حال ہی میں پاکستانی لڑکیوں کو امریکہ یاترا کرائی گئی ہے جسمیں انکو فٹ بال سکھانے کے ساتھ ساتھ رول ماڈل بننا بھی سکھایا گیا ہے، یہ وائس آف امریکہ کی اردوسائٹ سے نقل کر رہا ہوں.( پاکستانی لڑکیوں کے لیئے فٹ بال ہی کا انتخاب کیوں؟ اس کے جواب میں پاکستان میں امریکی سفارت خانے سے منسلک اس پروگرام کے ترجمان سیداظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصدانہیں پاکستانی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل کے طورپر تیار کرنا ہے۔) سبحان اللہ امریکہ میں فٹبال کی تربیت کیا وجہ کیا ہو سکتی ہے، کیا کبھی یہ عالمی چیمپیئن رہے ہیں، یا انکے کوچ کوئی اعلیحدا صلاحیت رکھتے ہیں؟ حالانکہ امریکہ کی ٹیم تو ایران سے ہار گئی تھی اگر کچھ فٹبال سکھانا تھا تو ایران جاتے یا پھر عالمی چیمپئین تو پرتگال ہے اس طرف کا رخ کیا جاتا، لیکن امریکہ ہی کیوں، اب سید اظفر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ امریکی ٹآئیپ کی رول ماڈلز کی تیاری کی جا رہی ہے، سبحان اللہ اب یہ لڑکیاں ہماری نئی نسل کی ثقافتی اور تربیتی راہنما ہونگیں. کہاں ہماری رول ماڈل خواتین خانوادہ عصمت و طہارت کی خواتین ہوا کرتی تھیں اور کہاں امریکہ سے دس دن تک سیکھ کر آنے والی لڑکیاں…..اللہ اکبر

جناب جس ملک میں حاکموں کی نسلوں کی نسلیں ایسے ہی امریکی رول ماڈل پر تیار ہوئی ہوں وہاں ان منتخب خواتین کا امریکہ میں فٹ بال سیکھنا کوئی بڑی بات نہیں۔ ویسے یہ تو آپکو یاد ہے نا کہ ہمارے ایک وزیر نے ایک بار دورہ افغانستان کے دوران وہاں کے وزیر ریلوے سے یہ پوچھا تھا کہ” آپ کے ہاں ریل تو ہے نہیں تو پھر ریلوے کا وزیر چہ معنی دارد”؟ تو اس افغانی وزیر نے جواب دیا کہ ” آپ کے ہاں پاکستان میں کوئی قانون تو ہے نہیں پھر وہاں وزیر قانون چہ معنی دارد”؟ تو حضور جو فٹ بال امریکہ کھیل رہا ہے عشروں سے وہ دنیا میں کوئی اور ملک کھیلتا ہی نہیں۔ اس نے پاکستان جیسے کتنے ہی ملکوں کو ”فٹ بال” بنا رکھا ہے اور اپنی مرضی سے جس طرف چاہتا ہے ”کِک” لگاتا ہے۔ یا ارحم الراحمین
صفدر ھمٰدانی صاحب
بالکل درست فرمایا آپ نے “و فٹ بال امریکہ کھیل رہا ہے عشروں سے وہ دنیا میں کوئی اور ملک کھیلتا ہی نہیں۔” کاش ہمارے ملک میں بھی کوی ایسی کک لگانا سیکھ جاے ورنا تو ہمارا اللہ حافظ ہے ہی
ویسے بقول آپکے امریکیوں کا فٹبال کا پتہ نہیں لیکن خود آپ نے فٹبال کا عالمی چمپئین پرتگال کو قرار دیا ہے، جس نے خود کبھی بھی فٹبال کا عالمی کپ نہیں جیتا۔
اس بلاگ پے no comments !!
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ لیکن ہمارا رجوع تو امریکہ طرف ہی ہے۔۔۔۔اللہ ہی سیدھی راہ دکھا دے( امین)۔
اصل میں ہم اب سب کچھ امریکہ سے سیکھنا چاہتے ہیں۔جب ہم قرآن و سنت سے سیکھنے کی بجائے امریکہ کو قبلہ وکعبہ تسلیم کرچکے ہیں تو پھر شرم کیسا۔پاکستان کا طبقہ اشرافیہ امریکہ کا نہیںڈالز کا غلام ہے ۔انہیںجہاںسے ملیںگے یہ اسی در پر سر جھکا دیںگے۔
شکریہ کے ساتھ غیر ت ملی کا تقاضہ یہی ہے کہ اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔اللہ تعالی سے ڈریںاور اسکے رسول کی غلامی کو ترجیحدیں۔کوئی بھی ہمیںغلام نہیںبنا سکے گا۔
یورپ ہو یا امریکہ نظام صرف اللہ کا ۔
بندہ ہو تو غلام صرف مصطفی کا ۔
بھائی عباس ملک۔آپ نے درست بات کی ہے۔یہی تو ہمارا المیہ ہے اور اسی لیئے ہم عالمی سطح پر اب جس مقام پر کھڑے ہیں اس پر مجھ آپ جیسے کو تو شرم آتی ہے لیکن ان حاکموں کی نسل کو شاید اب ندامت کے معینی بھی بھول چکے ہیں۔ کشکول توڑ دینے کا دعوی کرنے والے حاکم اور انہی حاکموں کا تسلسل اپنے قومی مافادت کو ڈالروں کے عوض بیچ کر کتنا خوش ہے اور اسی ندامت کو دورے کی کامیابی بتایا ہے۔
وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا