07.09.2010, 11:07am , منگل (GMT+1)
 
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں ; محمد عامر پر تاحیات پابندی نہیں لگنی چاہیے۔لوگارٹ ; لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی ; کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ; دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شوبز /سائینس
 

ہیڈ فون سے سماعت کو ضرر
29.04.2009, 11:03am , بدھ (GMT+1)

سائنس رپورٹر
تحقیق کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائیل فون اور ایسے میوزک پلئیرز یا دیگر آلات جو ائیر فون یا ہیڈ فون کے ذریعے سے کان سے جڑ جاتے ہیں٬ سماعت میں کمی کا سبب ہوتے ہیں- یہ خطرہ خصوصاً جوان لوگوں کے لیے ہے٬ کیونکہ موسیقی ان میں زیادہ مقبول ہے- پہلے لوگ جاگنگ یا واک وغیرہ کے دوران میوزک پلیئرز کا استعمال کرتے تھے٬ لیکن اب ایسے آلات کا استعمال دن بھر جاری رہتا ہے- نتیجہ یہ ہے کہ جوانی کے باوجود کان بوڑھے ہو رہے ہیں- یہ سلسلہ چند عشروں پہلے “واک مین“ کی ایجاد سے شروع ہوا اور اب مغربی ممالک میں تو اس کا بہت زور ہے-

ماہرین کا خیال ہے کہ سماعت میں فرق آنے کے ساتھ کانوں میں بھنبھناہٹ اور سیٹیاں سی سنائی دینے لگتی ہیں- شور کے باعث سماعت کو جو نقصان پہنچتا ہے٬ اس کی اور بھی مختلف وجوہ ہوتی ہیں٬ مثلاً موسیقی کی محفلوں میں بے ہنگم شور شرابا٬ اسلحہ اور گولا بارود کے دھماکے٬ مشینوں کا شور اور سڑکوں پر بعض موٹر سائیکلوں وغیرہ کا شور-

معالجوں کا خیال ہے کہ اگر کانوں کو آرام دیا جائے تو یہ شکایت دور ہو سکتی ہے یا کم از کم صورت حال بہتر ہو سکتی ہے- لیکن لوگ کانوں کو آرام دیتے کہاں ہیں؟ آج کے دور میں تو خوب اونچی آواز میں میوزک سننا فیشن میں داخل ہے- ایک برطانوی جائزے کے مطابق اٹھارہ سے چوبیس سال کی عمر کے نوجوان اس میں پیش پیش ہیں-

امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر میوزک پلیئرز سے ہیڈ فون لگا کر مناسب والیوم میں روزانہ ایک گھنٹہ موسیقی سنیں تو یہ ایک محفوظ حد ہے- دوسری احتیاط یہ ہے کہ اسپیکر سے ذرا دور رہیں اور مشینری کے شور میں کانوں کو ڈھکے رکھیں-

:دیگر مضامین
(29.04.2009)  منور ظریف کی33ویں برسی19 اپریل کو گزر گئی
(28.04.2009) اس نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آتے ہی چھا گئی
(28.04.2009) مائیکرو سافٹ اب موبائل ویب سائٹس پر
(27.04.2009) پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی
(27.04.2009) بھارتی ہدایت کار اور اداکار فیروزخان انتقال کرگئے
(27.04.2009) ایشوریہ کے لیئے لمحہ فکریہ ،ابھیشک چھوٹے نظرآنے لگے
(26.04.2009) عراق جنگ پر نئی ایکشن فلم چھبیس جون کو ریلیز ہوگی
(25.04.2009) ورلڈ کپ کھیلنا آسان لیکن ڈانس مشکل
(25.04.2009) شاہ رخ دنیا کی پچاس طاقتور شخصیات میں شامل
(24.04.2009) شاہ رخ اور امیتابھ فلم’ کل کس نے دیکھا ‘میں
(24.04.2009) انسان کے ہاتھوں قدرتی حیات کی زبردست تباہی
(23.04.2009) وکرم بھٹ ڈرائونی فلمو ں کے بعد تخلیقی فلمیں
(21.04.2009) بر صغیر کی موسیقی کا ایک عہد خاموش ہو گیا
(21.04.2009) سیف علی خان کا گٹار بجانے کا جنون
(21.04.2009) سعودی عرب میں خواتین کا پہلا ہوٹل



 
تمام خبریں  
اردو کالم   
عالمی خبریں   
تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
رپورٹس /ملٹی میڈیا   
شوبز /سائینس   
کھیلوں کی خبریں   
انتخاب و اعلانات   
رمضان اسپیشل   
اردو/انگریزی ادب   
News Views   
Pak/India/Gulf   
International   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں