14.12.2018, 10:36am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شخصیات، انٹرویوز
 

باعثِ خلق کائنات کے مدح سرا۔سید حسن عباس زیدی
04.03.2010, 01:14am , جعمرات (GMT+1)

صفدر ھمدانی ۔لندن
حال دل ہم سے حسن جب بھی کوئی پوچھتا ہے۔۔۔ہم اسے نعت کے اشعار سُنا دیتے ہیں





سید حسن عبس زیدی
سید حسن عباس زیدی کا  تعلق سادات باہرہ ضلع مظفر نگر یو پی سے تھا اور انکے بزرگوں کا قصبہ بڈولی ضلع میں مظفر نگر سے جو کافی مدت سے دریائے جمنا کے مشرقی کنارے پر آباد تھا. 1918کے بعد انکے  دادا سید محمود حسن اور دیگر قریبی اعزا نےبرست پنجاب ضلح کرنال میں  سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور یہیں انکی پیدائش 1922میں ہوئی تھی. والد سید ظفر عباس پولیس میں ملازم تھے اور والدہ رضیہ سلطان پابند صوم و صلواۃ خاتون تھیں اور وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے ۔1947 میں جب پاکستان بن گیا تو مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جانے لگی تو برست پر بھی حملے کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور اب بزرگوں نے اس بستی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

پانی پت سے پھر سب لوگ آہستہ آہستہ پاکستان منتقل ہونے لگے اور کئی شہروں میں آباد ہوئے لیکن خاصی بڑی تعداد چنیوٹ میں آباد ہوئی اور سید حسن عباس لا کنبہ جون 1950 میں ہجرت کر کے پاکستان پہنچا اور  منزل لاہور ٹھہری. پانچ برس بعد  سرگودھا آ گیا1986  لاہور منتقل ہوگئے,

سید حسن عباس زیدی کی دینی۔مذہبی اور غزل کی شاعری کو سرگودھا میں قیام کے دوران مسلسل مشاعروں میں شرکت سے جلا ملی  لیکن لاہور میں اس ادبی ذوق نے فروغ پایااور یہاں خاص طور پر سید وحید الحسن ہاشمی،قیصر بارھوی ،ڈاکٹر آغا سہیل،پروفیسر حسن عسکری کاظمی،مشکور حسین یاد اور متعدد دیگر دوستوں نے انکے کلام کو سراہا

سید حسن عباس کا  پہلا مجموعہ ’’ خلش دل‘‘ 1986 میں سرگودھا سے شائع ہوا تھااوردوسرا مجموعہ ’’ندائے کربلا‘‘ ستمبر 1992 میں لاہور سے اور تیسرا ’’ تجلیاتِ حسن‘‘ 1997 میں لاہور سے ہی شائع ہوا.

سید حسن عباس زیدی کا جون 1999 بمطابق 6 ربیع الاول کو گھر میں ہی اچانک اتفاقی طورپر گرے جسکی وجہ سے انکے دماغ میں خون جم گیا جس کے لیئے فوری آپریشن کرنا پڑا لیکن کامیاب آپریشن کے باوجود چندروز وہ بے ہوشی کی حالت میںرہے اور 17 جولائی 199 کی صبح سرکارِ وفا کی سرکار میں پہنچ گئے.انہیں لاہور میں ہی فردوسیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.

سید حسن عباس زیدی کی شاعری کا خاصہ حصہ دینی اور مذہبی شاعری پر مشتمل ہے جن میں حمد،نعت،منقبت،سلام اور سوز شامل ہیں۔
انکی چمد منتخب نعتیں۔

السلام اے رحمت اللعالمیں
السلام اے قلب شاعر کے مکیں
۔۔۔
السلام اے مخزن روحانیت
السلام اے پاسبانِ حُریت
۔۔۔
السلام اے پاک و اطہر السلام
مالک و مختار کوثر السلام
۔۔۔
السلام اے مظہرِ خُلقِ عظیم
السلام اے میرے آقا اور کریم
۔۔۔
السلام اے روحِ عالم السلام
السلام اے فخر آدم السلام
۔۔۔
نور سے تیرے منور یہ جہاں
روشنی تیری زمیں یا آسماں
۔۔۔
السلام اے مہرباں حق کے رسول
منفرد ہے باغِ عالم کا تو پھول
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دردر مندوں کو جو یثرب سے ہوا آتی ہے
وہ سمجھتے ہیں کہ خالق کی رضا آتی ہے
۔۔۔
منظرِ روضہ ء محبوب جو آتا ہے نظر
قلب میں ہوک سی اٹھتی ہے ندا آتی ہے
۔۔۔
دولتِ دین ملی آپکے قدموں سے مجھے
میرے الفاظ سے خوشبوئے وفا آتی ہے
۔۔۔
جالیاں روضہ ء اقدس کی جو آتی ہیں ہیں نظر
محو ہو جاتا ہوں اور لب پہ دعا آتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو بھی دربار رسالت میں صدا دیتے ہیں
انکو مولا مرے بھرپور صلہ دیتے ہیں
۔۔۔
جب بھی ا جاتا ہے اس شہرِ مدینہ کا خیال
میرے اشعار محبت کا مزا دیتے ہیں
۔۔۔
دل سے جو بھیجتے ہیں آلِ محمد پر درود
دل کے آئینے کووہ اپنے جلا دیتے ہیں
۔۔۔
جس سے خوش ہوتے ہیں مولا تو خدا بھی اسکو
نعت گوئی کا پھر انداز سکھا دیتے ہیں
۔۔۔
حال دل ہم سے حسن جب بھی کوئی پوچھتا ہے
ہم اسے نعت کے اشعار سُنا دیتے ہیں

:دیگر مضامین
(24.02.2010) عید زہرا سلام اللہ علیہہ ۔ ایام غم کا اختتام
(16.02.2010) اے فخر رسولاں خداکے بعد ترا ذکر ہی تو افضل ہے
(11.02.2010) آیت اللہ روح اللہ خمینی۔ایران کےانقلاب اسلامی کے سرخیل
(28.01.2010) عظیم مسلمان سائینسدان "" ابن الہیثم ""ایک عہد کا نام ہے
(20.01.2010) اٹھارہ جنوری ۲۰۱۰سعادت حسن منٹو کی پچپنویں برسی
(29.12.2009) واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ۔واقعات و پس منظر ۔۔۔پانچویں قسط
(24.12.2009) واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ۔واقعات و پس منظر ۔۔۔چوتھی قسط
(23.12.2009) واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ۔واقعات و پس منظر ۔۔۔تیسری قسط
(22.12.2009) واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ۔واقعات و پس منظر ۔۔۔دوسری قسط
(18.12.2009) واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ۔واقعات و پس منظر
(11.12.2009) عاشق علی میثم تمار کی شہادت نمونہ حق گوئی ہے
(07.11.2009) اداکاری کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار
(01.11.2009) عالمی اخبار کے لیئے جناب جلیل عباس جیلانی کا خصوصی انٹرویو
(25.09.2009) تاریخ اسلام کا ایک روشن ستارہ۔حضرت عمار بن ياسر
(19.09.2009) شاعر مشرق علامہ اقبال کے والد شیخ نور محمد
(09.09.2009) حضرت علی علیہ السلام دینی تقویٰ اور خدا تعالیٰ کی عبادت میں یگانہ روزگار
(02.09.2009) علامہ محمد اقبال کی والدہ ماجدہ امام بی بی
(27.08.2009) ماضی کےشاہ ایران کے بیٹے رضا شاہ پہلوی
(12.08.2009) پاكستان كا نام تجويز كرنے والے ايك مخلص سیاستدان
(11.08.2009) راجہ صاحب محمود آباد۔تحریک قیام پاکستان کا فراموش نام



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
شمس جیلانی۔وینکور  »
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  شمس جیلانی۔وینکور   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں