ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت

ہم سب کی ساتھی ڈاکٹر نگہت نسیم کو ہنگامی طور پر ہسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے اور ڈاکٹر صبح تیس جنوری کو انکے گردے کا آپریشن کر کے گردے سے پتھری نکالیں گے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے انکے آپریشن کی کامیابی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے دعا فرمائیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نگہت نسیم کا آپریشن دو مراحل میں ہو گا۔ پہلا آپریشن آج اور دوسرا ایک ہفتے بعد، انکو شہر کے بڑے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ہم آپکو تازہ ترین صورت حال سے باخبر رکھیں گے
تازہ اطلاع کے مطابق ۔۔۔دوستو ساتھیو۔ بفضل تعالیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے اور وہ اسوقت بعد از آپریشن ہسپتال میں ہی آرام کر رہی ہیں۔انکی بیٹی آمنہ نے یہ معلومات مہیا کی ہیں اور دعاوں کے لیئے آپ سبکا شکریہ ادا کیا ہے اور مزید دعا کی درخواست کی ہے

92 thoughts on “ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے دعائے صحت”

  1. احمد ترازی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ ۔۔ مجھے احساس ہے کہ آپ بے حد فکرمند ہونگے پر دیکھئے آپ کی دعائیں مجھے واپس لے آئیں نا ۔۔۔۔۔۔ بس مجھے آپ کی دعائیں ہر مقام پر چاہیئے ۔۔ سلامت رہیئے ، خوش رہیئے

  2. پیاری فوزیہ دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں ۔۔ خوش رہیئے

  3. بہت عزیز آصف جگ جگ جیو ، خوش رہو ۔۔ تمہاری دعائیں مجھے جیتے رہنے کا حوصلہ دے رہی ہیں ۔۔۔ انشاللہ

  4. محترم المقام شمس بھائی سلامت رہیئے ۔ اللہ پاک مجھے ہمیشہ آپ کی دعاؤں میں آباد رکھے ۔۔ الہی آمین

  5. میں ایک بار تہہ دل سے آپ سب کی فردا فردا دعاؤں کے لئے شکر گزار ہوں اور آئیندہ کے ہر مرحلے پر دعاؤں کے لیئے درخواست گزار ہوں ۔۔۔۔۔۔ میری کسی بات سے آپ میں سے کسی کو بھی کبھی بھی رنج اور دکھ ملا ہو میں آپ سے دل سے معافی کی طلبگار ہوں ۔ مجھے آپ کی کشادہ دلی سے پوری امید ہے کہ میری کم علمی پر مجھے معاف کر دیں گے ۔
    جزاک اللہ ۔۔ اللہ پاک کی رحمتوں میں رہیئے ۔۔ الہی آمین

  6. ڈاکٹر صاحبہ آپ فی الحال گھر تشریف لے آئیں ہم دوستوں کو اطمینان ہوا۔ اللہ پاک بتصدق معصومین آپ کو مکمل اور جلد صحت دے آمین۔
    امین بھایانی کے حوالے سے تحریر لگانے کا مقصد نیک نیتی تھی کہ اپنے فون میسج پر آپکی طرف سے مہیا کردہ اطلاع دیکھنے سے پہلے میں اسے فیس بک پر دیکھ چکا تھا اس فوری اطلاع دینے کی بنیاد پر امین بھایانی کی اطلاع قلمی امانت و صداقت کے طور پر ان کے نام سے لگا دی۔ مقصد اطلاع فوری مہیا کرنا تھا۔ ورنہ میں آمنہ بیٹی کا ممنون بھی ہوں اور مقروض بھی اس نیک سیرت بیٹی نے مجھے لمحہ با لمحہ آپ کی حالت سے اس وقت بھی باخبر رکھا جب آپ بے ہوش تھیں۔ اللہ پاک آپکو اپنے تمام گھر والوں کے ساتھ صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے۔ گھر والوں سے میری مرآد بچے اور شوہر ہیں اپنی فکر کے مطابق ورنہ باقی تمام رشتے وقت،حالات اور ماحول کے مطابق ہوتے ہیں۔
    ہم سب آپکی مکمل صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔

