آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

باجی السلام علیکم

باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔ Continue reading آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

nighat mother
ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو پیر کے روز لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس سے قبل نماز ظہر کے فوری بعد انکی نماز جنازہ انجمن اسلامیہ مسجد نیو ہیم میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ احباب نے مرحومہ کے بیٹوں سے تعزیت کی اور امام نماز نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کی دعا کی
عالمی اخبار کی نمائیندگی مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کے علاوہ فرخندہ رضوی اور انکے شوہر نے کی Continue reading عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

فیصلہ آپ خود کریں !

http://www.dailymotion.com/video/x17b2fp_ttp-statement-on-rawalpindi-incident_lifestyle

راولپنڈی سانحہ پر کالعدم تحریکِ طالبان کا بیان جو جلتی پر تیل کا کام کرے گا ۔ سنیئے اور فیصلہ کریں کہ عاشورہ پر جو کچھ ہوا اس کے پیچھے دراصل کیا حقائق ہیں۔ فیصلہ آپ کریں۔

ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ

small_ramazan special small
اللہ کا بے شمار شکر ہے کہ ہم سب کو ایک بار پھر ماہ رمضان کی برکتیں اور فضیلتیں ملنے والی ہیں ۔ بیشک یہ پاک رب کی مہلت ہی ہے جو ہمیں نصیب ہونے جا رہی ہے ۔

یہ وہ ماہ مبارک ہے جس میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں ، نا صرف جہنم کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں بلکہ شیطانوں کو بھی بند کر دیا جاتا ہے اور نیکیوں کے اجر اللہ پاک اپنی مہربانی سے بڑھا کر بے حد و حساب فرما دیتے ہیں ۔۔ جس کو پانے کے لئے ہر رات اعلان کیا جاتا ہے

”اے خیر کے متلاشی !
آگے بڑھ
اور
اے شرکے طلبگار !
پیچھے ہٹ“۔ Continue reading ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ

تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

علی قطعہ

حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد السلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی ۔حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا ۔ آپ کی عمر اس وقت تقریبا دس یا گیارہ سال تھی ۔ Continue reading تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

11 مئی 2013-05-11 ایک تاریخ ساز دن

آج میرے اھل وطن
جاں ھھتیلی پر رکھہ کر
سر پر کفن باندھ کر اپنے گھروں سے نکلے ھیں
اس سے بڑي فتح تابی کیا ھوگی
اتنے خوف کے باوجود
اتنی دھمکیوں کے بعد
اتنی سازشوں کے باوجود
قوم انتخاب کے لیے متحد ھوکر اٹھہ کھڑی ھو‏ئ ھے
میری طرح پوری قوم کل سے جاگ رھی ھے
انتخاب کے نتا‏ئج جو بھی ھوں
مگر قوم جاگ اٹھی ھے
یہ شعور ھی بہت بڑي نمعت ھے
اللہ پاک ھم کو ایک ملک و قوم کا مخلص راہ نماء عطا فرما دے الہی آمین

: سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment

سزائے موت
کسی بھی شخص پر عدالتی طور پر سنگین جرم ثابت ہونے پر دی جانے والی ہلاکت یا قتل کی سزا ہے۔
قتل یا سزائے موت ماضی میں تقریباً ہر معاشرے میں مشق کی جاتی رہی ہے، فی الحال صرف 58 ممالک میں یہ سزا قانونی طور پر فعال ہے جبکہ 95 ممالک میں اس سزا پر قانونی طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ دنیا کے باقی ممالک میں پچھلے دس سال میں کسی کو بھی موت کی سزا نہیں سنائی گئی ہے اور وہاں صرف مخصوص حالات، جیسے جنگی جرائم کی پاداش میں ہی سزائے موت دی جا سکتی ہے Continue reading : سزاۓ موت سب سے بدترین سزاء کہ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کا دروازہ بند ھوجاتا ھے Capital punishment

آہ ! استاد سید سبط جعفر بھی رخصت ہو گئے

کل 18 مارچ دوہزار تیرہ کی دوپہر کراچی کے معروف عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان شاعر اور استادسید سبط جعفر شہید ہو گئے۔ انہی ہدف بنا کر قاتلوں نے موت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق کالج پرنسپل سبط جعفرموٹر سائیکل پرکالج سے گھر جا رہے تھے راستے میں ان کو ھدف کر کے فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

عالمی اخبار کے ادارتی عملے نے اس عظیم نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور ملک میں لاقانونیت کی سخت مذمت کی ہے۔ Continue reading آہ ! استاد سید سبط جعفر بھی رخصت ہو گئے

مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

2shaheen razvi key nazar copyہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں Continue reading مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

ایک محبت اور کئی سفر

muhbbat
شکریہ پیاری نوشی عقیل اتنی محبت سے میری بات سننے کا اور اسے پھر اتنی خوبصورتی سے احباب تک پہنچانے کا ۔۔۔ بے حد شکرگزار ہوں ۔
دعا گو
نگہت نسیم

خدا راہ حق کا ساتھ دیجئے ۔۔ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں

yaqeen
آج اس واقعے کو چار ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں اور یہ متا ثرین اپنے پیاروں کی بازیابی کے بارے میں بے حد پریشانی کا شکار ہیں۔

اغوا کرنے والےاتنے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں جو ان کی اجتمائی حیثیت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔اور تا وان ادا نہ کرنے کی صورت میں ان بے گناہوں کو قتل کرنے کی ڈیڈ لائین بھی دی ہوئی ہے۔

صدرِ پاکستان ، وزیرِاعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے گُزارش ہےکہ ان متا ثرین کی مدد کرتے ہوئے ان کے پیاروں کی رہائی کا بندوست کیا جائے۔

منصف ہو تو اب حشر اُٹھا کیوں نہیں دیتے
مر جائیں گے جب لوگ تو انصاف کرو گے

خدا راہ حق کا ساتھ دیجئے ۔۔ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں ۔۔ ہم نے اپنے خدا کے سامنے اپنے وقت کی گواہی دینی ہے ۔ ۔ جزاک اللہ

شاعر آلِ عبا اور مرثیہ نگار جناب صفدر ھمدانی کی آسٹریلیا (برسبین ) پہنچ گئے ہیں

sh

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب اور مرثیہ نو تصنیف پیش کرنے کے لیئے منگل کو لندن سے روانہ ہوئے اور بدھ کو برسبین پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر دیگر مومنین کے علاوہ فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین کے صدر جناب ابرار بخاری اور شاعر و مرثیہ نگار عرفی ہاشمی نے انکا استقبال کیا Continue reading شاعر آلِ عبا اور مرثیہ نگار جناب صفدر ھمدانی کی آسٹریلیا (برسبین ) پہنچ گئے ہیں

یہ بے حد ضروری ہے

جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو

( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر تیسرے مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ کا اعلان .. سید اکمل حسین کو مبارکباد

عالمی اخبار نے اپنی دوسری سالگرہ پر ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ ” کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ قابل قدر ادبی ، دینی اور صحافی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے . اس سلسلے کا پہلا ایوارڈ وینکوور سے محترم بھائی جناب شمس جیلانی کو دیا گیا تھا اور دوسرے ایوارڈ کے لئے اکثریت کی رائے کراچی کے ہمارے ہم سفر محمد احمد ترازی کے حق میں رہی تھی

اس سال دوہزار بارہ میں عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی قائم کردی جیوری نے اکثریت رائے سے محترم جناب سید اکمل حسین کوتیسرا ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ “دینے کا اعلان کیا ہے اور ادارتی بورڈ انہیں اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد دیتی ہے ۔
AKMAL
مکمل تحریر پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

بھوک

آج میرے کنسلٹنٹ نے مجھے ایک مریض ایمرجنسی میں ریفر کیا ۔۔ مجھے سارے کام چھوڑ کر اسے دیکھنا پڑا ۔ اکتیس برس کا آدمی میرے سامنے بچوں ی طرح ہچکیوں سے رو رہا تھا ۔۔۔ میں نے ایک لمبی خاموشی کی بعد اس پوچھا کہ آج ایسا کیا ہوا جو تمہیں اتنے غمزدہ ہو ۔۔۔۔۔ اس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میرے سوال نے اسے اور رنجیدہ کر دیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ Continue reading بھوک

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

sh
محترم المقام صفدرھمدانی کو اللہ کریم نے ایک اور عزت عطا کی ہے اور لاہور کی طالبہ مصباح اعظم نے انکی مرثیہ نگاری پر جو مقالہ ایم اے کے لیئے لکھا تھا وہ منظور ہو گیا ہے اور مصباح اعظم کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے Continue reading عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

تحانکس

میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری Continue reading جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم

nn4

آج الحمدوللہ میری امی جی بفضل خدا تعالی ، بصدقہ حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پاک اور آپ سب کی دعاؤں کے طفیل روبصحت ہیں ۔ یوں تو سب کو ہی اپنی اپنی ماں سب سے جدا اور پیاری لگتی ہیں پر پھر بھی ماؤں میں کچھ مائیں بلکہ جدا سی دکھتی ہیں ۔ ان میں سے ایک ماں میری ماں بھی ہیں ۔

میری ماں انتہائی صابر ہے ۔۔ انہوں سانحہ ایسٹ پاکستان میں گھر بار سب لٹا دیا تھا پر انہوں نے آج تک گلہ نہیں کیا ۔ عام عورتوں کی طرح عیش و آرام اور دولت زیوروں کو کبھی یاد نہیں کیا ۔۔ ہمیشہ کہتیں جو اپنے فضل سے دے سکتا ہے اسے پورا ختیار ہوتا ہے جب چاہے لے بھی لے ۔ وہ ایک ڈھارس کی طرح غربت میں سارے کنبے کو اپنے پروں میں سمیٹ کر بیٹھی رہی ۔ Continue reading ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم