07.09.2010, 11:00am , منگل (GMT+1)
 
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں ; محمد عامر پر تاحیات پابندی نہیں لگنی چاہیے۔لوگارٹ ; لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی ; کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ; دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
فریڈم فلوٹیلا کے منتظمین کی القاعدہ سے تعلق کی تردید
اسرائیل کی اہلِ غزہ کے لیے امدادلانے والوں کوگرفتارکرنے کی دھمکی
اوباما جوہری ایندھن سے متعلق معاہدے کو قبول کرلیں، احمدی نژاد
عراق میں القاعدہ کے 22 ارکان نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا
عمر البشیر ۔ملک میں گزشتہ دو عشروں میں پہلے کثیرالجماعتی انتخابات کے فاتح قرار پائے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیل غزہ محاصرے پر معذرت کرے : رجب ایردوان
28.07.2010, 11:14am , بدھ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل سے عالمی پانیوں میں غزہ کی جانب گامزن امدادی قافلے ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر ننگی جارحیت اور غزہ کے چار سالہ محاصرے پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انقرہ میں برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا پر کی گئی بربریت میں شہید ہونے والے 09 ترک رضاکاروں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ یہ امدادی کارکن انسانی مشن پر گامزن تھے، ان کے ہمراہ چار سال سے اسرائیلی محاصرے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے اہل غزہ کے لیے دوائیاں اور خوراک تھی۔ انہوں نے فی الفور غزہ کا بری اور بحری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایردوان نے کہا ’’آج غزہ ایک کھلا عقوبت خانہ بن چکا ہے۔ اہل غزہ آئے روز صہیونیوں کی جانب سے جنگ، لڑائی اور دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے حالیہ جنگ میں غزہ پر فاسفورس بم برسا کر انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں۔ وہاں پر زیر زمین تہ خانوں سمیت ہر طرح کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں حتی کہ اقوام متحدہ کی عمارتیں بھی تباہی کا شکار ہو گئیں، اتنی تباہی کے باوجود اسرائیل نے اب تک وہاں ایک بھی عمارت کے لیے تعمیراتی سامان کے داخلے کی اجازت نہیں دی۔

ترکی کے وزیراعظم نے غزہ پر ڈھائے جانے والے اندوہناک مظالم اور جنگ کے بعد اب تک وہاں پر تعمیر نو کا کام شروع نہ کروانے پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ میں غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے ڈونرز نے 4.5 ملین ڈالرز امداد کا وعدہ کیا مگر غزہ میں اب تک کسی درخت کے پتے نے بھی حرکت نہیں کی، غزہ کے لیے سمندری، بری اور فضائی جس راستے سے بھی امدادی سامان بھیجا جاتا ہے اسرائیل جارحیت کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم نے بھی اپنا موقف دوہراتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک جیل بن چکا ہے اور وہاں پر انسانی بحران انتہائی نازک ہو چکا ہے۔

کیمرون نے کہا ہم پر غزہ کا محاصرہ توڑنا اور وہاں پر ہر طرح کی امدادی اشیاء پہنچانا لازم ہو چکا ہے۔ انہوں نے قابض اسرائیلی ریاست سے دو دہائی قبل دستخط کیے گئے اور اب تک بے ثمر ثابت ہونے والے امن معاہدے پر عمل کرنے اور علاقے میں حقیقی امن لانے کا مطالبہ کیا۔

:دیگر مضامین
(28.07.2010) اسرائیل کو اجازت نہيں دیں گے، سعودی عرب
(27.07.2010) یورپی یونین اور کینیڈا کی ایران پرنئی پابندیاں عائد
(27.07.2010) اسرائیلی فوج نے فلسطینی مسلمان رہائشیوں پر دھاوا بول دیا
(27.07.2010) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ستمبر میں غزہ کا دورہ
(26.07.2010)  العراقیہ کے امیدوار کے حق میں وزارت عظمیٰ چھوڑ سکتا ہوں: علاوی
(26.07.2010) رمضان کے بعدعالمی طاقتوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ایران
(25.07.2010) کانگو : باغیوں کا طیارے پرحملہ ،بھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیا
(25.07.2010) اسرائیل نے ترکی کے بحری جہاز واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا
(24.07.2010) فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے یو این ٹیم مقرر
(23.07.2010) افغانستان ، امریکہ کےلئےویتنام ثابت ہوگا ۔ ایران
(23.07.2010) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے
(22.07.2010) آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنداللہ کو "وھابی" تنظیم قرار دیا
(22.07.2010) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
(21.07.2010) ایران کے جنوبی علاقے اشکینان میں زلزلہ ،15افراد زخمی
(21.07.2010) مقام براق کے تمام تاریخی آثار ختم کرنے کے صہیونی منصوبے کا انکشاف



 
تمام خبریں  
اردو کالم   
عالمی خبریں   
تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
رپورٹس /ملٹی میڈیا   
شوبز /سائینس   
کھیلوں کی خبریں   
انتخاب و اعلانات   
رمضان اسپیشل   
اردو/انگریزی ادب   
News Views   
Pak/India/Gulf   
International   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں