07.09.2010, 12:02pm , منگل (GMT+1)
 
پاکستان کے علاوہ اکثر مسلم ممالک اور مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں نے شب قدر میں عظمت اسلام کے لیئے دعائیں کیں ; محمد عامر پر تاحیات پابندی نہیں لگنی چاہیے۔لوگارٹ ; لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی ; کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس میں جاں بحق ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ; دادو کے سپریو بند میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا جوہی شہر میں داخل ہوگیا میہڑ ڈوبنے کا خطرہ بھی برقرار
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شوبز /سائینس
 

کام کا دباؤ کیمیائی تبدیلیاں لاتا ہے
04.05.2009, 01:08am , سوموار (GMT+1)

سائنس رپورٹر
ایک نئی تحقیق کے مطابق اعصابی دباؤ والی ملازمت براہ راست آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے جس سے امراضِ دل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

امراض قلب کے جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونی والی یہ تحقیق برطانیہ میں کام کرنے والے ایک ہزار سرکاری ملازمین کے طبعی مطالعے پر مبنی ہے۔

پچاس سال سے کم عمر کے جن افراد کا کہنا تھا کہ ان کا کام ذہنی دباؤ والا ہے، تحقیق کے مطابق ان کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات عام لوگوں کی نسبت تقریباً ستر فیصد زیادہ تھے۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ بات عام مشاہدہ میں ہے کہ اعصابی دباؤ میں آپ ورزش اور اچھی خوراک کا دہیان نہیں رکھ سکتے لیکن اس سے اہم بات یہ ہے کہ دباؤ سے آپ کے جسم میں اہم کیمیائی تبدیلیاں بھی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

لندن میں برطانوی سرکاری دفاتر کے مرکز وائٹ ہال میں کام کرنے والے ملازمین پر کی جانے والی اس تحقیق کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ہوا تھا اور اس میں ہر سطح کے ملازمین کو شامل کیا گیا
 تاہم جہاں تک حالیہ نتائج کا تعلق ہے اس کے لیے ملازمین کا مشاہدہ انیس سو پچاسی سے کیا جا رہا ہے۔

اس دوران نہ صرف ملازمین سے پوچھا جاتا رہا کہ وہ کام کا کتنا دباؤ محسوس کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے ان کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور ان کے خون میں
 کارٹیسول نامی ہارمون کی مقدار کا جائزہ بھی لیا جاتا رہا۔ واضح رہے کہ کارٹیسوسل وہ ہارمون ہے جو ذہنی دباؤ کی صورت میں نکتا ہے۔

اس کے علاوہ تحقیق کرنے والی ٹیم نے خوراک، ورزش کرنے یا نہ کرنے، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے متعلق ملازمین کی جوابات کو بھی مدنظر رکھا۔

ان عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ مذکورہ ملازمین میں سے کِس قدر کو دل کے امراض لاحق ہوئے، کس قدر کو دل کے دورے پڑے اور ان میں سے کِتنے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ترانی چنڈولا کا کہنا تھا کہ بارہ برس تک ان ملازمین کے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کام کے مسلسل دباؤ اور امراض قلب کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے اور یہ تعلق پچاس برس سے کم کے مردوں اور خواتین میں زیادہ واضح ہے۔

پچاس برس سے کم عمر کے ملازمین کے برعکس ریٹائرمنٹ کے قریب کی عمر کے لوگوں میں کام کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے امراض قلب کے امکانات کم پائے گئے۔

بایولوجیکل عوامل
جن افراد کا کہنا تھا کہ ان کی نوکریاں ذہنی دباؤ والی ہیں، ان کے معاملے میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ مناسب مقدار میں سبزیاں اور پھل بھی نہیں کھاتے اور ورزش
 بھی کم ہی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیق کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس سے انکار نہیں کہ طرز زندگی اور امراض قلب میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے، لیکن اب وہ پُراعتماد ہیں کہ انہیں کیمیائی تبدیلوں کا بھی علم ہو گیا ہے جو ذہنی دباؤ کو بیماری سے جوڑتی ہیں۔

اگرچہ ہر کسی کا کہنا ہے کہ جسم کے اندر کیمیائی تبدیلیوں اور بیماری میں تعلق ہوتا ہے لیکن اس تعلق کو ثابت کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ اس تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کیمیائی تبدیلیوں کا طرز زندگی سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔

تحقیق کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ ذہنی دباؤ اعصابی نظام کے اس حصے میں گڑ بڑ پیدا کر دیتا ہے جو دل کو کنٹرول کرتا ہے، اسے بتاتا ہے کہ اسے کیسے کام کرنا ہے اور جو اسکی دھڑکن میں اتار چڑہاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔

جن افراد کو ذہنی دباؤ کی شکایت تھی ان میں دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے والے عمل ’ویگل ٹون‘ کی کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

:دیگر مضامین
(04.05.2009) ہالی وڈ :اسٹارز کے مومی مجسموں کی نمائش
(03.05.2009)  کینیڈا میں فیض امن میلے کا اہتمام
(03.05.2009) سوائن فلو کیا ہے؟
(02.05.2009) برٹنی سے تین سال دور رہیں
(01.05.2009) عطاء اللہ کا سات سو آڈیو البم مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
(01.05.2009) دنیا کی مشہور شخصیات شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟
(01.05.2009) ایکس مین اوریجن ولورین کا پریمیئر
(30.04.2009) ذیا بیطس ذہنی قوت پر اثر انداز
(30.04.2009) لارا دتہ کوطرح طرح کی گھڑیاں جمع کرنے کا شوق
(29.04.2009) ہیڈ فون سے سماعت کو ضرر
(29.04.2009)  منور ظریف کی33ویں برسی19 اپریل کو گزر گئی
(28.04.2009) اس نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آتے ہی چھا گئی
(28.04.2009) مائیکرو سافٹ اب موبائل ویب سائٹس پر
(27.04.2009) پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی
(27.04.2009) بھارتی ہدایت کار اور اداکار فیروزخان انتقال کرگئے



 
تمام خبریں  
اردو کالم   
عالمی خبریں   
تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا    
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
رپورٹس /ملٹی میڈیا   
شوبز /سائینس   
کھیلوں کی خبریں   
انتخاب و اعلانات   
رمضان اسپیشل   
اردو/انگریزی ادب   
News Views   
Pak/India/Gulf   
International   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں