07.09.2010, 10:59am , منگل (GMT+1)
 
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں ; محمد عامر پر تاحیات پابندی نہیں لگنی چاہیے۔لوگارٹ ; لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی ; کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ; دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
فریڈم فلوٹیلا کے منتظمین کی القاعدہ سے تعلق کی تردید
اسرائیل کی اہلِ غزہ کے لیے امدادلانے والوں کوگرفتارکرنے کی دھمکی
اوباما جوہری ایندھن سے متعلق معاہدے کو قبول کرلیں، احمدی نژاد
عراق میں القاعدہ کے 22 ارکان نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا
عمر البشیر ۔ملک میں گزشتہ دو عشروں میں پہلے کثیرالجماعتی انتخابات کے فاتح قرار پائے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

صہیونی خواتین خود کو سر تا پا مکمل ڈھانپیں : یہودی علماء
29.07.2010, 11:08am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار مشرق وسطیٰ بیورو
مقبوضہ بیت المقدس میں شدت پسند مذہبی یہودیوں کی جانب سے ایک فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ فتوے میں القدس کی "ہریڈیم سوسائٹی" کی تمام یہودی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سروں پر بڑی چادریں اوڑھیں اور اپنے پورے جسم کو سر سے پاٶں تک مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے کی پابندی یہودی خواتین میں پہلے بھی پائی جاتی ہے تاہم ایسی خواتین کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔ تازہ فتویٰ یہودیوں کے جس حلقے کی جانب سے جاری ہوا ہے وہ بیت المقدس کی"ہریڈیم" سوسائٹی میں نہ صرف اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں بلکہ ان کی پشت پرکئی بڑے یہودی مذہبی پیشوا بھی موجود ہیں۔

خواتین کے مکمل پردے سے متعلق یہ خبر کثیر الاشاعت موقر عبرانی اخبار "معاریف" نے بدھ کے روز اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہودیوں کی طرف سے خواتین کے مکمل جسم کو ڈھانپنے کا فتویٰ افغانستان میں طالبان دور کے مسلمان خواتین کے پردے کے مشابہ ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ "تازہ فتوے کا مقصد خواتین کو ہر قسم کی اخلاقی آلودگیوں سے بچاتے ہوئے ان کی حرمت اور تقدس کو قائم کرنا ہے"۔ فتوے میں مروجہ جدید دور کے ہر قسم کے لباس جس میں اسکرٹس اور تنگ شلوار قمیص شامل کے پہننے کی ممانعت کر دی گئی ہے اور صرف سیاہ رنگ کا ایسا لباس اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی جو پورے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ دے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں جگہ جگہ اس فتوے پر عمل درآمد اور اس کی تشہیر کے لیے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں یہودی خواتین کو مکمل طور پر جسم کو ڈھانپنے والے سیاہ لباس اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ نیز ریڈی میڈ گارمنٹس کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنگ اور چھوٹے تیارشدہ کپڑوں کی فروخت بند کر دیں کیونکہ تنگ لباس تورات کی تعلیمات کے منافی ہے اور عذاب کا باعث بنے گا۔

معاریف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی فتوے کی ہدایت کے مطابق کپڑوں کی فروخت میں بے پروائی کرنے والے دکانداروں کو "ہریدیم" کے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے نہ صرف دھمکیوں کا سامنا ہے بلکہ فتوے کی خلاف ورزی کرنے وا لے کئی دکانداروں کی دکانوں پر حملے کر کے ان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئ ہے۔

مذہبی حلقوں کی اختلافی آراء

اخبار لکھتا ہے کہ "اگرچہ نئے فتوے کے پیروکاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، تاہم یہودیوں کے تمام مذہبی اس فتوے کے حق میں نہیں۔ اختلاف کرنے والوں میں یہودی مذہبی جماعت شاش بھی شامل ہے۔

شاس کے سربراہ اور یہودیوں کےایک اہم روحانی پیشوا عوفادیا یوسف کے صاحبزادے الراف ابراھیم یوسف کہتے ہیں کہ "ماضی میں یہودی مذہبی پیشواٶں کی کسی نسل یا گروہ نے ایسا انتہاء پسندی کا مظہر لباس اختیار کرنے تاکید نہیں کی اور نہ ہی یہودی خواتین میں ایسا لباس اختیار کرنے کی کوئی مشترکہ روایت رہی ہے۔

یہودی مذہبی پیشواٶں کی جانب سے خواتین کو خوبصورت لباس پہننے کی ترغیب دی ہے حتی کہ خواتین کے لیے ایام مخصوصہ میں بھی خوبصورت لباس اختیار کرنے کی تعلیم موجود ہے"۔

خواتین پر موبائل فون استعمال کی پابندی

معاریف کے مطابق یہودی انتہا پسند حلقوں کی جانب سے صرف خواتین کے نئے لباس کی سختی سے تاکید نہیں بلکہ خواتین کے موبائل فون پربات کرنے پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے چند روز میں"ہریدیم" سوسائٹی کی خواتین پر پبلک مقامات اور بسوں میں سفر کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

بشکریہ۔العربیہ نیٹ

:دیگر مضامین
(28.07.2010) اسرائیل غزہ محاصرے پر معذرت کرے : رجب ایردوان
(28.07.2010) اسرائیل کو اجازت نہيں دیں گے، سعودی عرب
(27.07.2010) یورپی یونین اور کینیڈا کی ایران پرنئی پابندیاں عائد
(27.07.2010) اسرائیلی فوج نے فلسطینی مسلمان رہائشیوں پر دھاوا بول دیا
(27.07.2010) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ستمبر میں غزہ کا دورہ
(26.07.2010)  العراقیہ کے امیدوار کے حق میں وزارت عظمیٰ چھوڑ سکتا ہوں: علاوی
(26.07.2010) رمضان کے بعدعالمی طاقتوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ایران
(25.07.2010) کانگو : باغیوں کا طیارے پرحملہ ،بھارتی پائلٹ کو یرغمال بنالیا
(25.07.2010) اسرائیل نے ترکی کے بحری جہاز واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا
(24.07.2010) فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے یو این ٹیم مقرر
(23.07.2010) افغانستان ، امریکہ کےلئےویتنام ثابت ہوگا ۔ ایران
(23.07.2010) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے
(22.07.2010) آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنداللہ کو "وھابی" تنظیم قرار دیا
(22.07.2010) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
(21.07.2010) ایران کے جنوبی علاقے اشکینان میں زلزلہ ،15افراد زخمی



 
تمام خبریں  
اردو کالم   
عالمی خبریں   
تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
رپورٹس /ملٹی میڈیا   
شوبز /سائینس   
کھیلوں کی خبریں   
انتخاب و اعلانات   
رمضان اسپیشل   
اردو/انگریزی ادب   
News Views   
Pak/India/Gulf   
International   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں