ممتاز شاعر صہبا اختر 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔

sehba-akhtar
اردو کے ممتاز شاعر صہبا اختر کا اصل نام اختر علی رحمت تھا اور وہ 30 ستمبر 1931ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد منشی رحمت علی، آغا حشر کاشمیری کے ہم عصر تھے اور اپنے زمانے کے ممتاز ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے تھے۔

صہبا اختر نے بریلی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا مگر اسی دوران پاکستان کا قیام عمل میں آگیا اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنا پڑا۔ پاکستان آنے کے بعد صہبا اختر نے بہت نامساعد حالات میں زندگی بسر کی پھر انہوں نے محکمہ خوراک میں ملازمت اختیار کی اور اسی ادارے سے ریٹائر ہوئے۔

صہبا اختر کو شعر و سخن کا ذوق زمانہ طالب علمی سے ہی تھا۔ وہ ایک زود گو شاعر تھے۔ انہوں نے نظم، قطعہ، گیت ، ملی نغمے، دوہے اور غزل ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ان کے مجموعہ ہائے کلام میں سرکشیدہ، اقرا، سمندر اور مشعل کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
٭19 فروری 1996ء کو صہبا اختر کراچی میں وفات پاگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:

یہ کون دل کے اندھیروں سے شام ہوتے ہی
چراغ لے کے گزرتا دکھائی دیتا ہے

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو

null
امیر المو مین، امام المتقین ۔ علی مر تضیٰ ، شیرِ خدا خاتم النبین حضور اکرم کے چچا زاد تھے۔جو حضرت علی کے اجداد تھے وہ حضور کے اجداد تھے۔ انکے والد وہ تھے جنہیں حضور اکرم کے ماں اور باپ دو نوں کی طرف سے سگا ہو نے کا شرف حا صل تھا۔ ماں وہ تھیں جو حضور کی پیدائش کے وقت ان کی والدہ محترمہ کی ڈھارس بنی ہو ئی تھیں ۔

مورخین کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیدائش 13رجب المرجب سنِ عا م الفیل لغایت 10ء یعنی حضور کی نبوت سے 13سال پہلے اور ہجرت سے 23سال پہلے ہوئی۔اس طرح ہجرت کے وقت آپ کی عمر 23سال تھی۔جب آپ کی ولادت ہوئی تو حضور حضرت ابو طالب کے ہمراہ سفرِ تجارت پر گئے ہوئے تھے۔ان کی والدہ محترمہ نے انکا نام اسد اور حیدر اور صفدر بھی رکھا جو کہ بعد میں ہر طرح سے اسمِ بہ مسمہٰ ثابت ہوئے۔ Continue reading نفس رسول امیرالمومنین علی علیہ السلام کا جشن ظہور اہل اسلام کو بہت مبارک ہو

نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

love u mom
اے میری مہر عالمتاب
اے میری نبض شناس
میری دنیائے فردوس میں
جھرنوں جیسی بہتی ہوئی
نرم نرم
شیریں شیریں
میری مہرو مہربان ماں
خدا کی پسندیدہ ہستی ہو تم
فرشتوں کا مقدس ترانہ ہو تم
میں ۔۔۔ Continue reading نعمت نایاب ۔۔۔ میری ماں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے لئے دعائے صحت

معزز احباب !
السلام و علیکم
amman yajeeb
نومارچ کو صفدر ھمدانی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گءے دو سے چھ ہفتے کے مکمل آرام کی تاکید کے ساتھ
چار مارچ کو لندن میں ہم سب کے پیارے اور میر کارواں جناب صفدر ھمدانی کا بائی پاس لندن وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوا اور لگ بھگ 6 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا. اس سے قبل بیس فروری بروز جمعرات لندن کے وقت کے مطابق صبح اٹھ بجے عالمی اخبار کے میر کارواں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے دل کی اینجیوگرافی کے ساتھ سٹینٹ کا آپریشن تھا ۔۔ جیسے ہی وہ اپنی صحافتی اور خانگی زمیداریوں کو سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گے انشاللہ دوبارہ ہم سب سے مخاطب ہونگے ۔

آپ سب دوستوں سے درخواست ہے انکے آپریشن کی کامیابی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے دعا فرمائیں ۔۔ جزاک اللہ Continue reading محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے لئے دعائے صحت

معروف بلاگ نگار اور شاعر منظور قاضی کی ‫اہلیہ کا جرمنی میں انتقال

inna

جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم منظور قاضی کی اہلیہ کینسر سے جانبر نہ ہو سکیں اور کل رات انتقال کر گئی ۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون

منظور قاضی عرصہ پانچ برس سے عالمی اخبار میں بلاگ نگاری سے وابسطہ ہیں ، خوبصورت غزل اور نعت کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور نیٹ کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔ میری ابھی ان سے سے جرمنی میں فون پر مختصر سی بات ہوئی تھی ۔ صدمے سے دوچار منظور بھائی نے سب سے دعائے مغفرت کے ساتھ ان کے لیئے صبر کی دعا کی گزارش کی ہے۔

مرحومہ کی تدفین کل کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور ادارتی عملے کے دیگر ارکان کے علاوہ قلم کاروں اور قارئین نے جناب منظور قاضی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے.۔۔ آیئے ہم سب بھی اسے پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں ۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ، Continue reading زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام

چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ Continue reading چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک .. محرم الحرام

صابر و زکی حضرت امام علی رضا عليہ السلام کا یوم ظہور آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو


علماء ومورخین کابیان ہے کہ آپ بتاریخ 11/ ذی قعدہ 153 ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ متولدہوئے ہیں(اعلام الوری ص 182 ، جلاء الیعون ص280 ،روضتہ الصفاجلد 3 ص 13 ، انوارالنعمانیہ ص127)

نام ،کنیت،القاب

آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعیین رسول صلعم کے موافق آپ کو”اسم علی“ سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد،میں کے تیسرے ”علی“ ہیں
(اعلام الوری ص225 ،مطالب السئول ص 282) ۔

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر ، زکی، ولی،رضی،وصی تھے واشہرھاالرضاء اورمشہورترین لقب رضا تھا
(نورالابصارص 128 وتذکرة خواص الامت ص 197) ۔ Continue reading صابر و زکی حضرت امام علی رضا عليہ السلام کا یوم ظہور آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

دعائے صحت ! پاکستان کے مشہور نوحہ خواں عرفان حیدر بھائی کے لیئے

irfan haider

پاکستان کے مشہور نوحہ خواں جناب سيد عرفان حیدر رضوی کا سپر ہائی وے پر حادثہ ہوگیا ہے،وہ  کار میں سوار اپنے بھائی کے ہمراہ لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے کہ گاڑی کھائی میں جاگری۔ شدید زخمی حالت میں دونوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ بیمارِ کربلا (ع) کے صدقے عرفان بھائی کو صحت عطا فرمائیں۔

پليز جناب سيد عرفان حیدر کی صحت و سلامتی کے ليے 3 بار درود شریف پڑھ لیں

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دعائے مغفرت اور توبہ کی کثرت

دعا
معزز احباب سے التماس دعا ہے کہ رمضان المبارک کے اس مغفرت اور توبہ کے آخری عشرے میں سب ایک دوسرے کو دعاوں میں ضرور یاد رکھیں ۔۔

میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ اگر میری کوئی بات لکھی ہوئی یا کہی ۔ میرا کوئی بھی رویہ آپ کو گراں گزرا ہو مجھے اپنی کشادہ قلبی سے معاف فرما دیجئے ۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔

بے شک اللہ رحمان رحیم معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔ Continue reading رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دعائے مغفرت اور توبہ کی کثرت

مرثیہ خوان اور عالمی اخبار کے بیورو چیف لندن سید اکمل حسین کے بھائی کا انتقال

akmal bro
مورخہ ٢٢ جولائی ٢٠١٣ گیارہ رمضان بروز اتوار بوقت سحر سید اکمل حسین کے برادر بزرگ سید سرفراز حسین ترمذی بن سید افضل حسین ترمذی امریکہ میں حرکت قلب بند ہونے پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے .انتقال کے وقت مرحوم اپنے گھر پر اکیلے تھے مرحوم کی زوجہ پاکستان گئی ہوئی تھی اور بچے اپنے اپنے گھر وں میں تھے .معلومات کے مطابق مرحوم نے ایک ایمرجنسی ٩٩٩ کا کال کر کے بتایا کہ ان کو طبی امداد کی ضرورت ہے مگر جب تک امدادی ٹیم ان کی رہائش پر پہنیچی سید سرفراز حسین انتقال کر چکے تھے. Continue reading مرثیہ خوان اور عالمی اخبار کے بیورو چیف لندن سید اکمل حسین کے بھائی کا انتقال

ہم میں اور یزید وقت میں کوئی زیادہ فرق نہیں ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

کل مورخہ بیس جولائی دوہزار تیرہ کے دن شام میں اسی جگر گوشہ بتول ، صحیفہ ٍوفا ،سفیر ٍ کربلا سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مبارک کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا جس سے مزار مبارک کا صحن مبارک کا کچھ حصہ شہید ہو گیا اور ا سکے ساتھ ہی مزار مبارک کی متولی “ا نس رومانی “ بھی شہید ہو گئے ۔۔۔۔۔ پر حیرت اس بات پر ہے کہ پوری مسلم امہ کل سے خاموش ہے ۔ ایسے جیسے سب کا تعلق بنو امیہ سے ہویا پھر یہ کوئی ملال و احتجاج کی بات ہی نہ ہو ۔ وہ قلمکارجو عارفہ اور ملالہ پر کالم لکھتے نہ تھکتے تھے آج احتجاجا ایک سطر بھی نہ لکھ پائے ۔۔ وہ امن کے پیامبر ، انسانیت پسند لوگ جو اقوام متحدہ میں غیر انسانی سلوک اور مذہبی جگہوں کی حفاظت کی سفارشیں کرتے نہ تھکتے ہیں آج اس ظلم پر خاموش ہیں ۔ اور انہیں خاموش ہی رہنا چاہیئے کہ امت مسلمہ کے حکمران بھی تو ایسی ہستی کے لیئے چپ ہیں جس نے دربار یزید میں کھڑے ہو کر مسلمانوں کے لیئے اپنے نانا کے دین اسلام کی ایسی حفاظت کی وہ رہتی دنیا تک حق و باطل سچ اور جھوٹ ايمان و کفر اور عدل وظلم کے درميان حد فاصل کے طور پر پہچاني جاتي ہیں ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

اندھے بہرے اور گونگے پاکستان میں جمہوری تہذیب ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

پاکستان ایک ایسا انفرادیت پسند ملک ہے جہاں کے کچھ حکمرانوں اور زیادہ تر باسیوں کو انسانیت پرستی ، امن و سکون اور ترقی سے نفرت ہے ۔ انہوں نے جمہوریت کے معنی لاقانونیت کر رکھے ہیں ۔ جبکہ جمہوریت میں افہام تفہیم اور اختلاف رائے کو مثبت رویئے کا درجہ حاصل ہے ۔ جمہوریت میں ہی ملکوں کی انفرادیت اور ترقی کا راز بھی پوشیدہ ہے ۔ میں نے کئی ملکوں کی تاریخ پڑھی ، کئی تہذیبوں کی جغرافیہ پیمائی بھی کی ، کئی قومی ہیروز کے افکار بھی پڑھے پر مجھے پاکستانی قوم کے انفرادی اور مجموعی رویوں میں قومیت اور تہذیب کے مثبت اشارے نہیں مل سکے ۔
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

سب سے خوبصورت تحفہ دعا ہے جو غائبانہ مانگی جائے

مجھے آج آپا عالم آراء کابرقی مکتوب ملا ۔۔ اس میں ایسا کچھ تھا جیسے روشنی سی ہو جائے ۔۔ میں نے سوچا اس سے ہم سب فیض اتھاتے ہیں ۔ آپ لکھتیں ہیں ۔۔

السلام علیکم

ماہ شعبان کی پندرہویں شب آ رہی ہے جس میں اللہ اپنے بندوں کا رزق ، موت و حیات سب کے فیصلے صادر فرما دیتا ہے سال بھر کے لئے، اور اگلا ماہ ہے رمضان المبارک کا جس کی عبادات اور نیکیاں ستر گنا ثواب کی حامل ہوتی ہیں ۔کہتے ہیں کہ اپنے ملنے والوں سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہئے تا کہ ہم اپنی عبادات کے ثمر حاصل کر سکیں ۔ انشاء اللہ Continue reading سب سے خوبصورت تحفہ دعا ہے جو غائبانہ مانگی جائے

دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے Continue reading دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

علی قطعہ

حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد السلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی ۔حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا ۔ آپ کی عمر اس وقت تقریبا دس یا گیارہ سال تھی ۔ Continue reading تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

جشن ظہور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو

نام : علی ابنِ حسین علیہ السلام
کنیت : ابو محمد
لقب : زین العابدین، سید السجاد
والد محترم : حسین ابنِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
والدہ محترمہ : بی بی شہر بانو
تاریخِ ولادت: 15 جمادی الاول سن 38 ھ
تاریخِ شہادت: 25 محرم سن 95 ھ

آپ کی ولادت بعض روایات کے مطابق 15 جمادی الاول اور بعض روایات کے مطابق 15 جمادی الثانی کو ہوئی جبکہ سالِ ولادت 38ھ تھا اور اس وقت ان کے دادا حضرت علی عليہ سلام عالمِ اسلام کے خلیفہ تھے۔ آپ کا نام آپ کے دادا کے نام پر علی رکھا گیا جبکہ کنیت ابوالحسن اور ابوالقاسم رکھی گئی۔ ولادت کے چند دن بعد آپ کی والدہ کا انتقال ہو گیا جس کے بعد آپ کی خالہ گیہان بانو جو محمد بن ابی بکر کی زوجہ تھیں اور انہوں نے محمد بن ابی بکر کے انتقال کے بعد شادی نہیں کی تھی، نے آپ کی پرورش کی۔ دو سال کی عمر میں آپ کے دادا حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام عليہ سلام کو شہید کر دیا گیا Continue reading جشن ظہور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو

کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی

پاکستان کے بیورو چیف -عالمی اخباراور مشہور کالم نگار بھائی امحمد احمد ترازی نے کراچی سے خبر دی ہے کہ عالمی اخبار اور دیگر قومی اخباروں کے معروف کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے پر ستائیس مارچ کو روانہ ہو رہے ہیں ۔

احمد بھائی مزید لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ہر مسلمان کے دل میں سوئے حرم کے سفر کی تڑپ موجزن رہتی ہے،
وہ حرم شریف پہ اپنی جبین نیاز جھکانے Continue reading کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی