www.aalmiakhbar.com

 

خواب جزیرے سوچو کیوں
25.04.2009, 01:28am , ہفتہ (GMT1)

خواب جزیرے سوچو کیوں
گونگے لفظ کو لکھو کیوں

گھر جب دل کے اندر ہو
گھر سے باہر نکلو کیوں

جو  منظر ہوں  خوابیدہ !
جاگتی آنکھ سے دیکھو کیوں

جس نے لوٹ نہ آنا ہو
ایسے شخص کو روکو کیوں

جس کی قسمت ریت کی پیاس
ایسے تھل پہ برسو کیوں

جس در میں دیوار نہ ہو
ایسے در کو کھولو کیوں

جس دریا میں موج نہیں
اُس دریا میں اترو کیوں

صفدر پیار کی خواہش میں
اپنے اندر بکھرو کیوں

صفدر ہمدانی


This Article is printed from www.aalmiakhbar.com