07.09.2010, 11:08am , منگل (GMT+1)
 
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں ; محمد عامر پر تاحیات پابندی نہیں لگنی چاہیے۔لوگارٹ ; لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی ; کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ; دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں
لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی
کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
بھارت کا یوم آزادی اتوار کو.بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کا یوم سیاہ
 
پاکستان/ بھارت
 

ایئر بلیو اور پاکستان میں شہری ہوابازی کی تاریخ
29.07.2010, 01:08am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار مانیٹرنگ یونٹ
ایئر بلیو، جس کا ایک مسافر طیارہ بدھ کی صبح دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑی سلسلے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پاکستان کی مشہور ترین نجی فضائی کمپنی ہے۔

2004ء میں کام کا آغاز کرنے کے بعد ایئر بلیو نے جلد ہی ملک کے بڑے شہروں کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے لیے پروازیں شروع کیں اور بعض اندازوں کے مطابق اب یہ کمپنی پاکستان میں فضائی سفر کرنے والے افراد کے تقریباً ایک چوتھائی حصے کوسہولیات فراہم کر رہی ہے۔

شہری ہوابازی سے تعلق رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بلیواپنے طیاروں اور دیگر آلات کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیتی ہے اور اس کا ریکارڈ پاکستان کی قومی ایئر لائنز پی آئی اے سے بہتر ہے۔

ایئر بلیو کا جو طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوا ہے وہ ایئربس اے تھری ٹو ون  کے نام سے جانا جاتاہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ 185 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

ایئر بلیو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ دس سال پرانا تھا جو ہوا بازی کی صنعت میں کوئی زیادہ طویل عرصہ تصور نہیں کیا جاتا ہے۔

فضائی حادثات کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق حالیہ سانحے سے قبل ایئر بلیوکی تاریخ میں صرف ایک حادثہ پیش آیا ہے، جب مئی 2008ء میں اس کے ایک ایئربس اے تھری ٹو ون طیارے کا پچھلا حصہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر دوران لینڈنگ رن وے سے ٹکرا گیا تھا البتہ اس واقعے میں نا تو کوئی شخص زخمی ہوا اور نا ہی جہاز کو کوئی بڑا نقصان پہنچا۔

 1988ء سے اب تک اس قسم کے 4,000 سے زائد طیارے دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں اورایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ان میں سے 21 حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی شہری ہوا بازی کی تاریخ میں مہلک ترین حادثہ 25 اگست 1989ء کو پیش آیا تھا جب گلگت سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا ایک طیارہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ جب کہ جولائی 2006ء میں پی آئی اے کا ہی ایک فوکر طیارہ ملتان ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار عملے کے چار ارکان اور 41 مسافر ہلاک ہو گئے۔

بشکریہ۔وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(28.07.2010) ملک بھر میں بارشیں کراچی زیر آپ 10 افراد ہلاک
(28.07.2010) بلوچستان میں252افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد صوبہ چھوڑ چکے
(27.07.2010) صدر کا دعویٰ ریلیف لیکن بجلی،چینی کی قیمتوں میں اضافہ
(27.07.2010) ایک ہفتے میں 40 ہلاکتیں مگر آپریشن پھر بھی شروع نہ ہوسکا
(25.07.2010) میاں افتخار حسین کے اکلوتے صاحبزادے راشد حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا
(25.07.2010) تیسری قوت کراچی کا امن تباہ کررہی ہے ،رحمان ملک کی پریس کانفرنس
(24.07.2010) سیاسی تنظیم کے دفتر پر حملہ گلستان جوہر میں کارکن سمیت 4 جاں بحق
(24.07.2010) پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی، ایڈمرل مائیک مولن
(24.07.2010) الیکشن کمیشن ۔ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
(23.07.2010) اسلام آباد ، راولپنڈی یا اس کے گردونواح میں دہشت گردی کا خطرہ
(23.07.2010) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تباہی
(23.07.2010) جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں 3سال کے لئے توسیع کا اعلان
(23.07.2010) عدلیہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، چیف جسٹس
(22.07.2010) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،دو دنوں میں 19 افراد ہلاک
(22.07.2010) پاک بھارت پانی کا تنازعہ ، لاہور میں اجلاس



 
تمام خبریں  
اردو کالم   
عالمی خبریں   
تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
رپورٹس /ملٹی میڈیا   
شوبز /سائینس   
کھیلوں کی خبریں   
انتخاب و اعلانات   
رمضان اسپیشل   
اردو/انگریزی ادب   
News Views   
Pak/India/Gulf   
International   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں