قازکستانی مفکر جناب سلیمان اولیانوف جو اکثر شاعری بھی کرتا تھا، اس نے ایک جگہ کیا خوب لکھا ہے کہ: “کاروان میں ہمیشہ آخری اونٹ پر قافلہ کوچ کرنے سے پہلے کچھ لادا نہیں جاتا ہے. ہاں البتہ جب منزل قریب آتی ہے تب دیکھتے ہیں کہ وہ ہی اونٹ سب سے زیادہ سامان اٹھائے ہوئے ملے گا. ایسا اس لیے کہ سفر کے دوران اگلے اونٹوں سے جو چیزیں گرتی جاتی ہیں، قافلہ والے وہ چیزیں پھر اس آخری اونٹ پر رکھتے ہیں. اسی بات کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے اگر ہم سب اپنے آپ کو اپنی نسل، قوم یا بنی نوع کی آخری “جاتی” سمجھیں اور اپنے گذشتہ پشتوں کی چھوڑی ہوئی نامکمل باتیں پوری کریں، اور غلطیاں درست کریں تو قافلہ اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ سکتا ہے بمع اپنی سب ملکیت کے!”
بات بڑی پتے کی کر رہا ہے اولیانوف صاحب. اور جب میں یہاں اپنی درسی کتب میں بابائے قوم قائدٍاعظم محمد علی جینا صاحب کی نامکمل خاندانی تاریخ دیکھتا ہوں تو سچ میں دکھ ہوتا ہے. میں نے اپنی طور پر سندھ اسیمبلی کے سیکریٹری محترم ھادی بخش صاحب کو 1998ع میں ایک خط بھی لکھا تھا. جس خط نے سرخ فیتہ کی زیارات کرتے کرتے اپنی منزل تو پا لی لیکن تھوڑی ادھوری.
ابھی حالیہ دور میں محترمہ حمیرہ علوانی صاحبہ (ایم پی اے سندھ) نے یہ بل اسیمبلی میں رکھا ہے کہ قائد اعظم صاحب کی ٹھٹہ ضلع کے ایک چھوٹے سے دیہاتی شہر “جھرک” میں پیدائش ہوئی تھی، اور سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کے نصاب اور جنرل رجسٹر پرائمری اسکول جھرک میں داخلہ سرٹیفکیٹ ثبوت کے طور پر بھی پیش کردیے ہیں لہٰذا سرکاری طور پر یہ تاریخ کی تصحیح کی جائے.
لگتا یہی ہے کہ یہ تاریخ درست کی جائے گی. لیکن میں نے یہاں اس لفظ “جناح” کی تصحیح کرنے کے لیے یہ بلاگ بنایا ہے. اس بات سے کسی صاحب کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ پاکستانی بھائیوں کی اکثریت قائد اعظم صاحب کے خاندان کے متعلق بس کہ نہ برابر ہی جانتی ہے. جس کا ثبوت پچھلے برس میں نے طارق عزیز صاحب کے نیلام گھر میں دیکھا کہ چار حاضرین کو قائدٍ اعظم صاحب کے والدٍ محترم کا نام نہیں آرہا تھا. انتہائی محتاط بات میں طارق صاحب نے اس کے نتیجے میں بات کی جس کا آسان مقصد یہی بن رہا تھا کہ “شرم تم کو مگر نہیں آتی!”
تو لیجیے حاصلٍ بلاگ.

بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی صاحب “جھرک” قصبہ (ضلع ٹھٹہ) کے ایک گجراتی اور اسمٰعیلی (جن کو مقامی طور پر شش امامی شیعہ کہا جاتا ہے)اس خاندان کے ایک کھالوں کے بیوپاری محترم جناب جینا بھائی پونجا کے گھر 25 دسمبر 1876ع کو پیدا ہؤا. ہم جب لفظ “جینا” پکارتے ہیں تو مہربانی کرکے یہ بات ملحوظٍ خاص رکھی جائے کہ یہاں “جینا” والی “نا” اصل میں جس طرح پنجابی زبان میں “مکھنا” کی “نا” کہی جاتی ہے، اسی طرح کہی جاتی ہے. چونکہ اردو زبان میں اس طرح کا کوئی حرف نہیں ہے جس میں زبان کو تالو سے لگا کے اس “ن” کو بولا جائے، اس لیئے یہاں “جینا” ہی لکھا جا رہا ہے. سندھی میں سیدھا سیدھا “جیٹا” لکھا اور پڑھا جاتا ہے. بہرحال، جینا نام ہے، بھائی احترام کے ساتھ اور پونجا نسلی نام ہے. پورا نام ہوگا “جینا بھائی پونجا”.
قائدٍ اعظم صاحب کی والدہ کا نام “مٹھی بائی” تھا. سندھی میں ” مٹھی” اور اردو میں “میٹھی” ایک ہی بات ہے.
بعد میں یکہٍ بعد دیگر جینا بھائی پونجا صاحب کو چھ اولاد ہوئی جن میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئی، ان سب کے نام ، احمد علی، بندے علی اور رحمت علی اور بیٹیوں کے مریم، فاطمہ اور شیریں رکھے گئے.
جب جناب محمد علی صاحب ابھی سولہ برس کا ہؤا تو ماں کے اسرار پر اس کی شادی محترمہ “امی بائی” سے کروائی گئی جو کہ اس وقت وہ صرف چودہ برس کی تھی، اصل میں محترمہ “مٹھی بائی” (قائدٍ اعظم صاحب کی ماں) کو ڈر بیٹھ گیا تھا کہ کہیں ان کا چہیتہ انگلینڈ جاتے ہی کسی گوری میم سے نہ شادی کردے. بہرحال قائدٍ اعظم صاحب جیسے ہی انگلینڈ روانہ ہوئے تو اس کے چند ہی ہفتوں کے بعد “امی بائی” انتقال کرگئی.
بعد میں 19 اپریل 1918ع قائدٍ اعظم صاحب نے ایک غیر مسلم لڑکی “رتنی بائی” سے دوسری شادی کی جس کا اسلام قبول کرنے کے بعد “مریم” نام رکھا گیا. لیکن یہ رشتہ بھی صرف تھوڑے ہی عرصہ پر محیط رہا. جس کی کوکھ سے “دینا” نے جنم لیا، شادی کے ٹھیک ایک برس کے بعد. یہ ہے قائدٍ اعظم محمد علی جینا صاحب کے اپنے گھر کی باتیں.
اب سوال یہاں صرف یہ ہے کہ انگریز بہادر تو اپنی زبان کے آگے مجبور تھے کہ اسے “جناہ” کہ کر پکارتے تھے.
لیکن سرکار قائدٍ اعظم صاحب نے ہمارا کیا بگاڑا تھا کہ ہم اس کے والد صاحب کے نام کو بگاڑ کر بولتے ہیں؟
جب ممبئی (موم بائی کا شہر) انگریزوں نے بگاڑ کر بمبئی کیا تھا اور آج اس کو تمام بھارتی اپنی اصل صورت یعنی ممبئی میں لے آئے ہیں تو ہم نے بھلا انگریزوں سے کوئی وظیفہ لیا تھا کہ جناب آپ جائیے، اور فکر نہ کریں ہم اپنی زباں کو ٹھیک اسی طرح بولینگے جس طرح آپ اس کا اپنی زبان میں بول کر ستیا ناس کرتے تھے!
