ایک اہم سوال، جواب دیں

تاریخ تو اس ضمن میں خاموش ہے لیکن کیا کوئی تحقیق سے بتا سکتا ہے کہ کہیں ماہ صیام کے روزوں کے ساتھ بیسن ، پکوڑوں، چنا چاٹ اور ایسی ہی چیزوں کا بھی واجبات کے زمرے میں ذکر آیا ہے؟

بلاگ ممبرز متحرک ہو جائیں ۔۔ اب کام کا وقت آ گیا

عالمی اخبار کے بلاگ دوستوں کو نوید ہو کافی آرام ہو چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کام کا وقت آ گیا ۔۔۔۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد عالمی اخبار کی نئی ویب سائٹ‌ منظر مشہود پر آ گئی ہے ۔ویب سائٹ‌کی تیاری اور اسے آن لائن ہونے تک کی تمام روداد میں جلد ہی تفصیلی لکھونگی ۔ لیکن اس وقت آپ تمام دوستوں سے درخواست کرنی ہے کہ پہلے کی طرح ایک بار پھر عالمی اخبار کے بلاگ کو فعال بنایا جائے ، اور ہم سب اپنی فکری اور علمی گفتگو سے ایک دوسرے کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار کی نئی راہیں‌کھولیں‌۔

اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہم اپنے مزید دوسرے احباب کو بھی بلاگ پر مدعو کریں اور اپنی سوچ اور فکر کی روشنی تقسیم کریں ۔عالمی اخبار کے ادارتی ادارے نے نوشی عقیل کو بلاد کی ماڈریٹر کے طور پر زمیداری دی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی زمیداری کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے گی ۔۔۔ انشاللہ ۔۔

دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم

آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

باجی السلام علیکم

باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔ Continue reading آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

زیارتِ امام حسین علیہ السلام

Safar-e-karbalaصد شکر ہے خدائے لم یزل کا جس نے ھمیں توفیق عطا فرمائی کہ ھم اس پاک سر زمینِ کربلا پر ابنِ ساقیِ کوثر، شافع محشر، سیدِ شباب الجنہ، نواسئہ رسول (ص) ، جگر گوشہٗ بتول امام ِ عالیٰ مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرمِ مقدس پر اپنی جبیںِ بے عمل سے بوسہ لے سکیں ۔

بہ ازنِ محمد و آلِ محمد(ص)  ھم اپنی شریکِ حیات  کے ھمراہ انشاٗاللہ  ۴ اور ۵ دسمبر کی درمیانی رات کو راہیِ ارضِ کربلاٗ ہونگے ۔ فرداً فرداً سب افراد سے رابطہ نہیں ہوسکتا تھا اس لیے عالمی اخبار کی وساطت سے   عالمی اخبار  کے  تمام لکھاری اور قارئین   اور خصوصاً   جناب ھمدانی صاحب اور آپی نگہت نسیم  کی خدمت میں حاضر ہیں اور التماس ہے  کہ اگر ھم سے دانا یا نادانستگی میں کسی کی کوئی دل آزاری ہوگئی ہو تو ھمیں معاف فرما دیں۔

ھم دعا گو ہیں کہ ربالعزت آپ تمام افراد کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین ۔

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا
مفتی صاحب سال کے بارہ مہینے ایک ہی سبزی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ سبزی مجھے بالکل پسند نہ تھی۔ اسے نہ کھانے پر بارہا امی سے ڈانت کھائی اور کبھی کبھار بھوکے رہنے کو ترجیح دی ۔ مگر اب کیا کیجئے شوہر کی پسند نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر بیوی کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ اس لئے اس نا پسندیدہ سبزی کا ہمارے گھر ہر روز موجود ہونا مقدور ٹھہرا۔ بچے یہ سبزی نہیں کھاتے اس لئے ایک سالن الگ بنتا ہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا روزانہ یہ پوچھتا ہے ماما آپ ایک ہی سبزی روزانہ کیوں پکا لیتی ہیں۔ اب اسے کیا بتاؤں یہی کہہ دیتی ہوں کہ آپ کے لئے متبادل سالن موجود ہے وہ کھالیں اور چُپ رہیں۔ Continue reading گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

love u mom
اے میری مہر عالمتاب
اے میری نبض شناس
میری دنیائے فردوس میں
جھرنوں جیسی بہتی ہوئی
نرم نرم
شیریں شیریں
میری مہرو مہربان ماں
خدا کی پسندیدہ ہستی ہو تم
فرشتوں کا مقدس ترانہ ہو تم
میں ۔۔۔ Continue reading نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے لئے دعائے صحت

معزز احباب !
السلام و علیکم
amman yajeeb
نومارچ کو صفدر ھمدانی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گءے دو سے چھ ہفتے کے مکمل آرام کی تاکید کے ساتھ
چار مارچ کو لندن میں ہم سب کے پیارے اور میر کارواں جناب صفدر ھمدانی کا بائی پاس لندن وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوا اور لگ بھگ 6 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا. اس سے قبل بیس فروری بروز جمعرات لندن کے وقت کے مطابق صبح اٹھ بجے عالمی اخبار کے میر کارواں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے دل کی اینجیوگرافی کے ساتھ سٹینٹ کا آپریشن تھا ۔۔ جیسے ہی وہ اپنی صحافتی اور خانگی زمیداریوں کو سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گے انشاللہ دوبارہ ہم سب سے مخاطب ہونگے ۔

آپ سب دوستوں سے درخواست ہے انکے آپریشن کی کامیابی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے دعا فرمائیں ۔۔ جزاک اللہ Continue reading محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے لئے دعائے صحت

دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

معروف بلاگ نگار اور شاعر منظور قاضی کی ‫اہلیہ کا جرمنی میں انتقال

inna

جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم منظور قاضی کی اہلیہ کینسر سے جانبر نہ ہو سکیں اور کل رات انتقال کر گئی ۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون

منظور قاضی عرصہ پانچ برس سے عالمی اخبار میں بلاگ نگاری سے وابسطہ ہیں ، خوبصورت غزل اور نعت کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور نیٹ کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔ میری ابھی ان سے سے جرمنی میں فون پر مختصر سی بات ہوئی تھی ۔ صدمے سے دوچار منظور بھائی نے سب سے دعائے مغفرت کے ساتھ ان کے لیئے صبر کی دعا کی گزارش کی ہے۔

مرحومہ کی تدفین کل کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور ادارتی عملے کے دیگر ارکان کے علاوہ قلم کاروں اور قارئین نے جناب منظور قاضی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

عالمی اخبار کا پانچ سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

aa
میں جب یہ مضمون لکھنے بیٹھی تو مجھے یقین ہی نہیں ہوا کہ ایساہو اہے . عالمی اخبار کے ساتھ ساتھ میں نے بھی پانچ برسوں میں بلندی اور کامیابی کا سفر کر لیا ہے ۔ میں نے جانے کتنی خبریں لکھیں ، بلاگ لکھے اور کتنی نظمیں اور افسانے لکھ ڈالے ، کتنے ہی جید قلمکاروں کی تخلیقات پڑھیں اور کتنے ہی لکھنے والوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور بہت سارے نئے لکھاری اور احباب شامل کارواں ہوئے ۔۔ شاید اتنا کچھ ایک انسان کی زندگی میں ہونے کے لئے ایک عمر کافی نہ ہو پر مجھے کہنے دیجئے کہ ان پانچ برسوں میں عالمی اخبار سے وابسطہ ہر فرد نے میری طرح اپنا اپنا تخلیقی سفر طے کیا اور الحمدوللہ ہم کا سفر جاری و ساری ہے ۔ Continue reading عالمی اخبار کا پانچ سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

aaj aali akhbar ki panchi salgira hay
نومبر کا مہینہ میری زندگی میں بہت سے حوالوں سے اہم ہے اور اسکی شاید ایک بڑی اہمیت تو یہ ہے کہ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو میری ولادت ہوئی تھی ۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو میری اہلیہ،ہمسفر اور ساتھی ماہ پارہ متولد ہوئی تھیں

اب یہی نومبر کا مہینہ میرے لیئے اس مناسبت سے بھی اہم ہو گیا ہے کہ 2008 میں اسکی پہلی تاریخ کو ہمارے اور آپکے اخبار‘‘عالمی اخبار ‘‘ کا اجرا ہوا یہ صرف ایک اخبار ہی نہیں ہے بلکہ میرے حیات کے 63 برسوں اور 45 سال سے زائد کے قلمی سفر کا ثمر ہے۔

میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور ہم سفروں کا شکر گزار تو ہوں ہی لیکن اپنے مخالفین، ناقدین، گالیاں دینے والے اور بعض اوقات دوستی کے لباس میں دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیئے روز و شب دعا گو ہوں کہ ان کے اس عمل نے مجھ جیسے طالب علم اور بے زر کو ایسی طاقت، قوت، صلاحیت، اہلیت اور تکنیکی فکر دی کہ جس کا پہلے ۔۔۔۔۔ Continue reading میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

قلمکار متوجہ ہوں ۔۔۔۔ خاموش تربیت گاہوں کی اہمیت

میں ایک عرصہ سے دیکھ رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ کیا ہم ایک دوسرےسیکھ رہے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم واقعی ایک دوسرے سے سیکھ بھی رہے ہیں ۔ پر کچھ بنیادی باتیں جو کسی بھی تحریر کو لکھنے کے لیئے ضروری ہوتی ہے وہ نہیں سیکھ رہے ۔۔۔ سو مجھے اس یاد دہانی کے لیئے قلم اٹھانا پڑا ۔۔۔ Continue reading قلمکار متوجہ ہوں ۔۔۔۔ خاموش تربیت گاہوں کی اہمیت

جشنِ آزادی!

ابو! یہ آزادی کیا ہوتی ہے؟
pakistan

بیٹے، اس سوال کا جواب تو خود مجھے آج تک نہیں مل سکا۔
پھر بھی، بتائیں نا۔ آخر آزادی ہے کیا؟
آزادی کہتے ہیں رہائی کو، خود مختاری کو۔
رہائی؟ کیا مطلب؟
ہاں بھئی رہائی۔ جیسے کسی پرندے کو پنجرے سے رہائی ملتی ہے۔
Continue reading جشنِ آزادی!

عید مبارک اور شکریئے

eid mubarak
دوستو آج عید کی خوشیوں کی تیاریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اعتراف مجھے کرنا ہے ۔۔ اور وہ یہ کہ مجھے خاص موقع کے لیئے لکھنا بہت مشکل لگتا ہے ۔۔دنوں ہفتوں سوچتی رہتی ہوں کہ کہاں سے لکھنا شروع کروں اور کیسے سب کا شکریہ ادا کروں جو ہر پل میرے ساتھ اور میری تحریروں میں سانس لیتے ہیں ۔۔ کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو میرے کچھ نہیں لگتے لیکن ان کی دعاوں میں ہر دم آباد رہتی ہوں ۔۔ کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو آج میرے پاس نہیں ، میرے ساتھ نہیں پر وہ ہر لمحہ میرے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے ہونے سے میرا ہونا ہے جڑا ہے ، کیسے ان کا شکریہ ادا کروں جو اس جہاں میں نہیں رہے پر ان کی تربیت نے مجھے شکرگزاری سکھائی اور مجھے سلیقہ حیات سکھایا ۔ بس یوں کہہ لیجیئے کہ ہمیشہ ہی سے مجھے میری بے چین طبیعت نے مشکل میں رکھا ہے ۔۔ میں اپنے تمام معزز احباب کی شکرر گزار ہوں جنہوں نے میری ہر تحریر پر پذیرائی کی اور مجھے اہم بنائے رکھا ۔ Continue reading عید مبارک اور شکریئے

دعائے صحت ! پاکستان کے مشہور نوحہ خواں عرفان حیدر بھائی کے لیئے

irfan haider

پاکستان کے مشہور نوحہ خواں جناب سيد عرفان حیدر رضوی کا سپر ہائی وے پر حادثہ ہوگیا ہے،وہ  کار میں سوار اپنے بھائی کے ہمراہ لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے کہ گاڑی کھائی میں جاگری۔ شدید زخمی حالت میں دونوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ بیمارِ کربلا (ع) کے صدقے عرفان بھائی کو صحت عطا فرمائیں۔

پليز جناب سيد عرفان حیدر کی صحت و سلامتی کے ليے 3 بار درود شریف پڑھ لیں

مصروفیات کیا واقعی اللہ کی عطا کردہ نعمت ھوتی ھے

پچھلے ایک ڈیڑہ ماہ بہت مصروفیات میں گذرے
مشاعرے کی تیاریاں جو شب و روز جاری رھیں
اور ھماری میڈیا ٹیم ھم کو آفس کے بعد تا دیر مصروف ھی رکھتی تھی
تقریبا ھر روز سونے کے لیے صرف دو کا ڈھائ گھنٹے ھی ملتے تھے اور پھر چکی کی مشقت جاری رھتی تھی
اس کے ساتھہ ديگر سماجی اور ادبی مصروفیات بھی جاری رھتی
ان دنوں تو میلاد بھی ھو رھے تھے پھر شب برات بھی آگی
اپنے مرحوم اقارب کو یاد کیا
اور انکے لیے مغفرت کی دعا يئں کیں

کل رات یونہی رات گیے بستر پر آنا نصیب ھوا تو گھر کی حالت پر غور کیا
ھمارا بولنے والا طوطا اپنے گھر جاچکا تھا
لندن سے آنے والے مہمان گرامی بھی واپس دیس فرنگ میں جاچکے تھے Continue reading مصروفیات کیا واقعی اللہ کی عطا کردہ نعمت ھوتی ھے

اندھے بہرے اور گونگے پاکستان میں جمہوری تہذیب ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

پاکستان ایک ایسا انفرادیت پسند ملک ہے جہاں کے کچھ حکمرانوں اور زیادہ تر باسیوں کو انسانیت پرستی ، امن و سکون اور ترقی سے نفرت ہے ۔ انہوں نے جمہوریت کے معنی لاقانونیت کر رکھے ہیں ۔ جبکہ جمہوریت میں افہام تفہیم اور اختلاف رائے کو مثبت رویئے کا درجہ حاصل ہے ۔ جمہوریت میں ہی ملکوں کی انفرادیت اور ترقی کا راز بھی پوشیدہ ہے ۔ میں نے کئی ملکوں کی تاریخ پڑھی ، کئی تہذیبوں کی جغرافیہ پیمائی بھی کی ، کئی قومی ہیروز کے افکار بھی پڑھے پر مجھے پاکستانی قوم کے انفرادی اور مجموعی رویوں میں قومیت اور تہذیب کے مثبت اشارے نہیں مل سکے ۔
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے Continue reading دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر