..؛؛”قائدٍ اعظم محمد علی جینا” یا “جناح”؛؛..

قازکستانی مفکر جناب سلیمان اولیانوف جو اکثر شاعری بھی کرتا تھا، اس نے ایک جگہ کیا خوب لکھا ہے کہ: “کاروان میں ہمیشہ آخری اونٹ پر قافلہ کوچ کرنے سے پہلے کچھ لادا نہیں جاتا ہے. ہاں البتہ جب منزل قریب آتی ہے تب دیکھتے ہیں کہ وہ ہی اونٹ سب سے زیادہ سامان اٹھائے ہوئے ملے گا. ایسا اس لیے کہ سفر کے دوران اگلے اونٹوں سے جو چیزیں گرتی جاتی ہیں، قافلہ والے وہ چیزیں پھر اس آخری اونٹ پر رکھتے ہیں. اسی بات کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے اگر ہم سب اپنے آپ کو اپنی نسل، قوم یا بنی نوع کی آخری “جاتی” سمجھیں اور اپنے گذشتہ پشتوں کی چھوڑی ہوئی نامکمل باتیں پوری کریں، اور غلطیاں درست کریں تو قافلہ اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ سکتا ہے بمع اپنی سب ملکیت کے!”

بات بڑی پتے کی کر رہا ہے اولیانوف صاحب. اور جب میں یہاں اپنی درسی کتب میں بابائے قوم قائدٍاعظم محمد علی جینا صاحب کی نامکمل خاندانی تاریخ دیکھتا ہوں تو سچ میں دکھ ہوتا ہے. میں نے اپنی طور پر سندھ اسیمبلی کے سیکریٹری محترم ھادی بخش صاحب کو 1998ع میں ایک خط بھی لکھا تھا. جس خط نے سرخ فیتہ کی زیارات کرتے کرتے اپنی منزل تو پا لی لیکن تھوڑی ادھوری.
ابھی حالیہ دور میں محترمہ حمیرہ علوانی صاحبہ (ایم پی اے سندھ) نے یہ بل اسیمبلی میں رکھا ہے کہ قائد اعظم صاحب کی ٹھٹہ ضلع کے ایک چھوٹے سے دیہاتی شہر “جھرک” میں پیدائش ہوئی تھی، اور سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے نصاب اور جنرل رجسٹر پرائمری اسکول جھرک میں داخلہ سرٹیفکیٹ ثبوت کے طور پر بھی پیش کردیے ہیں لہٰذا سرکاری طور پر یہ تاریخ کی تصحیح کی جائے.
لگتا یہی ہے کہ یہ تاریخ درست کی جائے گی. لیکن میں نے یہاں اس لفظ “جناح” کی تصحیح کرنے کے لیے یہ بلاگ بنایا ہے. اس بات سے کسی صاحب کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ پاکستانی بھائیوں کی اکثریت قائد اعظم صاحب کے خاندان کے متعلق بس کہ نہ برابر ہی جانتی ہے. جس کا ثبوت پچھلے برس میں نے طارق عزیز صاحب کے نیلام گھر میں دیکھا کہ چار حاضرین کو قائدٍ اعظم صاحب کے والدٍ محترم کا نام نہیں آرہا تھا. انتہائی محتاط بات میں طارق صاحب نے اس کے نتیجے میں بات کی جس کا آسان مقصد یہی بن رہا تھا کہ “شرم تم کو مگر نہیں آتی!”
تو لیجیے حاصلٍ بلاگ.
Mr. Jinna Bhai Poonja
بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی صاحب “جھرک” قصبہ (ضلع ٹھٹہ) کے ایک گجراتی اور اسمٰعیلی (جن کو مقامی طور پر شش امامی شیعہ کہا جاتا ہے)اس خاندان کے ایک کھالوں کے بیوپاری محترم جناب جینا بھائی پونجا کے گھر 25 دسمبر 1876ع کو پیدا ہؤا. ہم جب لفظ “جینا” پکارتے ہیں تو مہربانی کرکے یہ بات ملحوظٍ خاص رکھی جائے کہ یہاں “جینا” والی “نا” اصل میں جس طرح پنجابی زبان میں “مکھنا” کی “نا” کہی جاتی ہے، اسی طرح کہی جاتی ہے. چونکہ اردو زبان میں اس طرح کا کوئی حرف نہیں ہے جس میں زبان کو تالو سے لگا کے اس “ن” کو بولا جائے، اس لیئے یہاں “جینا” ہی لکھا جا رہا ہے. سندھی میں سیدھا سیدھا “جیٹا” لکھا اور پڑھا جاتا ہے. بہرحال، جینا نام ہے، بھائی احترام کے ساتھ اور پونجا نسلی نام ہے. پورا نام ہوگا “جینا بھائی پونجا”.
قائدٍ اعظم صاحب کی والدہ کا نام “مٹھی بائی” تھا. سندھی میں ” مٹھی” اور اردو میں “میٹھی” ایک ہی بات ہے.
بعد میں یکہٍ بعد دیگر جینا بھائی پونجا صاحب کو چھ اولاد ہوئی جن میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئی، ان سب کے نام ، احمد علی، بندے علی اور رحمت علی اور بیٹیوں کے مریم، فاطمہ اور شیریں رکھے گئے.
جب جناب محمد علی صاحب ابھی سولہ برس کا ہؤا تو ماں کے اسرار پر اس کی شادی محترمہ “امی بائی” سے کروائی گئی جو کہ اس وقت وہ صرف چودہ برس کی تھی، اصل میں محترمہ “مٹھی بائی” (قائدٍ اعظم صاحب کی ماں) کو ڈر بیٹھ گیا تھا کہ کہیں ان کا چہیتہ انگلینڈ جاتے ہی کسی گوری میم سے نہ شادی کردے. بہرحال قائدٍ اعظم صاحب جیسے ہی انگلینڈ روانہ ہوئے تو اس کے چند ہی ہفتوں کے بعد “امی بائی” انتقال کرگئی.
بعد میں 19 اپریل 1918ع قائدٍ اعظم صاحب نے ایک غیر مسلم لڑکی “رتنی بائی” سے دوسری شادی کی جس کا اسلام قبول کرنے کے بعد “مریم” نام رکھا گیا. لیکن یہ رشتہ بھی صرف تھوڑے ہی عرصہ پر محیط رہا. جس کی کوکھ سے “دینا” نے جنم لیا، شادی کے ٹھیک ایک برس کے بعد. یہ ہے قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کے اپنے گھر کی باتیں.
اب سوال یہاں صرف یہ ہے کہ انگریز بہادر تو اپنی زبان کے آگے مجبور تھے کہ اسے “جناہ” کہ کر پکارتے تھے.
لیکن سرکار قائدٍ اعظم صاحب نے ہمارا کیا بگاڑا تھا کہ ہم اس کے والد صاحب کے نام کو بگاڑ کر بولتے ہیں؟
جب ممبئی (موم بائی کا شہر) انگریزوں نے بگاڑ کر بمبئی کیا تھا اور آج اس کو تمام بھارتی اپنی اصل صورت یعنی ممبئی میں لے آئے ہیں تو ہم نے بھلا انگریزوں سے کوئی وظیفہ لیا تھا کہ جناب آپ جائیے، اور فکر نہ کریں ہم اپنی زباں کو ٹھیک اسی طرح بولینگے جس طرح آپ اس کا اپنی زبان میں بول کر ستیا ناس کرتے تھے!

کیا ہم آج سے یہ نہیں عہد کرسکتے کہ اپنے محسن اور بابائے قوم کو “قائدٍ اعظم محمد علی جینا” پکارینگے، بجائے اس کے کہ ” قائدٍ اعظم محمد علی جناح”؟

70 thoughts on “..؛؛”قائدٍ اعظم محمد علی جینا” یا “جناح”؛؛..”

  1. جناب محترم فیاض بھائی۔
    قائداعظم محمد علی جناح کی نہایت قیمتی معلومات کاشکریہ ۔ اردو زبان میں سینکڑوں ہزاروں الفاظ ایسےاور بھی ہیں جن کی شکل بگڑ چکی ہے ۔
    اس وقت پاکستان کو اس کی بگڑی ہوئی زبان سے زیادہ ۔ اس کے بگڑے ہوئے اخلاق پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے ۔
    وسلام
    آویز۔ برمنگھم

  2. کیا قائد اعظم محمد علی جناح صاحب نے کبھی اپنے نام کی تصحیح کرنے کی کوشش کی تھی؟
    مجھے قائد ااعظم محمد علی جنا ح صاحب کی اردو دانی پر کوئی شک نہیں ۔ وہ اپنی قوم سے اور خاص طور پر لیاقت علی خاں اور عبدالرب نشتر وغیرہ وغیرہ سے کہ سکتے تھے کہ تم لوگ میرا نام بگاڑ رہے ہو میرا صحیح نام محمد علی جینا ہے محمد علی جنا ح نہیں۔
    اگر ہر فرد اپنے نام کی غلطی کو درست کرنے کا قانونی حق رکھتا ہے تو محمد علی جنا ح صاحب سے بڑھکر کوئی قانون داں انکےزمانے میں کوئی نہیں تھا ، وہ ضرور قانونی چارہ جوئی کرکے اپنے نام کی غلطی کو درست کرواسکتے تھے۔

    ان چند سوالات کا مقصد صرف تحصیل علم ہے اور کچھ نہیں!!!

    ویسے برمنگھم سے آویز صاحب نے اپنے تبصرےمیں بہت اچھا مشورہ دیا ہے جو غور طلب ہے۔

    خیر اندیش:
    فیاض امر صاحب کے انداز بیا ں کا دلدادہ
    منظور قاضی از جرمنی

  3. فیاض بھیا
    بڑی نوازش کہ آپ نے نئی معلومات دی۔ ہم اگر جینا کو اردو میں لکھنے کی کوشش کریں تو میرے خیال میں جینڑاں لکھا جائے گا۔ کیا خیال ہے۔ امید ہے حکومت اس کا نام درست کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس طرح کا ایک عربی لفظ ہے امیر البحر جس کو انگریزوں نے Admiral بنادیا ہے۔اسی طرح آپ نے موجودہ وقت کی ایک مثال دی تھی جس میں ساند کو سانڈ لکھا جارہا ہے جب زمان حال میں یہ مسئلہ ہے تو ماضی میں کیا حال ہوگا۔
    میں آپ سے ملتمس ہوں کہ آئندہ بھی اسی طرح میرے جیسے لوگوں کے لئے تاریخ کو نہیں جانتے لکھتے رہیں گے۔

  4. ضرور محترمی ظہور بھیا! اور لاکھ لاکھ احسان پسند کرنے کے لیے۔
    انشاءاللہ زندگی رہی تو کوشش کرتا رہونگا۔

    دعاگو
    فیاض

  5. جناب قاضي صاحب
    آپ محمد علي جينا کی بات کررہے ہیں میں آپ کو موجودہ وقت کی بات بتا رہا ہوں، نواب اکبر صاحب جن کو مشرف دور حکومت میں شہید کیا گیا اس کی ذات ہے بگٹی جبکہ اردو میڈیا جس میں بی بی سی بھی شامل ہے اس کو بگتی لکھتا رہا ہے جبکہ یہ لفظ بگتی ہے ہمیں انگریزی سے کوئی شکوہ نہیں بات ہے اردو کی ساند کو سانڈ لکھاہوا ہے یاد رہے کہ یہ ایک ریلوے اسٹیشن کا نام ہے اور ٹھٹہ کو ٹھٹھہ لکھتے ہیں۔ یہ تو زندہ مثالیں ہیں جبکہ قائد اعظم خود تو نہیں رہا تو اس کی شکایت کون کرے گا۔
    یہ دیکھیں وکی پیڈیا پر بگٹی ہے
    http://ur.wikipedia.org/wiki/اکبر_بگٹی
    جبکہ بی بی سی بگتی
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2005/04/050404_bugti_talks_fz.shtml
    اسی طرح اکثر لوگ تمل کو تامل پڑھتے ہیں مجھے بھی نہیں پتہ تھا کیونکہ ہم انگریزی سے پڑہتے تھے مگر اب پتہ لگا کہ یہ لفظ تمل ہے نہ کہ تامل۔ اب بی بی سی والے بھی تمل لکھتے ہیں جبکہ باقی نشریاتی ادارے اس کو ابھی تک تامل ہی کہتے ہیں۔
    یہ اس طرح کے کئی اور بھی الفاظ مل جائیں گے جن کی اصل حالت بگڑ گئی ہے۔

  6. فیاض بھائی آپ کی فیاضی کی داد ایک طرف کہ اتنا معلوماتی بلاگ ھمارھے لیئے لکھا ۔ جناح کو جینا کہہ دیتے ھیں ،،آپ جیسا کہیں ۔۔پر مجھے تو وہ اونٹ والی بات نے ابھی تک گھیر رکھا ھے ۔۔ میرے خدا میں اس کی خوبصورتی سے باھر ھی نہیں آسکی ھوں ۔۔” قازکستانی مفکر جناب سلیمان اولیانوف جو اکثر شاعری بھی کرتا تھا، اس نے ایک جگہ کیا خوب لکھا ہے کہ: “کاروان میں ہمیشہ آخری اونٹ پر قافلہ کوچ کرنے سے پہلے کچھ لادا نہیں جاتا ہے. ہاں البتہ جب منزل قریب آتی ہے تب دیکھتے ہیں کہ وہ ہی اونٹ سب سے زیادہ سامان اٹھائے ہوئے ملے گا.” واہ کیا خوب مثال آپ نے استعمال کی ھے ۔۔بھائی اگر ھو سکے تو کچھ اور بھی جناب سلیمان اولیانوف کالکھا ھوا لکھیں ۔۔ پلیز ۔۔

  7. نگہت بہنا! آداب۔
    مولا لجپال آپ کو سدا سکھی اور ہنستا مسکراتا ہؤا رکھے۔ آمین۔
    ضرور میری پیاری بہنا۔ جتنا یاد آتا جائے گا میں حاضر کرتا جاؤنگا۔ اصل میں میرے پاس ادارہ زوبوفسکی روس سے کتابیں آتی تھی، کوئی بارہ سؤ کے قریب پختہ اوراق کے ساتھ وہ کتابیں، “سجیلے جوانوں” کو اتنی اچھی لگیں کہ ساری لے گئے۔ میری آدھی لبریری ایسے ہی “نہ راہٍ خدا نہ راہٍ رسول” برباد کی گئی۔ انہی کتابوں میں ایک کتاب تھی “روس کے عظیم لوگ”۔ اس کتاب کا پورا ایک باب جناب سلیمان اولیانوف کی تحاریر سے بھرا ہؤا تھا۔ مجھے چند باتیں ان میں سے یاد ہیں۔
    ہاں یاد آیا! جناب فیض احمد فیض صاحب نے بھی ایک کتاب لکھی ہے، “سرٍ وادیٍ سینا”۔
    اس میں بھی سلیمان صاحب کی چند باتیں لکھی ہوئی ہیں۔

    بہرحال، اس کتاب سے ایک شعر جو مجھے یاد ہے وہ یہاں عرض رکھ رہا ہوں:

    ۔۔:: شاعر کی ماں ::۔۔
    اس نے جب بولنا نہ سیکھا تھا
    میں اس کی ہر بات سمجھ لیتی تھی!
    اب وہ شاعر بنا ہے نامٍ خدا،
    لیکن افسوس، مرے پلے نہیں پڑتی!