  7. الحمد علی سلامۃ
    آپی ! آپ کی گھر وآپسی کا سُن کر اچھا لگا ، امید ہے جلد ہی آپ کی مکمل صحت یابی کی خوشخبری بھی ملے گی ۔ ۔ ۔
    ہم سب محترم جناب صفدر ہمدانی صاحب اور پیاری بیٹی آمنہ کے شکر گزار ہیں کہ جن کے توسط سے آپ کی صحت کے بارے میں علم ہوتا رہا اور رہے گا ۔ ۔ ۔

  8. صد شکر ھے رب دو جہاں کا ، آپ بخیریت گھر آئیں ۔
    اب انشا اللہ علاج کے اگلے مراحل بھی بتصدق معصومین (ع) بخیریت انجام پائیں گے ۔
    آپ ھمیشہ میری دعاؤں میں شامل ھیں ۔
    اللہ آپ کو ھمیشہ ھنستا مسکراتا رکھے ۔ آمین

  9. ارے پیاری دوست یہ کیا سنُا ہے؟؟؟
    اللہ تعالیٰ تمھیں بہت جلد صحت یاب کرے ۔
    خداتعالیٰ رحمتوں کے سائے میں رکھے ۔انشااللہ اگلا مرحلہ بھی یہونہی کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔اتنے پیارے پیارے دوست دعاؤں کے لیئے ہاتھ اُٹھانے والے ہوں تو دُکھ اور تکلیف پلکھ جھپکتے ہی برسات کی طرح گزر جاتے ہیں ۔۔۔بہت سی دعا کے ساتھ ۔تمھاری دوست(فرخندہ رضوی)

  10. عزیز آصف شکر اللہ پاک ایک مرحلہ آسان ہوا ۔۔ انشاللہ تم سب کی دعاؤں سے دوسرے سے بھی گزر جاؤنگی ۔۔ اللہ پاک کا فضل ہم سب کے شامل حال رہے ۔۔ الہی آمین

  11. پیاری ارم ۔۔۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جیو ۔۔ ہر جگ میں صرف خوش رہو ۔۔ الہی آمین

  12. پیاری فرخندہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سلامت رہو دوست ۔۔ تمہاری دعائیں میرے ساتھ ہیں انشاللہ سب اچھا ہو گا ۔۔۔۔۔ تم نے بہت پیارا کارڈ بھیجا ہے ۔ شکریہ دوست

  13. السلام علیکم
    آپی ! جس مالک نے پہلا مرحلہ آسان بنایا ہے وہ انشاء اللہ دوسرے مرحلے سے بھی آسانی سے گزار لائے گا ۔

  14. اپنے رب سے دعا مانگنا مجھے بہت اچھا لگتا ھے
    میرا زیادہ وقت اسی کام میں گذرتا ھے
    اور پھر مجھے کسی اور کام کا دھیان ھی نیہں رھتا ھے
    مگر مجھےاذیت ھوتی ھے جب کسی دوست کو تکلیف میں دیکھتی ھوں میرا بس نیہں چلتا کہ میں کیسے اپنے رب کو راضی کروں
    کس طرح دعا مانگو کہ فورا ھی اللہ کے دربار میں قبول ھوجاۓ
    دعا اسی یقین اور پختہ ایقان کے ساھتہ مانگنی چاھیے کہ وہ قبول ھورھی ھے
    دعا ھر وقت مانگنی چاھیے کہ اس سے دل کو سکون ملتا ھے
    دعا بندے کو خدا سے قریب کرتی ھے
    دعا سب سے بہترین تحفہ ھے اس نیت سے دعا کریں کہ اللہ پاک ھماری طرف متوجہ ھے
    اچ ھمارے بہت مشفق محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے چند ٹیسٹ بھی ھیں
    ھمارے بہت ھی عزيز ترین دوست اور مشفق محترم المقام جناب صفدرھمدانی کے لیے دعا صحت یابی
    اللہ پاک انکے دل کو ھر مرض سے محفوظ رکھے آمین اورانکو بحق خامس آل عباء اللہ پاک شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین
    اللہ پاک سے دعا کرتے ھیں کہ
    ھمارے یہ بہترین دوست ھمشیہ خوش و خرم رھیں
    ڈاکٹر نگہت نسیم کا بدھ کو آپریشن ھے
    اللہ پاک دوستوں کو مکمل شفایابی عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  15. میری بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم
    سلامتی صحت مندی اقبال بلندی اور درازی عمر کی دعاوں کے ساتھہ تم کو گھر آنا مبارک ھو
    انشا اللہ بدھ کے دن بھی اللہ پاک قدم قدم پر مدد بہم فرماۓ گا
    تم جیسے بے مثال لوگ جو بے ساختہ اور بہت خاموشی سے زمین پر اللہ کے بندوں کے لے مہربانی کرتے ھیں اللہ پاک ان شاندار انسانوں کو ھر طرح سے غیبی امداد فرماتے ھیں
    میرے دونوں بھائ صفدر رضا رضوی اور شبر رضا رضوی کا سلام اور بہت ساری دعايئں بھی تم تک پہنچانی ھیں
    شبر بھائ مولا علی کی قدم گاہ پر جاکر دعا کرکے آۓ ھیں
    اللہ پاک ھرمرض کو تم سے دور رکھے آمین
    اور بدھ کو تم بغیر کسی پریشانی اور تکلیف کے اس پتھری سے نجات حاصل کرلو آمین
    مجھے تو امجد شیخ کی تجویز اچھی لگی کہ اپریشن کے بجاۓ اس ملتانی درویش کے نسخے کو آزماو اور پھتری کو انگھوٹی کے نگینے کے طور پر استمعال کیا جاۓ اور ھم لوگوں کو اس پھتری کے مکمل احوال سے باخبر رکھا جاۓ
    کس رنگ کی پتھری ھے
    کتنا حجم ھے اور کس رنگ کے کپڑوں سے میچ کریگی

