6 thoughts on “لُٹ رہا ہے فاطمہ کا گھر مدد مشکل کُشا”

  1. فضا سوگوار ہے
    آنکھ اشکبار ہے
    سلام یا حسین ۔سلام یا حسین
    نوشی عقیل

  2. نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
    جہانِ عزمِ وفا کا پیکر
    خِرد کا مرکز، جنوں کا محور
    جمالِ زھراسلام اللہ علیہا ، جلالِ حیدر
    ضمیرِ انساں، نصیرِ داور
    زمیں کا دل، آسماں کا یاور
    دیارِ صبر و رضا کا دلبر
    کمالِ ایثار کا پیمبر
    شعورِ امن و سکوں کا پیکر
    جبینِ انسانیت کا جھُومر
    عرب کا سہرا، عجم کا زیور
    حسین تصویرِ انبیاء ہے
    نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
    حسین اہلِ وفا کی بستی
    حسین آئینِ حق پرستی
    حسین صدق و صفا کا ساقی
    حسین چشمِ اَنا کی مستی
    حسین پیش از عدم، تصور
    حسین بعد از قیامِ ہستی
    حسین نے زندگی بکھیری
    فضا سے ورنہ قضا برستی
    عروجِ ہفت آسمانِ عظمت
    حسین کے نقشِ پا کی مستی
    حسین کو خُلد میں نہ ڈھونڈو
    حسین مہنگا ہے خلد سستی
    حسین مقسومِ دین و ایماں
    حسین مفہوم “ھَل اَتٰی” ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
    محسن نقوی

  3. شہر علم سے نسبت محبت عقیدت و مودت رکھنے والے باکمال فکری پختکی کے حامل شاعر خامس آل عبا محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب جو ممتاز ادبی صلا حتیوں کے مالک ھیں حق گوئ نے انکے کلام میں ایسی تاثیر پیدا کردی ھے کہ ھر لفظ روشنی بن گیا ھے
    شاعر اھل بیت کے خطاب نے انکی تحریروں میں اشعار حمد و نعت منقبت و سلام و تصانیف میں بلندی سخن کی شوکت و شان کے ساتھہ جمال و کمال بھی شامل کردیا ھے اس مقام اور مرتبے کے لوگ بہت کمیاب و نایاب ھیں

  4. بیٹھے ہوئے دربار میں سب چھوٹے بڑے سادات کھڑے تھے
    سر طشت میں‌ رکھا ہوا زینب کو دکھانا سجاد سے پوچھو

    جب دختر شبیر نے زنداں میں فغاں کی آفت کی گھڑی تھی
    وہ ننھی سی میت بندھے ہاتھوں سے اٹھانا سجاد سے پوچھو

    شبیہ رضآ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *