|
فرانس میں ماں کے ہاتھوں آٹھ نوزائیدا بچے قتل
31.07.2010, 01:20am , ہفتہ (GMT+1)
عالمی اخبار یورپ بیورو
فرانس میں ایک خاتون نے اپنے آٹھ نوزائیدا بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں باغیچے اور گیراج میں دفن کردیں۔
چھیالیس سالہ ڈومینیک سابق نرس ہیں۔ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ پہلی بیٹیوں کی پیدائش کے دوران خاتون کو ناخوشگوار تجربے سے گزرنا پڑا جس کے باعث وہ دوبارہ اسپتال نہیں جانا چاہتی تھی۔
وہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد خاتون یکے بعد دیگرے آٹھ بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں باغیچے اور گیراج میں چھپاتی رہی۔
خاتون نے بچوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ مگر اس نے بچوں کے قتل کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اس جوڑے کی دو نوجوان بیٹیاں ہیں جو ان تمام واقعات سے لاعلم ہیں۔ خاتون زیر حراست ہے اور اس کا نفسیاتی علاج کیا جارہا ہے
|