    بس نیت تو تم کو ھسنتا مسکرانا دیکھنا ھی ھے
    اللہ پاک تم کو ھمیشہ خوش رکھے آمین ثم آمین

  16. سلامت رہو شاہین ۔۔۔۔۔۔ یقیننا ان قیمتی پتھروں سے ایک ایک سیٹ تو بننا ہی چاہیئے ۔۔ ہاہاہا

  17. اسلام علیکم
    سلامت رہو خوش رہو لمبی عمر ہو پیاری بہن نگہت اللہ رب العذت تمہیں ہمت اور طاقت عطا کرے.اور جلدی سے تمام مراحل سے نکالدے آمین
    پیاری نگہت اور شاھین ایک سیٹ مجھے بھی بھیج دینا !!!!
    محترم صفدر بھائی کے لئے بھی ہم سب کی دعائیں ہیں کہ اللہ انہیں صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے .آمین

    عالم آرا

  18. ڈاکٹر نگہت نسیم گردے کی پتھری کے دوسرے اپریشن کے لیئے آج بدھ کے روز دوبارہ ہسپتال جا چکی ہیں۔ آپ سب سے ایک بار پھر دعا کی درخواست ہے

  19. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب
    سلام باشد آغائ
    اللہ پاک آپ دونوں کو مکمل صحت یابی عطا فرماۓ آمین
    اور آپکے اسٹریس ٹیسٹ کا کیا ھوا ؟
    انشا اللہ سب بہترین ھوگا
    ھم سب آپ دونوں کے لیے رات دن دعا کررھے ھيں
    اللہ پاک بحق محمد اور آل ممحد صلی اللہ علیہ وسلم کے تصدق میں شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  20. اسلام علیکم
    ہم سب ہی بہن نگہت نسیم اور بھائی صفدر ھمدانی کے لئے دعا گو ہیں ،اللہ انہیں صحت کامل اور لمبی عمر عطا فرمائے آمین
    عالم آرا

  21. عزيز دوستوں
    اسلام علیکم
    اللہ پاک سے دعا کرتے ھیں کہ ھماری بہت پیاری دوست اور عزيز تر بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

    بسم الله الرحمن الرحيم

    والصلاة والسلام على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين ( ربنا الذى فى السماء عرشه ربنا الذى فى السماء تقديس اسمه أمرك ماض فى السماء والأرض كما رحمتك فى السماء فاجعلها فى الأرض واغفر لنا ذنوبنا وخطايانا انك أنت الغفور الرحيم اللهم أنزل رحمة من رحمتك وشفاء من شفائك على ما(دکتور نگہت نسیم ) من وجع وصل اللهم على سيدنا محمدوعلى آله وصحبه أجمعين

  22. اللہ کا شکر ھے ھماری دوست اور بہن عزیز ترین ڈاکٹر نگہت نسیم کا اپریشن ھوچکا ھے مگر ابھی وہ ایک دن اور ھسپتال میں رھنگی
    انکو اس وقت تکلیف ھے اور اسکی وجہ وہ نارمل سائز سے 3 گنا بڑی پتھری تھی یہ بہت تکلیف دہ ھوتا ھے
    مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ھوتا ھے امریکہ میں ھر گیارھویں شخص کو یہ شکایت ھے یہ مختلف سائز کی ھوتی ھے چھوٹے پتھری تو یورین کے ساتہھ نکل جاتی ھے بڑی پتھری بہت تکلیف دیتی ھے آگر یورین پاس کرتے ھوۓ تکلیف ھو تو اسکو نظر انداز مت کریں
    چھوٹی پھتری کا علاج بغیر سرجری کے بھی کیا جاتا ھے اور اس کے لیے گھریلو ٹوٹکے کے بھی جو واقعی کبھی کام آجاتے ھیں
    انجیر یعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے۔بھارتی ماہرین طب نے طب نبوی میں بکثرت استعمال ہونے والے اس پھل پرتحقیی تجربات کیے ہیں۔جس سے پتھری کےاخراج کے حوصلہ بخش نتائج ملے ہیں۔سبز سیب کے فریش جوس سے بھی پتھری نکلنے کے شواہد موجود ہیں۔لیکن یہ یاد رہے کہ بعض قسم کی پتھریا ں کسی طور خارج نہیں ہوتیں اور ان کا حتمی علاج آپریشن یا لیزر تھیراپی ہی ہے
    کیلشیم اور یورک ایسڈ کی مفدار کم رکھیے کھانوں میں
    سرخ گوشت کم کھايئۓ
    اللہ پاک سارے مریضوں کو شفایابی مکمل صحت و تندرستی بخشے
    آمین ثم آمین

  23. سڈنی سے ڈاکٹر نگہت کے شوہر آفتاب اور بیٹی آمنہ کے مطابق ڈاکٹر صاحبہ کا آپریشن بفضل تعالیٰ کامیاب رہا ہے اور گردے سے پتھری نکال دی گئی ہے۔ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہم سب انکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر نگہت ایک دن ابھی ہسپتال میں ہی رہیں گی

  24. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب اللہ پاک اپکو ھر مشکل سے
    ھر بیماری سے
    ھر دکھہ سے
    ھر رنج وبلا سے
    ھر آفت سے
    ھر پریشانی سے اپنے امان میں رکھے آمین
    اور اپنی خیرت سے بھی آگاھی عطا فرمايئں کہ ھم سب آپکے لیے بہت پریشان ھیں
    ان دنوں حالات ھی ایسے ھیں کہ سبھی ایک عجیب دکھہ آمیز کیفت سے گذ‌رھیں
    وطن کے حالات سے سبھی دل گرفتہ ھیں اور اسکا اثر دل و دماغ پر تو ھوگا ناں
    اللہ پاک آپکو سلامت رکھے
    خوش باش رکھے
    اپنے حفظ وامان میں رکھے

    دل سے ایک دعا نکل رھی ھے
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    آپکی محبت و شفقت کا سایئہ تادیر ھم سبکے سروں پر قا‏يم رکھے آمین ثم آمین

  25. میرے بہت عزيز بہن بھايئوں اپنی دعاوں میں ھم سبکو یاد رکھیے کہ دعا سے بڑي سوغات کوئ نیہں ھے
    اپنے لیے دن رات کے کسی بھی لمحے میں دعا کریں تو اپنے گھروالوں کے ساتھہ دوستوں کو اھل وطن کو اور وطن عزيز کو بھی یاد رکھیے اللہ پاک ھمارے وطن کے ھر گوشے کو سلامتی وامان سے رکھے آمین ثم آمین
    اور آپکی دعاوں کی برکت سے ھمارے پیارے دونوں دوستوں کو لمبی عمر صحت وتندرستی اور سکھہ چین و خوشی عطا فرماۓ آمین

  26. میری ذاتی طور پر ڈاکٹر صاحبہ سے بات ہوئی ہے اور گردے کی پتھری معمول سے زیادہ بڑی ہونے کی وجہ سے اب حتمی اور آخری آپریشن بدھ کے روز ہو گا۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے

  27. شاہین جی۔ محبت بھری التماس دعا کا شکریہ۔ میرے دل کے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ سی ٹی سکین آج جمعرات چھ فروری کو مکمل ہوا۔ اب دوسرا اور اہم مرحلہ چودہ فروری کو ہے جس کے بعد طے ہوگا کہ اس دیوانے دل سے کسیے دودوہاتھ کیئے جائیں گے۔ آپ سب کی عنایات کا شکریہ

  28. ڈاکٹر نگہت نسیم دوسرے آپریشن کے بعد الحمد اللہ گھر واپس تشریف لے آئی ہیں تا ہم حتمی اور تیسرا آپریشن بدھ کے روز ہو گا۔ آپ احباب سے ایک بار پھر دعائے خاص کی التماس ہے

  29. السلام علیکم
    اللہ نے جس طرح ان دو مراحل سے کامیابی سے گزارا ہے ، انشاء اللہ وہ اس تیسے اور حتمی مرحلے کو بھی آسان بنا دے گا ۔

  30. السلام علیکم
    آغا صفدر ہمدانی صاحب ! آپ اپنی صحت کے بارے میں بھی تازہ ترین اطلاعات دیں ، ہم سب آپ کے لیے بہت فکر مند ہیں ۔ اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے ۔ آمین

  31. الحمد اللہ ڈاکٹر نگہت صاحبہ تیسرے اور حتمی مرحلے کے بعد اب بفضل تعالیٰ واپس اپنے پیاروں کے درمیان اپنے گھر میں ہیں. آپ سبکی مسلسل دعاؤں کا شکریہ

  32. برادر آصف بھٹی. میں الحمد اللہ ٹھیک ہوں. ابھی قلبی تجزیات کے مراحل جاری ہیں.اگلا تجزیہ چودہ فروری کو ہے جسکے بعد معالجین و مشیران مل کر فیصلہ کریں گے کہ ان نامرآد دل کا کیا کرنا ہے. تشویش کے لیئے احسان مند ہوں

  33. السلام علیکم
    الحمد اللہ ! نگہت آپی کا بخیریت تمام مراحل سے گزر کر وآپس اپنے پیارے کے پاس اپنے گھر میں آ جانے کا سن کر بہت خوشی ہوئی ،
    اور اللہ سے دُعا ہے کہ جناب ہمدانی صاحب ! بھی اپنے قلبی تجزیات اور اُس کے بعد کے تمام مراحل سے با آسانی گزر کر اپنے پیاروں کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور ہم سب کے اطمنان کا سبب بنیں ۔ آمین ۔

  34. آصف بھائ خوش رھو
    کل بروز جمعرات ھماری پیاری اور بہت عزيز بہن اور دوست غم گسار ڈاکٹر نگہت نسیم کا گردے میں بڑی پتھری کی وجہ سے تیسرے مرحلے کے لیے ھسپتال جانا ھے
    ایک بار پھر آپ سب درد مند دوستوں سے دعاۓ صحت کی درخواست ھے
    اللہ پاک اپنے پیارے حبیب خاتم المرسلین کے صدقے میں ھماری بہن اور عزيز ترین دوست ڈاکٹرنگہت نسیم کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    ھمارے مشفق اور مہربان محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے لیے دعاۓ خصوصی کی ملتمس ھوں
    کہ بروز جمعہ معالجین و مشیران انکے قلب رواد کی رپورٹ پیش کرنیگے اللہ پاک انکو عمر دراز اور صحت و تندرستی عطا فرماۓ آمین
    ھمارے عہد کے یہ بے مثال لوگ ھیں
    انکا سايہ اور شفقت بہت بڑي نعمت ھے
    اللہ پاک بحق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکی پاک و طیب آل کے صدقے میں ھمارے ان دوستوں کو مکمل شفایابی عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    آصف بھٹی اچھے بچے تمھاری تحریر کو باردیگر کررھی ھوں
    کہ اچھے لفظوں کو باربار دھرانا بھی نیکی ھے

    اللہ سے دُعا ہے کہ جناب ہمدانی صاحب ! بھی اپنے قلبی تجزیات اور اُس کے بعد کے تمام مراحل سے با آسانی گزر کر اپنے پیاروں کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور ہم سب کے اطمنان کا سبب بنیں ۔ آمین ۔
    آمین یا رب العالمین

  35. اچھے آصف بھائ خوش رھو
    کہو کیسے ھو
    بہت دنوں سے تم سے فون پر بھی بات کرنے کا موقعہ نیہں ملا ھے
    مگر تم اتنے اچھے بچے ھو کہ اکثر ڈاکٹرنگہت نسیم اور میں دونوں ھی تمھارے بارے میں بات کرتے ھیں
    ھماری شفیق بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو تمھاری کشادہ قلبی اور سبکی عزت اور احترام کرنے کی عادت اچھی لگتی ھے
    اور میں جب انکو تمھارے بارے میں بتاتی ھوں کہ اس مقام تک تم صرف اپنی قابلیت اور میرٹ کی وجہ سے پہنچے ھو
    تم میں بہت سادگی ھے مگر تم اپنا واضع اور مضبوط نکتہ نظر رکھتے ھو
    تم اپنے قبیلےکے سب لوگوں سے مختلف ھو
    بہت سعادت مند بچے ھو
    تم بہت ترقی کروگے
    ھم سبکی بے پناہ دعايئں اور نیک تمنايئں تمھارے ساتھہ ھیں
    اور آيئے ھاتھہ اٹھا کر دعا کرتے ھیں
    کہ ھمارا رب ھم سے راضی رھے آمین ثم آمین
    مگر اس سے پہلے نہايت خوش دلی سے گہرے اطیمنان اور بھرپور متوجگی کے ساتھہ اپنے رب کا شکریہ ادا کریں
    اپنے لیے دعا کیجیے اور پھر سب کے لیے
    دکھہ بیماری جسم کی زکاۃ ھوتی ھے
    زکاۃ ادا کرنے والا اللہ کے بہت قریب ھوتا ھے
    جو بیمارھیں ان کے لیے دعا کرنے سے بھی رب راضي ھوتا ھے
    مریض کی تیمار داری عیادت کرنے سے رب راضي ھوتا ھے
    اللہ پاک ھم سب سے راضي اور خوش رھے آمین ثم آمین
    اپنے دوستوں کو اپنی نماژ فجر کی دعاوں میں یاد رکھیے کہ اللہ کو فجر کی نماز ادا کرنے والے بندے سے پیار ھوتا ھے

  36. سب محترم و مکرّم ہم نشینوں کی خدمت میں سلام اور آپ سب کی دعاؤں پر آمین الٰہی آمین ،ثمّہ آمین
    سلامت رہو شاد رہو میری مسیحا بیٹی اور دیر سے حاضری کی معذرت بھی قبول کرو

    دیکھوشاہین کہ رہی ہیں اللہ کو فجر کی نماز ادا کرنے والے بندے سے پیار ھوتا ھے، سبحان اللہ وہ تو ہے ہی سراپا پیار کا منبع ،زرا سوچو توسہی وہ کیسا پیار کرنے والا ہے کہ بندہ اس کے حضور چار سجدے زیادہ کر لے یا اپنے لازم سجدوں کو ہی اس کے سامنے طولانی کر دے تو اس سجدہ گزار کے ماتھے پر ایسا نورانی داغ سجادیتا ہے کہ دنیا ا س کے چہرے پر نظر ڈال کر واہ واہ کہتی ہے کہ کیسا سجدہ گزار انسان ہے ،یکن وہ غفور الرّحیم ایسا ہے ہمارے گناہو ں کو بار بار چھپا کر ہم کو سنبھلنے کو موقع فراہم کرتا ہے جوہماری زرا سی نیکی پر بخشتا تو فوراً ہے لیکن ہمارے جرم کی سزاء ٹہر ٹہر کردیتا ہے ،اور نمازکے تو کیا ہی کہنے نماز دراصل وہ انعام ہے ربّ کریم کا کہ ہر نماز کا الگ روحانی لطف اور اللہ الگ ہی انعام

    وہ مالک بخشش وعطا نماز تہجّد ادا کرنے والے کو وہ نعمتیں عطا کرتا ہے جو اس کے کسی ہم نشین نے نا آنکھ سے دیکھی ہوں اور نا اسکی سماعت نے سنی ہوں ،
    اور جو مومن اپنی دعاؤں میں اپنے دیگر ان عزیز خواہ ان سے رشتہ ہو یا نہیں ہو ان کے لئے دعاء کرتا ہے اس دم پروردگارعالم عرش بریں پراس دعاءکرنے والے کی بہبود میں مشغول ہوتا ہے

    دعاء پروردگارعالم کا عطا کردہ ایک بے مثل تحفہ ہے ،،آئیے دعاءکریں کہ پاک پروردگار عالم اپنے کل انبیاء و مرسلین علیہم السّلام با لخصوص خاتم ا لنّبین حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم و بہ حقِّ بیمار کربلا و بہ طفیل چہاردہ معصومین علیہم السّلام بہ وسیلہ ءپنجتن پاک و کل اصحابِ اجمعین رضوان اللہ علیہم عالمی اخبار کے بانی میرے محترم بھیّا جناب صفدرہمٰدانی کی قلبی راحت کا جلد سے جلد اہتمام و انصرام کرے ،اور تمام قلبی بیماروں کو راحت دل عطا کرے

    اور میری مسیحا بیٹی کو مکمّل طور پر پھر سے ایسی صحت عطا کر دے جیسے کہ بیماری اسے چھو کر بھی نہیں گئ ہو ،
    پروردگار عالم دنیا کے تما م بیماروں کو کو شفاءے کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور ہمارے اس علمی منّ و سلویٰ اخبار کے ہم نشینوں کو اپنی اپنی جگہ سکون وعا فیت اور صحت تندرستی کی نعمت بیش بہا سے مالا مال رکھّے اور ہمارے عزیز وطن میں عافیت کی ٹھنڈ ی ہوائیں بھیج دے
    آمین یا ربّ العالمین

    میں اپنے تمام ہم نشینوں سے طالب دعاء بھی ہون کیونکہ دو برس قبل میرے بڑے ساحبزادےاینجیو گرافی کے عمل سے گزر چکے ہیں ،،،
    دل کا روحانی علاج،،،،سورہ الم نشرح بمقام قلب دایاں ہاتھ رکھ کر پڑھنے سے قلبی بیماریوں سے بچاؤہوتا ہے
    پروردگارعالم ہماری دعاؤں کو ان لاچاروں کے حق میں بھی قبول فرمائے جنکے لئے دنیا میں دعاء کے لئے اٹھنے والے ہاتھ نا ہوں امین
    دعاگو زائرہ بجّو مسی ساگا
    ٹورانٹو

  37. السلام علیکم
    شاہین آپی ! آپ کی اور نگہت آپی کی محبتیں اور چاہتیں نہال رکھتی ہیں ، اور عائشہ کو اپنی پھوپھو سے ملنے کا بہت اشتیاق ہے ۔
    نگہت آپی کی صحت اب کیسی ہے اُن کی طبیعت کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات فراہم کریں ۔ شکریہ

  38. پیاری بجو زائرہ اسلام علیکم
    آپکی شفقتیں اور دعاوں کی چھاوں ھمشیہ ھمارے سروں پر قائم رھیں آمین ثم آمین
    آپکو بلاگ میں دیکھا اور خوش رھوگیۓ
    امید ھے کہ محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب بہت جلد شفایاب ھونگے دوا اور دعا دونوں کی برکت سے اور آپکا تجویز کردہ روحانی علاج بھی موثر ثابت ھوگا انشا اللہ
    ھم سب دعاگو ھیں کہ اللہ پاک عالمی آخبار کے روح رواں اور میر کارواں کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  39. آصف بھائ خوش رھو
    براۓ کرم عائشہ کو بھی یہ پیغام دیں کہ ھم بھی ان سے ملنے کے بہت مشتاق ھیں اور جیسے ھی موقع ملے گا ضرور ملاقات ھوگی ھمارا بہت سارا پیار دعايئں ھماری پیاری عائشہ بیٹی کے لیے
    بیٹاں سکھہ چین ھوتی ھیں
    بیٹیاں راحت نظر ھوتی ھیں
    بیٹیاں ماں باپ کے گھر کی رونق ھوتی ھیں
    بیٹیاں پھول ھوتی ھیں
    بیٹیاںخوشبو ھوتی ھیں
    بیٹیاںنور ھوتی ھیں
    بیٹیاںدل کا چین ھوتی ھیں
    بیٹیاںمرکز مسرت ھوتی ھیں
    بیٹیاں ماں باّّ پ کا فخر ھوتی ھیں
    بیٹیاں جنت کا گلاب ھوتی ھیں
    اللہ پاک اپ سبکی بیٹوں کو سلامت رکھے
    اور عائشہ آصف بھٹی کو دینا کی ھر خوشی اور ھر نعمت عطا فرماۓ آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *