24.05.2013, 02:02am , جمہ (GMT+1)
 
رحمان ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات اور ان سے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ صدر زرداری کا پیغام پہنچایا ; سپریم کورٹ کی 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے دو دن کی مہلت . ہ189سابق ارکان پارلیمنٹ پانچ اپریل ڈگریوں کی تصدیق کرائیں ; الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دیئے جانے والے سابق اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کردی ہے۔ مجموعی تعداد 12 ہے ; سندھ کی 18 رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی، مجوزہ سندھ کابینہ غیر سیاسی اور بظاہر ٹیکنوکریٹ پر مبنی ہوگی ; سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرایک شخص نے سابق صدرپرویزمشرف کوجوتا مارنے کی کوشش کی۔رینجرز اہلکاروں نے جوتا مارکو حراست میں لے کر پٹائی کی
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
انتخاب و اعلانات
 

ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے محفلِ مشاعرہ
22.06.2010, 10:03am , منگل (GMT+1)

عبدالمالک فرینکفرٹ،جرمنی
صرف جرمنی یا یورپ میں ہی نہیں اب دنیا ئے ادب میں سیّد اقبال حیدر کا نام ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں سونے پر سہاگہ جہاں انھیں معروف صحافی مظفر شیخ صاحب کی پُرخلوص دوستی ا ور معاونت بھی حا صل تھی وہاںاس میں ایک خوبصورت اضافہ یہ ہوا کہ نیشنل بینک آف پاکستان، فرینکفرٹ برانچ کے اعلیٰ آفیسر شاہد اقبال خان صاحب بھی اپنی ادبی سخنوری کے سبب ان کے معاونین میں شامل ہو گئے اور اس طرح محبانِ اردو کے اس مختصر سی جماعت میں خوبصورت اضافہ ہوا۔

جرمنی کے شہردریائے نیکر کے کنارے سر سبز پارک کے اس حصے میں جہاں حکیم الا امّت سر علامہ اقبال نے بیٹھ کر فارسی شاعری اوراپنے افکار کو تحریری شکل دی۔اس مقام پر ایک مشاعرہ اور بلخصوص اقبال کے حوالے سے نشست یقیناً جرمنی میں بسنے والے ہر محبِ اقبال کی خواہش رہی ہو گی مگر ان میں سب پر سبقت لے گئے سیّد اقبال حیدر ،اور گزشتہ برس انھوں نے نیکر کے کنارے ایک خوبصورت محفل کا اہتمام کیا۔اس کوبصورت اور کامیاب محفل میں کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے دانشور،محقق ،شاعرجناب ڈاکٹر تقی عابدی صاحب مہمانِ خصوصی تھے۔امسال بھی دریائے نیکر کے اس کنارے اس محفل کا اہتمام کیا گیااور ڈاکٹر تقی عابدی صاحب اس میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر تشریف لائے۔

محفل کا آغاز اس کے میزبان سیّد اقبال حیدر نے کیا اور معروف صحافی اور دانشور مظفر شیخ صاحب کو دعوتِ کلام دی۔شیخ مظفر صاحب نے اس تاریخی محفل کے انعقاد پر اقبال حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی اچھے کام کو شروع کرنا اور اسے پھر اسی کامیابی  کے ساتھ جای رکھنا اتنا آسان نہیں.....مگر اقبال حیدر ایسا کرنے کی ہمت اور مضبوط ارادے رکھتے ہیں۔شیخ صاحب نے جرمنی کے اس خوبصورت شہر ہائیڈل برگ اور علامہ محمد اقبال کے حوالے سے بہت ہی معلوماتی باتیں کرتے ہوئے نیکر کے کنارے پارک کے اس حصےکو بے ساختہ ’’جائے اقبال‘‘ کا نام دیاجسے بعد میں صدرِ محفل ڈاکٹر تقی عابدی صاحب نے قرارداد کے طور پر ’’جائے اقبال ‘‘ کے نام سےکنفرم کر دیا۔

ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں اقبال چئیر پر تشریف فرما جناب پروفیسر وقار شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں پشتو زبان کےمعروف شاعر خوشحال خان خٹک اور اقبال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔تقریب کے اس پہلے حصے کے اختتام پر صدرِ محفل ڈاکٹر تقی عابدی صاحب نے علامہ اقبال کے یورپ اور خصوصی طورپر جرمنی میں قیام اور ’’اقبال اور گوئٹے‘‘ کے حوالے سے انتہائی معلوماتی خطاب فرمایا۔

تقریب کے دوسرے حصہ محفلِ مشاعرہ تھا۔جس میں جرمنی کے شعرا میں برلن سے شکیل چغتائی انجم بلوچستانی صاحب،ہیمبرگ سے شاہد شاہ صاحب مقامی شعرا میںشاہد اقبال خان صاحب،ڈنمارک سے محترمہ صدف مرزا صاحبہ اور کینڈا سے تشریف لائے معروف دانشور،محقق،شاعر جناب تقی عابدی صاحب نے اپنا کلام سنایا اور دادِ تحسین حاصل کی۔صدف مرزا صاحبہ کی ڈنمارک واپسی کی فلائٹ کی وجہ سے انھیں مشاعرے کے آغاز سے قبل پڑھنے کی دعوت دی گئی جہاں انھیں محفل ادھوری چھوڑ کر جانا پڑاان کے ساتھ ایک شاعرہ اور دو شاعر وں کو بھی مجبوراً ان کے ساتھ پغیر اپنا کلام سنائے جانا پڑا جسے محفل میں شریک سامعین نے شدّت سے محسوس کیا اور محفل متاثر ہوتی نظر آئی مگرنقیبِ محفل سیّد اقبال حیدر صاحب نے بڑے اعتماد کے ساتھ اسے جاری رکھا۔

اس تقریب میںجرمنی کی ادبی اورسماجی شخصیات میںڈاکٹر ارشد رضوی صاحب،پرویز جعفری صاحب ،شہزاد ارمان صاحب،ارم بتول صاحبہ ،مسسز شہزاد ارمان صاحبہ،وسیم احمد صاحب،چوہدری اسلم صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مشاعرے کے بعدڈاکٹر تقی عابدی صاحب کے ساتھ اقبالیات پر سوال و جواب کا دور ہوا بلخصوص نوجوان نسل کے نمائیندوں نے اقبال اور گوئٹے کےحوالے سے دلچسپ اور معلوماتی سوال کئے جن کے جواب دئے گئے۔

پروگرام کے آ خر میں گرما گرم چائے ڈاکٹر بیگ صاحب اورلذیز کباب،سموسوں اور نان کا اہتمام پاک جرمن ایسوسی ایشن کارلس روئے کے روئے رواں چوہدری رفیق صاحب کی طرف سے تھا۔
سامعین اور شعرا کی یادگار تصویریں بنانے کا کام نذر حسین صاحب نے بخوبی انجام دیا۔ اس طرح یہ تقریب نہائت پُروقار اندازمیں اختتام پذیر ہوئی۔

:دیگر مضامین
(19.06.2010) آسٹریا کے شہر ویانہ میں امام علی نقی کی ولادت پر محفل میلاد کا انعقاد
(13.06.2010) جلسہ جہاد و انقلاب کی پہلی سالگرہ ،پیش رفت قابل اطمینان:تنظیم علی کانگریس
(11.06.2010) بزمِ اردو لندن کی محفلِ شعروسخن ''مشاعرہ''۔
(05.06.2010) فرینکفرٹ میں صا حبزادہ حسن محی الدین کا ’’ اسلام اور امن ’’ کے موضوع پر خطاب
(04.06.2010) ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ۔۔ از۔ خورشید عالم آرا
(03.06.2010) اسرائیل کا فریڈم فلو ٹیلا پر حملہ وحشیانہ دہشت گرد ی ہے
(03.06.2010) خورشید عالم آرا کی کتاب “ سبق آموز کہانیاں “ کی تقریب ِ رونمائی
(03.06.2010) عالمی اخبار کی بیوروچیف برائے وینکور کینیڈاخورشید عالم آرا
(02.06.2010) اسرائیل کا ایک اور ظلم، امریکہ کی پشت پناہی میں
(01.06.2010) جرمنی میں اسرائیل کی ننگی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
(29.05.2010)  ٹورنٹو کے مرکز باب العلم میں پر نور میلاد خاتون جنت سیدہ سلام اللہ کا انعقاد
(19.05.2010) پاکستان ملسم لیگ ن جرمنی کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس
(18.05.2010) دنیائے اسلام میں شہادت بنت رسول سلام اللہ کی مجالس
(16.05.2010) خواجہ مرتضیٰ مرحوم کے فرزند نجیب مرتضیٰ کا اسلام آباد میں انتقال
(15.05.2010) صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کے نام سید اقبال حیدر کا کھلا خط
(12.05.2010) سڈنی میں شہادت بنت رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ کی مجلس عزا
(11.05.2010) بس ایک ماں ہے جو مُجھ سے خفا نہیں ہوتی ۔ از ، ثمرین بخاری
(10.05.2010) حجاب کے خلاف اقدام عدل و انصاف اور شخصی آزادی کے خلاف
(09.05.2010) محمد الفائد نے مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ''ہیرڈز'' فروخت کر دیا
(06.05.2010)  سید قمر عباس کی چوتھی برسی پر صفدر ھمٰدانی کی خصوصی تحریر



 
تمام خبریں  
تازہ ترین   
عالمی خبریں   
اردو کالم/ مضامین   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
پاکستان/ بھارت   
کھیلوں کی خبریں   
.رپورٹس /ملٹی میڈیا   
انتخاب و اعلانات   
مناف گیلری  »
اردو،انگریزی،پنجابی ادب   
انٹرویوز،شخصیات   
شوبز /سائینس/ عجائبات   
International   
Pak/India/Gulf   
News Views,Sports,Reports   
 
  مناف گیلری   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں