رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا

اللهم صل و سلم على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم و بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد !
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہزاروں نعمتیں دیں لیکن کبھی کسی پر احسان نہیں جتلایا، لیکن ایک نعمت ایسی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا!

لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍo (سورۃ آل عمران 3 : 164)

ترجمہ: ”بے شک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہیں میں سے عظمت والا رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انھیں پاک کرتا ہے اور انھیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے“

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی ولادت باسعادت کا مہینہ، ماہ رہیع الاول ! اس ماہ کو بڑی فضیلت ،عزت اور شرافت حاصل ہے۔ مسلمانوں کو خاص طور پر خوشی منانا چاہیے، وہ اس ماہ کی بہت تعظیم کریں۔ صدقہ وخیرات دیں اور مومنین کو شادمان کریں۔
جیسے عیسائی حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کا دن بہت تکریم سے کرتے ہیں، لیکن مسلمانوں پر تعجب ہوتا ہے کہ کیوں وہ آنحضرت کے یوم ولادت کی تعظیم نہیں کرتے کہ جو حضرت عیسٰی علیہ السلام کی نسبت بہت بلند مرتبہ ہیں اور ان سے بڑھ کر فضیلت رکھتے ہیں۔
ماہِ ربیع الاوّل کو ایسے منایا جائے کہ دیکھنے والا ہمارے وجود اور کردار میں خوشی محسوس کرے 🙂 عالمی اخبار کی جانب سے تمام عالمین کو رحمتوں ،برکتوں اور سعادتوں والا ماہ ربیع النور مبارک ہو۔
اللہ تعالی ھم سب کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے اور دوسروں کے لئے نمونہ بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین

5 thoughts on “رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا”

  1. آمین الٰہی آمین۔ اللہ سب کو یہ سعادت نصیب فرمائے کہ اس ماہِ مبارک میں کم از کم کوئی نیکی کر لیں، ویسے تو ہم سب نیک لوگ ہی ہیں لیکن ان مخصوص ایام میں نیکی کا الگ ہی مزہ ہے جب ایک ایک نیکی کا ہزاروں نیکیوں کاثواب ملتا ہے، بس ایسے دو تین ماہ ہی بندہ امن سے گزار لے تو پورے سال کے لیئے کافی ھوتا ہے۔

  2. آپ سب کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا مبارک اور سلامت ھو ۔اور ساری دعاؤں پر آمین ثم آمین

  3. ہمیں تو یہ فخر حاصل ہے ہم اس نبی کی امت ہیں جو ختم الرسل ہیں لیکن اس فخر کے ساتھ جوذمیداریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں کیا ہم نے ان پر کبھی غور کیا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *