جرمنی فرینکفرٹ میں پاکبان ٹھیٹر پاک جرمن ثقافت کے اشتراک کا خواہاں 30.07.2010, 10:22am , جمہ (GMT+1)
عالمی اخبار لندن بیورو
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قائم ''پاکبان تھیٹر'' پاکستان اور جرمنی کی ثقافت،سماج اور صوتی بصری ادب کو ایک مشترکہ نکتے پر لانے کے لیئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں اسکے روح رواں عامر منصور تھیٹر سمیت مختلف تقاریب اور ورکشاپ کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔
اسی مشترکہ ادبی اور ثقافتی سرمائے کے فلسفے کے پیش نظر عامر منصور ''پاکبان تھیٹر'' کے پلیٹ فارم سے نومبر2010 میں اردو، جرمن مشاعرے کروانے کے انتظامات کو آخری شکل دینے میں مصروف ہیں۔
لندن میں عالمی اخبار کے صدر دفتر میں اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی سے ملاقات کے موقع پر عامر منصور نے ''پاکبان تھیٹر'' کا مختصر تعارف ریکارڈ کروایا
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں