معروف دانشور،محقق اور شاعر جناب تقی عابدی کی جرمنی میں3روزہ ادبی مصروفیات میںان کے ساتھ پہلی نشست نوجوان شاعرشہزاد ارمان اور ارم بتول نے ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں رکھی۔دوسری نشست دریائے نیکر کے کنارے’’ جائے اقبال‘‘ پر اور آخری محفل فرینکفرٹ میںمحفلِ مشاعرہ کی تقریب تھی۔

ہیومن ویلفیر ایسوسی ایشن اور حلقہ ادب جرمنی کے اشتراک سے ہونے نیکر کےکنارے اور فرینکفرٹ میںہونے والی تقریب کے میزبان جناب سیّد اقبال حیدر تھے ،اور ان ساتھ ہمیشہ کی طرح جناب مظفر شیخ صاحب انتظامات میں پیش پیش تھے۔اس بار نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر وائس پریزڈنٹ جناب شاہد اقبال خان صاحب بھی ان سہ روزہادبی تقریبات میں ان کی پوری طرح سے معاونت کی۔
تقریب کی صدارت جناب تقی عابدی نے کی اور تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب شباہت علی خان صاحب تھے۔شباہت خان صاحب کو وہیل چئر پر لانے میں جناب قاضی وحید صاحب نے بھرپور کردارادا کیا ۔

مشاعرے میں برلن سے جناب شکیل چغتائی انجم بلوچستانی صاحب اور ہیمبرگ سے جناب شاہد شاہ جی خصوصی شرکت کی۔نقیبِ محفل تقریب کے میزبان سیّد اقبال حیدر صاحب تھے۔پروگرام کا آغاز جناب مظفر شیخ صاحب نے کیا۔سامعین سے جناب ڈاکٹر تقی عابدی کا تعارف کراتے ہوئے انھیں کرسیٔ صدارت پر تشریف لانے کی دعوت دی۔جناب شباہت علی خان صاحب کی سخت علالت کے باوجود تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں
بھی سٹیج پر آ نے کی دعوت دی۔شیخ صاحب یہ کہہ کر کہ اب شاعروں سے شاعر ہی نپٹے گا....سیّد اقبال حیدر صاحب کو منصبِ نظامت سونپ دی ۔
سیّد اقبال حیدر صاحب نے پروگرام کاآغاز جناب قاضی وحید صاحب کی ترنم بھری غزل سے کیا۔انکے بعد جناب عطاولرحمناشرف صاحب نے اپنی غزل سنائی۔جن شعرا ء نے مشاعرے میں شرکت کی اور دادِ تحسین حاصل کی ان کے نام یہ ہیں۔جناب شفیق بسرا ،جناب آفتاب حسین،جناب ارشاد ہاشمی،محترمہ روبینہ گنکل ،جناب شفیق مراد،جناب وسیم احمد،محترمہ ارم بتول ،جناب شہزاد ارمان،جناب شاہد اقبال خان،جناب طاہر عدیم،جناب شاہد شاہ جی،جناب شکیل چغتائی انجم بلوچستانی،جناب اقبال حیدرمہمانِ خصوصی جناب شباہت علی خان صاحب نے جناب اقبال حیدر کی ادبی کاوشوں پرخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انڈیا میںاردو ادبکے لئے خدمات سرانجام دینے والے شعرا ء کرام کے کلام پر مبنی ویڈیو سی ڈی انھیں پیش کی ۔

آخرمیں صدرِ محفل جناب تقی عابدی نےاردو ادب کی نئی بستیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تاریخ میں یورپ کی ادبی سرگرمیوں کا زکر آئے گا وہاں جرمنی اور خصوصاً فرینکفرٹ کا ذکر ضرور ہو گا۔ڈاکٹر صاحب نے اپناکلام سنا کر خوب داد وصول کی اُن سے خصوصاً فرمائیش کر کے اُن کی نظم مسجدِ اقصیٰ سنی گئی اور ہالدادِ تحسین سے گونج اٹھا۔تقریب کے اختتام پر سامعین کی سنیکس اور ڈرنکس سے تواضع کی گئی۔تقریب کے میزبان سیّد اقبال حیدر نےمہمانوں اور سامعین کی شرکت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یہ پُر وقار تقریب کو اختتام تک پہنچایا۔