دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔ Continue reading دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

aaj aali akhbar ki panchi salgira hay
نومبر کا مہینہ میری زندگی میں بہت سے حوالوں سے اہم ہے اور اسکی شاید ایک بڑی اہمیت تو یہ ہے کہ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو میری ولادت ہوئی تھی ۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو میری اہلیہ،ہمسفر اور ساتھی ماہ پارہ متولد ہوئی تھیں

اب یہی نومبر کا مہینہ میرے لیئے اس مناسبت سے بھی اہم ہو گیا ہے کہ 2008 میں اسکی پہلی تاریخ کو ہمارے اور آپکے اخبار‘‘عالمی اخبار ‘‘ کا اجرا ہوا یہ صرف ایک اخبار ہی نہیں ہے بلکہ میرے حیات کے 63 برسوں اور 45 سال سے زائد کے قلمی سفر کا ثمر ہے۔

میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور ہم سفروں کا شکر گزار تو ہوں ہی لیکن اپنے مخالفین، ناقدین، گالیاں دینے والے اور بعض اوقات دوستی کے لباس میں دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیئے روز و شب دعا گو ہوں کہ ان کے اس عمل نے مجھ جیسے طالب علم اور بے زر کو ایسی طاقت، قوت، صلاحیت، اہلیت اور تکنیکی فکر دی کہ جس کا پہلے ۔۔۔۔۔ Continue reading میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

اپنی دلاری دوست شاہین رضوی کی فرمائیش پر تازہ نظم ” کن فیکون ” پیش ہے

احباب کی بارگاہ فکر میں ایک تازہ نظم …. گرافکس کے لئے بھائی سید اکمل حسین کی بے حد ممنون ہوں
پکچر کن فیکون Continue reading اپنی دلاری دوست شاہین رضوی کی فرمائیش پر تازہ نظم ” کن فیکون ” پیش ہے

مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

2shaheen razvi key nazar copyہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں Continue reading مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

شعر بابا فرید صاحب رحمتہ اللہ علیہ

فریدا،، خاک نہ نندیئے خاکو جیڈ نہ کوئی
جیوندیاں پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

منظوم ترجمہ
فریدا،، مٹی بہت بھلی ایس جیہا نہ کوئی
جیون ویلے پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

اردو تشریح
اس شعر میں بابا صاحب نے مٹی کی تعریف کی ہے اور اس کے احترام کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے فرمایا کہ مٹی کا احترام کرو اس لیے کہ یہ تمہیں زندگی کہ وقت زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے اور مرنے کہ بعد تمہیں اپنے اندر چھپا لیتی ہے یہاں تک کوئی گنہگار ہو یا نیک ہو کسی کا احوال باہر کہ لوگوں کو نہیں پہنچتا اسی لیے بابا صاحب نے مٹی کی تعظیم کی ہدائت کی کیو نکہ یہی مٹی ہے جس سے انسان کا خمیربھی ہے اور اسی میں ہم نے جانا ہے

پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

noshi

سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

پیشِِ یار می رقصم .. کلام حضرت عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ

dewana

نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم
مگر نازم بایں ذوقے کہ پیشِِ یار می رقصم

(مجھےنہیں معلوم کہ آخر دیدار کے وقت میں کیوں رقصاں ھوں، لیکن اپنے اس ذوق پر نازاں ہوں کہ اپنے یار کے سامنے رقصاں ھوں) Continue reading پیشِِ یار می رقصم .. کلام حضرت عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ

میری اچھی ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ ہیپی مدرز ڈے

میری اچھی ، میری پیاری ، میری دوست ، میری غمگسار ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے اور مجھ میں جتنی بری باتیں ہیں وہ میری اپنی وجہ سے ہیں ۔ اللہ کریم سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کا سایہ الفت و شفقت تا حیات ہمارے سروں پر قائم رہے ۔۔بے شمار سلامتی اور سکون کی دعاؤں کے ساتھ ساری ماؤں کو ہیپی مدرز ڈے ۔ Continue reading میری اچھی ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ ہیپی مدرز ڈے

کتابیں اور ان کا مطالعہ

books shaheen

جوانی میں کتابیں پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی درز سے چاند دیکھ رہے ہوں . ادھیڑ عمر میں کتابوں کا مطالعہ ایسے ہی ہے جیسے کھلے آنگن میں چاند کو دیکھا جائے اور بڑھاپے میں کتاب بینی ایسی ہے جیسے اونچی ہموار جگہ سے چاند کا نطارہ کیا جائے . اس کی وجہ یہ ہے کہ مطالعے سے جوفائدے حاصل ہوتے ہیں ان کی گہرائی اپنے ذاتی تجربے کی گہرائی کے تناسب سے بدلتی رہتی ہے . Continue reading کتابیں اور ان کا مطالعہ

کچھ تصویریں ، تحریروں کی طرح زندہ رہتی ہیں

maaa
ماں جیسا ہونا ایک روحانی کیفیت ہے جو کسی بھی عمر میں کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے

سنا ہے شاہین کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف

اس خوبصورت غزل کی تخلیق کار بھی اتنی ہی حسین ہے ۔ یقین نہ آئے تو اس سے بات کر کے دیکھ لیجئے ۔۔۔ اس کا لکھا کلام پڑھ لیجئے ۔۔۔
بقول فراز ۔۔۔
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
Continue reading سنا ہے شاہین کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف

نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی

اے فنا انجام انسان کب تجھے ہوش آئے گا
تیر گی میں ٹھوکریں آخر کہاں تک کھائے گا
اس تمرد کی روش سے بھی کبھی شرمائے گا
کیا کرے گا سامنے سے جب حجاب اٹھ جائے گا
کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا
Continue reading نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی

عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق ، براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیراعلی محترم المقام جناب صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے. Continue reading عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم

میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہم سب اس دور میں ہیں جہاں ایک دوسرے کی سکون سے بات سننا تو درکنار ڈھنگ سے بات کرنے کا وقت تک نہیں بچتا .. شائد ہم نے ضرورتوں کے پر زیادہ پھیلا لئے ہیں یا پھر ہمیں اپنے تن کی چادر کی لمبائی کا احساس نہیں رہا .. پیسیوں اور اسٹیٹس کی اندھی دوڑ نے ہمیں قناعت جیسی حسین دولت سے محروم کر دیا ہے .. Continue reading نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم

اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے


………..
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے ۔۔۔ لیکن لکھئے ضرور ۔۔
کوئی حدیث
کوئی قول
کوئی شعر
کوئی نغمہ
کو ئی غزل
کوئی نظم Continue reading اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے

سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

آج پاکستان کے ستانوے فیصد اور انڈیا کے چودہ فیصد مسلمانوں کوملا کر دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد مسلمان ہیں لیکن انہیں اپنے ہہی ملکوں کے حصے بخروں نے مسلمانوں ہی کو اتنا بے دست و پا کردیا ہے کہ وہ ھر حصے میں اپنے مذھبی و قانونی حقوق سے محروم ھیں ۔ ہر خطے میں چور ڈاکؤں کا راج ھے ، بد امنی ، لاقانونیت ، اسلحے کے بے دریغ استعمال نے بدامنی اور عدم تحظ کے احساس کو جنم دیا ہے ۔جس سے تمام ترقی پذیر ریاستوں میں بشمول مسلم اور غیر مسلم صرف بھوک اور بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔ اُنہیں علم اور ہنر کی طاقت سے محروم کیا جا رہا ہے تاکہ نسل در نسل غلام پیدا کیاجاسکیں … اسی تناظر میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا تازہ کلام انہی کی زبانی حاضر خدمت ہے … Continue reading سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم

گو برسوں پہلے کی بات ہے پر آج شروع سے بتانی ہے
میں پاکستان کے ایک متوسط طبقے کی معمولی سی لڑکی ہوں
نین نقش بھی عام سے اور دو بہنوں سے چھوٹی ہوں
اماں پورے دن سوائے دعا کے کچھ نہیں کرتی
تم پر بہت بھروسہ اور یقین ہے رکھتی
ہر وقت ۔۔ ہم سب سے ہے کہتی ۔۔۔ Continue reading میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم

جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

(۱)
وہ روشنی ہے علی کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے
تمام شب آسماں سے لےکر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے
عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
** Continue reading جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو