میں شام 6 بجے ہوسپٹل سے واپس گھر آ رہی تھی تو یہی سوچ رہی تھی کہ ہم آج کل بہت دکھی ہو رہے ہیں .. یکے بعد دیگرے ایسی خبریں آئی کہ ہم سب متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے .. میں جانتی ہوں میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے .. اس لئے واقعات دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں لیکن ہمیشہ آس پاس ہوتے لگتے ہیں .. لیکن بحثیت معالج میں جانتی ہوں کہ دکھ اور حساسیت انسان سے اس کی قوت مدافعت چھین لیتی ہے اور اسے ڈیپریشن اور سٹریس جیسے مرض میں مبتلا کر دیتی ہے .. Continue reading میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟

میری ناموس جسطرح بار بار تار تار ہو رہی ہے ، میں ابھی تک اپنے آپ کو منوں مٹی تلے دبا ہوا محسوس کرتا ہوں ۔ باوجود اس کے کہ مجھے اس بلاگ میں اپنے پورے نام کے ساتھ آتے ہوئے بھی شرم محسوس ہورہی ہے لیکن اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے کے بعد میرے ذہن میں ابھرنے والے انگنت سوالات نے مجھے عالمی بلاگ فیملی میں آکر اس بوجھ کو ہلکا کرنے پہ مجبور کردیا ۔ Continue reading ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟

دہشت گردی

بچہ ؛ ابو جب آپ فیل ہو جاتے تھے تو آپ کے ڈیڈ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے
ابو ؛ وہ میری خوب پٹائی کرتے تھے
بچہ ؛ اور جب دادا فیل ہو جاتے تھے تو
ابو ؛ تو ان کے والد ان کی پٹائی کرتے تھے
بچہ ؛ ابو میں بھی امتحان میں فیل ہو گیا ہوں اگر آپ میرے ساتھ مذاکرات کریں تو یہ خاندانی دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے