بلاگ ممبرز متحرک ہو جائیں ۔۔ اب کام کا وقت آ گیا

عالمی اخبار کے بلاگ دوستوں کو نوید ہو کافی آرام ہو چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کام کا وقت آ گیا ۔۔۔۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد عالمی اخبار کی نئی ویب سائٹ‌ منظر مشہود پر آ گئی ہے ۔ویب سائٹ‌کی تیاری اور اسے آن لائن ہونے تک کی تمام روداد میں جلد ہی تفصیلی لکھونگی ۔ لیکن اس وقت آپ تمام دوستوں سے درخواست کرنی ہے کہ پہلے کی طرح ایک بار پھر عالمی اخبار کے بلاگ کو فعال بنایا جائے ، اور ہم سب اپنی فکری اور علمی گفتگو سے ایک دوسرے کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار کی نئی راہیں‌کھولیں‌۔

اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہم اپنے مزید دوسرے احباب کو بھی بلاگ پر مدعو کریں اور اپنی سوچ اور فکر کی روشنی تقسیم کریں ۔عالمی اخبار کے ادارتی ادارے نے نوشی عقیل کو بلاد کی ماڈریٹر کے طور پر زمیداری دی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی زمیداری کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے گی ۔۔۔ انشاللہ ۔۔

دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم

6 thoughts on “بلاگ ممبرز متحرک ہو جائیں ۔۔ اب کام کا وقت آ گیا”

  1. ہم سب اس ضمن میں مبارک کے مستحق ہیں۔ نوشی عقیل بے شک ایک اچھا اضافہ ہو نگی عالمی بلاگ کے لیئے اور نگہت نسیم جی حسب سابق بلاگ اور بلاگرز دونوں پہ کڑی نگاہ رکھیں گی۔ ہم سب کو کچھ نہ کچھ وقت بلاگ کو دینا ہو گا

  2. راستے مسکرانے لگے ہیں
    اور ہمیں یقین ہے
    کہ یہ ایسے ہی مسکراتے رہیں گے
    کیوں کہ جن راستوں پر
    نگہت نسیم جیسے رہبر ہو
    وہ راستے مسکراتے رہتے ہیں

    شاہ خالد

  3. بابا صاحب اور نگہت آپی آپ کا بےحد شکریہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھ کر ذمہ داری دی ہے انشااللہ اس ذمہ داری کو اچھے طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گی اُمید کرتی ہوں کہ سب لوگ عالمی اخبار کے بلاگ کو رونق بخشے گے۔۔آپ سب کے لیے اور عالمی اخبار کے لیے بہت دُعا
    نوشی عقیل

  4. اللہ پاک اس محفل کو سدا آباد و شاد رکھے ۔۔ الہی آمین

  5. اس سال کی بہت اچھی خبر ھے بلاگ کی خوش خبری اور نوشی عقیل کی بھرپور آمد نے دل کو شاد و فرحان کر دیا ھے نوشی اپنی محنت و ریاضت سے بلاگ میں چار سے زائد چاند کی روشنی سے بلاگ کو روشن کریگی ںوشی کا شمار انھی لوکوں میں ھوتا ھے جو ستاروں پر کمند ڈایتے ھیں بہت مبارک ھو بلاگ کی خوش خبری تو اسی ھے جیسے کسی نے دیسی گھی سے بنا موتی چور کا لڈو کھلا دیا ھمارے بہت عزیز اور بہت قابل احترام ابلاغ کے معتدد شعبوں میں اعلی مہارت رکھنے والے عالمی آخبار کے مدیر اعلی محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب اور ھم سب کی نہایت خوبصورت نیک صفات قلم پر گہری دسترس رکھنی والی دوست ڈاکٹر نگہت نسیم دونوں مبارک باد کے مستحق ھیں چلو نوشی جشن مناتے ھیں لڈو اور کافی میری طرف سے تم باقی انتظام کرو ایک بار پھر بہت مبارک

  6. پیاری شاہین باجی آپ کی مبارک نے تو مجھے آسمان پر پہنچا دیا ہے آپ کے تبصرے بغیر بلاک میں رونق نہیں ہوتی ۔سدا خوش رہیں آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *