|
|
![]() |
|
|
حالتِ خواب میں ہوں یاپھر میں؟ 28.10.2008, 11:07pm , منگل (GMT1) دل کی بستی میں اک عجب ہے سماں کوئی دستک دیئے بنا ایسے ہو گیا ہے مرے بدن میں مکیں آسماں پاؤں کی بنا ہے زمیں لمس اسکے بدن کا اس طرح میری سانسوں کے راستے اُترا خانہء دل میں روشنی بن کر مجھ کو معلوم ہی نہیں کیسے دن گزارا ہے رات کی مانند رات جو جاگ کر گزاری ہے تیرے آنے کے انتظار میں کل میں نے ان سارے زندہ لمحوں کو اپنی سانسوں میں کر لیا پابند پھر بھی خود سے سوال کرتا ہوں حالتِ خواب میں ہوں یاپھر میں جاگتے میں فلک کی گود میں ہوں؟ |
||
This Article is printed from www.aalmiakhbar.com