  8. ظہور سولنگی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے ناموں میں برس ہا برس سے تبدیلیوں کا تذکرہ کیا ، افسو س کہ ہر حاکم اور آمر اپنے دور میں دوسروں کے ناموں میں اپنی سہولت یا اپنے تعصب کے باعث تبدیل کرلیا کرتا ہے۔ اسپین کی اسلامی عمارات اور شہروں اور مساجد کے نام بھی بالکل تبدیل ہوچکے ہیں ۔ اسی قسم کی ہزاروںمثالیں موجود ہیں۔
    میں نے اپنے اوپر کے تبصرے میں صرف یہ سوال اٹھا یا تھا کہ کیا قائد اعظم نے اپنی زندگی میں اپنے نام کو جناح کی بجائے جیننڑاں یا جینا می‌ تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کی تھی؟ یا قانونی چارہ جوئی کی تھی؟
    ۔۔۔
    سوال صرف تحصیل علم کے لیے تھا ۔
    فقط:
    خیر اندیش :
    منظور قاضی از جرمنی

  9. فیاض امر صاحب،
    آپ نے موضوع تو اچھا اٹھایا ھے لیکن میں آپ کی تعریف نہں کروں گا، کیونکہ آپ کیا کیا درست کروانئگے، اُن ھند والوں نیں حقیقت کو تسلیم کرتے ھوے موم بائی والے شہر کو بمبئی سے واپس ممبئی نام کر دیا ۔ لیکن ھم منظور قاضی صاحب کی طرح حقیقت پسند نہں ۔
    اویز صاحب،
    اخلاق تب بگڑتے ھہں جب زبانیں بگڑتی ھہں ، زبانیں درست ھوں تو اخلاق خود بخود درست ھو جاتا ھے ۔
    منظور قاضی صاحب،
    آپ نیں لکھا کیا قائد اعظم محمد علی جناح صاحب نے کبھی اپنے نام کی تصحیح کرنے کی کوشش کی تھی؟
    مجھے قائد ااعظم محمد علی جنا ح صاحب کی اردو دانی پر کوئی شک نہیں ۔ وہ اپنی قوم سے اور خاص طور پر لیاقت علی خاں اور عبدالرب نشتر وغیرہ وغیرہ سے کہ سکتے تھے کہ تم لوگ میرا نام بگاڑ رہے ہو میرا صحیح نام محمد علی جینا ہے محمد علی جنا ح نہیں۔
    قاضی صاحب قائد اعظم محمد علی جینا کو کبھی اپنے نام کی تصحیح کرنے کی ضرورت ھی پیش نہں آئی ۔ اس وقت کے مورخین زیادہ تر انگریزی میں کتب لکھا کرتے تھے ۔ پاک و ھند کی دستاویز بھی انگریزی میں لکھی گئی ۔
    قاضی صاحب آپ نیں امر صاحب سے پوچھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نیں لیاقت علی خاں اور عبدالرب نشتر وغیرہ وغیرہ سے کہ سکتے تھے کہ تم لوگ میرا نام بگاڑ رہے ہو میرا صحیح نام محمد علی جینا ہے محمد علی جنا ح نہیں۔
    قاضی صاحب جب انگریزی کتب کا ترجمہ کیا گیا تو تلفظ وھی انگریزی والے لکھے گئے۔
    جیسے  سکھر کو سکر (Sukkar) لکھا گیا، کوٹڑی کو کوٹری (Kottrey) لکھا گیا،
    قاضی صاحب آپ کی اردو میں پلیٹ، کپ، ساسر،گلاس،جگ اور اسے بہت الفاظ نہں ھیں،
    آب انگریزوں کے چھوڑے ھوے اردو ادب میں ڈھل سکتے ھیں ھم نھں
    وسلام
    امتیاز حُسین
    کولاچی (Karachi) سندھ

  10. فیاض امر بھائی ! آپ نے بہت معلوماتی بلاگ لکھا، بہت شکریہ۔

    بھائی آویز صاحب ! آپ کی بات بے شک درست ہے کہ ہمارے یہاں بے شمار شعبے ایسے ہیں جن کی اصلاح اور ترتیبِ نو ضروری ہے، لیکن کام کہیں سے تو شروع کر دیا جانا چاہیے۔

    بھائی ظہور احمد سولنگی ! یہ آپ کا مشورہ بہت مناسب ہے، لفظ جناح کو اگر ” جینڑاں ” لکھا جائے تو بہتر تلفظ کے ساتھ بولا جا سکتا ہے۔ میری نظر میں پہلے پنجابی کے حروف متعین ہونے چاہیے پھر اردو کو بھی چند نئے حروف دے دیے جائیں تو بہت سے الفاظ کی ادائیگی آسان ہو جائے گی۔

    برادرم امتیاز حسین صاحب ! آپ کا شکریہ کہ آپ سے مجھ کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اصل تلفظ معلوم ہوئے، قاصی صاحب کے سوال کو جواب در حقیقت وہی ہے جو آپ نے فرمایا

    اس وقت کے مورخین زیادہ تر انگریزی میں کتب لکھا کرتے تھے (یہ شوق آج بھی کم نہیں ہوا جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور اس کی نشاندہی بھائی فیاض امر نے کی ہے)۔ پاک و ھند کی دستاویز بھی انگریزی میں لکھی گئی۔ جب انگریزی کتب کا ترجمہ کیا گیا تو تلفظ وھی انگریزی والے لکھے گئے

    بھائی ! اگرچہ اردو میں پلیٹ کو تھالی، (ٹرے کو تھال)، کپ کو پیالہ، ساسر کو پرچ، گلاس کو آبگینہ یا جام، جگ کو صراحی وغیرہ کہا جا سکتا ہے لیکن موضوع غیر زبانوں کے الفاظ کا اردو میں استعمال نہیں بلکہ اردو کے اپنے الفاظ کو غیر ملکی لہجوں سے بچانا اور ان کے اصلی تلفظ سے ادا کرنا ہے۔ لہٰذا میرا ووٹ اس سلسلے میں اسی طرف ہے جو کہتے ہیں کہ اصل تلفظ درست بلکہ ناگزیر اور انگریزی تلفظ غلط اور جلد از جلد صحیح کر دیے جانے چاہیں

  11. محترم امتیاز حسین بھائی! السلام علیکم۔
    بہت خوشی ہوئی آپ کو پھر دیکھ کر۔ آپ کے اس جملے پر تو میں واری جاؤں کہ “اخلاق تب بگڑتے ہیں جب زبانیں بگڑتی ہیں ، زبانیں درست ھوں تو اخلاق خود بخود درست ہو جاتا ھے ۔”
    سؤ فیصد درست۔ بلکہ میری محترم شخصیت ڈاکٹر پنہاں صاحبہ کا لفظ اب تک یاد ہے جب اس نے میرے “دائمی سچ” والے بلاگ میں کہا تھا “لاریب!”
    سائیں بلکل یہی بات ہے۔
    پوری دنیا میں آجکل ایک ثقافتی انقلاب آرہا ہے۔ جسے عمرانیات کے گرو “ثقافتی سلطنتیت” کا نام دے رہے ہیں۔ اس بات کا کھلے الفاظ میں اظہار اور انتباہ 11/9 کے بعد بے انتہا مشہور ہونے والے لسانیات کے پروفیسر نام چومسکی نے پہلے ہی کردیا تھا۔ اس کا یک مضمون بنام “The Architecture of Language ” چھپا تھا، جس میں کھلے الفاظ میں اس نے تمام دنیا کو بتادیا تھا کہ “امریکی مارکیٹ پوری دنیا کی زبانوں کے لیے ایک مہلک خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ جو کہ اپنی ثقافت جس میں “میک ڈونلڈ، کے ایف سی، پیپسی وغیرہ غیرہ ” میں انڈیل کر دنیا کی معصوم زبانوں، اور ثقافتوں پر مسلط کر رہا ہے۔” انتباہ دیتے ہوئے چومسکی نے کہا تھا کہ یہ اب کسی زبان کی اندرونی اور روحانی توانائی پر ہے کہ وہ اپنی ہیئت کس طرح بچا پاتی ہے۔” اس نے مزید بتایا ہے کہ “یہ طریقہ واردات جس میں دنیا کی چھوٹی زبانیں احساسٍ کمتری کا شکار ہوکر اپنے الفاظ انگریزی زبان میں ڈھال گئی، وہ برطانوی تسلط سے چلتا آرہا ہے۔”
    مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ جب ہمیں باہر کا کوئی گورا ہماری ثقافت کو تباہ ہونے کے خطرات بتائے تب ٹھیک! باقی اندر کا آدمی اگر اس بات پر مصر ہو کہ بھائی ہماری زبانیں بگڑ رہی ہیں تب اس کے لیے بحث مباحثہ شروع ہوجاتے ہیں!

    خیر اندیش
    فیاض

  12. سرکار عبدالمناف بھیا!
    بلاگ کو پسند کیا! آپ کی دعائیں ہیں۔ انشاءاللہ اپنی باتیں آپ سب دوستوں کے آگے حاضر کرتا رہونگا! (اگر حیاتی نے ساتھ دیا تو۔۔)

    آپ کو تشکر کرنے کے لیے یہ ایک بات مزید بڑھانا چاہونگا، کہ زبان صرف زبان نہیں ہوتی بلکہ “ماں کی بولی” کہلواتی ہیں۔
    دنیا کی کسی بھی حصہ میں “Father Language’s Day ” نہیں منایا جاتا بلکہ اکیس فروری کو پوری دنیا میں “Mother Language’s Day ” ضرور منایا جاتا ہے! کیوں؟
    کیوں کہ ہم نے یہ زبانیں اپنی ماں سے سیکھی ہیں!
    اور جب کوئی سامراجی زبانی یلغار ہماری ماں کی زبان کو تبدیل کرنے کے لیےگھس پڑے تو؟
    کم از کم انسانی غیرت کا جاگ اٹھنا فطری ہے۔
    آپ نے مشہور مقولہ ضرور سنا ہوگا کہ ” سب سے پیاری موسیقی اپنا نام سننا ہے “۔۔۔

    اچھی بات کہی کہ کوئی تو شروعات کرے!
    میرا ماننا ہوتا ہے کہ کوئی اور کیوں، ہم کیوں نہیں؟

    دعاگو
    فیاض امر

  13. میرے سوال کا تشفی بخش جواب نہیں ملا اس لیے اب یہ پوچھ رہا ہوں کہ
    کیا قائد اعظم محمد علی جینڑاں( جینا ) جناح اردو لکھ پڑھ سکتے تھے ؟
    میرا خیال ہےکہ وہ اردو لکھ اور پڑھ سکتے تھے اور انہوں نے اردو اخبارات میں اپنا نام جناح دیکھا ہوگا ۔ اور پھر اپنے احباب سے خاص طور پر اقبال سے اپنا نام جناح سنا ہوگا ۔ تو کیا انہوں نے اس وقت اس نام پر اعتراض کیا تھا؟
    اگر وہ اردو لکھ اورپڑھ سکتے تھے تو انہوں نے جناح کا لفظ سن کر کیا کہا تھا ؟ اگر انہوں نے اس کو قبول کرلیا تو پھر ہم سب کو قبول کرنے میں کیا اعتراض ہے؟
    اور اگر وہ اردو لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے تو بات الگ ہے ۔ اس صورت میں ہم ضرور بضرور انکے نام کی تصحیح کرسکتے ہیں تاکہ انکی اور فاظمہ جناح (جینا ، جینڑاں ) کی روحیں خوش ہوجائیں ۔
    میرے سوالات صرف تحصیل علم کے لیے ہیں ۔ مہربانی کرکے ان کو اسی طرح سمجھیں ۔
    فقط :
    علم کا خواہاں
    منظور قاضی از جرمنی

  14. جناب قاضي صاحب
    اگر آپ کو ہمارے جواب سے تشفی نہیں ہورہی تو اب ہمیں آپ کے سوال سے تشفی نہ ہونے کا اندیشہ ہورہاہے۔
    آپ کی بارگاہ میں چند سوالات رکھ رہاہوں شاید جوابات کی روشنی میں میری معلومات میں اضافہ ہوجائے۔
    1. قائد اعظم کی مادری زبان کونسی تھی؟
    3۔ جناح ان کی مادری زبان میں کیسے لکھا جاتا ہے۔
    2۔ لفظ جناح کس زبان کاہے؟
    3۔ اور اس کا مادہ اور معنی کیا ہے؟
    آپ نے تحقیق کی ہوگی یقیناہماری معلومات میں اضافہ فرمائیں گے۔

  15. میرا تخاطب کسی فرد ِ واحد سے نہیں ہے بلکہ یوں کہہ لیجئے کہ میں خود گویائ کی کیفیت میں ہوں اسی لئے نہ کوئی القاب نہ آداب ۔ نہ ہی میرا مقصد اس تحریر سے اہنی لا موجود علمیت کا اظہار ہے۔ اور نہ ہی میری تحریر جواب کی طالب ہے اس لئے کہ میں نے اسے خود کلامی کہا ہے اور ہر قسم کی کج بحثی سے پر ہیز چاہتا ہوں۔ یہ تو ایک ایسا جذبہ ہے جیسے کسی نے کہہ دیا ہو کہ آپ کی بیٹی میں کوئی خوبی نہیں ہے ۔ اور میں اپنے تئیں اس کی خوبیاں گننے لگوں۔ جملہ ہے ” قاضی صاحب آپکی اردو میں پلیٹ۔ کپ۔ ساسر۔ گلاس۔ جگ ایسےبہت سے الفاظ نہیں ہیں” پہلی چبھن تو مجھے لفظ “آپ کی اردو” سے ہوئی ہاں مجھے فخر ہے کہ یہ ہماری زبان ہے پیارے میرا ای میل کا پتۃ بھی میری اردو ایٹ یاہو ڈاٹ کام ہے جب بھی کسی بڑی دکان میں مجھے اردو سنائی دیتی ہے تو ایک مسرت ہوتی ہے کسی ہم زبان کی موجودگی کا احساس مجھے اسے دیکھنے کی خواہش پیدا کرتا ہے جبکہ اسپینش اور فرنچ سن کر وہ جذبہ بیدار نہین ہوتا مین یہ تحریر ایک اردو اخبار میں لکھ رہا ہوں کسی انگریزی اخبار مین نہیں اور میرا قاری بھی اردو پڑھنے والا ہے دوسری بات میں سوچ میں پڑ گیا کیا میری زبان اتنی محدود ہے؟ کیا اس میں ان الفاظ کی قلّت ہےِ ؟ نہیں بھئ نہیں نہیں میری وسیع زبان کے آگے انگریزی تو چھوٹی بہن لگتی ہے۔ انگریزی میں سمدھی کے لئے کیا لفظ ہے؟ نند۔ بھاوج۔ سلحج۔دیورانی۔ جٹھانی۔ کی جگہ انگریزی میں صرف ایک لفظ ہے۔جس سے رشتے کا اندازہ نہیں ہوتا۔ چچا۔ ماموں۔ خالو ۔اور پھوپھا میں رشتہ خود بولتا ہے۔ مگر انگریزی میں ایسا نہیں ہے ۔ ساس۔ خلیہ ساس۔ ممیا ساس۔ پھپھیا ساس میں رشتے کا اظہار ہوتا ہے آپ تم اور تو کے فرق سے عزت و احترام جھلکتا ہے۔ پلیٹؔ رکابی۔ طشتری۔ اور اگر بڑی ہو تو قاب۔ سودا کا شعر ہے، اک رکابی طعام و دیگر بس۔ کپ ؂ پیالہ۔ جام۔ ساغر۔ چھوٹی ہو تو پیالی بڑا تو پیالہ اور زیادہ بڑا ہو تو قدح جبکہ انگریزی میں چائے کی پیالی بھی کپ ہے اور سات فٹ کا انعام میں دیا جانے والا کپ بھی کپ ہے۔ دست ساقی میں قدح ہاتھ میں زاہد کے سبو۔ ساسر؂ اگر آپ استعمال نہ کریں تو لفظ ختم نہیں ہو جائے گا ہم آج بھی اپنے گھر میں بولتے ہیں دیکھو بیٹا مہمان کو چائے دینا تو یہ نہ ہو کہ پیالی ہاتھ میں تھمادی پرچ رکھ کر دینا تو ساسر کے لئے اردو مین پ(زیر)۔ ر(زیر) چ ساکن۔ گلاس؂ پیالہ ۔ ساغر جام۔ جام کیسا پلادیا تو نے۔ جگ؂ قرابہ ۔ صراحی۔ شیشہ۔ سبو اور اگر چھوٹا ہو تو سبوچہ یا ٹھلیا بھی کہتے ہیں ۔۔ دیکھو بیٹا مہمان کے لئے ایک شیشے کا قرابہ اور دو کٹورے رکھ دو۔ (تیرے شیشے میں مے باقی نہیں ہے بتا کیا تو میری ساقی نہیںہے ایک لفظ کٹورہ بھی ابھی یاد آیا۔ ہم اگر اپنی زبان کے الفاظاستعمال نہیں کریں گے تو وہ :سیمرغ” اور “عنقا‌” کی طرح اپنا وجود تو نہیں کھو دیں گے۔ کل میں نے ایک لفظ دختران ِ بام استعمال کیا ۔ کئ لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ لفظ کہاں سے نکالا تو بھائی نہ میں نے کہیں سے نکالا نہ ایجاد کیا ہے یہ تو زبان کی وسعت ہے کہ ایک خراب لفظ کی جگہ مختلف الفاظ رکھتی ہے۔ اگر میں ہیاں کوائف کا ہم وزن لفظ لکھ دیتا تو جملے کی کاٹ کہیں بڑھ جاتی اور بدبودار ہوجاتا بخلاف اس کے اچھے لفظ نے اس کے بد کو ختم کر کے بو کو برقرار رکھا ۔۔اچھا لفظ مثلاً بوئےگل۔ آج ہم نے لنگوٹ کا استعمال ختم کر دیا ہے تو کیا لفظ لنگوٹ لغت سے ختم ہوجائے گا اور ہی تو زبان کی وسعت ہےزرا سے اضافے سے ” لنگوٹ کا مظبوط ” جسکے معنی خوش کرداری کے ہو جاتے ہیں اب نہ لنگوٹ ملتا ہے نہ مظبوط لنگوٹ والے مگر لفظ تو اپنی جگہ رہے گا۔۔ دختران ِ بام تو مستعمل ہیں لفظ مستعمل نہیں رہا مگر اس نے اپنی اہمیت و افادیت بہر حال قائم رکھی ہوئی ہے۔ اوہ ٹیلیفون کی گھٹی بجی اور میرا سوچ کا سلسلہ منقطع ہو گیا اس کے آگے بھی کچھ نہیں لکھونگا اس لئے کہ میں تو اپنی خیالی دنیا میں تھا

  16. یہ موضوع قائد اعظم سے متعلق ہے جو پورے پاکستان کے قائد اعظم تھے اس لیے اس بلا گ کو قاید اعظم سے عقیدت کی خاطر پڑھ رہا ہون۔ اور اس میں حصہ لے رہا ہوں ۔
    فیاض امر صاحب نے فر مایاہے کہ :
    ” مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ جب ہمیں باہر کا کوئی گورا ہماری ثقافت کو تباہ ہونے کے خطرات بتائے تب ٹھیک! باقی اندر کا آدمی اگر اس بات پر مصر ہو کہ بھائی ہماری زبانیں بگڑ رہی ہیں تب اس کے لیے بحث مباحثہ شروع ہوجاتے ہیں!”
    پتہ نہیں کس نے بحث و مباحثہ شروع کیا ؟
    اگر قاید اعظم نے اپنے نام جناح کی تصحیح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی تو انکے قانونی وارث قانونی کاروائی کرکے یہ کام کرسکتےہیں۔

  17. ظہور احمد سولنگی صاحب کو میرا آسان سا سوال مشکل معلوم ہوا توپھر سے دہراتا ہوں کہ :
    کیا قاید اعظم محمد علی جناح صاحب نے کبھی اپنے نام کی تصحیح کرنےکی کوشش کی تھی؟
    اگر نہیں کی تھی تو اب انکے قانونی وارث یہ کام کرسکتےہیں ۔ اس میں ” بحث و مباحثہ ” کی کوئی حاجت ہی نہیں رہتی ۔
    ۔۔۔۔
    اب رہا جَناح کے معنی تو وہ لغت میں یوں ہیں: عربی کا لفظ ۔ مذ کر ، معنی : بازو ، پَر ، پنکھ
    اگر ج پر پیش ہو یعنی جُناح تو اسکے معنی لغت میں گناہ کے ہیں اور یہ بھی عربی کا لفظ ہے اور مذکر ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    دنیا کی لاکھوں ماوں کی زبان چاہے کوئی ہو وہ اپنے بیٹوں کے نام دوسری زبان کے ناموں ( جن میں عربی اور فارسی کے نام شامل ہیں ) ، پر رکھتی ہیں ۔ ظہور اور فیاض عربی سے ماخذ ہیں اگرچیکہ ان حضرات کی مادری زبان ( میرے خیال میں ) عربی نہیں ہوگی ۔
    میرے سوالات کا مقصد” بحث و مباحثہ ” ہرگز نہیں ہے ۔
    فراز کا شعر یاد آیا :
    اور فراز چاہیے کتنی سعادتیں تجھے
    ماوں نے تیرےنام پہ بیٹوں کے نام رکھدیا
    بہر حال؛
    کراچی کا نام کولاچی بھی رکھدیا جائے تو مجھے اس پر کیا اعتراض ہوسکتا ہے :
    کبیر کہتا ہے :
    چلتی کو گاڑی کہے اور جمے دودھ کو کھویا
    رنگی کو نارنگی کہے ، دیکھ کبیرا رویا
    ۔۔۔۔۔۔
    حسرت موہانی بھی یہ کہ چکے ہیں:
    جنوں کا نام خرد رکھدیا خرد کا جنوں
    جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
    فقط:
    امن اور آشتی کا خواہاں
    منظور قاضی از جرمنی
    ۔

  18. محترم امتیاز حسین نے لکھا ہے !
    اخلاق تب بگڑتے ھہں جب زبانیں بگڑتی ھہں ، زبانیں درست ھوں تو اخلاق خود بخود درست ھو جاتا ھے ۔

    جب ہمارے اخلاق پچھلے 60 سال سےزائد عرصہ کے بگڑے ہوئے ہیں۔ ہم کو تو توجہ صرف اور صرف اخلاق کے بگڑنے پر دینی چاہیے ۔ کیونکہ زبان بگاڑنے کی فساد کی جڑ تو ہمارے بگڑے ہوئے اخلاق ہی ہوئے نہ بقول محترم امتیاز حسین کے ۔
    تو پھر بگڑی ہوئی زبان کی نوک پلک درست کرنے پر بحث ہی بے معنی ہے کہ اس کا قصور وار کون ہے ؟
    محترم منظور قاضی جرمنی کی باتوں سے میں متفق ہوں ۔
    وسلام
    آویز ۔ برمنگھم

  19. میرا تخاطب کسی فرد واحد سے نہیں ہے بلکہ یوں کہئے کہ میں خود گویائی کی کیفیت میں ہوں اسی لئے نہ کویئ القاب نہ آداب۔ نہ ہی میرا مقصداس تحریر سے اپنی لا موجود علمیت کا اظہار ہے اور میری تحریر جواب کی طالب بھی نہیں ہے اس لئے کہ میں نے اس خودکلامی کہا ہے اور ہر قسم کی کج بحثی سے پرہیز چاہتا ہوں یہ تو بس ایسا جزبہ ہے جیسے کسی نے مجھ سے کہہ دیا ہو کہ تمہاری بیٹی میں کویی خوبی نہیں ہے تو میں اپنے تئیں اس کی خوبیاں گننے لگوں۔ ایک جملہ پڑھا “قا ضی صاحب آپ کی اردو میں پلیٹ۔ کپ۔ ساسر۔ گلاس۔ جگ اور ایسے بہت سے الفاظ نہیں ہیں” جملے کی پہلی چبھن تو”آپ کی اردو” یہ میری تیری کیا ہے ہاںمجھے فخر ہے کہ یہ ہماری زبان ہے پیارے۔ میری پہچان اردو ہے میرا ای میل کا پتہ میری اردو ایٹ یاہو ڈاٹ کام ہے۔ میری پہچان اردو ہے اور میں ایک اردو اخبار میں یہ چند سطور لکھ رہا ہوں۔۔ جب کبھی بھی کسی بڑی دکان پر میں کہیں مجھے اردو سنائی دیتی ہے تو مجھے ایک مسرت ہوتی ہے کہ کوئی میری زبان بول رہا ہے اسے ایک نظر دیکھنے کی خواہش بھی ہوتی ہے بخلاف اس کے اگر کوئی اسپینش یا فرانسیسی بول رہا ہو تو اپنائیت کا وہ جزبہ دل میں کروٹ نہیں لیتا ۔ دوسری بات میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کیا میری زبان اتنی محدود ہے ؟ کیا اس کا الفاظ کا ذخیرہ دوسری زبانوں کے کم ہے؟ نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے اور میں نے سوچا کہ میری زبان کے آگے انگریزی تو چھوٹی بہن لگتی ہے۔ انگریزی میں سمدھی کے لئے کوئی لفظ ہے کیا؟ نند۔ بھاوج۔ سلہج۔ دیورانی جٹھانی کی جگہ انگریزی میں صرف ایک لفظ ہے۔جس سے رشتے کا صحیح اندازہ نہیں ہو تا چچا ۔ ماموں۔ خالو پھوپھا۔ میں رشتہ خود بولتا ہے۔ مگر بیچاری انگریزی صرف ایک لفظ۔ ۔ ساس۔ خلیہ ساس۔ ممیا ساس۔ پھپیا ساس مین رشتے کا اظہار کتنا نمایاں ہے۔ آپ ۔۔تم۔۔ اور تو میں احترام کا ہم پلگی کا یا چھوٹے بڑے کا پنہ ملتا۔ہے جبکہ انگریزی کی کم دامنی صرف ایک لفظ پر ختم ہو جاتی ہے۔ پلیٹ:- رکابی۔ طشتری۔ اور یا اگر بڑی ہو تو اسے قاب کہتے ہیں۔ سودا کا ایک مصرع ہے۔ ع۔اک رکابی طعام و دیگر بس۔ کپ cup.۔ کٹوری۔ پیالہ۔ ساغر چھوٹی ہو تو پیالی بڑی ہو تو پیالہ اور بڑی ہو تو قدح کہلاتی ہے۔جبکہ انگریزی میں‌چائے کی پیالی یا سات فٹ کا انعام میں دیا جانے والا ظرف وہ کپ یی کہلائے گا۔ دست ِ ساقی میں قدح کاندھے پہ زاہد کے سبو ۔۔۔۔ساسر۔: اگر آپ استعمال نہ کریں تو لفظ ختم نہیں ہو جائے گا ۔ہم آج بھی اپنے گھر میں بولتےہیں دیکھو بٹیا مہمان کو چاے دو تو یہ نہ ہو کہ پیالی ہاتھ میں تھما دو پرچ میں رکھ کر دینا تو ساسر کو اردو میں پرچ کہتے ہیں پ( زیر) ر (زیر) چ ساکن۔۔۔ گلاس glass:- جام۔ پیالہ ۔ساغر۔ جام کیسا پلادیا تو نے۔ جگ ؛-jug; قرابہ۔ صراحی شیشہ۔ مینا۔ سبو اور اگر چھوٹی ہو تو سبوچہ یا ٹھلیا بھی کہتے ہیں مثال؛ شیشہ۔ ع۔۔تیرے شیشے میں مے باقی نہیں ھے ۔ بتا کیا تو میرا ساقی نہیں ہے۔ مینا۔ّ۔ ع۔ ہوں وہ مے کش کہ نہ مستی میں کہوں راز کوئی ۔ لاکھ قل قل کہے شیشہ مجھے مےخانے میں۔ قرابہ۔ دیکھو میاں رمضانی ذرا مھمان کے لئے آبدار خانے سے دو اچھے قلعی دار کٹورے اور ایک شیشے کا قرابہ تو لے آنا؛ ہم اپنی زبان کے الفاظ استعمال نہیں کریں گے الفاظ (سیمرغ ) اور (عنقا) کی طرح اپنا وجود تو نہیں کھو دینگے۔ کل میں نے ایک لفظ دختران بام استعمال کیا کئی لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ لفظ کہاں سے نکالا تو بھائی نہ میں نے کہیں سے نکالا نہ ایجاد کیا یہ تو زبان کی وسعت ہے کہ خراب موقع پر بھی خوبصورت الفاظ اس کی ہیئیت کو بدل دیتے ہیں اب اگر میں اس جگہ کوائف کا ہم وزن لفظ بولتا تو جملے میں کیسی کاٹ پیدا ہو جاتی اور بدبو دار ہو جاتا جبکہ ایک اچھے لفظ نے اس کی بد کو ختم کر کے بو کو برقرا رکھا بو اچھے معنی رکھتا ہے مثلا (بوئے گل) آج ہم نے لنگوٹ کا استعمال ختم کر دیا ہے تو کیا لفظ لنگوٹ لغت سے ختم ہو جائے گا اور یہ زبان کی وسعت ہے کہ ذرا سے اضافے سے”لنگوٹ کا مظبوط” اسکے معنی خوش کرداری میں بدل دیتا ہے اب نہ لنگوٹ ملتا ہے نہ مضبوط لنگوٹ والے مگر لفظ تو اپنی جگہ رہے گا۔ دختران بام تو مستعمل ہیں لفظ مستعمل نہیں ہے۔۔۔۔ اوہ ٹیلیفون کی گھنٹی بجی اور میرا سوچ کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ اچھا تو آج تو کوئ اختتامی جملہ بھی نہیں اس لئے کہ میرا روئے سخن کسی کی جانب نہیں ہے

  20. مینا کی مثال میں غلط شعر لکھ گیا اصلاح کرنا چاہتا ہوں خوابوں میں تو ایسا ہی ہوتا ہے درست شعر اب یاد آیا مجھے زہر ہے ہجر ساقی میں پینا ؛ یہ رکھا ہے ساغر یہ رکھی ہے مینا۔ ساغر اور مینا دونوں کی تشریح ہو گئی

  21. محترم بزرگوار قاضی صاحب ! جسارت کر رہا ہوں، اس اعتبار کے ساتھ کہ بات گستاخی کے زمرے میں نہیں آئے گی
    دو باتیں ہیں ۔ ۔ ۔

    1۔ فیاض صاحب نے قائدِ اعظم کے خاندان کا جو تاریخی پش منظر پیش کیا وہ غلط ہے اور ان کا خاندانی نام عربی لفظ ” جناح ” ہی ہے، سندھی لفظ ” جینا ” نہیں۔
    2۔ فیاض صاحب کی تحقیق درست ہے قائد کا خاندانی نام سندھی لفظ ” جینا ” ہی ہے لیکن انہوں نے خود اس کا انگریزی بگڑا ہوا تلفظ پسند کیا اور اسے بدلنے کی کوشش نہ کی۔( لہٰذا ہمیں بھی یہ نام اسی طرح رہنے دینا چاہیے)۔

    میری ناقص رائے میں نہ تو فیاض صاحب نے اس نام کو مکمل طور پر عالمی سطح پر تبدیل کرنے کا بیڑہ اُٹھا لیا ہے اور نہ ہی ہم میں سے کوئی اس بات پر مصر ہے کہ حکومتِ پاکستان کو یہ قرارداد پیش کی جائے۔
    بات صرف یہ ہے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ؟ فیاض اور ظہور بے شک عربی کے الفاظ ہیں لیکن یہاں بات خاندانی نام کی ہے جو جناب محمد علی صاحب کا پہلے دو ناموں کی طرح عربی لفظ نہیں (فیاض صاحب کی تحقیق کے مطابق)۔
    اگر خود قائدِ اعظم محمد علی نے اپنے خاندانی نام کو ویسے ہی رہنے دیا تو ہمیں بھی رہنے دینا چاہیے (میں آپ کے موقف کی تائید کرتا ہوں) لیکن اس موضوع پر بات تو کی جاسکتی ہے، یہ بتانے میں کوئی ہرج نہیں کہ عوام کو اس حقیقت کا علم ہو کہ ہمارے اس قومی ہیرو کا اصل نام کیا تھا اور آج کیا مشہور ہے۔
    لیکن کیا، اگر وہ اپنے نام کی ہر جگہ تصحیح کروانے کی بجائے ایسے ہی چلنے دیں تو اس سے یہ حقیقت بھی بدل جائے گی کہ ان کے آباؤ اجداد کا نام دراصل ایسا نہیں بلکہ ویسا تھا ؟؟؟
    میرے لیے تو فیاض بھائی کی پیش کردہ یہ معلومات بہت دلچسپ ھیں ، مستقبل میں خواہ میں “جناح ” کہنے لکھنے ہی کو ترجیح دوں۔

  22. قبلہ سرکار امین ترمذی صاحب! اسلام علیکم۔ خداوندٍ قدوس آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی اور سکون میں رکھے۔ آمین۔
    لاریب! آپ نے بجا فرمایا! میں آپ کے تصورات اور ان کے خیالات سے سؤ فیصد ہم آہنگ ہوں۔ آپ کی کرم نوازی کہ آپ آئے، اور میرے بلاگ کو عزت بخشی۔ سچ تو یہ ہے کہ آپ کے نام کی طرح مجھے آپ کی ای میل کی شناختی علامت (میری اردو) بہت اچھی لگتی ہے۔ میں واری جاؤں آپ پر۔

    اور ساتھ ساتھ میں جناب عبدالمناف بھیا کا اور ظہور بھیا کا بھی احسانمند ہوں کہ آپ مجھے ہمت افزائی کر رہے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کو ہمارے محسن قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کے بارے میں واقعی دلچسپی ہے، اور اوپر ظہور بھیا کے جو چند سوالات اٹھائے گئے ہیں تو لیجیے۔ اتفاق سے میرے سامنے ایک اہم کتاب پڑی ہوئی ہیں میں یھاں اس سے حوالہ کے لیے پیش کر رہا ہوں۔
    (باقی یہ بات قطعی قطعی غلط ہے کہ لفظ “جناح” عربی سے لیا گیا ہے، برائے کرم اپنا خیال درست کریں، عنائت ہوگی)

    حوالہ نمبر 1:
    “1857ع میں انگریز سرکار نے بیوپاریوں پر ٹیکس لگادیا، جس کے سبب بندرگاہی بیوپاری بہت متاثر ہوئے۔ اور بہت سے بیوپاری، ممبئی اور کراچی کی طرف رخ کرنے لگے اور نئے نئے کاربار شروع کرنے میں لگ گئے۔ ان میں اکثریت مسلم میمن اور خواجہ بیوپاریوں کی تھی۔ “جینا خواجہ” 1862ع میں سندھ کے ایک ساحلی شہر ٹھٹہ کے ایک قصبہ “جھرک” میں آباد ہؤا۔ اور “پونجا کمپنی” کھول کر جانوروں کی کھالوں کا کاروبار کرنے لگا۔ وہ بچپن سے ہی کمزور اور دبلا پتلا تھا۔ اس کا نام “جینا” رکھا ہی اس لیے گیا تھا کہ ایک فقیر نے دعا دیکر یہ کہا تھا کہ “اس کا نام “جینا” رکھو، (سندھی میں مطلب “جیتا رہے گا” )

    اس کی شادی پنیلی گاؤں کی “مٹھی بائی” سے ہوئی جو دور کی رشتیدار تھی۔ وہ یہاں جیسے ہی یہاں آیا اسنے اپنے گجراتی اور ہندی آمیزش ملے ناموں سے دور اپنے بچوں پر خالص اسلامی نام رکھے۔ جیسے کہ محمد علی، رحمت علی وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔
    کتاب :” ٹھٹہ صدیوں سے” از رسول بخش تمیمی۔

    میں نے اپنے بلاگ میں قائدٍ اعظم صاحب کی دوسری بیوی “رتنی بائی” کا ذکر کیا۔
    اس مندرجہ بالا کتاب میں مزید لکھا ہؤا ہے کہ:

    “1918ع میں قائدٍ اعظم صاحب نے “سر ڈنشا” کو کہ بمبئی کا کروڑپتی پارسی تھا اس کی خوبصورت بیٹی رتن بائی” سے کورٹ میریج کی۔ جس پر بڑا فساد ہؤا تھا۔ لیکن کورٹ نے محمد علی صاحب اور رتن بائی کے حق میں فیصلہ دیا۔ نکاح ایک اسمٰعیلی عالم مولوی شریف دیو جی کانجی نے پڑھا۔ رتں بائی دس برس زندہ رہی، اور شادی کے کوئی ڈیڑہ برس بھی نہ گذرے تھے کہ اس کی محمد علی صاحب سے نہ بنی، اور الگ ہوگئی۔ اس سے ایک بیٹی “صفیہ” ہوئی، جسے وہ اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ “صفیہ” نے بڑی ہوکر واپس پارسی مذہب لیا۔ جو بعد میں “دینا” یا “مسز واڈیا” کے نام سے مشہور ہوئی۔”

    یہ ہے کہانی ساری۔

    دعاگو
    فیاض امر

  23. ” (باقی یہ بات قطعی قطعی غلط ہے کہ لفظ “جناح” عربی سے لیا گیا ہے، برائے کرم اپنا خیال درست کریں، عنائت ہوگی)”

    اوپر لکھا ہوا جملہ جناب فیاض امر صاحب کا ہے ۔ میرا نہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    افسوس کہ جرمنی میں میونخ ایک چھوٹے گاوں ( والد کریبرگ )میں کوئی اردو کی لا یبریری نہیں ہے اور میرے قریب کوئی اردو داں دوست نہیں جس سے اس معاملہ میں کچھ پوچھ سکوں ۔ میں امین ترمذی صاحب ( جو امریکہ میں رہتے ہیں) سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلہ میں تحقیق کرکے یہ بتائیں کہ یہ لفظ ” جَناح ” عربی کا لفط ہے یا نہیں۔
    میرے پاس ” فیروز اللغات اردو جامع ہے جس میں یہ لکھا ہے اس لفظ کا ماخذ عربی ہے۔ اور یہ مذ کر اسم ہے ۔

    ۔۔۔۔۔
    عبدالمناف غلزئی صاحب کی تحریر اور امیں ترمذی صاحب کی تحریر پڑھکر معلومات میں بیش بہا اضافہ ہوا۔
    ۔۔۔۔۔
    انگریزی کا مقولہ ہے : گلاب کا پھول اپنی خوشبو اور رنگ کی خصوصیا ت سے پھول ہی رہے گا خواہ اسکا نام گلاب کی بجاے کچھ اور ہی ہو۔
    ۔۔۔۔۔
    محمد علی مرحوم ( اللہ انہیں جنت میں جگہ دے ) ” پورے پاکستان ” کے قائد اعظم ہی رہینگے خواہ انکا آخری نام جناح ہو یا جینا ہو یا جینژاں ہو۔ اگر یہ بلاگ ایک تحریک کے آغاز کے لیے شروع کیا گیا ہے تو اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ (اس میں بحث ومباحثہ کی اور محاذ آرائی کی کوئی ضرورت ہی نہیں )
    ۔۔۔
    فقط : علم کا خواہاں
    منظور قاضی از جرمنی

  24. حوالہ نمبر 2:

    سہ ماھی “مہران”، جلد 1998/3
    سندھی ادبی بورڈ جامشورو، حیدرآباد

    “سندھی زبان اور ضمیر آخری کی ترمیم”
    از: ڈاکٹر محبت جمال

    “ہمارے قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کے والد بزرگوار کا نام بدل کر جینا سے جناح کردیا گیا۔ اس بات کا اظہار ڈاکٹر مبارک علی کے سامنے ہؤا تو وہ صاحب بولا: ” کہ عربی کے نام کاٹھیواڑی خاندان بہت کم رکھتے ہیں۔ یہ بھی جب پونجا صاحب (قائدٍ اعظم صاحب کا دادا) ٹھٹہ نقل مکانی کر کے آئے تب اس کے خاندان والے عربی نام رکھنے لگے۔ مثال جینا صاحب نے جس بچی کو اپنے بیٹے “محمد علی صاحب” کی شادی کے لیے چنا اس صاحب کا نام تو بلکل ہی عجیب تھا! محترم گوکل کھیم” اور جو لڑکی قائدٍ اعظم صاحب کی بیوی بنی اس کانام تھا “امرت بائی” جسے پیار سے “امی” کے نام سے پکارا جاتا تھا۔”

    لہٰذا یہاں اگر بات قائدٍ اعظم محمد علی صاحب کی اپنی ہوتی تو بات قبول ہوجاتی ہے، کیونکہ سرکار کا نام بھی عربی سے لیا گیا تھا۔
    لیکن یہاں بات ہو رہی ہے قائدٍ اعظم کے والد صاحب ” محترم جینا بھائی” کی۔
    اس لیے محترم ظہور بھیا! یہ نام “جینا” عربی سے نہیں بلکہ گجراتی سندھی کی آمیزش ہے، جس کی معنی ہے، “جیتا رہنا، یا جیتا رہے گا”

    کیا آپ نے سندھ کی لوک کلاسک موسیقی میں ایک فنکارہ کا نہیں سنا جس کا نام تھا “جیونی فقیریانی”!
    جس کا مشہور گانا تھاٌ
    “ہے ہے ہلن گھمن چلن تنھنجے ماریو، چھا کھاں پریں تو مونکھے وساریو”
    ( ہائے ہائے! تمہارے، چلنے، گھومنے،
    آنے کا انداز!
    مجھے تو لے ڈوبا ہے!
    میرے محبوب، تم نے کیوں
    مجھے بھلا رکھا ہے!”)

    اس کا نام بھی جیونی تھا۔ یہ مؤنث نام ہے مذکر نام “جینا” کا۔
    ہمارے پڑوس کے گاؤں میں آج تک دو بوڑھے بابا “جینا” کے نام سے زندہ ہیں۔۔۔۔

    دعاگو
    فیاض

  25. اس تبصرہ کے حرفٍ آخر:

    “ہمارے پڑوس کے گاؤں میں آج تک دو بوڑھے بابا “جینا” کے نام سے زندہ ہیں۔۔۔۔”

    ان دونوں بابائوں کو ہم اسی طرح سے پکارتے ہیں جیسے اردو میں “جینڑاں” یا پنجابی میں “چن میرے مکھنا” کی “نا” کو پکارا جاتا ہے۔

    دعاگو:
    فیاض

  26. قاضی صاحب
    براہ کرم اس لفظ کو نہ بگاڑیں میں نے جینڑا لکھا تھا مگر آپ نے میری زندگی میں اس لفظ کا ستیا ناس کردیا۔
    آپ نے لکھا ہے

    محمد علی مرحوم ( اللہ انہیں جنت میں جگہ دے ) ” پورے پاکستان ” کے قائد اعظم ہی رہینگے خواہ انکا آخری نام جناح ہو یا جینا ہو یا جینژاں ہو۔

  27. جناب قاضی صاحب
    میں یہاں پر کچھ لنک دے رہاہوں جہاں قائد اعظم کو جینا لکھا گیا ہے
    http://sd.wikipedia.org/wiki/محمد_علي_جيڻا

    http://sd.wikipedia.org/wiki/ڪراچي

    http://wikibrowser.net/dt/sd/محمد%20علي%20جيڻا
    اس میں سرفہرست تو وکیپیڈیا ہے
    اسی طرح لطیف سرکار کا بھی ایک شعر ہے جس میں لفظ جینا استعمال کیا گیا ہے

    مرڻا اڳي جي مئا، سي مري نه ٿيا مات
    هوندا سي حيات، جيڻا اڳي جي جيا.
    اس سے ثابت ہورہا کہ یہ لفظ جینا ہے نہ کہ جناح۔

  28. قاضی صاحب
    نیٹ گردی کے دوران ایک غزل ملی ہے جو علامہ سید سلیمان ندوی نے لکھی تھی
    عظیم سیرت نگار، برِ صغیر پا ک و ہند کے معروف سیاستدان اور صحافی جناب سید سلیمان ندوی نے 1916ء میں مسلم لیگ کے لکھنئو اجلاس میں قائدِ اعظم کی شان میں یہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    اک زمانہ تھا کہ اسرار دروں مستور تھے
    کوہ شملہ جن دنوں ہم پایہ سینا رہا

    جبکہ داروئے وفا ہر دور کی درماں رہی
    جبکہ ہر ناداں عطائی بو علی سینا رہا

    جب ہمارے چارہ فرما زہر کہتے تھے اسے
    جس پہ اب موقوف ساری قوم کا جینا رہا

    بادہئ حبِ وطن کچھ کیف پیدا کر سکے
    دور میں یونہی اگر یہ ساغر و مینا رہا

    ملتِ دل بریں کے گو اصلی قوا بیکار ہیں
    گوش شنوا ہے نہ ہم میں دیدہء بینا رہا

    ہر مریضِ قوم کے جینے کی ہے کچھ کچھ امید
    ڈاکٹر اس کا اگر ” مسٹر علی جینا” رہا

    ذرا آخری شعر پڑہنا
    یہ رہا سائٹ کا حوالہ
    http://pakurdu.net/forum2/index.php?action=printpage;topic=26402.0

  29. فیاض امر صاحب،
    اب آپ نیں بڑے پختہ حوالے دے دیے،
    اب قاضی صاحب کو بھی تسلّی ھونی چاھئیے،
    امین ترمزی صاحب نیں اردو کے کھوے ھوے الفاظ پیش کئیے ھیں، میں اردو بولنے والے شہر میں پیدا ھوا، اردو بولنے والی بستی میں پڑھا اردو بولنے والوں میں بڑا ھوا، سندھی تو نو یں دسو یں میں پڑھی لیکن جو الفاظ قبلہ امین ترمزی صاحب نیں پیش کئیے ھیں میں تو کجہ میرے ھمعصر اردو بولنے والوں کے لئے بھی نئے نکلے،
    یقین جانئے اب تو الیکٹرک میڈیا نیں ھم سے ھماری اردو چھین کر اب ھندی مکس کر دی ھے جو اب ھمارے گھروں میں چل رھی ھے خدا راہ اب بھی وقت ھے ا پنی زبان اور ثقافت بچا لیں بلکے آئیں اس کی ابتدا بابائے قوم کے نام سے کریں ۔

  30. اب کنگن ہاتھ میں تو آرسی کیا!

    ہے اب بھی کسی محترم صاحب کو ضرورت کسی ٹھوس ثبوت کی؟
    اگر نہیں تو کیا میں اس بلاگ کو یہاں تمام کروں اور ساتھ میں ایک قرارداد بھی رکھوں؟

    دعاگو
    فیاض

  31. ظہور احمد لنگی صاحب نے میری کمپوزنگ کی غلطی کو پکڑ کے یہ میدان جیت لیا۔ اور مجھے جینڑاں مرحوم کے سامنے شرمندہ کردیا ۔یقینی طور پر ظہور احمد سولنگی صاحب خود اپنی تحریر اور اپنے ہم نواوں کی تحریر کی کمپوزنگ پر بھی اسی طرح عنایت کی نظر ڈالتے رہینگے۔
    سب کے سب مجھے ہی قائل کرنے پر تلے ہوئے کیوں ہیں ؟ میرا تو سوال پہلے بھی یہی تھا اور اب بھی ہے کیا قائد اعظم نے خود اپنے مقبولِ عام نام جناح کی تصحیح کرنے کی یا کروانےکی کوشش کی تھی؟
    ۔۔۔۔۔
    اب یہ بلاگ یہاں تمام ہوجائے یا کوئی قرارداد بھی رکھی جائے مجھے اس کی پروا ہ نہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    امریکہ میں ایک مشہور مقولہ ہے سر کو سر سے مارنے کا مقابلہ یا دوسرے الفا ظ میں ایک پانی کی دھار کو دوسرے پانی کی دھار سے مقابلہ ۔ ایسے مقابلوں سے کوئی فایدہ ہی نہیں۔
    ۔۔۔۔۔
    فقط:
    قائد اعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کا عقید ت مند
    منظور قاضی از جرمنی

  32. السلام علیکم
    میرے خیال میں یہ ساری بحث بے کار ہے
    ہمارے لیے قائددِ اعظم کا وہی نام درست ہے جو وہ خود لکھنا پسند کرتے تھے
    اگر جناح کو جینا ثابت کرنے والے اصحاب اپنے موقف کو تسلیم کروانا چاہتے ہیں تو سندھ مدرستہ الاسلام کے رجسٹر سے سند لائیں
    یا پھر لنکن ان سے
    سندھ مدرستہ الاسلام میں قائددِ اعظم کے والدِ محترم نے اُن کا نام لکھوایا ہوگا
    اسی طرح لنکن ان میں داخلہ لیتے وقت قائدِ اعظم نے اپنا نام لکھا ہو گا
    ویسے بھی ہزاروں دستاویزات ایسی ہونگی جن پر اُن کے دستخط ثبت ہونگے
    ہمارے لیے اُن کا وہی نام درست ہے جو وہ اپنے قلم سے لکھتے تھے

    قائدِ اعظم کی اُردو کمزور بھی رہی ہو تو محترمہ فاطمہ جناح اسے درست کر سکتی تھیں
    جب اُنہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تو ہمیں بھی اُن کا نام بگاڑنے کی ضرورت نہیں

    والسلام
    زرقا

  33. قاضي صاحب آپ کی بڑی نوازش کہ آپ نے مجھے لنگی بنادیا جو سندھی میں ایک گالی ہے۔
    جہاں تک جینا کی بات ہے تو شاید آپ نے میرے دو دوسرے تبصرے نہیں پڑہے اور نہ ہی علامہ سید سلمان ندوی کے نذرانہ عقیدت کو پڑہا جس میں علامہ نے قائد اعظم کو جینا لکھا ہے آپ براہ کرم دوبارہ پڑہیں یاد رہے کہ یہ نظم قیام پاکستان سے پہلی کی ہے جب جینا صاحب بقید حیات تھے۔

  34. وعلیکم السلام محترمہ زرقا مفتی صاحبہ! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگی۔
    آپ نے لکھا کہ “یہ ساری بحث بے کار ہے!”
    درست۔۔۔ آپ کا خیال سر آنکھوں پر۔ تو چلیں کسی اور موضوع پر بات کرتے ہیں۔ کوئی بات نہیں ہے۔
    لیکن بیبی! میں اس بات کا قائل ہوں کہ “اگر آپ کا حال آپ کے ماضی کی شاھدی نہ دیتا ہو، تو سمجھیں آپ کا ماضی جھوٹ ہے!” (قول: حضرت قطبٍ دو عالم فضل شاہ نور والے، درگاہ انفنٹری روڈ لاہور)

    تھوڑا میں آپ کو بتادوں اپنا، پھر آپ کو بات سمجھ میں آجائیگی، کہ میرا مدعا کیا ہے!
    عرصہ سے ٹھٹہ میں کام کر رہا ہوں، اور قصبہ جھرک میری سروس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ مجھے کافی دنوں سے اس بات کی تشویش رہی تھی کہ آخر معاملہ کیا ہے۔ میرے ابو نے ایک دن مجھے بتایا کہ جب وہ سندھی فائنل پڑھتے تھے تب قائدٍاعظم محمد علی جینا صاحب کی جائے پیدائش “جھرک” میں بتائی جاتی تھی اور اب کے نصاب میں کراچی….! مجھے حیرت لگی تھی کہ آخر کیا ہے یہ سب؟ اس طرح کرنے سے آخر چاہتے کیا ہیں ہمارے کراچی کے حکمران؟
    خیر، تب میں طرہ باندہ کر جھرک کے بوائز پرائمری اسکول آ دھمکا۔ مجھے جناب حافظ عزیز صاحب (ہیڈ ماسٹر) نے بڑی عجیب کہانی سنائی، جو کہ بعد میں بی بی سی کے سرمست “بات سے بات” والے وسعت اللہ خان نے بھی جوں کا توں اپنے کالم میں لکھی۔ ملاحظہ ہو:

    “میں اب سے پانچ برس قبل ٹھٹھہ کے گاؤں جھرک پہنچا جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ یہاں آغا خان کی حویلی کے برابر میں وہ پرائمری سکول ہے جو انیسویں صدی کے دوسرے وسط میں تعمیر ہوا تھا۔اس سکول کے ہیڈ ماسٹر نے عجب داستان سنائی۔یعنی جس رجسٹر میں محمد علی جینا نامی ایک بچے کا پہلی جماعت میں انرولمنٹ ہوا تھا وہ انیس سو بیاسی میں ڈی سی ٹھٹھ کے ہمراہ اسلام آباد سے آنے والے ایک اعلی افسر یہ کہہ کر اپنے ساتھ لےگئے کہ اسکی فوٹو سٹیٹ اسلام آباد میں قائم ہونے والے نیشنل آرکاویوں میں رکھی جائے گی اور اصل رجسٹر سکول کو واپس کر دیا جائے گا۔ بقول ہیڈ ماسٹر وہ دن اور آج کا دن نہ تو رجسٹر واپس ہوا اور نہ ہی اسکی نقل مل سکی۔
    اس بارے میں میری ایک رپورٹ سن دو ہزار دو میں بی بی سی اردو سروس سے بھی نشر ہوئی تھی۔سکول کے اساتذہ نے مجھے وہ جگہ بھی دکھائی جہاں محمد علی جناح کا جنم ہوا تھا لیکن اب اس جگہ صرف ایک خالی پلاٹ ہے۔اگر کوئی گھر تھا بھی تو وہ کبھی کا منہدم ہوچکا۔

    جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے سن ساٹھ کے اواخر اور ستر کے شروع کے برسوں میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی شائع کردہ دوسری سے پانچویں جماعت تک کی کتابوں میں قائد اعظم کی جائے پیدائش جھرک قصبہ ہی تھی۔لیکن پھر کرنا خدا کا یہ ہوا کہ قائد اعظم کراچی کے وزیر مینشن میں پیدا ہوگئے۔بعد میں جائے پیدائش کے تنازعے پر سندھی مہاجر اختلافی سائے بھی پڑنے لگے۔قائد اعظم کی زندگی کے ایک مورخ رضوان احمد نےاور پھر قائداعظم اکیڈمی نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ قائدِ اعظم وزیر مینشن میں پیدا ہوئےجبکہ سرکردہ سندھی مورخ رسول بخش پلیجو نے متعدد تاریخی حوالوں اور شہادتوں سے یہ ثابت کیا کہ وزیر مینشن اگرچہ محمد علی جناح کے والد کی ملکیت تھا لیکن آج کی طرح اس زمانے میں بھی خوشحال تاجروں کے دو گھر ہوا کرتے تھے۔اور جناح پونجا نے اپنی فیملی کو اس زمانے کے رواج کے مطابق گاؤں میں رکھا ہوا تھا۔انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وزیر مینشن میں جناح پونجا کا خاندان مستقل رہائش پذیر تھا تو پھر محمد علی جناح کو دور دراز جھرک گاؤں کے سکول کی پہلی جماعت میں داخل کرانے کا کیا جواز تھا۔؟”

    تھوڑا آگے چل کر کالم نگار کہتا ہے کہ:
    “پندرہ اگست کی صبح پاکستان کی نئی کابینہ نے حلف اٹھایا اور بانی پاکستان نے پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ کو مبارک باد دیتے ہوئے نہایت مسرت محسوس کر رہا ہوں۔ پندرہ اگست پاکستان کی آزاد و خودمختار ریاست کا جنم دن ہے، یہ مسلمان قوم کے تکمیلِ مقصد کا دن ہے، جس نے مادرِ وطن کے قیام کے لئے گذشتہ چند برسوں میں عظیم قربانیاں پیش کیں۔

    محمد علی جناح کی اس دوٹوک وضاحت کے بعد مجھے اور مجھ سمیت کروڑوں لوگ نہیں جانتے کہ چودہ اگست کب سے یومِ آزادی قرار پایا اور کس مصلحت کے تحت قرار پایا۔؟”
    ملاحظ ہو: http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/story/2007/08/printable/070814_patition_wusat_sq.shtml

    محترمہ زرقا صاحبہ! مسئلہ یہ نہیں کہ میں غلط ہوں، مسئلہ یہ بھی نہیں کہ آپ کے بقول: “میرے خیال میں یہ ساری بحث بے کار ہے۔۔۔۔!”
    آپ نے کہ دیا، اور ختم؟

    کیا کبوتر کی آنکھ بند کرنے سے بلی بھاگ جائے گی؟
    ہم کیوں اپنی تاریخ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ کہیں اس تمثیلی نو دولتیہ کی طرح تو نہیں ہوگئے ہم کہ جس نے تازہ تازہ دولت دیکھ کر اپنے والد کا نام “چراغ دین بدل کر بلب دین” رکھوادیا”؟

    میں یہاں پوچھ سکتا ہوں آپ سے کہ آپ کبھی ٹھٹہ کے اس قصبہ میں آئیں ہیں، جہاں بھوک کی وجہ سے گذشتہ برس دو آدمیوں نے خودکشی کی تھی؟
    اگر یہ “جھرک” قائد اعظم کا آبائی اور پیدائشی شہر مانا جاتا تو کیا پاکستان حکومت اس کو اس طرح ویرانے میں چھوڑتی جہاں کوئی بھی سرکاری سہولیات تو دور کوئی اچھی ہسپتال بھی نہیں؟
    محترمہ زرقا صاحبہ! مسئلہ صرف یہی نہیں کہ قائدٍ اعظم صاحب جینا تھا یا جناح!
    مسئلہ ہے، حقیقتوں سے منہ چھپانے کا! جانتا ہوں کہ پاکستان بھر کے سب بھائی اگر “جینا” پکارنے لگیں بھی تو کوئی پاکستان کی معاشیات شب بھر میں آسماں سے بات کرنے نہیں لگے گی!
    کیا فرق پڑے گا کہ اس حقیقت کو مان لیں اور اپنی طور پر کوشش کر کے قائدٍ اعظم صاحب کی اصل جائے پیدائش “جھرک” کروالیں تو ہزاروں انسان کچھ سکھ کا سانس لے سکتے ہیں! اسی جھرک میں ادارے کھلیں گے، ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، سیاح آئیں گے، کچھ زر مبادلہ اس سوکھے قصبہ والوں کو مل جائے گا!
    کیا جائے گا ہمارا؟
    نہیں لیکن ہم نے قسم کھا رکھی ہے، اپنے اوپر نام نہاد دانشوری کی، شعراء ہونے کی، ہمیں کیا؟
    کراچی سے بس دو سؤ کلومیٹر دور اگر لوگ صاف پانی تو کجا، پانی کو بھی ترس رہے ہوں؟ ہمارا کیا؟
    میں پوچھتا ہوں کہ اتنی بے حسی…؟
    اتنی تاریخ سے منہ پھیرنے کی روایت؟
    آپ نے میرے ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ آپ نے فقیر صفت قبلہ مرحوم قدرۃ اللہ شہاب کا “شہاب نامہ” پڑھا ہے۔ پوچھ سکتا ہوں کہ اس میں بنگال کے جدا ہونے کے کیا اسباب بتائے گئے تھے؟
    کراچی کے لیے کتنا بجٹ رکھا گیا تھا اور بنگال کے لیے کتنا؟ اور وہ ٹوئلٹ والے ڈبلیو سی والا کیا چکر تھا؟
    غور کریں! محترمہ زرقا صاحبہ! قیامت کے روز عالموں سے جتنا حساب لیا جائے گا اتنا عوام سے نہیں! اور ہم ایک دوسرے کو عالم کہتے ہیں۔ پوچھ سکتے ہیں کہ اس علم کا فیض ہم نے کتنے انسانوں کی زندگیاں بدلنے کے لیے وقف کیا ہے؟
    کیا یہی علم ہے کہ اپنی آنکھیں بند کریں اور رکھیں سب اللہ پر۔۔۔۔۔!
    خوش نصیب ہیں کہ آپ کے اس عالمی اخبار میں وہ وہ ہستیاں بیٹھی ہیں جن کو “کسی کا ہمنوا” سمجھ کر اچھی آؤ بھگت کر کے صاحبٍ تبصرہ کہ کر چلے تو جاتے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے والا کس پائے کا عالم ہے! اور وہ کس طرح اپنے پیٹ کے ساتھ پتھر باندہ کر، یہاں لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ نہیں کہ چند مگر مچھی آنسؤ بہا کر، ایک دو کالم لکھ کر، “رکھ مولا پہ” کا نعرہ لگا کر سوجاتے ہیں۔

    بہت کچھ دل چاہتا ہے کہ لکھوں، مگر سچ یہ ہے کہ سچ سننا کائنات میں سب سے بڑی دلیری ہے! جو کہ یہاں کم ہے۔

    آپ لکھیں کہ ہم بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کو “جناح” ہی لکھیں گے اور پڑھیں گے۔ صد بسم اللہ۔ میں کون ہوتا ہوں انکار کرنے والا؟
    نہ میری بہن، اتنا کم ظرف میں نہیں!
    آپ نے کہا کہ سندیں لائیں!
    عجیب بات ہے؟

    ابھی تک ہم مسلمان بارہ اور سترہ ربیع الاول کے پھندوں سے جان نہیں چھڑا سکے، تو میں کون ہوتا ہوں ان ٹوپی والی سرکار سے سندیں چھین کر لانے والا؟ جو اسی کی دہائی میں پرائمری اسکول جھرک سے قائدٍ اعظم صاحب کے ساتھ ان بارہ سؤ چھہتر بچوں کا بھی رکارڈ اپنے سرکاری ڈنڈے کی مدد سے لے گئے! کہ پھر نظر نہ آئے!
    کیا بات کرتی ہیں آپ زرقا بہن جی!

    اور ہاں…. یاد آیا، تاریخ گواہ ہے، کہ ہم مسلمان کرسی اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے سندیں غائب کرنے کے اچھے ماہر ہیں، غائب کروا کر پھر وقتٍ ضرورت مانگ بھی کرتے ہیں، کھولیں تاریخٍ عرب بعد از اسلام سب پتہ چل جائے گا!
    یاد ہے؟

    خدا آپ کو غریب انسانوں کا دکھ سمجھنے میں حامی و ناصر ہو!
    میری دعائیں آپ کے ساتھ،

    دعاگو
    فیاض

  35. کیا قاید اعظم محمد علی جنا ح رح نے اپنی زندگی میں اپنے مقام پیدایش کی نشا ندہی کی تھی؟
    کیاانہوں نے یا فاطمہ جناح صاحبہ مرحوم نے یہ کہا تھا کہ قائد اعظم کی پیدائش جھرک کے کسی گھر میں ہوئی تھی کراچی ( کولاچی ) کے وزیر مینشن میں نہیں۔ ؟

    جھرک کو کراچی کی طرح ترقی پذیر بنا نا ہر پاکستانی کا فرض ہے ۔ اگر اس کو پاکستان کے ارباب اقتدا ر پاکستان کی جاے پیدایش قرار نہیں دینا چاہتے تو اس کامطلب یہ نہیں کہ پاکستانی قوم اس گاوں کی ترقی کے لیے قدم نہ اٹھائے ۔

    یہ سوالات صرف تحصیل علم کے لیے ہیں۔
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  36. السلام علیکم
    فیاض صاحب
    بات صرف اتنی سی ہے کہ قائدِ اعظم نے اپنا نام جس طرح لکھا ہم اُسے اُسی طرح قبول کرتے ہیں
    اور اُس میں تحریف کا اختیار آپ کو یا کسی اور ایسے تاریخ دان کو نہیں سونپنا چاہتے جس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو
    اور بالفرض کوئی ثبوت لے بھی آئے تو اپنے قائدِ اعظم کا اتنا احترام تو ہم سب پر واجب ہے کہ انہوں نے اپنا نام جس طرح لکھا ہم بھی اسی طرح لکھیں اور پکاریں۔

    ثبوت نہ پیش کرسکنے کے جواب میں آپ کے جذباتی دلائل بھی خوب ہیں
    لیکن بھائی صاحب غربت صرف اندرونَ سندھ میں نہیں ہے
    کراچی ، لاہور اسلام آباد سب بڑے شہروں میں غریب بستے ہیں
    لاہور شہر کی بشرہ نے اپنی دو بچیوں سمیت ریل کی پٹری پر خودکشی کی تھی
    شہروں میں بھی لوگ صاف پانی کو ترستے ہیں بڑے شہروں میں گیسٹرو جیسی بیماریاں پانی کی آلودگی سے ہی پھیلی ہیں۔

    رہی آپ کی یہ بات جھرک کو قائدِ اعظم کا جائے پیدائش قرار دینے سے وہاں کے غریبوں کے حالات بدل سکتے ہیں تو یہ ایک سہانے خواب سے زیادہ کچھ نہیں
    بے نظیر صاحبہ کی تدفین کے مناظر ٹی وی پر ہم سب نے دیکھے کیا گڑھی خدا بخش میں کوئی انقلاب آیا ہے
    محترمہ کی تدفین کے مناظر نے بتایا کہ گڑھی خدا بخش کے لوگ اب بھی معاشی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہیں
    اس ملک میں تبدیلی صرف ایک ہی صورت میں آ سکتی ہے جب عوام تعلیم یافتہ ہوں
    وراثتی سیاست کا خاتمہ ہو
    اور عام آدمی کو معاشی خود مختاری حاصل ہو

    ہم ایک قوم بن کر سوچیں گے تو مسائل حل ہوں گے ۔ دیہاتی اور شہری کی تفریق سندھی پنجابی کی تفریق ہماری ترقی میں حائل ہے

    ہم ماضی میں نہیں حال میں جیتے ہیں اور مستقبل کی فکر کرتے ہیں
    ہم معاشرے کے سدھار کے لیے اپنی سی کوشش میں بھی لگے رہتے ہیں
    اس کا چرچا نہیں کرتے

    میں نے یہ ضرور لکھا کہ میں نے شہاب نامہ پڑھا ہے مگر یہ کہیں نہیں لکھا شہاب نامہ میں جو کچھ لکھا ہے اس سے متفق بھی ہوں۔ اس کتاب میں بہت کچھ زیبِ داستان کے لیے بھی شامل ہے

    آپ نے سانحہ بنگلہ دیش کا حوالہ دیا
    میں سمجھتی ہوں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ مشرقی پاکستان کے سکولوں میں ہندو اساتذہ کام کرتے تھے۔جیسے اب اندرونِ سندھ کے کئی علاقوں میں کر رہے ہیں
    جن کے زہریلے پراپنگنڈے نے مشرقی پاکستان کے عوام میں احساسَ محرومی پیدا کیا۔ مشرقی پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ہم سے پہلے ہی کٹا ہوا تھا
    سانحہ مشرقی پاکستان ہندو ؤں کی سازش اور فوجی مداخلت کی بنا پر رونما ہوا

    کراچی اورمشرقی پاکستان کے بجٹ کا تقابل نہیں کیا جا سکتا
    کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ ملک کی سالانہ آمدنی میں کراچی کا حصہ کتنا تھا اور مشرقی پاکستان کا کتنا تھا
    اس لیے کہ ملک کی تمام تجارتی اور زیادہ تر صنعتی سرگرمیوں کا مرکز کراچی تھا
    کیا آپ نے اس بات پر غور کیا کہ کراچی سے کتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا تھا اور مشرقی پاکستان سے کتنا

    کیا آپ بھارت کے شہر ممبئی کے بجٹ مقابلہ بھارت کے پسماندہ صوبوں سے کر سکتے ہیں

    معاف کیجئے مجھے توایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک طبقہ مسلسل ماضی کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کر کے ہماری قوم کی شعوری تقسیم کے ایجنڈے پر عمل کر رہا ہے

    قوموں کی زندگی میں عروج و زوال آتے رہتے ہیں

    اللہ ہم سب کی بصیرت میں اضافہ فرمائے
    آمین
    والسلام
    زرقا

  37. منجھا مرشد سائیں فیاض خیر آھے تھانجی مہربانی آھے سائیں کہ آپ میری جانب گاہے گاہے ملتفت ہو تے ہیں‌اور دعاؤں میں یاد کرتے ہیں یہ آپ کی فیاضی کا فیض ہے سائیں کہ آپ جیسے عالم کی نظر اپنے اوطاق میں کونے میں کھڑے اس فقیر پر بھی پڑ جاتی ہے اور اپنی توجہ کی خیرات سے اسے مالا مال کرتے ہیں مگر اتنا بھی نہ دیں کہ مجھے شکوہء کوتاہی ِ داماں ہو جائے سائین یہ بحث طویل ہوگئی ہے اس لئے میں نے آج کراچی ٹیلیفون کر ایک اہم شخصیت کو شامل ِ بلاگ ہونے کی دعوت دی ہے۔۔ِ امید ہے آج ہی رات تک انکا تبصرہ آجائے گا۔ یہ صاحب اچھے شاعر بھی ہیں انکے تین شعری مجموعے طبع ہو چکے ہیں کم از کم پچاس کتب پر تبصرے لکھ چکے ہیں میں نے جشن ِ حنیف اخگر میں انہیں ڈیلس بلایا تھا اس تعارف کے علاوہ انکا تعارف یہ ہے کہ انہوں نے رتی جناح پر کتاب لکھی ہے اور قائد اعظم پر کتاب لکھی ہے پندرہ سال قائداعظم اکیڈمی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اسوقت پاکستان میں ان سے زیادہ قائداعظم پر اتھارٹی کوئی نہیں ھے بیسیوں بار ریڈیو اور تی وی پر جاچکے ہین میں نے خود اپنے ریڈیو کے 11 ستمبر والے پروگرام میں اہیں کراچی سے براہ راست انٹرویو کیا تھا مجھے نہیں معلوم وہ کیا کہیں گے مگر یقین ہے جو کہیں گے مستند ہو گا انتظار فرمائے آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین۔

  38. اللہ اللہ۔۔۔۔۔ او میرے محسن، سرکار امین ترمذی صاحب!
    اگر آپ کہتے ہیں کہ میں چپ ہوجاؤں تو ٹھیک ہے۔ میں خاموش ہوجاتا ہوں۔
    باقی اتنا ناچیز کو اتنا اٹھانا۔۔۔۔۔! اللہ! سرکار اتنی توقیر! ہاں میزبان ہوں اس کا، لیکن اس میزبان کو تو دور کی بات، میرا مان رکھنے کے لیے، یا اپنا مدعا سامنے رکھنے کے لیے ایک میرا عظیم مہمان آیا تھا، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ تو پھر بھی اسی بلاگی خاندان کے سینیئر میمبر ہیں لیکن اس آنے والے مہمان کو “ہم نوا” کا خطاب ایسے ملا، کہ وہ سائیں ہم سب کے اخلاق کے اچھے قصیدے پڑھ رہا ہے۔
    جی ہاں میں قبلہ جناب امتیاز حسین صاحب کی بات کر رہا ہوں۔ اس کی کوئی بات بری یا تیکھی لگی ہو تو بندہ ہاتھ باندھے آپ کے سامنے کھڑا ہے۔ معافی نہ ملی تو دروازے سے دور نہیں جاؤنگا۔ یہ وعدہ ہے میرا۔

    تھوڑا میں محترمی امتیاز حسین صاحب کا بتادوں،
    کہ سندھی، سرائکی، پنجابی، ہندی، مارواڑی، بلوچی، براہوی، اردو، فارسی پر اچھی دسترس رکھنے والا، یہ پیدل پورا تھر، کوہستان، اور چولستان ایک سیلانی کی طرح گھومے ہیں!
    یہ سندھ کے پہلے انسان ہیں جس نے سرکار شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پورا رسالہ اور ان کے سروں کی مالا، ملا کر “ڈجیٹائیزڈ” کیا اور اسے سی ڈی پر لاکر تمام دنیا والوں کی بھٹائی تک رسائی ممکن بنا دی۔ (جس کے عیوض اس کو شام دیر تک دفتر میں بیٹھ کر اپنا آفیس کا کمپیوٹر استعمال کرنے کے جرم میں اسلام آباد سے برخواست کیا گیا)
    سرکار کی لبریری میں نہ ہونگے تو چار پانچ ہزار کتب موجود ہیں! فقہی معاملات میں اچھی کیا بہت اچھی معلومات ہے محترمی امتیاز صاحب کو۔
    امتیاز حسین صاحب کی ان تھک پیدل سیاحی کا یہ حال ہے کہ پورا سندھ بلوچستان اور پنجاب کی ثقافت، اور رسم و رواج پر محیط اس کی ڈائری ہے وہ قابلٍ دید ہے.
    مجھے قبلہ سید علی شاہ (سندھ کا ایک اعلیٰ پائے کا عالم) صاحب نے ایک بار کہا تھا، کہ محترم امتیاز حسین کا ہم سب پر ایک احسان ہے، کہ انہوں نے کتبی علم سے عارضی طور پر آنکھ بند کرکے ذاتی طور پر لاہوت اور ہنگلاجی منازل گھومی! اور رامکلی کی طرح فقیروں کی صحبت ہم سب کو دی!
    اور مجھے انتہائی خوشی ہوئی جب میں نے سرکار امتیاز حسیں صاحب کو عالمی اخبار میں دیکھا تھا۔ ہاں اسے میں ہی لایا تھا. یہ اعتراف کر رہا ہوں کہ یہاں عالم بیٹھے ہوئے ہیں!
    یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ کسی کی ہتک ہوجائے، جو میں لکھوں یہاں پر، کہ صبح سویرے میں نے ان کے گھر فون کیا، تو کسی بچے نے اٹھایا، اور دو منٹ کی تاخیر کے بعد وہ ہی جوان آواز تھوڑے تھکے لہجے میں فرمانے لگے کہ:
    “بابا سائین! یہ محترم منظور قاضی صاحب کون ہیں؟ اس کی عمر کیا ہے؟ اور کس اسکول سے پرائمری پاس کی ہے؟ کہ جس کو “ہم نوا” لکھتے وقت یہ نہیں احساس ہؤا کہ ہم درباری الفاظ سے کتنی نفرت کرتے ہیں اور انہیں اپنی گالی سمجھتے ہیں۔۔۔؟” اب مجھے بتائیں میں کیا جواب دوں؟
    کیا یہی ہے میری اوطاق؟
    کیا یہی ہے میری میزبانی کا صلہ؟
    میں نے ایک اور بلاگ بھی لکھا تھا جس میں بھی قبلہ منظور قاضی صاحب نے یہی الفاظ ایک نہیں دو تین بار استعمال کیے۔
    اب میں ان کی عمر کے حساب سے از راہٍ حجاب چپ کر کے برداشت کرتا رہا، پھر مولا اسے شادوآباد رکھے محترم مصباح بھیا نے آکر روکا ہے کہ مہربانی کرکے یہ الفاظ آپ نہ بولیں،
    لیکن کیا یہی اس بڑے صاحب محترم کو عزت دینی آتی؟
    لہٰذا میں یہاں یہ عرض رکھ رہا ہوں آپ کے حضور کہ اس صاحب کو روکیے، اب شرع شریعتٍ محمدی صلعم تین بار اس صاحب نے یہ الفاظ استعمال کیا ہے۔
    اب اگر میں یہ عرض رکھوں کہ آپ (محترمی بابا سائیں قاضی صاحب) کے کسی بھی بلاگ میں آکر، میں نے آپ کو، یا آپ کے کسی بھی مہماں محترم کو کچھ کہا ہو تو جو چور کی سزا وہ میری!
    لیکن ایک میزبان ہونے کے ناتے میں آپ کو اپنی مجلس کے آداب بتادوں!
    اگر بولنا ہے تو پہلے آدابٍ محفل سیکھیں! یہاں رضاکارانہ علمی باتیں ہو رہی ہیں، لیکن رضاکارانہ گالیاں کھانے کی کوئی گنجائش نہیں!
    کہ میں آپ کی وجہ سے اپنے محسن کے سامنے شرمندہ ہوجاؤں۔ احسان کریں، اپنی علمی کمی کسی اور جگہ سے پر کریں۔ میرے بلاگ میں آئیں تو از راھٍ کرم وہ جملے بولیں جو دوسروں سے آپ توقع کریں۔
    قبلہ محترم امین ترمذی صاحب۔۔۔۔ یہ میں نے آپ سب کے سامنے جملے بولے ہیں۔ اور اگر ہوسکے تو مجھے اس بات کا بھی جواب دے دیجیے گا کہ کیا کسی مہمان کے لیے،گذشتہ آٹھ مہینوں سے “نگہبانی” کا بیڑہ اٹھائے ہوئے قبلہ محترمی منظور قاضی کو یہ الفاظ جچتے ہیں کہ کسی معزز مہمان کے لیے استعمال کریں! یہ “شعراء کا “لاؤنچنگ پیڈ” بلاگ نہیں، یہ علمی بلاگ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں مکمل غلط ہوں، ہو سکتا ہے کہ میں تھوڑا غلط ہوں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔ لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ یہ میری نج ذہنی اختراع ہے۔ یہاں یہ سب باتیں پھیلی ہوئی ہیں! میں نے ایجاد نہیں کی۔۔۔ میں تو سقراط کی طرح کہ رہا ہوں کہ “مجھے سدھاریں یا خود سدھریں” لیکن دلیل سے۔۔۔۔۔ گالی سے نہیں!

    میرے سوال اہم ہیں۔۔۔۔۔ یہ میرا بلاگ ہے، لہٰذا اگر یہاں کسی بھی حضرت کو بولنا ہے تو از راھٍ کرم میرے مہمانوں کی بی عزتی سے گریز کرے، ورنہ میں اسے اپنے بلاگ سے باہر تشریف لے جانے کا بھی کہ سکتا ہوں۔

    دعاگو، اور آپ سب کے پاؤں کی خاک
    اس بلاگ کا میزبان (اور منتظم)

    فیاض

  39. قاضی صاحب
    آپ کا ہر سوال تحصیل علم کے لئے ہوتا ہے ہم سب کو سیکھنا چاہیے لہٰذا میرے تین یا چار سوال اوپر تھے مگر ہنوز پاسخ نہ دارد۔
    براہ کرم مجھے جواب دیکر میرے علم میں اضافہ فرمائیں۔
    میں ابھی آپ کی بارگاہ میں ایک اور لنک پیش کررہاہوں ذرا تلفظ سنیں
    http://en.wikipedia.org/wiki/File:Hi-Muhammed_Ali_Jinnah.ogg
    اوپرعلامہ سید سلمان ندوی کی نظم لگائی تھی جو کہ 1916 میں پڑھی گئی تھی اس کا بھی آپ نے جواب نہیں دیا حالانکہ اس کے آخرمیں مسٹر علی جینا کے نام سے مخاطب کیا گیا ہے۔ براہ کرم یا تو اس نظم رد کریں کہ یہ نہیں کہی گئی یا اس کا تسلی بخش جواب دے دیں۔
    دوسری بات کہ آپ نے کہا ہے کہ کیا قائد اعظم نے یہ تصحیح کی تھی کہ وہ جھرک میں پیدا ہوئے تھے جناب عالی قائد اعظم جب تک بقید حیات تھے تب تک تو جھرک ہی تھا اور سندہ کے نصاب میں کافی عرصے تک پڑہایا جاتا رہا ہے جس کے کئی ثبوت اوپر آچکے ہیں۔
    ایک آخری ضمنی سوال کہ کیا مسٹر جینا نے اپنی سوانح حیات خود لکھی تھی اور محترمہ فاطمہ جناح کی جو لکھی ہوئی ہے وہ کب طبع ہوئی تھی؟
    آپ وسعت اللہ خان کا بھی کالم ذرا پڑہنے کی زحمت کریں۔

  40. آپ سب کی باتیں ایک طرف ۔۔ مجھے زرا محترم امتیاز حسین بھائی سے سلام دعا کرنے دیں ۔ بھائی آپ کو عالمی بلاگ کی علمی محفل میں خوش آمدید ۔۔ آپ کا آنا ھماری لیئے باعث فخر ھے ۔۔ بہت شکریہ ۔۔ ھماری محفل کا اصول ھے کہ مہمان آتا اپنی مرضی سے ھے اور جاتا میزبان کی مرضی سے ۔۔ یہ طے ھوا کہ اب کہیں نہ جا سکیں گے ۔۔!

  41. میری لائقٍ احترام پیاری بہن، زرقا مفتی صاحبہ! وعلیکم السلام، خدا کرے جگ جگ جیئیں! آمین.

    سچ کہوں؟ میں خوش ہوں کہ آپ کے پاس علمی زاویئے ہیں.
    میں خوش ہوں کہ آپ کے پاس ایک بلکل اپنا (Copyrighted ) نقطہ نظر ہے. اور یہی ہونا چاہیے. مطالعے، مشاہدے اور اس کے بعد ذاتی تجربے پر جو نظریہ ذہن میں قائم ہو جاتا ہے، اصل میں وہ ہی اکسیر ہے. آپ جانتی ہی ہونگی کہ فلسفہ میں یہ کہتے ہیں کہ “ایسا نقطہ نظر ہر وقت نئی نئی معلومات کو جذب کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے.” جو آپ کے پاس ہے. خدا آپ کو دن دوگنی رات چوگنی اس میں وسعت پیدا کرتا رہے. آمین.
    ایک اور سچ، کہ میں آپ کی باتوں سے کافی جگہ اتفاق بھی کرتا ہوں اور داد دیتا ہوں. کم از کم اس میں کسی شاعر کا شعر تو نہیں! کسی اور کا تجربہ تو نہیں جو ہم “علمی بوجھ” کی طرح اپنے دماغ میں لادے گھومے پھرتے ہیں… کہ فلاں صاحب نے یہ شعر کہا، تو بس….. اب یہ عقیدہ بن گیا جیسے؟ کہ جس میں اب کوئی ترمیم نہیں آسکتی!

    علمی نطقہ نظر ضروری نہیں کہ ہر جگہ ہمارا ایک ہی ہو! یے فطری بات ہے. اور جب یہی ہوتا ہے، تب ہی علمی گلدستہ بنتا ہے. طرح طرح کے رنگ، خوشبوئیں پھر اس سے آتی ہے. کم از کم ہمارا ذہن کافی وسعت تو کرتا ہے. میں نے آپ کے جوابی تبصرے سے واقعی بھی کافی باتیں سیکھیں.
    اور ان میں سب سے بڑی بات جو میں نے سیکھی وہ یے کہ میں شاید مختلف تبصروں کی وجہ سے ادھر سے ادھر ہوگیا تھا. معافی چاہتا ہوں آپ سے، اس نادانی کی.
    میری پیاری بہن،
    میں اپنے اصل مقصد کو واضع کروں کہ لفظ “جینا” کا اردو میں بولنا (پکارنا) کیا ہے؟
    تھوڑا کھل کر لکھوں.
    ہمیں مکاتب میں پڑھایا جاتا ہے اس طرح سے…
    “جناح” (جیم کو زبر، نا زبر کے ساتھ سیدھی اور ح کو پیش) یعنی ” جَنَاحُ “. جبکہ بڑی معافی کے ساتھ کہ رہا ہوں کہ حقیقت اس طرح سے نہیں.
    اصل تلفظ ہے ” جِینَّا “. جو کہ اردو میں ماخذ ہے سندھی کا “جینا” بلکل اس طرح سے جیسے پنجابی میں “مکھنا” کی “نا” کو بولا جاتا ہے. یا جیسے ظہور بھیا نے آسانی سے ملتا ہؤا تلفظ “جینڑا” لکھا.
    میری پیاری اور محترمہ زرقا صاحبہ، میں نے کب اور کس جگہ انگریزی زبان میں لفظ “جناح” کی تصحیح کرنی یا کروانی چاہی ہے؟
    اور دوسری اہم بات….. میں نے کب کہا کہ انگریز ہمارے بابائے قوم محمد علی جینا صاحب کے نام کی صحیح ہجے (Spell ) لکھیں؟
    اور تیسری اہم بات کہ میں تو یہاں اردو اور سندھی کی بات کر رہا ہوں کہ یہ “جینا” کے آخر میں “ح” کہاں سے آیا؟ حرف “ح” تو اکثر عربی ناموں کے پیچھے آتی ہے، جیسے “مصباح”. وغیرہ وغیرہ. سندھی یا پنجابی زبان کے کسی نام کے پیچھے یہ “ح” کہیں لگتی ہے کیا؟ اگر لگتی ہے تو از راہٍ کرم مجھ نادان کو بتائیں تو میں اپنی عقل کی اصلاح تو کروں! کیونکہ اسی غلط فہمی کے سبب تو یہی کچھ لکھا گیا ہے!
    جس کی وجہ سے ہمارے تمام نصاب میں غلط طرح سے لفظ “جینا” کو پیش کرکے جَنَاحُ پڑھایا جاتا ہے…..
    میں نے ابھی ابھی آپکا ایک بلاگ دیکھا ہے، سر ورق پر….. آپ نے اتنی محنت کر کے یہ پاسپورٹ کی کاپی بر آمد کی. مجھے بڑی خوشی ہوئی اس کو دیکھ کر. واقعی میں نے پرنٹ کرکے اپنے ذاتی فائل میں لگادی. بہت بہت احسان آپ کے زرقا صاحبہ.
    لیکن میری بہن! بات پھر وہاں ہی رک گئی!
    میں نے اردو اور سندھی کی بات کی ہے، اور آج تک مجھے کسی بھی جگہ، کسی بھی کتاب میں خود بقلم خود لائقٍ احترام قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کی دستخط نہیں مل پا رہی ہے جس میں آپ (قائدٍ اعظم صاحب) نے کہیں یہ متنازعہ “ح” ملا کر اپنا نام لکھا ہو. اگر آپ کے پاس ایسا کوئی دستاویز موجود ہے جس میں بابائے قوم نے اپنا نام اردو میں لکھا ہو اور اس میں “جناح” لکھ کر اپنے والدٍ محترم کا نام تبدیل کیا ہو تو از راہٍ کرم ہمیں عنایت کر دیجیے. یہ آپکا ہم سب پاکستانیوں پر نہ اتار سکنے جیسا احسان ہوگا، کہ جس کو دیکھ کر آپ بھی “جناح” لکھتی ہیں. بقول آپ کے کہ: “ہمارے لیے اُن کا وہی نام درست ہے جو وہ اپنے قلم سے لکھتے تھے”….
    عنایت کیجیے، بندہ آپ کا انتظار کر رہا ہے. لیکن یے یاد رہے کہ یہاں انگریزی ونگریزی کچھ نہیں چلے گی. اردو میں قائدٍ اعظم صاحب کی لکھائی، جس کو دیکھ کر آپ بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی جناح صاحب لکھتی ہیں! کیونکہ آپ ہی نے فرمایا تھا کہ آپ وہ قبول کرینگی جیسے خود حضرت قائد اعظم صاحب اپنا نام لکھتے تھے. …. میرا بلاگ شروع سے شاہد ہے کہ میں مسلسل اردو اور سندھی کی لکھائی اور پکارنے پر مصر ہوں نہ کہ انگریزی پر….. احسان کریں اور وہ سند یا دستاویز یہاں سب کے سامنے لائیں، تاکہ میرے جیسے خر دماغ کو تسلی تو ہو! آپ جہاد کریں گی بڑا، اگر ہوجائے تو!

    دعاگو
    فیاض

  42. ” مرے ہم نفس ، مرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے”
    یہ شکیل بدایونی کے شعر کا مصرعہ ہے‌( دوسرا مصرعہ مجھے پوری طرح یا د نہیںہے ۔ مگر کوئی صاحب وہ بھی لکھدیں تو یہ شعر پورا ہوجاے گا۔ )
    لغت میں :
    ہم نفس کے معنی: دوست ، آشنا ، رفیق
    ہم نوا کے معنی: ہم آہنگ ، ہم آواز ، ہم صفیر

    یہ دونوں الفاظ مثبت معنوں میں ہی لکھے اور پڑھے اور سمجھے جاتے ہیں ۔
    میں نے مثبت معنی میں ہے یہ لفظ استعما ل کیا تھا
    اور بہت ساری باتوں کےمعاملہ میں میں بلاگ نگار اور انکے ہم نفسوں کا ہم نوا ہوں ۔
    پتہ نہیں اس کو منفی معنوں میں کیوں سمجھا گیا ؟
    اگر کسی کو میرے اس مثبت لفظ “ہم نوا ” سے تکلیف ہوی تو میں دل سے معافی چاہتے ہوے اپنی صفائی کے لیے کہتا ہوں کہ میں یہ لفظ ہمیشہ مثبت معنوں میں استعما کر تا رہا ہوں ؛
    میں خاص طور پر امتیاز حسین صاحب سے معافی چاہتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں نے کوئی منفی معنوں میں یہ لفظ استعما ل نہیں کیا۔
    جیساکہ میں پہلے بھی لکھچکا ہوں کہ میں صرف اور صرف قائد اعظم محمد علی جناح ( جینا ، جینڑاں ) رح سے عقیدت کی وجہ سے اس بلاگ میں آیا ہوں اور ان پر کسی صوبے اور کسی مسلک اور کسی پارٹی اور کسی مذہب اور کسی فرد کی اجارہ داری نہیں ہے۔
    میں تو قائد اعظم محمد علی جناح کا مشکور ہوں کہ انکی وجہ سے پاکستان بنا اور ہم جیسے ٹھکرائے ہوئے ہندوستانی مسلمان پاکستان آسکے۔
    میں صوبہ سندھ کے احباب کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم جیسے پناہ گزینوں کو اپنے دل میں جگہ دی ۔
    اب ہم سب کو چاہئے کہ پاکستان کے تمام استحصال کے شکار انسانوں اور خاص طور پر جھرک کے رہنے والوں کی دامے درمے مدد کریں ۔

    اگر ہم رام مندر کو پھر سے تعمیر کرنے کی بات کرتے ہیں تو ہم کو اس کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستان کے درماندہ علاقوں کو بھی نئے سرے سے بنا نا اور انکی بہتر سے بہتر بنا نا چاہیے۔( ورنہ انکی زبانی ہمدردی کرنا ” ۔۔۔۔۔۔کے آنسو بہانے کے برابر ہے ” )
    میں اس موضوع پر زرقا مفتی صاحبہ اور امین ترمذی صاحب کا ہم نفس بھی ہوں اور ہم نوا بھی ہوں۔
    ویسے میرے دل میں بلاگ نگار صاحب کے علم اور انکے انداز بیا ں کی بے حد قدر بھی ہے۔
    فقط :
    دعاوں کا متمنی
    منظور قاضی از جرمنی

    م

  43. ظہو احمد سولنگی صاحب سے یہی عرض ہے کہ میں انکا ہم نفس بھی ہوں اور ہم نوا بھی ہوں ۔
    بھای میرے مجھ غریب کو غیر نہ سمجھیں ۔
    آپ نے بہت ساری معلومات مجھے دے دیں مگر میرا کمپوٹر اپنی اندرونی کوتاہیوں کےباعث انکو کھول نہی سکا ۔
    آپ کہتےہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔
    میں تو آپ سے یہ سوال کرونگا کہ اگر کوئی آپ کو سو رنگی کہ کر پکارنا شروع کرے تو کیا آپ اپنی زندگی ہی میں اسکو یہ نہیں کہینگے کہ جناب میرا نام سورنگی نہیں سولنگی ہے ؟
    اسی بات کو میں قائد اعظم محمد علی جنا ح صاحب کے لیے کہ رہا ہوں کہ اگر انکی زندگی ہی میں انہوں نے اپنے نام اور اپنی تاریخ پیدائش کی معلومات میں تصحیح نہیں کی تو اب ہم کیوں ان کے ناموں کو تبدیل کرکے انکی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ؟

    دوسری بات یہ ہے کہ میں اس معاملہ میں بحث وتکرار نہییں کررہا ہوں اور میرا مقصد صرف اور صرف تحصیل علم ہی تھا اور ہے ،
    آپ کی عملی خدمات کہ آپ اردو سافٹ ویر کے علم کو پھیلا کر ایک عملی کام کررہے ہیں ، اس کے لیےمیں آپ کی دل سے قدر کرتا ہون۔
    شکریہ کے ساتھ :
    خیر اندیش اور آپ کی دعاوں کا طالب
    منظور قاضی از جرمنی

  44. السلام علیکم

    واخفض لهما جناح الذل من الرحمة وقل رب ارحمهما كما ربياني صغيرا۔۔۔۔ سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 24
    ور ان کے لیے عاجزی کا بازو بچھا نرم دلی سے اور عرض کر کہ اے میرے رب تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دنوں نے مجھے چھٹپن (بچپن) میں پالا

    چونکہ قائدِ اعظم کا نام عربی الفاظ پر مشتمل ہے اس لیے جناح بھی عربی سے ہی لیا گیا ہے۔
    والسلام
    زرقا

  45. برادرم محترم فیاض امر صاحب !
    اچھا نہں کیا آپ نے ہمارا مکمل تعارف کروا کر، ہمنوا کا لفظ اُس وقت بُرا نہ لگا تھا اس لئے کہ ہمیں کوئی جانتا ہی نہ تھا لیکن اب تعارف کے بعد !!!!!!
    خیر چھوڑیں سب کا اپنا اپنا ظرف ہے، حضرت علی علیہ سلام کا قول ھے: “ھر آدمی کا ظرف اس کی زبان کے نیچے دبا ھوتا ھے”.
    بات کرتے ہیں بلاگ کی تو میری بہنوں اور بھائیو! میں کافی عرصہ سائیں جی ایم سیّد کی صحبت میں رہا ھر وقت اُن کی محفل میں ادبی اور تاریخی نشست چلتی رہتی تھی، جب بھی جہاں بھی بابائے قوم کا نام آتا تھا تو سائیں جی ایم سید، محمد علی جیڑاں کو جیڑاں صاحب ہی کہتے تھے، اور سچ تو یہ ہے کہ وہ ہی محمد علی جیڑاں کے سب سے زیادہ قریب تھے، پاکستان کی تحریکِ آزادی میں محمد علی جیڑاں صاحب کی سب سے زیادہ مدد بھی سائیں جی ایم سیّد نے کی تھی. پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کا بل سب سے پہلے سندھ اسیمبلی سے سائیں جی ایم سیّد نے ہی پاس کروایا اور محمد علی جیڑاں صاحب کو قائدٍ اعظم اور بابائے قوم بنا دیا! اور سچ تو یے ہے کہ قائدٍ اعظم محمد علی جیڑاں اور سائیں جی ایم سیّد کی سندھ آج تک اس کا خمیازہ بھُگت رھی ھے!
    محترمہ فاطیمہ جیڑاں کی کتاب My Brother میری پڑھی ھوئی ھے. لیکن آج تک کسی نے شاید غور نہ کیا ہو کہ کتاب لکھنے کے کتنے عرصے بعد چھاپے خانے سے چھپی؟
    بہن نگھت نسیم !
    میں مشکور ھوں آپکا جو آپ نے مجھے نہ جانے کو کہا ہے، میری بہن میں فقیر طبیعت کا انسان ھوں تصوف کا قائل ہوں کم ظرف لوگوں کی کم ظرفی کو درگزر کرنا میرا پہلا کام ہے، بہن آپ کی عزت افزائی کا شکریہ,
    آخر میں اُن تمام حضرات سے معذرت خواہ ہوں جن کی میری وجہ سے دل آزاری ہوئی ہے.
    وسلام.

  46. محترمہ زرقا مفتی صاحبہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    میں نے کیا گزارش کی اور آپ کیا کہ رہی ہیں؟

    خدا کے واسطے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رحم کریں۔۔

    آپ کی راہٍ راست کے لیے دعاگو
    فیاض

  47. یہ تبصرہ پہلے ہی کرچکاہوں مگر چونکہ مفتی صاحبہ آیہ کریمہ دونوں جگہوں پر لگائی ہے لہٰذا میرا یہ تبصرہ ریکارڈ کے لئے۔
    لفظ جناح قرآن میں 26 بار آیا ہے کچھ آیات ملاحظہ ہوں
    وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿الإسراء: ٢٤﴾
    یہ دوسری
    لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ ﴿النور: ٢٩﴾
    یہ تیسری
    وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنَّ الْكَافِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا مُبِينًا ﴿النساء: ١٠١﴾
    یہ چوتھی
    وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِينَةٍ وَأَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿النور: ٦٠﴾
    یہ پانچویں
    لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿المائدة: ٩٣﴾
    یہ چھٹی
    لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِنْ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ ﴿البقرة: ١٩٨﴾
    ساتویں
    لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ ﴿البقرة: ٢٣٦﴾
    مگر افسوس محمد علی جناح والا کوئی لفظ نہیں۔ اگر صرف الفاظ لے کر قرآن سے تلاش کریں تو کئی الفاظ مل جاتے ہیں۔
    بھلا ہو اس قاری صاحب کا جس نے یوفون کے آغاز میں تلاوت میں یہ
    يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا ﴿الانسان: ٧﴾
    یہ آیت پڑہی اور کمپنی اس پو راضی ہوگئی پوری زندگی کے لئے فری بیلنس دیا گیا تھا اور ساتھ ہی نقدی انعام۔ کاش ہم قرآن کو قرآن کی رو سے سمجھیں۔
    بات ہورہی ہے محمد علی جناح کی اور اسے تلاش کررہے ہیں قرآن میں تو اس قاری اور ہم میں کوئی فرق نہیں۔
    عربی میں ایک اورجناح بھی پایا جاتا ہے جس کی معنی ہے Pavilion
    میری گزارش اتنی ہے اس طرح کے بحث کے لئے قرآنی آیات کو یہاں نہ لایا جائے۔
    اور کتنے ہی دلائل لے آئیں۔

  48. میں تمام دوستوں کا یہاں تہٍ دل سے شکریہ بجا لاتا ہوں، جو اس بلاگ کو اپنے خوبصورت خیالوں سے مزین کر رہے ہیں.

    چلتے چلتے ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ یہاں ایسے کچھ الفاظ بھی آجاتے ہیں جن کی زماں و مکاں کی تبدیلیوں کے ساتھ اپنی صفاتی معنی سماج میں تبدیل ہوکر الٹ پلٹ جاتی ہے. ان الفاظ کا جوہر کیا تھا، اور اب کیا لیا جاتا ہے… یہ ایک لسانی ماہر اور عالم ہی اس کا جواب دے سکتا ہے کہ اس بات کا تدارک ہو بھی سکتا ہے کہ نہیں! یہ ایک جدا بحث ہے، بہرحال مجھے ان کی کچھ مثالیں دینا پڑ رہی ہیں تاکہ تمام مبصر حضرات ان کا خصوصی خیال رکھیں، تو عنایت ہوگی.

    ایک لفظ ہے “ہم نوا”…. بلکل بجا فرمایا قبلہ بابا منظور قاضی صاحب نے، کہ اس کا اصل مطلب ہے “ہم آہنگ ، ہم آواز”… وغیرہ…
    لیکن قبلہ آپ کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ تاریخ گواہ ہے، کہ پورے سندھ میں “قوالی” کا رواج نہ تھا اور نہ ہی ہے. ہاں سنتے سب ہیں، سرور لیتے ہیں لیکن کسی سندھی فنکار نے نہ تو قوالی گائی ہے، اور نہ آجکل کے اس “میڈیاکر” ثقافتی دور میں امکاں نظر آرہا ہے، اور جہاں تک میرے قلیل مطالعے اور مشاہدے میں یہ بات ہے کہ “قوالی” تصوف میں ہمیشہ “چشتی سلسلہٍ سلوک” میں رائج ہے اور اس درگاہ پر گائی جاتی ہے، جہاں ان سلسے کی شمع جلتی ہے. اور سندھ میں میں نے آج تک کوئی بھی ایسی درگاہ نہ دیکھی ہے، نہ سنی ہی ہے کہ فلاں درگاہ چشتیہ سلسے کے ساتھ منسلک ہے. (البتہ پنجاب میں دوسرے مکتبٍ فکر کی تصوفی درگاہوں پر بھی قوالی گائی جاتی ہے.)
    (سب خوشبو کے بیوپاری ہیں، اب جسے جو خوشبو پسند آئے وہ ہی لے گا، کے مصداق سندھ میں، قادری، نقشبندی، سہروردی، اور اویسی سلسلے تو عام ہیں لیکن چشتی سلسلہ نہیں مل رہا.)

    خیر یہ اضافی معلومات بھی اچھی ہے، لہٰذا، یہ بات کہ قوالی سندھ میں نہیں گائی جاتی ہے.
    سندھ میں لفظ “ہم نوا” ان گانے والوں کو بولا جاتا ہے جو “قوال” کے پیچھے تالیاں بجا بجا کر ردھم برقرار بھی رکھتے ہیں اور قوال کی استھائی پر اس کا ساتھ بھی دیتے ہیں.
    اب تصور دیکھیے….. اسی تصور نے ایک اور رخ بھی موڑ لیا. دیہاتوں میں “خواجہ سرا” (کھسرے) اکثر آتے رہتے ہیں ٹولیوں کی شکل میں!
    کسی کے گھر بیٹا ہؤا، یا کسی نے شادی کی، تب اپنی “مراد” (گانے کے عیوض پئسے) لے کر چلے جاتے ہیں. ان خواجہ سرائوں کے گرو کے ساتھ جو نئے نئے کھسرے (بالک) تالیاں بجاتے اور رقص کرتے ہیں ان کو بھی “ہم نوا” کہتے ہیں. (میں نے اس سماج کے دھتکارے ہوئے مخنثوں پر کافی تحقیق کی ہے، جو کہ ایک رسالے میں قسطوار چھپ چکی ہے)
    اس تصور کی اب بگڑتی شکل بھی ملاحظہ ہو:
    کسی کمینے انسان کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی کے سبب، اور اس کے ٹولے میں شامل دوسرے چھوٹے کمینے لوگ بھی “ہم نوا” کہلواتے ہیں… اور یہی تصور میرے قلیل مشاہدے میں 99 فیصد لوگ لیتے ہیں. اب بات کی سنجیدگی کی نوعیت آپ خود ہی لے سکتے ہیں.
    ہو سکتا ہے کہ آپ کہیں کہ یہ کیا؟ یہ تو ایک حسین لفظ کا بیڑہ غرق کرکے اس کو گالی بنادیا، اس میں ہمارا کیا قصور؟
    بجا سوچتے ہونگے…..
    لیکن قبلہ ذرا سوچیے:
    میں بڑے وثوق سے عرض رکھ رہا ہوں کہ اردو ادب میں “ڈپٹی نذیر احمد” کی مرۃالعروص کس نے بھلائی ہوگی… بقول اردو ادب کے نقاد محترم وارث علوی:
    “ڈپٹی نذیر احمد کی کلاسک ادب جس میں اخلاقی ادب کی انتہا ہے، اور میں نہیں سمجھتا کہ ڈپٹی صاحب سے بڑھ کر اتنا “پر اخلاق” کہانیاں کسی اور ادیب نے لکھی ہیں. (حوالہ: تیسرے درجے کا مسافر، از وارث علوی)
    لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ڈپٹی صاحب کی تمام تخلیقات میں “لونڈا، اور لونڈی” الفاظ بار بار استعمال کیے گئے ہیں. یہاں بھی کچھ صاحب ابھی تک استعمال کرتے ہیں.
    لیکن کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ آج کل کھلم کھلا ان الفاظ کو پاکستانی گھرانوں میں استعمال کر کے دیکھا ہے آپ نے؟ (میں عوام کی بات کر رہا ہوں، خواص کی نہیں)
    مزید یہ کہ سندھی زبان میں “لونڈی” طوائف کو، اور لونڈا “ایک بد اخلاق ہم جنس پرست لڑکے” کو کہا جاتا ہے……
    مزید مجھے کچھ نہیں کہنا اس لفاظی تغیر پر…..

    ساتھ سلامت رہے، یہ دعا ہے.
    دعاگو
    فیاض

  49. تمام خواتین و حضرات کے لیے یہ خبر اہم ہونی چاہئے کہ بزنس رکارڈر اور اے پی پی میں 27 اور 28 مئی کے شماروں میں مندرجہ ذیل خبر ہے کہ:
    The project to develop a model city – Jhirk–was also discussed in the meeting. The President expressed the desire to develop necessary infrastructure for this model city.
    http://www.brecorder.com/index.php?id=2501

    اور

    Minister said that Jhirk City plan also came up in the meeting and the President said that Jhirk would be developed as a model city in relation to infrastructure and roads.

    She said the President made it clear that Jhirk is an area which he wants to develop and it is an area which is of high importance for Sindh.
    http://www.app.com.pk/en_/index.php?option=com_content&task=view&id=77214&Itemid=2

    دعاگو
    فیاض

  50. ابھی ابھی مجھے آج ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے یہ بھی خبر دی ہے کہ یے خبر ان کے چینل والی ویب سائٹ پر بھی لگی ہوئی ہے۔

    In a separate meeting, construction of a new model city “New Jhirk City” was reviewed. The President directed the concerned authorities to prepare a feasibility report on the construction of this model city. This new city will be built near Thatta and it will be the second planned model city in Pakistan after Islamabad. The area between Jhimpir station and Indus River has been allocated for the construction of this new city.

    http://www.aaj.tv/news/Business/137394_1detail.htm

    مجھے لگتا ہے کہ کچھ داد فریاد اندر ہی اندر ہو رہا ہے۔

    یہ ہم لوگوں کی پرانی کوشش تھی
    مولا بہتر کرے گا۔ آمین

    دعاگو
    فیاض امر

Comments are closed.