کیا ہم آج سے یہ نہیں عہد کرسکتے کہ اپنے محسن اور بابائے قوم کو “قائدٍ اعظم محمد علی جینا” پکارینگے، بجائے اس کے کہ ” قائدٍ اعظم محمد علی جناح”؟

علامہ اقبال کا شعر ہے :
نالے بلبل کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں
ہمنوا ! میں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں
اس کے پہلے کے تبصرے میں میں نے شکیل کے شعر کا مصرعہ بھی لکھا تھا جس میں ہمنوا کو مثبت معنوں میں استعمال کیا گیا تھا۔
اگر وہ دونوں شعرا ، ہمنوا سے مراد وہی لے رہے تھے جسے فیاض امر صاحب نے اپنے تبصرےمیں لکھا ہے تو شاید وہ بھی غلطی پر تھے او ر خدا نخواستہ ” کم ظرف ” کہلانے کے مستحق تھے ۔
فیض کا شعر یا د آرہا ہے اور اسکو اس لیے دہرانا ضروری ہے کہ اس سے پہلے بھی مجھ پر یہ بے بنیاد الزام لگایا گیا تھا کہ میں نے کسی کو “ہندو نواز ” اور یہودیوں کا ایجنٹ ” کہا تھا: ( افسو س کہ اس غلطی پر کسی نے ندامت کا اظہار نہیں کیا بلکہ عالمی اخبار سے ہمیشہ کے لیے چلے جانے کی دھمکی بھی دی )
وہ بات جس کا فسانہ میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات انکو بہت ناگوار گذری ہے
۔۔۔
اب ہمنوا کے لفظ کو خالص سندھی پس منظر میں لے کر کوئی اسکو گالی سمجھ لے اور مجھ سے ناراض ہوجائے تو میں کیا کہ سکتا ہوں ۔ میں نے تو اسے نییک نیتی کے ساتھ ہم نفس اور ہمنوا اور ہم خیال اور ہم آہنگ کے معنوں میں استعمال کیا تھا ۔
فیاض امر صاحب اور جناب امتیاز حسین صاحب سے پھر معافی چاہتے ہوئے کہتا ہوںکہ میں برسوں سے پاکستا ن سے باہر اپنی زندگی غیر اردو اور غیر سندھی ماحول میں گذار رہا ہوں ۔
اگر آپ حضرات عالم دین ہیں اور صوفی ہیں تو میرے دل میں جھانک کر دیکھ سکتے ہیں اور معلوم کرسکتے ہیں کہ مجھے اس کا بالکل علم نہیں تھا کہ اس لفظ “ہم نوا ” کو سندھ میں گالی سمجھا جاتا ہے ۔
میں بے گنا ہ ہوتےہوئے بھی ہمیشہ معافی ہی مانگتا رہتا ہوں مگر کیا کروں ” وہم کی دوا تو لقمان کے پاس بھی نہیں تھی ”
امید کہ فیاض امر صاحب اور امتیاز حسین صاحب اپنے دلوں کو میری طرف سے صاف کرکے اپنی وسیع القلبی اور اعلی ظرفی کا مظاہر ہ کر ینگے
فقط:
بے گناہ اور بے قصور
منظور قاضی از جرمنی
اگر زرداری صاحب نے جھرک کو یہ سمجھ کر کہ یہ محمد علی جنا ح (جینا ، جینڑاں ) رح کی جاے پیدائش سمجھ کر اس کی ایک ماڈل بستی بنا نے کی تحریک اور منصوبہ پیش کیا ہے تو سمجھئے کہ اس بلاگ کا مقصد پورا ہوگیا ۔
اور اگر زرداری صاحب نے کسی اور وجہ سے جھرک کو یہ اعزاز بخشا ہے تب بھی اس بلا گ کا مقصد پورا ہوگیا۔
خیر مبارک
السلام علیکم
فیاض صاحب نے لکھا تھا کہ یہ بلاگ شروع کرنے کا واحد مقصد دردمندی تھی
اگر قصبہ جھرک کو قائد اعظم کا جائے پیدائش تسلیم کر لیا جائے تو یہاں کچھ ترقیاتی کام ہو سکیں
جھرک کی تلاش کے دوران مجھے کچھ باسی خبریں پڑھنے کو ملی ہیں
29 مئی روزنامہ جنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدرآصف علی زرداری نے ٹھٹھہ کے نزدیک نیو جھرک سٹی کے نام سے نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی منصوبہ بندی نیسپاک کے سپرد کردی ہے جو جلد از جلد اس منصوبے کی قابل عمل رپورٹ پیش کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو گورنر ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری نے کی ۔ اجلاس میں نیو جھرک سٹی کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔ صدر کو بتایاگیا کہ ٹھٹھہ کے نزدیک ایک نیا شہر نیو جھرک سٹی جھمپیر ریلوے اسٹیشن سے دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ سمندر تک آباد کیا جائے گا۔ صدر نے اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیا شہر جدید تقاضوں کے مطابق قائم کیا جائے اور وہاں پر تمام ضروریات زندگی کی سہولیات میسر ہوں ۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ 1958ء میں اسلام آباد کے قیام کے بعد کوئی نیا شہرآباد نہیں کیا گیا اور جو موجودہ شہر ہیں ان پر آبادیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ نئے شہر آباد کئے جائیں ۔
12 جنوری
کراچی(جنگ نیوز) سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں سونڈھا۔ جھرک کے ذخائر سے کوئلہ نکالنے کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا جس کے بعد وہاں 405 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ پیر کو یہاں کوئلے کے ذخائر پر کام کرنے والی کمپنی چائنہ نیشنل مشینری امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی ایم سی) کے ذرائع نے ” اے پی پی “ کو بتایا کہ سونڈھا جھرک میں دریافت کئے گئے کوئلے کے نئے ذخائر سے جلد ہی کوئلہ نکالنے کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے چین سے جدید ترین مشینری اور دیگر ملحقہ ٹیکنالوجی برآمد کی گئی ہے اور شافٹ ڈرلنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کانیں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سونڈھا جھرک کی کانوں سے حاصل ہونے والے کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا جس کی پیداواری صلاحیت 405 میگاواٹ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ منصوبے پر کام کا آغاز مئی 2008ء میں کیا گیا تھا۔ جو اب آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم سی کان کنی کے شعبے میں وسیع تجربہ کی حامل ہے اور اس نے چین کے علاوہ بنگلہ دیش، ویتنام اور دیگر کئی ممالک میں بھی کان کنی کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی طلب و رسد میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت کی طرف سے کیے گئے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔
فیاض صاحب نے یہ بلاگ 16 جون کو ارسال کیا
اللہ ہی دلوں کے کے بھید جانتا ہے
والسلام
زرقا
فیاض بھائی کا یہ بلاگ صرف ہمدردی پر مبنی نہیں ہے پر حقائق سے پردہ اٹھانا ہے وہ ایک ضمنی بات تھی۔ پتہ نہیں ہم کیوں سچ جانچنے کی کوشش نہیں کرتے اور اپنے طور پر تاویلیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بابا سائیں، قبلہ محترمی منظور قاضی صاحب….. السلام علیکم.
یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
خدارا، مہربانی کریں، ہم پر نہیں تو ہمارے بڑوں پر احسان کریں، اس طرح چھوٹوں سے معافی نہیں مانگتے. ہمیں اپنی نظروں سے مت گرائیے. خدارا…. رحم کریں…
میں نے اپنے دل کی بات رکھی… اور یہ عرض رکھ رہا ہوں کہ بنیادی طور پر آپ کے اندر ایک خوبصورت شاعر بیٹھا ہے. آپ اسے جلا بخشیے… تاریخ ایک بہت بڑا ویراں صحرا ہے. میں تو کہتا ہوں کہ بھوسے سے سوئی نکالنی ہوتی ہے. بہت محتاط رہنا پڑتا ہے. راستے میں کافی ایسی باتیں مل جاتی ہیں کہ دل آنکھیں بند کرنے کو چاہتا ہے! جیسے اپنے بچپن میں غیر ارادی طور پر کیے گئے گناہ یاد آجائے.
تاریخ کی پیچیدہ گلیوں میں دل گردے والے آئیں.
ناراض نہ ہوئیے گا، ایک عرض کروں!
مولا علی علیہ السلام کا ایک قول ہے کہ “سوالی جب خالی ہوتا ہے تب ہی اسے علم کی نوید ملتی ہے.”
گوتم بدہ سے کسی نے کوئی سوال کیا تو گوتم نے اس سے پوچھا، کیا تمہیں اس کا آدھا، یا چوتھائی، یا تھوڑا ذرا برابر بھی جواب آتا ہے؟
سوالی نے کہا: ہاں کچھ کچھ معلوم ہے….
تب پتہ ہے گوتم نے کیا جواب دیا تھا؟ گوتم نے اس کو کہا: “جاؤ! اور اس جواب کے ذرے کو یا تو ضایع کرکے آؤ، یا اس کو مزید خود ہی بڑھائو، میرے پاس بحث کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ “میرے پاس وقت تھوڑا ہے، اور اس کو میں فضول کے بحث میں ضایع نہیں کرنا چاہتا!”
اگر آپ کہتے ہیں کہ آپ علم جاننا چاہتے ہیں تو، ایسا کریں، آنکھیں بند کریں، لمبی لمبی سانسین لیں! اپنے من کی مسجد میں حاضر ہوجائیں، اور بلکل خضوع و خشوع سے اس ذاتٍ علیم سے رو رو کر علم کی بھیک مانگیں! علم اس سے طلب کریں، اور ہاں یہ بھی طلب کریں کہ جب آپ کو علم کی کوئی کرن ملنے لگے تو اس کو پہچاننے کی آنکھیں بھی طلب کریں! کیونکہ ہمیں گاہے بہ گاہے، نویدٍ علم ملتی ہے….. لیکن چونکہ ہم نے علم کو اپنی معانی دے رکھی ہے پہلے سے ہی، اس لیے اس عطا کیے ہوئے علم کو بھی اپنی ناکارہ سی تارازو میں ناپتے رہتے ہیں. علم سکھانے سے نہیں، بھیک مانگنے سے ملتا ہے! طلب کرنا پڑتا ہے…. بحث سے نہیں! وقت بیتا جا رہا ہے، اور اسے ہم بحثوں میں ضایع کریں؟!!!
عمر میں آپ کی بہت چھوٹا ہوں، لیکن روحانی حساب سے بابا سائیں ہم سب کی روحیں ایک ہی دن بنی ہیں، سو میرے بھائی….
خدارا….. علم کی عزت کریں، اور علم شاعری میں بھی پنہاں ہے…. وہاں سے ہی تلاش کریں….
میرے بلاگ میں تصوف کی جمالی اور جلالی دونوں اشکال ملتی ہیں. لہٰذا، ھاتھ باندھے ادب سے آپ کے سامنے بندہ معافی چاہتا ہے. کہ میں معاف نہیں کرونگا…
آپ مجھے معاف کریں کہ میں آپ کو معاف نہیں کرسکتا……
(پھنس گئے نہ آپ منطق میں)
قبلہ جناب بابا سائیں کس بات کی معافی؟
بھائی معاف کرنے کے لیے مجھے آپ سے ناراض ہونا پڑے گا…. جو کہ میری لغت میں نہیں ہے. کیونکہ مولا کی کرمنوازیوں سے جانتا ہوں. میں سمجھتا ہوں….. آپ کی جگہ میں ہوتا تو شاید میں بھی وہ ہی کرتا… کیا پتہ؟
سرکار ایسی کوئی بات نہیں ہے. آپ ہمارے بزرگ ہیں…. لیکن ساتھ ساتھ میں، میں آپ کا (ایک چھوٹا سا) محافظ بھی ہوں، اس لیے آپ کو عرض رکھ رہا ہوں کہ آپ میرے بلاگ میں آئیں، ایک نہیں جب جب عالمی اخبار کھولیں آئیں، لیکن ذرا خیال رکھا کریں، یہاں کوئی بلاغتی مشاعرہ نہیں ہوتا…. یہاں سوکھے کی باتیں ہیں، تھوڑا آرام سے بولا کریں…
آپ کے قدموں کی خاک
فیاض امر
عالمی بلاگ کی انتظامیہ سے شکایت….. مہربانی کرکے متوجہ ہوں
میں قبلہ جناب محترمی صفدر ھمٰدانی صاحب، لائقٍ احترام و اعزاز ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ، عالی مرتبت، جناب سید مصباح حسین صاحب سے چند گذارشات عرض رکھنا چاہتا ہوں.
1، کچھ ہی زیادہ عرصہ نہیں ہؤا کے آپ لوگوں نے مجھ جیسے ایک نادار اور کم فہم انسان کو یہ وقار اور عزت دی کہ مجھے بلاگ نگار بنادیا، جس کے احسان میں زندگی بھر نہیں بھولونگا. اور اس پر یہ بھی عرض رکھونگا کہ آپ لوگوں نے اگر میرے کسی بلاگ میں ناشائستہ اور احمقانہ بات دیکھی ہو، یا میں نے کہیں پر بھی آپ کی طرف سے رواجی (ان لکھے) اصولوں کی پائمالی کی ہو تو جو بھی سزا تجویز کریں، بندہ سر جھکائے آپ سب کی خدمت میں کھڑا نظر آئے گا.
2، ہو سکتا ہے کہ میری غلط فہمی ہو، لیکن جہاں تک میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے بلاگ پر ہی سب سے زیادہ تبصرے ہوتے ہیں، اور تبصرے بھی کوئی ایک دو شعر کی طرح نہیں بلکہ مکمل علمی اور دانشورانہ طرز کے، جس کے لیے میں تمام مبصر احباب کا تہٍ دل سے شکر گذار ہوں. یہ بات میرے بلاگوں کی اہمیت اور علمی توسیع کے لیے اہم ثبوت ہے. (میں باب العلم علیہ السلام کی تمام کرم نوازیوں کے جتنے بھی قصیدے پڑھوں کم ہی ہونگے، بلکہ سمندر میں سوئی کے مصداق ہونگے. )
3. آپ صاحبوں نے اسی عالمی بلاگ کے پچھلے شاعری کے تمام بلاگ اس لیے بھی بند کیے کہ اس میں بھانت بھانت کی دیگچیاں پکنے لگی، جس کا اظہار قبلہ جناب صفدر ہمٰدانی صاحب نے ایک جامد تبصروں والے بلاگ میں انتظامی فیصلے میں بھی کیا تھا، اور محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے بھی ایک بلاگ میں کردیا کہ تمام پرانے شاعری کے بلاگ بند کیے جا رہے ہیں.
4. میں نے یہ بلاگ “بابائے قوم کے والدٍ گرامی کے نام کی نسبت بنایا، جس پر کوئی مانے یا نہ مانے، لیکن اس حقیقت سے کوئی بھی حضرت انکار نہیں کرے گا کہ اس بلاگ کی وجہ سے ہمیں بابائے قوم کی کافی معلومات ملی ہے. مطلب یہ کہ میرا یہ بلاگ بھی میرے پرانے بلاگوں کی طرح نج علمی اور معلوماتی بلاگ ہے.
5. اس بات کا فیصلہ نہ تو میں کر سکتا ہوں کہ بابائے قوم کے والدٍ گرامی کا نام عربی سے لیا ہؤا ہے، یا گجراتی سے، نہ کوئی اور صاحب یا صاحبہ! ہاں وقت ہر چیز کا انصاف کرےگا، اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے.
6. میں نے دیکھا ہے، کہ پاکستان تو کجا، جہاں بھی بنی نوعٍ انسان کی فلاح کے لیے کچھ جماعتیں بنی ہیں، اور وہ جیسے ہی کسی نتیجے کے نزدیک آ پہنچتی ہیں یا وہ اپنے لایحہ عمل پر پہنچتی ہیں، ٹھیک اسی وقت اس جماعت میں فرقیواریت (دھڑے بازی) شروع ہوجاتی ہے.
یہ روایت تمام تاریخوں میں آپ سب کو ملے گی. وہ چاہے، تاریخ بابل ہو، تاریخٍ عرب ہو، یا آج کل پاکستان ہی ہو! اور یہ رویہ نہ صرف اس عزمٍ عظیم کا گلا گھونٹ دیتا ہے، بلکہ تمام انسانوں کو پھر صدیوں پیچھے کی طرف واپس کھینچ جاتا ہے.
اور ہم اہلٍ دانش، اہلٍ فہم ان پر روتے، ان کو کوستے، اور اس کا سدباب کرنے کا بیڑہ سر پر اٹھاتے ہیں……
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ پتہ نہیں…. ہو سکتا ہے کہ:
– باطن میں ایک منفی قوت کارفرما ہو!
-انسان اس منفی قوت کا آلہ کار بن جاتا ہے! وغیرہ وغیرہ…
7. جب ایک موضوع چل رہا ہے، جس کا عنوان، جس کا مادہ، جس کی نوعیت ایک ہی ہے تب اسی موضوع کے لیے ایک جدا بلاگ بنانے کی ضرورت کیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا…
8. کیا محترمہ بہن زرقا مفتی صاحبہ بابائے قوم کے پاسپورٹ کی تصویر اسی بلاگ میں نہیں دے سکتی تھی، جس میں یہ موضوع زیرٍ بحث ہے، اس میں قارئیں کے لیے ایک اور دھڑا بنانے کی کیا ضرورت تھی، مجھے سمجھ نہیں آ رہا…
9. کیا ہمارے یہ بلاگ ایسے ہی فضول جائیں گے جس طرح ردی کے ٹوکرے یا آنے والی کل کی تاریخ کا حصہ بنیں گے؟ کہ کل “عالمی اخبار کے بلاگوں میں ئی باتیں رقم ہیں، جس سے ہمارے اس اس اخبار کی توقیر اور ناموس ہوگا” اگر بنیں گے تو اس ایک ہی بحث کے لیے محترمہ زرقا صاحبہ نے اس دور کی تاریخ کو کیوں دو حصوں میں بانٹ دیا، مجھے سمجھ نہیں آرہا…
لہٰذا، تمام انتظامیہ میری اوپر رکھی عرض اور گذارشات کو مدٍ نظر رکھ کر میری ایک چھوٹی سی گذارش قبول کرے کہ:
1. میری بے انتہا پیاری بہن، محترمہ زرقا مفتی صاحبہ کا “قائدٍ اعظم صاحب” والا بلاگ میرے بلاگ کے ساتھ منسلک کرکے، وہ بلاگ ختم کرے. کیوں کہ ہم ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، اور خدارا کم از کم اس کو تو دھڑے بازی سے بچائیں. اور کیا کر رہے ہیں، ہمیں اپنی تاریخ تو صحیح کرنی ہے نا! کم از کم اس بلاگی تاریخ کو…. بجائے اس کے کہ قائدٍ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی تاریخ کے طالبعلموں دو حصوں میں بانٹیں.
2. ہو سکے تو ایک سخاوت اور اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرکے محترمہ زرقا مفتی صاحبہ خود ہی اس بات کی شروعات کر دے….
مولا لجپال ہم سب کو اپنے آنے والی نسل کے لیے مشعلٍ راہ بننے کی توفیق عطا فرمائے.
عرضدار
فیاض امر
وعلیکم السلام میری محترم بہن زرقا مفتی جی!
خدا آپ کو سلامت رکھے۔ آمین۔
بہن آپ نے لکھا کہ: “فیاض صاحب نے لکھا تھا کہ یہ بلاگ شروع کرنے کا واحد مقصد دردمندی تھی، اگر قصبہ جھرک کو قائد اعظم کا جائے پیدائش تسلیم کر لیا جائے تو یہاں کچھ ترقیاتی کام ہو سکیں۔۔۔”
میں یہ پوچھنے کی جسارت کروں کہ کیا مجھے یہاں جھرک قصبہ کا ناظم یا ایم پی اے بننا ہے؟ کہ صرف از راہٍ ہمدردی کروں اور بس یہاں ایک بلاگ لکھ کر جھرک والے لوگوں کو بتادوں کہ دیکھو دیکھو میں نے آپ پر ایک بلاگ لکھا ہے۔۔۔۔۔!
میری بہن آپ میرے پورے بلاگ کا متن ہی الٹا سمجھ بیٹھی ہیں، جب کہ میں پہلے دن سے وہ ہی “کیداری” راگنی گا رہا ہوں کہ خدارا، اپنی تاریخ سے منہ نہ موڑیں، ورنہ ہمارا مستقبل ہمیں عاق کردے گا۔
(یہ تاریخ ہے، یہ حقیقی فلسفہ ہے، کہ جن لوگوں نے اپنی تاریخ کے ساتھ دست درازی کی ہے، ان کا مستقبل سوائے بربادی کے کچھ نہیں ہوتا! یاد رکھیے میری بہن! تاریخ ہمارے مستقبل کی عمارت کا بنیاد ہوتی ہے۔ نہیں دیکھا آپ نے کہ جتنی اونچی عمارت بنائی جاتی ہے تو اس کی بنیاد بھی اتنی ہی مضبوط اور پختہ بنائی جاتی ہے، مادی فلسفہ ہو یا روحانی، یہ بات سب میں یکساں ہے۔)
سچ تو یہ ہے کہ نہ میں آپ کو جانتا ہوں کہ آپ کے مشاغل کیا ہیں، اور آپ کا مکتبہ فکر کیا ہے، اور بلکل ایسے ہی آپ میرے بارے میں بھی ناواقف ہیں!
اپنا تھوڑا احوال بتاتا چلوں: تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ میرا مدعا کیا ہے۔
ایک کانٹریٹک پر اچھی سی نوکری کر رہا ہوں، جس میں سیدھا عوام الناس سے رابطہ ان کی صحت اور تعلیم کے سلسلے میں جانکاری مہمات اور ان کا تدارک کیا جاتا ہے۔ اس نوکری سے انشاءاللہ اسی اگست میں جان چھوٹ جائے گی۔ ساتھ ساتھ میں ایک مفت تدریسی سینٹر میں ھر روز دو گھنٹے پڑھاتا ہوں، ہفتے میں چار بار ایک اعلیٰ ادارے میں بحیثیت مہمان لیکچر دیتا ہوں، جن سے مجھے چند پئسے مل جاتے ہیں، “Educate The Sindh ” پروگرام میں اپنی اوقات کے حساب سے میں ایک خدمت بھی کرتا ہوں۔
1998 سے 2005 تک پاکستان میں ایک بہتریں ڈکشری (English to English to Sindhi) کہلوانی والی کا مرتب ہوں، تاریخ اور فلسفہ میرا پسندیدہ موضوع رہے ہیں۔
میری بہن، میں صرف ایئر کنڈیشنڈ آفیس میں بیٹھ کر اس ملک کے پسے ہوئے لوگوں کے لیے خالی دو تین کالم لکھ کر، یا چند لیکچر دے کر اپنے ہاتھ اٹھانے والوں میں نہیں کہ بس میرا فرض ہوگیا!
میرا عقیدہ ہے کہ وہ بات نہ کرو جسے آپ خود کر نہ سکو! اسی عالمی اخبار کے فریم پر یہی آیہ کریمہ لکھی ہوئی ہے نہ! اپنی سچائی اور مٹی سے عقیدت کی کیا کیا سزا ملی، جس کو میں نے “خاکٍ شفا” جان کر اپنی آنکھوں سے لگایا، یہاں ان کا ذکر نہیں کریں گے، (سننے کے لیے بھی حوصلہ ہونا چاہیے)
——
سچ کہوں میری بہن، !
ناراض نہ ہوئیے گا۔۔۔۔۔ آپ بہت معصوم ہیں۔ بہت معصوم۔
مثال میں دیتا ہوں، کہ آپ نے لکھا کہ قبلہ، محمد علی، رحمت علی، بندے علی، اور مریم، فاطمہ، شیریں وغیرہ یہ سب نام عربی سے نکالے گئے ہیں اس لیے بابائے قوم کا تمام نام عربی سے لیا ہے سندھی سے نہیں۔۔۔۔۔
—
کوئی ہے حضرت جو اس دلیل سے مطمئن ہوسکتا ہو؟
میری محترم بہن، ابھی تک آپ یہ بات نہ سمجھ سکی ہیں کہ ہم سب بابائے قوم کے نام کی نہیں، بلکہ اس کے والد محترم کے نام “جینا پونجا” کی بات کر رہے ہیں!
—
ذرا جینا صاحب کی عمر کی دہایوں میں ان گجراتی ناموں کا مشاہدہ کریں!
پونجا،
گوکل،
مٹھی،
کھیم؛
جینا،
پرٹا،
ماٹا،
دلاری،
میگھ،
مورت،
نینا،
امرت،
جونجھا،
(حوالہ: گجراتی ادب، از میراں ہوت، چھپائی: بمبئی پریس 1957،)
میرے ابو کا نام ہے،
حمزہ علی ولد محمد اسمٰعیل ولد یار محمد، ولد جھانجھی ولد ولن ولد کرڑ۔۔۔۔۔۔
کیا یہ سب نام قرآن مجید میں ہیں؟
اور یہ کیا؟ آپ ہر سوال کا جواب قرآن پاک سے لیتی ہیں؟
کیمسٹری یا بایولاجی کا ہر سوال؟
H2O کا فارمولا “جوں کا توں” قرآن پاک سے لیا گیا ہے نا؟
فزکس اور زرعی کلوننگ بھی ضرور ہوگی بمع تجربات کے، وہ بھی وہاں سے لی ہیں نا؟
میری بہن آپ بہت سادی اور معصوم ہیں! زرقا صاحبہ! سن لیں، اور یاد رکھیں! وہاں تمام اصولٍ فطرت لکھے ہوئے ہیں، وہ بھی جن تک ابھی تلک ہماری سوچ بھی نہیں گئی۔۔۔۔ سب لکھے ہوئے ہیں، لیکن معاف کیجیے گا، ایک کاہل اور کام چور بچے کی طرح رویہ ہمیں برباد کردیگا، اگر ہم حقیقت کو اسی نظر سے نہ دیکھیں جس کی اسے طلب ہو! تاریخ کے بارے کلیدی سچ تو قرآن میں ہیں، لیکن کسی پونجا فیملی کا تذکرہ خصوصی طور پر نہیں۔
سچ کو مان لیں، آج نہیں تو کل۔۔۔۔۔ جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوگی۔
والسلام
دعاگو
فیاض
السلام علیکم
فیاض صاحب
سب سے پہلے تو آپ یہ طے کیجئے کہ یہ بلاگ قائدَ اعظم کے نام کے لیے ہے یا اُن کے والد کے لیے
آپ اپنا موقف کئی بار تبدیل کر چکے ہیں
اب آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ قائدَ اعظم کے والد کا نام گجراتی ہے
جو ہم تک پونجا جناح پہنچا
ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں
اورآپ بات ثبوت کے بغیر منوانا چاہتے ہیں
آپ اپنے سچ کو منوانے کے لیے ایک بھی ٹھوس ثبوت نہیں لا سکے
حالانکہ سندھ مدرسۃ السلام آپ سے کچھ دور نہیں
میرے شوہر کئی ماہ سندھ مدرسۃ الاسلام میں پنجگانہ نماز ادا کرتے رہے ہیں
وہاں قائڈِ اعظم کا نام محمد علی جناح ہی درج ہے
معلوم ہوتا ہے
آپ کو مجھ سے ہی شکایت ہے
میرا موقف یہ ہے کہ
قائدِ اعظم کا پاسپورٹ ایک قومی دستاویز ہے اور ہمارا تاریخی ورثہ بھی
اُسے ایک اختلافی بحث کے زیرِ نگیں لگانے کی گستاخی کم از کم مجھ سے سر زد نہیں ہو سکتی
آپ نے دیکھا ہو گا میں نے اس تاریخی دستاویز کے ساتھ ایک جملہ بھی نہیں لکھا
بھائی صاحب ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں
مگرہم میں سے اکثر اب تک سائینسی طریقِ کار کی اہمیت کو نہیں سمجھ پائے
جذبات اور افسانوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں
دلیل کے جواب میں دلیل ہی اچھی لگتی ہے
جذباتی کلمات نہیں
ہم سب کے گھروں میں ایسے بزرگ موجود ہیں جنہوں نے پاکستان اپنی آنکھوں سے بنتے دیکھا
تحریک پاکستان کے گمنام کارکن ہمارے گھروں میں موجود ہیں
میرے نانا علامہ اقبال کی صحبت سے فیض یاب ہوتے رہے ہیں
میرے سسر تقسیم کے وقت اسلامیہ کالج کے طالب علم تھے
اور مسلم لیگ کے کارکن کی حیثیت سے شہروں اور دیہاتوں میں مسلم لیگ کی چندہ مہم میں شریک رہے ہیں
ہمارے بزرگ اُس دور کے سبھی اردو انگریزی اخبار پڑھتے رہے ہیں
قائدِ اعظم کا نام ان سب بزرگوں کے توسط سے بھی محمد علی جناح ہی معلوم ہوا ہے
انہوں نے اپنا نام جس طرح لکھا وہی سچ ہے
اس بلاگ میں کسی نے قاضی صاحب کو قادری صاحب لکھا
قاضی صاحب نے سولنگی صاحب کو لنگی لکھا
تو دونوں اصحاب کو سخت اعتراض ہوا
تو آپ سب کو کس نے یہ اختیار دیا کہ زندگی بھر قائدِ اعظم اپنا نام جس طرح لکھتے آئے ہیں اُسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں
کیا ہم میں سے کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ فہم و دانش میں اپنے قائد سے بہتر ہے
اگر آپ قائد اعظم کے والد کے نام بارے میں کوئی تحقیق کر رہے ہیں تو کوئی ٹھوس ثبوت لائیے
مفروضوں یا سنی سنائی باتوں کی بنیاد ایک سو تینتیس سالہ سچ کو ہم جھوٹ ماننے سے رہے
والسلام
زرقا
برادر فاضل جناب فیّاض امر صاحب۔
تسلیمات۔
پچھلے دودن کچھ نجی مصروفیت اس طرح سے رہی کہ چاہتے ہوئے بھی اس موضوع پر قلم نہ اٹھا سکا۔
اب آپکی شکایت دیکھی تو محسوس کیا کہ چند انتہائی سطحی قسم کی سطریں کشید کر دوں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے بلاگ علمی مزاج سے مزین ہوتے ہیں، اور مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ عالمی اخبار کے سبھی بلاگ کسی قسم کے جہل سے خالی ہوتے ہیں۔
میں ذاتی طور پر آپ کے اور زرقاء بہن کے نکتہ ہائے نظر کا برابر احترام کرتا ہوں، لیکن میں اپنا خیال محفوط رکھوں گا کیونکہ اب بات بہت دور نکل چکی ۔ موضوع کی وسعت بھی بہت پھیل چکی اور میرے خیال میں بابا (عالیقدر ہمدانی صاحب) اس سلسلے میں بہتر وضاحت کر سکتے ہیں۔
آپکی حالیہ شکایت کا ازالہ میرے دائرہ کار سے باہر کاامر ہے، لیکن ذاتی رائے کے طور پر میں یہی کہوں گا کہ زرقاء صاحبہ کا بلاگ اگر الگ سے چلتا بھی رہے تو مضائقہ نہیں ہے۔ ایک ممکنہ سبب الگ بلاگ لگانے کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے ذیلی تبصروں میں تصویر لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔اب چونکہ انکی نظر میں یہ تصویر ایک برھان قاطع ثابت ہو سکتی تھی، اس لئے انہوں نے اسے لگانے کے لئے الگ بلاگ لگا دیا۔ میرے خیال سے اگر ہم احترم باہمی اور اخلاص و اعتماد کے ساتھ مگر انانیت سے ماوراء ہو کراپنا پنا نظریہ پیش کرتے رہیں تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمیں اپنا اپنا خیال قولوا قولا سدیدا کی روشنی میں سنت رسول (ص) کے مطابق شیریں لہجے میں ہی کہنا ہوگی، تا کہ مد مقابل کوئی بھی ہو، اس ہمارے تخاطب کے انداز میں تواضع اور انکساری نظر آئے۔
مجھے یقین ہے کہ محترمہ ڈاکٹر نگہت صاحبہ اور مکرمی و فضیلت مآب ہمدانی صاحب جلد ہی آپکی شکایت پر مثبت اقدام اٹھائیں گے۔
آپکی یادآوری اور محبت پر ممنون ہوں، لیکن اس سلسلے میں عبث ثابت ہونے پر اپکی بارگاہ میں شرمندہ بھی ہوں۔ اگر کچھ نا مناسب لگا ہو تو براہ کرم در گزر کر دیجیئے گا۔
امید ہے کہ نظر التفات جاری رہے گی۔ ۔۔انشا ء اللہ۔
خاکسار مصباح
محترم قاضی صاحب،
آداب عرض ھے کوی بات نہں ۔
محترمہ زرقا صاحبہ واقعی آپ معصو م ھہں، آپ نام کی بات کرتی ھیں، جب لوگ اھلِ علم نہ تھے تو رمضان میں بیدا ھونے والے بچے کا نام رمضانی اور عید پر ھونے والےبچے کانام عید محمّد اور جمع کے دن پیدا ھونے والے کا نام جمع خان رکھتے تھے، جبکہ وہ قران تو پڑھے ھوے تھے لیکن قران کے علم سے نا واقف تھے، جب قران کا علم وسی ھوا تو پتا چلا کہ اللہ قرآن کے توسعت کہتا ھے اپنے ھونیے والے بچے کا نام اچھا رکھو جیسے تمھارے انبیئا اور پیغمبروں کے ھیں، اب اگر کسی کا نام فیاض ھے تو عربی ھوا یا امتیاز اور منظور ھوا تو اردو میں ھوا،
محترمہ آپ ناموں کے پیچھے پڑی ھوی ھیں ھم سھی تلفظ کی بات کر رھے تھے فیاض صاحب نیں کوی دس کتبی حولے د ئیے آپ نیں بلاگ میں پڑھنیں کے بعد آپ نیں کتب سے تسلّی نہں کی اور اب تک ثبوت کو کھتی ھیں،
آخر میں فراز کا ایک شعر عرض ھے،
جی تو چاھتا ھے تجھ سے تیرے ھی لہجے میں بات کروں،
مگر سوچتا ھوں کہ یہ میرے وقار کا تقاضہ نہیں ۔
وسلام
اقبال کی نظم: کے کچھ اشعار:
اے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکن
جو شئے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا !
شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہو
جس سے چمن افسردہ ہو و ہ بادِ سحر کیا !
بے معجزہ دنیا میں ابھرتی نہیں قومیں
جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا وہ ہنر کیا !
۔۔۔۔۔۔
امید کہ بلاگ نگار فیاض امر صاحب میرے 19 جون کے تبصرے کے آخری جملے پر بھی تبصرہ کرینگے ۔
۔۔۔۔
شاید اقبا ل ہی کا شعر ہے :
موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لیے
قطرے جو تھے مرے عرقِ انفعال کے
۔۔۔۔۔
بہر حال :
زرقامفتی صاحبہ کی بےباکی اور حق گوئی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ اللہ انہیں اسی طرح بے باک رہنے کی طاقت عطا کرتا رہے ۔ آمین
وہ جس طرح عالمی اخبار کے ادب اور شاعری سیکشن کی نظامت کررہی ہیں وہ شاید بلاگ نگار بالکل نہیں جانتے ۔
انتظامیہ بلاگ نگار سے بھی عقیدت رکھتی ہے اور زرقا مفتی صاحبہ سے بھی محبت رکھتی ہے ۔
” فراز تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا ”
بہر حال:
ہر انسان مرتے دم تک علم کا خواہاں ہی رہتا ہے
منظور قاضی ( جسے بلاگ نگار قادری کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ اور سائیں بابا کا خطاب بھی بخشتے ہیں ) از جرمنی
وعلیکم السلام
زرقا صاحبہ!
سوال نمبر1۔ سب سے پہلے تو آپ یہ طے کیجئے کہ یہ بلاگ قائدَ اعظم کے نام کے لیے ہے یا اُن کے والد کے لیے؟
جواب: “لیکن سرکار قائدٍ اعظم صاحب نے ہمارا کیا بگاڑا تھا کہ ہم اس کے والد صاحب کے نام کو بگاڑ کر بولتے ہیں؟”
(اوپر بلاگ میں لکھا ہؤا ہے)
سوال نمبر 2۔ اب آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ قائدَ اعظم کے والد کا نام گجراتی ہے
جو ہم تک پونجا جناح پہنچا
جواب: “بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی صاحب “جھرک” قصبہ (ضلع ٹھٹہ) کے ایک گجراتی اور اسمٰعیلی (جن کو مقامی طور پر شش امامی شیعہ کہا جاتا ہے) اس خاندان کے ایک کھالوں کے بیوپاری محترم جناب جینا بھائی پونجا کے گھر 25 دسمبر 1876ع کو پیدا ہؤا.
(اوپر بلاگ میں لکھا ہؤا ہے)
آپ کے مزید اعتراضات، جن کے جواب پہلے ہی بلاگ میں رقم ہو چکے ہیں:
مثال:
جینا نہیں جناح: 1916 میں سید سلیمان ندوی صاحب کا گلدستہ ہائے اشعار برائے بابائے قوم:
ہر مریضِ قوم کے جینے کی ہے کچھ کچھ امید
ڈاکٹر اس کا اگر ” مسٹر علی جینا” رہا۔۔۔۔
(اوپر تبصرے میں درج ہے۔)
سرٹیفکیٹ:
جو جھرک کے پرائمری اسکول سے ٹھٹہ کے ڈپٹی کمشنر ایک اسلام آباد سے آئے ہوئے اعلیٰ افسر سمیت وہ جنرل رجسٹر جس میں محمد علی جینا نامی ایک بچے کے اندراج تھے وہ اغوا کیا گیا۔۔۔۔
سندھ مدرسۃ السلام میں تمام اندراج انگریزی میں ہوتے ہیں لہٰذا ان سے ہمارا کچھ بھی لینا دینا نہیں، بات ہو رہی ہے سندھی اور اردو کی۔۔۔
جو کہیں نہیں مل رہا۔۔۔۔ (یہ سب باتیں اوپر درج ہیں)
میں نے عرض کیا تھا کہ آپ یہاں وہ سند یا دستخظ لائیں جس میں قائدٍ اعظم صاحب نے بقلم خود اپنا نام اردو میں “محمد علی جناح” لکھا ہو، اور جس کے باعث آپ ایسا لکھتی ہیں!
لیکن وہ ثبوت کیا، آپ نے تو دھماکہ کر کے قرآن پاک کی آیات سنانا شروع کردی!
پاسپورٹ دکھایا۔۔۔۔۔
کیا یہاں انگریزی میں نام کی ہجے کا مسئلہ آیا تھا زیرٍ بحث محترمہ زرقا مفتی صاحبہ؟
بات ہو رہی ہے اردو اور سندھی میں کس طرح پکارا جانا چاہیے اس لفظ کو، اور آپ جا رہی ہیں بار بار انگریزی میں ثبوت مانگنے؟
آپ سے ایک مؤدبانہ گذارش ہے کہ ایک آدھا گھنٹہ سکون کے ساتھ بیٹھ کر پورا بلاگ پہلے تو پڑھیں، پھر تبصرہ کریں!
آپ تبصروں پر تبصرہ کرکے بلاگ کا جوہر نہ نکالیں، بلاگ کے متن کو سمجھیں!
عنایت ہوگی۔
والسلام
فیاض
قبلہ سائیں امتیاز حسین صاحب۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم۔۔۔۔
نا سائیں ایسا نہیں۔۔۔۔ اتنی لہجے کی چبھن مجھے گھٹن کر دے گی۔ میں آپ سب کا میزبان ہوں۔ میرے لیے سب مہمان میرے لیے لائقٍ احترام ہیں، میں آپ سب کے پاؤں دھونے کے لیے تیار، آپ کی سیوا مجھ پر فرض، آپ کے احکامات میرے لیے باعثٍ تحفہ! لیکن سائیں خدارا! بڑا سکوں کے ساتھ یہ علمی بحث چل رہی ہے۔
اسے فراز یا کسی بھی مرحوم یا زندہ شاعری کے بھینٹ نہ چڑھادیجیے کہ جس سے مجھے اپنے معزز مہمانوں کے سامنے اپنا سر بھی جھکا رہے، احترام سے نہیں بلکہ باعثٍ شرم کے!
میں نے ابھی تازہ بلاگ میں ایک جملہ لکھا ہے، یہاں وہ ہی لکھنا پڑ رہا ہے کہ:
“اسٹیج پر جب بولو تب صرف یہ محسوس کرو کہ آج سے چودہ سؤ برس پہلے اس کو ممبر کہتے تھے، جس پر آقائے دو جہاں صلعم خطبے دیا کرتے تھے. حدٍ ادب! یقیں کرو وہ سرکار صلعم کی ذات آج بھی موجود ہے اور تمہیں سن رہی ہے!”
ہم آئے دن مجالس میں سنتے آئے ہیں کہ جس معصومین کا تذکرہ یہاں ہو رہا ہے، آج ان کی معصوم ارواح ہمارے ساتھ ہے۔۔۔ کیا یہ خوش نصیبی کم ہے!
ہمارے لاکھ علمی نقطہ نظر ہوں، فطری بات ہے۔۔۔ لیکن ہم سب ایک ہی بیڑے کے مسافر ہیں!
خدارا! مجھ پر احسان کیجیے۔۔۔ بس یہ بلاگ اپنے اختتام کو آنے والا ہے۔
میری بہن محترم زرقا مفتی صاحبہ !
خدا آپ کو سلامت رکھے۔ میری سدا کی دعائیں ہیں آپ کے ساتھ۔
آپ سب کا اپنا، اور اس بلاگ کا میزبان
(جس کے لیے سب مہمان ایک ہی ہیں، میرے محترم ہیں!
دعاگو
فیاض امر
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ بلاگ دوسرے چند بلاگوں کی طرح بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا ۔
میرے محترم کرم فرما امتیاز حسین صاحب کا دلی شکریہ کہ انہوں نے مجھے آداب کہتے ہوئے یہ کہا کہ ” کوئی بات نہیں:” ، بس یہ عزت افزائی ہی میرے دل کو سکون بخشنے کے لیے کافی ہے۔
فیاض امرصاحب اگر امتیاز حسین صاحب کی عزت اور تقلید کرتے ہیں تو وہ بھی مجھ سے یہ ہی کہ سکتے ہیں کہ ” کوئی بات نہیں ”
عزت اور احترام کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
بلاگرز بھائیو،بہنو،بزرگو اور دوستو
واہ واہ
کیا کمال کی گفتگو ہوئی ہے۔ میرے جیسا پیاسا ابھی بھی تشنہ ہے۔ میں تو بس شروع سے پڑھ رہا ہوں اور اس گفتگو کو جذب کرنا چاہتا ہوں۔ علم حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں اس علم کو ہضم کرنا بڑی بات ہے۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ ہم شخصیت پرستی میں اسقدر آگے چلے جاتے ہیں کہ اصل حقیقت کو فراموش کرنا چاہتے ہیں۔
عام انسان میں، نبی، رسول، پیغمبر،اولوالعزم نبی اور صاحبان شریعت نبی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور ہم عام انسان کو بھی عام نبی یا پیغمبر نہیں صاحب شریعت نبی کا درجہ دے بیٹھتے ہیں۔
اسی قسم کا حال ہمارا اپنے قائدین اور اکابرین کے حوالے سے بھی ہے کہ اگر کوئی علمی،تحقیقی یا فکری بات ہوتی ہے تو ہم اسے تضحیک یا تذلیل سمجھنے لگتے ہیں۔ اس سے کسی کو انکار نہیں اور نہ کوئی پاکستانی اس احسان قائد سے منکر ہو سکتا ہے کہ وہ بابائے قوم اور قائد اعظم تھے۔ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جس کے والد مرحوم نے قائد اعظم ، مولانا محمد علی جوہر، مولانا ظفر علی خان اور علامہ اقبال کے ساتھ وقت گزارا اور میں ان اکابرین سمیت تحریک پاکستان کے ایک عام اور گمنام کارکن کا بھی احسان مند ہوں کہ انہی کے طفیل میں اور میرے بچے آزاد سرزمین پر پیدا ہوئے اور آج بھی آزاد ہیں۔ فکری طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی۔
میں خود وہ خوش قسمت فرد ہوں ہوں جس نے ستر کے عشرے میں لاہور میں اس بزرگ کو بھی انٹرویو کیا تھا جس نے ایک جلسے میں سب سے پہلے محمد علی جناح کو ”قائد اعظم ” کہا تھا اور اس خاتون کا انٹرویو بھی کیاتھا جس نے سب سے پہلے لاہور سیکرٹریٹ پر پرچم لہرایا تھا۔ یہ بات کر کے سچ تو یہ ہے کہ بات کرنے سے پہلے میں نے اپنا بونا قد بڑھایا ہے۔
قائد اعظم یا ایسے ہی اکابرین کے بارے میں جب ہم کسی بھی پہلو سے کوئی گفتگو کرتے ہیں تو یہ بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیئے کہ ایک انسان اور ایک بہت بہتر انسان کے بارے میں ہی بات ہو رہی ہے کسی صاحب شریعت نبی کے بارے میں نہیں۔ قائد اعظم علیہ الرحمہ نے یہاں لندن میں جو زندگی گزاری اور اسکی جو دستاویزی شہادتیں یہاں کی انڈیا آفس لائبریری میں موجود ہیں ان میں سے ایک بھی بات کو اگر لکھوں تو مجھ پر پہلے غدار،پھر کافر اور پھر قائد دشمن کا فتویٰ لگ جائے۔
دراصل دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ ہم جو گفتگو کر رہے ہیں اسمیں ہماری نیت کیا ہے اور یوں بھی دین مبین میں تو تمام اعمال کا دارومدار ہی نیت پر ہے۔
یہاں جو موضوع چھیڑا گیا اور جو تحقیقی،علمی اور فکری گفتگو ہوئی اس کے بارے میں خود مجھے اسکا کامل ادارک ہے کہ اردو زبان کا ایک بلاگ بھی ایسا نہیں جہاں اس قسم کی علمی اور فکری گفتگو ہوتی ہو۔ آپ سب جانتے ہیں کہ اکثریت میں لوگوں نے ایک ایک صفحے کے بلاگ کھول رکھے ہیں جہاں سوائے سوقیانہ شعر بازی اور قے کی طرح ذاتی قصے کہانیاں لکھنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔ان میں سے نوے فیصد لوگ بلاگ کامطلب بھی نہیں سمجھتے۔ ہاں چند گنے چنے ایسے بلاگ ضرور ہیں جن میں علمی مواد ہے لیکن ان میں اس طرح مبصر شامل نہیں ہوتے۔ ہمیں یہ فخر ہے کہ اللہ پاک نے یہ سعادت ہمیں دی ہے اور یہ آپ سب بلاگرز اور مبصرین کی وجہ سے ہے۔
بس ایک بات اگر ہم ذہن نشین کر لیں کہ اپنی بات پورے وثوق سے کہیں اور دوسرے کی بات دل بڑا کر کے سنیں تو علم میں اضافہ ہی ہو گا جیسے میں نے خود اس بلاگ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
رہی بات قائد اعظم علیہ الرحمہ کے نام جناح اور جینا کی تو میں ایک طالب علم کے طور پر عرض کرؤں گا کہ تحقیق کی دنیا جذبات کی دنیا سے بہت الگ ہے اور اس میں بہت حوصلہ کر کے بات کہنی اور سننی پڑتی ہے اور تحقیق کا مطلب ہی یہی ہے کہ کسی بھی موضوع پر ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں ہوئی اور جب بات ختم ہو جائے تو پھر تحقیق کی ضرورت نہیں رہتی۔ ایک بات مجھ طالب علم کی سمجھ میں نہیں آتی کہ ہم ہر بات میں بیچارے دین کو اور قرآن کو کیوں لے آتے ہیں، میرے عزیزو دین اور قرآن تو بس حتمی اور آخری دلیل ہے اور انہی کو دلیل اول بنا لتے ہیں۔ اب جناح کا لفظ درست ہے کہ جناح اور جُناح کی صورت میں قرآن میں ہے لیکن اس بات کو کیسے ثابت کریں کہ بابائے قوم کے نام کا یہ خاندانی حصہ قرآن سے لیا گیا ہے۔ ویسے بھی لسانیات کے حوالے سے عربی اور فارسی کے کتنے الفاظ ہیں جو اردو میں آکر ان معانی میں نہیں رہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ وہ چاہے جناح تھے یا جینا تھے بس ہمارے لیئے قائد اعظم تھے، جناح کے طور پر کتنی ہی تاریخی دستاویزات کو اور پاسپورٹ کو کیسے غلط کہیں اور جینا کے حوالے سے شائع شدہ دستاویزات کو تحقیق کو کیسے یکسر نظر انداز کر دیں۔میں یہاں پر قائد اعظم کے دستخط پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں جو پاسپورٹ کے بعد دوسری دستاویز ہے۔
مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ یہ لفظ جینا ہی ہو لیکن اب جب ایک زمانے سے یہ جناح کے طور پر معروف ،مقبول اور قابل احترام ہے تو اسی کو قبول کرتے ہیں کہ ہمارے بچے اور پھر ہماری اگلی نسلیں مزید پریشا ن ہوں گی کہ کیا قوم ہے جسے اپنی نبی کی تاریخ ظہور کا بھی علم نہیں اور اپنے محسن کا نام بھی درست پتہ نہیں اور اب باسٹھ سال کے بعد یہ بھی کہنے لگے ہیں کہ پاکستان 14 اگست کو نہیں 15 اگست کو آزاد ہوا تھا ۔ ہمیں کسی بھی طویل سفر میں کسی جگہ پڑاؤ تو کرنا ہی ہوتا ہے تو کیوں نہ اسوقت یہیں پڑاؤ کرتے ہیں اور پھر ذرا سستا لیں تو آگے کا سفر کریں گے۔
اسلام و علیکم ترمزی بھائی۔ ممنون ہوں کہ آپ نے بہت سارے سوالوں کے جواب دے دئے۔ بھولے بسرے لفظوں سے روشناس کروانے کے لئے تہ دل سے مشکور ہوں۔ رہی بات محترم قائد اعظم کے نام کے بارے میں تو ہم سب کو مشکور ہونا چائیے جناب صفدر ہمدانی صاحب کا جنھوں نے ایک تاریخی دستاویز پیش کر کے اس مسلئے کی گتھی کو سلجھا دیا۔ ہمیں اب اس مسلئے پر بحث نہیں کرنی چاہئے۔ میں اب باقائدگی سے اس اخبار کا مطالعہ کرتا ہوں تاکہ معلومات میں اضافہ کر سکوں۔ بہت شکریہ
محترم ہمدانی صاحب
تسلیمات
آپ کی تشریف آوری اور قائدِ اعظم کے دستخط پیش کرنے کے بعد کسی اور تاویل یا بحث کی گنجائش نہیں رہتی
مگر
معزز بلاگ نگار یہ حکم صادر فرما چکے ہیں کہ
اد رہے کہ یہاں انگریزی ونگریزی کچھ نہیں چلے گی. اردو میں قائدٍ اعظم صاحب کی لکھائی، جس کو دیکھ کر آپ بابائے قوم قائدٍ اعظم محمد علی جناح صاحب لکھتی ہیں!
قائداعظم کے حوالے سے اُن بدترین دشمن بھی اس بات کا اعتراف کریں گے کہ وہ ایک راست گو انسان تھے
لنکن ان کے سب سے کم عمر بار ایٹ لا ہونے کا شرف بھی اُنہیں حاصل رہا ہے
ظاہر ہے کہ وہ اپنے والد کا نام اور اُس کے اُردو ، انگریزی ، سندھی ہجے بلاگ نگار سے بہتر جانتے تھے
یقینا وہ اس بات سے بھی واقف تھے کہ جناح کے انگریزی میں spelling کیا ہیں ؟
بلاگ نگار تاریخ اور فلسفے کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیتے ہیں
لیکن اس بات سے شاید ناواقف ہیں کہ
تاریخ رقم کرتے وقت کس قسم کے ثبوت کو ٹھوس ثبوت کہا جاتا ہے
بنیادی ثبوت۔ جیسے ہمدانی صاحب نے پیش کیا۔
ثانوی ثبوت۔ جیسے کسی مصور کی بنائی ہوئی تصویر یا کسی مورخ کا تذکرہ
معزز بلاگ نگار بنیادی ثبوت کو رد فرما کر اپنے فراہم کردہ کمزور ثبوت کی بنیاد پر تاریخ بدلنے پر مصر ہیں
اُن یہ معلوم ہی ہو گا کہ کسی بھی سخصیت کے حوالے سے کوئی بات رقم کرتے وقت ایسی سوانح عمری کا حوالہ دیا جاتا ہے جس کا مصنف جانا پہچانا ہو اور جو تصنیف پذیرائی حاصل کر چکی ہو
قائدِ اعظم کی پہلی سوانح عمری مسز سروجنی نائیڈو نے لکھی
اُن کی دوسری مقبول سوانح عمری جی الانا صاحب نے لکھی
ان دو کتابوں سے کوئی حوالہ بلاگ نگار نے نہیں دیا
سندھ مرسۃ الاسلام یا لنکن ان سے وہ کوئی ثبوت نہیں لائے
جاری ہے
جناب صفدر ہمدانی کاتبصرہ پڑہ تو دل باغ بہار ہوگیا اور یہ بات تو دل کو لگی جس قوم کو اپنے نبی کے ظہور کے تاریخ کا پتہ نہ اس قوم کا کیا جائے، مجھے یہاں لفظ ظہور نے بڑا متاثر کیا ہے یقینا یہ بلند عقیدے کا مظہر ہے، اگر صفدر بھائی کی باتوں کو کوئی بندہ حقیقت کی آنکھ سے دیکھے تو یقینا ساری بحث کا جواب موجود ہے مگر صفدر صاحب کو سمجھنے کے لئے ان کی فکری بلندی تک پہنچنا ہوگا اور اتنی ہی وسعت قلبی ہونی چاہیے۔
صفدر بھائی کا یہ جملہ پڑہ کر تو میرا دماغ کے اوساں خطا ہوگئے “قائد اعظم علیہ الرحمہ نے یہاں لندن میں جو زندگی گزاری اور اسکی جو دستاویزی شہادتیں یہاں کی انڈیا آفس لائبریری میں موجود ہیں ان میں سے ایک بھی بات کو اگر لکھوں تو مجھ پر پہلے غدار،پھر کافر اور پھر قائد دشمن کا فتویٰ لگ جائے۔”
اس کا مطلب تو ہم ابھی نیچے ہیں باتیں تو اوپر کی ہیں ان باتوں کا مجھے بھی تھوڑا علم ہے۔
صفدر بھائی نے گویا میرے دل کی بات کہ دی کہ دین اور قرآن کو درمیان میں نہ لائیں۔ میں بھی اسی پر عمل کرتاآیا ہوں جب میں پہلی یا دوسری جماعت میں تھا تو میری خالہ کی مرغی غائب ہوگئی، خالہ مجھے مورد الزام ٹہرایا اور امی کو کہا کہ اس نے مرغی چرائی ہے اس کو کہو کہ قرآن شریف (استغراللہ) اٹھائے امی نے کہا کہ میرا بیٹا چور نہیں، خیر میں نے بھی حتیٰ کہ قسم اٹھانے سے بھی انکار کیا اور مجھے چور ٹہرایا گیا بعد میں خالہ کو پتہ لگا کہ وہ چوری کسی گیدڑ نے کی تھی۔
یہ دستاویز بھی عجیب چیزیں ہیں میں نام کے حوالے سےاپنی روداد سنان چاہتا ہوں ، میرے والدین نے میرا نام ظہور حسین رکھا تھا اور مجھے اسی نام سے پکارا جاتا تھا مگر اللہ میاں اس استاد مرحوم کو جنت نصیب فرمائے جس نے میرا بگاڑا تھا میرے والد نے بتایا کہ اس کا ظہور حسین ہے اور مجھ سے بھی پوچھا کہ تہمارا نام کیا ہے میں نے ظہور حسین ہی بتایا تھا مگر استاد نے اس کو ظہور احمد لکھ دیا اب چونکہ ڈاکیومینٹ کا حصہ ہے اب گر میرے والدین کہیں کہ اس کا ظہور حسین ہے تو خدا گواہ کوئی نہیں مانے گا کیونکہ ڈاکیومینٹ میں جو نہیں۔
میں بچپن سے پڑہتا آیاہوں کہ یہ لفظ جينا (جينڑا) تھا مگر اتنی زیادہ معلومات نہیں تھیں مگر یہ بلاگ پر تو علامہ سید سلیمان ندوی کا نذرانہ عقیدت پڑہ کو تو یقین اور بڑہ گیا اور قائد اعظم کے ساتھی سائیں جی ایم سید کے بارے میں بھی سنا کہ وہ اس کو جینڑا ہی کہتے تھے جبکہ وسعت اللہ خان کے کالم سے بھی پتہ لگا کہ وہ رجسٹر ہی غائب کیا گیا جس میں محمد جینا نامی ایک بچہ داخل ہوا تھا، اتنا پڑہنے کے بعد ایک خالی ذہن قاری تو تھوڑا سوچنے پر مجبور ہوجائے کہ حقیقت کیا ہے بجائے کہ اس کو یکسر رد کرے۔تاریخ بھی عجیب ہے میرے ایک استاد محترم جو قرآن میں پی ایچ ایڈ کررہے تھے میں نے اس سے ٹائم مانگا اور اس سے گفتگو ہوئی تو اس نے بجائے کہ میری رہنمائی کرتا کہ کہتا ہے تاریخ کو مت پڑہو گویا یہ تسلیم کیا کہ تاریخ میں کافی گڑبڑہے۔
صفدر ہمدانی صاحب نے ایک اور دستاویز لگادی ہے قائداعظم کے دستخط کو دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک ملی ہے مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں یہ لفظ ٹھیک ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس ملک کے قائد کے لئے انگریزی زبان کا سہارا لیتے ہیں جس ملک کی قومی زبان اردو ہے اگر کوئی اردو میں دستاویز پیش کرے تو واقعی اس گتھی کو سلجھایا جاسکتا ہے میں پھر سے ایک بات کی ایک بار یقین دہانی کروانے ہے کہ اس بلاگ کو موضوع انگریزی نہیں بلکہ اردو ہے اور سندھی ہے۔ کبھی کسی کے فکر کو تالے نہیں لگائے جاسکتے ہیں
محترمہ زرقا صاحبہ آپ براہ کرم صفدر صاحب کے تبصرے غور سے پڑہیں کچھ جوابات تو وہاں موجود ہیں
خاص کر اس بات کا جواب “تاریخ رقم کرتے وقت کس قسم کے ثبوت کو ٹھوس ثبوت کہا جاتا ہے”
یہی تو صفدر بھائی بھی کہ رہے ہیں کہ جس قوم کو اپنے نبی اکرم کے ظہور کا پتہ نہ ہو تو اس کا کیا جائے وہ قائد اعظم بنی تو نہیں تھے۔
آپ سے ایک بار پھر دست بستہ گزارش ہے کہ بلاگ پھر سے پڑہیں کہ بلاگ نگار کیا کہنا چاہتا ہے باقی جہاں تک بات فیاض صاحب کی میں ان کی خدمات کا معترف ہوں، ان کا سندھی ادب میں کافی کام ہے، ،میں اس کے تحقیقی مضامیں پڑہ چکا ہوں اور ان کے مطالعے کو دیکھ کر اس کو میں یہاں لے کر آیا ہوں کہ میاں آپ کی یہاں ضرورت ہے۔
السلام علیکم
ابھی میری بات مکمل نہیں ہوئی کہ ظہوربھائی اس بلاگ میں مرغی چوری کا واقعہ رقم کر گئے
بجلی کے تعطل کی وجہ سے جواب ادھورا رہ گیا تھا
ظہور صاحب کے پسندیدہ وکی پیڈیا میں شاید آپ ہی کے کسی دوست نے لکھا ہے کہ آغا خان اول نے جھرک میں رہائش اختیار کی
اور یہ کہ قائدَ اعظم کے دادا بھی اپنے پیشوا کے دیدار کے لیے جھرک تشریف لائے
اور یہ کہ اُن کے پیشوا نے اُن کے بیٹے کا اسلامی نام رکھا
اب کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ گجرات سے آنے کے بعد قائدَ اعظم کے خاندان میں کتنے لوگوں کے نام سندھی میں رکھے گئے
جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ گجرات سے ہجرت کے بعد اُن کے خاندان میں نومولود بچوں کے نام عربی سے لیے گئے
اس لیے قائدِ اعظم کے والد کا نام بھی عربی سے لیا گیا
جسے کچھ سندھی لوگوں نے غلط پکارا
بلاگ نگار اور اُن کے ہم خیال دوستوں کو اعتراض ہے کہ میں نے قرآن کاحوالہ کیوں دیا
قرآن کا حوالہ اس لیے دیا کہ مسلمان خاندانوں میں نومولود بچوں کے نام قرآن سے دیکھ رکھنے کا رواج صدیوں پرانا ہے
بازار میں ایسی کئی کتب دستیاب ہیں جن میں بچوں کے قرآنی یا اسلامی نام درج ہوتے ہیں
اس بلاگ میں اب تک شریک ہونے سب مراسلہ نگار الحمدللہ مسلمان ہیں
اس لیے مسلمانوں کی اس روایت سے واقف ہونگے
اب اگر میرا موقف ہے کہ جناح عربی سے لیا گیا ہے تو پہلا حوالہ قرآن کا ہی ہوگا
کیونکہ میں نے عربی قرآن سے ہی سیکھی ہے۔
بلاگ نگار بھی الحماللہ مسلمان ہیں
یہ بات ہر مسلمان کے ایمان میں شامل ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے
اب اگر میں یہ جملہ لکھتی ہوں کہ ہم زندگی کے ہر معاملے میں قرآن سے ہدایت حاصل کرتےہیں
تو ہمارے اعلیٰ ظرف بلاگ نگار لکھتے ہیں کہ پانی کا کیمائی فارمولا بھی قرآن سے ہی دیکھتی ہونگی
جاری ہے
اب اس کام کو دوسرے محققین کے لیئے چھوڑتے ہیں اور کچھ دن آرام کرتے ہیں۔اس لیئے از راہ کرم اس گفتگو کو یہاں ختم کرتے ہیں۔اس لیئے مزید تبصرہ نگاری سے معذرت۔