‘‘امجد اسلام امجد’’ کہتے ہیں ’’جو آنسو دل میں گرتے ہیں وہ آنکھوں میں نہیں رہتے’’
اسی طرح ‘‘افضال خان’’ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ’’ جو آنسو دل پرگرتے ہیں وہ روح کے آئینے کودھو کرشفاف کردیتے ہیں…. یا پھر دل پرایسے زخم لگاتے ہیں کہ یہ زخم سدا ہرے رہتے ہیں’’
‘‘واصف علی واصف’’ کچھ اس طرح کہتےہیں کہ‘‘ آنسو – بس موتی ہیں چمکنے والے، بہنے والے گرم آنسو انساں کی فریاد اور پرانی یادوں کی ترجمان ہیں۔۔ یہ آنسو انمول خزانہ ہیں۔۔۔۔
آنسو تنہاہیوں کا ساتھی۔۔۔
دعاؤں کی قبولیت کی نوید۔۔۔
قرب الہی کے راستوں پر چراغاں کرنے والے موتی انساں کے ٭٭٭آنسو٭٭٭ ہیں
کبھی خوشی کے ،کبھی غم کے، کبھی درد کے آنسو۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اور اگر یہ اتنے ھی انمول ہیں تو پھر یہ آنسو کیوں بہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

آنسوؤں سے مجھے بہت لگاؤ ھے ۔۔ یہ ھر وقت میرے آس پاس رھتے ھیں ۔۔ اپنی ھر کہانی کہہ جاتے ھیں ۔ اور جن آنکھوں سے گرتےھیں اس کی ارزانی اور بے بسی کی داستان بغیر کہے مجھے سنا دیتے ھیں ۔۔ میرا پروفیشن آنسوؤں کو پرکھنے کا ھے ۔جیسے ان کہی باتوں اور ناسمجھ خواہشوں کی زبان ھی عجیب ھوتی ھے۔۔ ۔ویسے ھی ۔آنسوؤں کی اپنی زبان ھوتی ھے اور ان کے اپنے الگ الگ سفر ۔۔۔۔ جو کبھی تو سمجھ آتے ھیں اور کبھی سمجھنے کی خواہش جگا جاتے ھیں ۔
یوں تو میں کئی طرح کے آنسوؤں سے ملی ھوں ۔۔ بہت رنجیدہ آنسو تو کبھی کبیدہ آنسو ۔۔ اور وہی کہی جھوٹ میں لپٹے دھوکے باز آنسو ۔۔اور کئی بار خوشی میں گرتے سنبھلتے آنسو ۔۔۔ پر میری ایک بار ایک ایسے آنسو سے بھی ملاقات ھوئی جس کی زبان مجھے نہیں آتی تھی ۔۔ میں نے ان آنکھوں سے پوچھا تھا کہ میں تمارے آنسوؤں سے جڑ نہیں سکی ۔۔ میں تمھاری بولی سمجھنے سے قاصر ھوں ۔۔ کیوں ؟ ۔۔ اس نے ایک بار حیرت سے اپنی ان پڑھ مسیحا کو دیکھا اور مسکرا کر پھر آنکھوں سے گر گیا ۔۔۔ اور رندھی آواز میں بولا ۔۔میں وہ ھوں جو ان سوئے ھوئے ، بےخبر ۔۔بے ضمیر لوگوں کے لیئے گرتا ھوں جو زندگی “کیکٹس” کی طرح گزار جاتے ھیں ۔۔جو کسی کے لیئےتو کیا اپنی بھی ویرانی پر کوئی آنسو نہیںگراتے ۔۔ میں اسی دعا کے ھجر میں گرا ھوا وہ آنسو ہوں جس کی زبان کوئی کوئی سمجھتا ھے ۔۔ سنو تم بھی ایک اور عمر اپنے رب سے مانگ لو تاکہ ایک آنسو تم بھی اپنی کم علمی اور کم ظرفی پر بہا سکو ۔۔ تو پھر شائد تمہیں کسی نئے آنسو سے ملنا نصیب ھو جائے ۔۔۔ مجھے یوں لگا جیسے میرا سفر ابھی ابھی شروع ھوا ھو ۔۔اسی آنسو کی طرح جو نہ تو آنکھوںمیں ٹھہرا تھا اور نہ گالوں پر رکا تھا ۔۔۔ !
بجا فرمایا ثناء بہن آپ نے۔
سب سے پہلے السلام علیکم۔ ڈھیروں دعائوں کے بعد یہ عرض رکھ رہا ہوں کہ آپ نے مجھے سن 2001 میں جیسے ٹائم مشین پر بٹھا کر بھیج دیا، میں نے فری لانس لکھنا شروع کیا تھا انگریزی میں۔
تب میں نے http://www.authorsden.com/visit/viewarticle.asp?AuthorID=3276&id=2470 ان آنسؤں پر لکھا تھا۔
ہو سکے تو اس لنک پر جا کر اپنے سوالات کا جواب پا سکتی ہیں۔
دعاگو
فیاض
آنسو۔۔۔۔ان کہے جذبات اور ان دیکھے دکھوں کے ترجمان۔ وہ جذبات جن کے لئے لفظ گُنگ ہو جائیں، آنسو انکی ترجمانی کرتے یں۔ اسی لئےز بان سے کی گئی توبہ کو اگر آنسو کا ساتھ مل جائے تو اسکا سفر عرش عُلیٰ تک سُبک اور کامران ہو جاتا ہے۔ ایک نہایت جلیل القدر دعا المشہور بہ دعائے مشلول میں معصوم نے رب العزت کو جہاں اور کئی اسمائے صفاتی سے یاد کیا ہے، وہاں یا راحم العبرات بھی کہا کہ اے وہ جو آنسوؤں پر رحم کرتا ہے۔ آنسو دعا کے ساتھ امام ضامن کا کام کرتے ہیں۔
آنسو ایک عالمگیر زبان رکھتے ہیں جن کی ترجمانی براہ راست آنکھ سے دل میں ہوتی ہے۔ در اصل آنسو خوشی کے ہوں، یا درد و الم کے، یہ تبھی آتے یں جب ہم خود اپنے آگے بھی بے بس ہو چکے ہوتے ہیں۔ جہاں لفظ معدوم، اور جذبے ہماری عقل سے ماوراء ہوں، وہاں آنکھیں اپنا کام کرتی ہیں۔ آنسوؤں کا ایک حُسن یہ بھی ہے کہ یہ بینا اور نا بینا آنکھ کو برابر نصیب ہیں۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن یاد رہے کہ مگرمچھ کے آنسو کا محاورہ بھی ایک لا یعنی بات نہیں ہے۔ اس لئے آنسوؤں کا تعلق براہ راست قلبی کیفیات سے مسلمہ ہے کہ اگر دل دھوکہ باز ہے تو پھر آنسو بھی مگر مچھ کے ہی ہونگے۔ لیکن سبحان اللہ تعالٰی کہ ہم س کے سامنے سچے انسو لائیں یا جھوٹے، حالاں وہ ہمارے قلب و ضمیر کی گہرائی سے ہم سے زیادہ با خبر ہوتا ہے، بایں ہمہ وہ جھوٹے آنسوؤں کی بھی لاج رکھ لیتا ہے۔ستّار العیوب نےاسی لئے تو قرآن میں خود کو سبحان اللہ تعالیٰ عمّا یصفون کہاہے کہ وہ پاک ہے ان صفات سے جو اس سے منسلک ہیں۔ جہاں یہ کلمہ مشرکین و کفار کی طرف سے غلط صفت کی نفی کرتا ہے، وہان اہل عرفان یہ بھی مانتے ہیں کہ حقیقت میں اہل ایمان بھی اسکی صفات علُیآ کی رفعتوں کو نہیں پا سکتے۔ ۔۔۔بات کہیں اور جا رہی ہے، اس لئے کوتاہ کروں۔
بہر کیف آنسو، دل سے دل تک سفر آنکھوں کے نور سے کرتے ہیں۔
آنسو انمول ہیں اور بہتے اس لئے ہیں کہ انکے سبب ہم بھی انمول پنہائیوں تک جا پہنچتے ہیں۔ کبھی یہ ہمیں اپنی گمشدہ ذات تک رسائی دیتے ہیں تو کبھی مادیات سے جدا کر کے ہمیں کسی اور دنیا میں گُم کر دیتے ہیں۔ دل سے دل تک سفر ہو، یا زمین سے عرش اعظم کا سفر، یہ خاکی ان آنسوؤں کے طفیل لمحوں میں طے کر لیتا ہے۔ 🙂
ثنا ء جی، ماشاء اللہ۔ بہت وسیع موضوع چُنا آپ نے۔ اسکی حقیقت مجھ سا نا داں کیا جانے۔
ہم اپنے آنسو بچا کر رکھے ہیں تاکہ جب بہیں تو عبادت میں شمار ہوں
یہ بزمِ عزائے پسرِ زہراء ہے
بیٹھو بہ ادب یاں گزرِ زہراء ہے
چادر سے ہر اک کے اشک کرتی ہیں پاک
ہر چشم کے اوپر نظرِ زہراء ہے
اور دُعا کرتے ہیں کہ یا رب !
غم کوئی نہ دے ہم کو سوائے غمِ شبیر
شبیر کا غم باٹ رہا ہے تو اِدھر دے
بلاگ کے موضوع پر چند شعرا کے چند اشعار :
۔۔۔۔۔۔۔
خاطر غزنوی :
یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
آنسووں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔
ناصر کاظمی:
لہو رو کے سینچا ہے ہم نے چمن کو
پر اک پھول کا ماجرا جانتے ہیں
۔۔۔۔
فراز
لہو روئے ہیں تو گلنار شفق پھو لے گی
آنسو بوئے ہیں تو ہم کاٹیں گے خورشید اب کے
۔۔۔۔۔۔۔
ساغر صدیقی
نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے
اشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجئیے
۔۔۔۔۔۔۔۔
ناصر کاظمی
ڈوبتے چاند پ روئی ہیں ہزاروں آنکھیں
میں تو رویا بھی نہیں، تم کو ہنسی کیوں آئی ؟
۔۔۔۔۔۔۔
غالب
خوب رویا بیٹھ کر درماندگی کی جان کو
جب مری نظروں سے پنہاں قافلہ ہونے لگا
۔۔۔۔
فراز
تم اپنی ایک ہی شمع کو رو رہے ہو فراز
ان آندھیوں میں تو پیارے چراغ سب کے گئے
۔۔۔۔۔
ناصر کاظمی
بیٹھ کر سایہ ء گل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یا د آیا
۔۔۔۔۔۔
اختر شیرانی
آنسو نکل رہے ہیں تصور میں بن کے پھول
شاداب ہو رہا ہے گلستانِ آرزو
۔۔۔۔۔۔۔
ساغر صدیقی
آنے والے ترے رستے پہ بچھا وں آنکھیں
جانے والے ترے پاوں سے لپٹ کر رولوں
۔۔۔۔۔۔۔
غالب :
حیراں ہو ں دل کو رووں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہوتو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
۔۔۔۔۔
مگر غالب کا یہ شعر جو میرے حسب حال ہے :
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں
فقط:
رنج سے خوگر
منظور قاضی از جرمنی
@ نگہت جی بہت خوب شروعات کی آپ نے آنسو کی زبانی 🙂
@ Dear brother Fayaz Buriro ,the link u have pasted above ~~Tears, the Language of Heart~~ is really nicely explained the different Tears. I like it where u said ”Tears are good, because these tell you that your heart is properly functioning. Not only it is pumping blood but it loves too. You are perfect human, if your tears flow for any one”
@مصباح بھائی جی بہت خوبصورتی سے آپ نے آنسووں سے خدا اور انسان کا رشتہ بیان کر دیا کہ آنسو دعا کے ساتھ امام ضامن کا کام کرتے ہیں، بےشک قرب الہی کے راستوں پر چراغاں کرنے والے موتی انساں کے ٭٭٭آنسو٭٭٭ ہیں۔
@ عبدالمناف بھائی بےشک ھمارے آنسو ھی بہترین سرمایہ ہیں، اور غمِ حسین(ع) و اھلبیت(ع) کی نسبت عبادت اور ھماری بخشش کی ضمانت،۔
ھر مجلسِ شبیر میں آتی ھے ماں شبیر کی
کہتی ھے کیا اے مومنو !
تم سے یہ ماں روتی ھوئی
زخمی ھے میرا لاڈلا
مرحم کوئی دے دو مجھے
مرحم تو ھے اشکِ عزا
رومال میں لے جاووں گی
ان آنسووں نے بھر دیئے
سب زخم تو دلگیر کے
دو گھاوو ایسے ہیں مگر
بھرتے نہیں شبیر کے
نا بھولے نا بھولے شبیر نہیں بھولے
اک چادر زینب کی، اک سینہ اکبر کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زدقا مفتی جی، روبینہ جی، ماریہ علی جی اور باقی سب بلاگ ساتھیوں سے بھی خصوصی گزارش ھے کہ وہ اپنے اپنے انداز میں ‘‘ آنسو ‘‘ کو سب سے بانٹیں۔ شکریہ
@ منظور قاضی جی آپ نے تو کمال کر دیا اتنے خوبصورت شعراء کے اشعار لکھ کر ۔ اور خدا آپ کو کبھی کوئی رنج وغم نہ دے۔
شمس جیلانی صاحب آپ سے بھی میری خصوصی گزارش ھے اس موضوع پہ لکھنے کی ۔ شکریہ
آنسو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنسو
پانی کا اک قطرہ ھے بس
نھیں نھیں
اچھا ؟ تو پھر ؟؟
ھر آنسو ھے اپنی ذات میں اک سمندر ھے
جس کی وسعت
آسمان کی وسعت سے بھی تھوڑی زیادہ
جبھی تو اس میں
اتریں سورج چاند ستارے
یعنی کہ آکاش کےسارے انگ
شفق دھنک کے
نیلے پیلے اودے چمپئی رنگ
ایسے ھی تو
آنسو کے ھر قطرے میں
ناچے ٹھگنی دنیا
ناٹک کرے زمانہ
دل کا یہی ترانہ
آنسو کا ھر قطرہ
جادو کا آئینہ
جامِ جم ،جمشید کا وہ پیمانہ
جس میں جھلکے دنیا ، چھلکے سارا زمانہ
اسی میں دیکھوں
دن میں تارے
رات کو سورج
اسی میں بکھرےدل کے ٹکڑے
اسی میں ابھرے روح کے چھالے
اسی میں دیکھے سب جانے پہچانے چہرے
اصلی بالکل اصلی
ھر میکپ ( make up ) سے پاک
بالکل صاف
میں اپنے آنسو کے ھر قطرے میں پائوں
اپنی کائنات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنہاںؔ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل صاف
میں اپنے آنسو کے ھر قطرے میں پائوں
اپنی کائنات
سبحان اللہ پنہاں جی بہت خوب !!
” اپنی خوشی کے ساتھ مرا غم نباہ دو
اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑے ”
شاعر کا نام معلوم کرنے کی درخواست کے ساتھ
ایک مبصر :
منظور قاضی
‘پہلے اب آنکھوں سے نکلے آنسو
اور پھر بہ گئیںآنکھیں میری ”
یہ صفدر ھمدانی صاحب کا شعر ہے جو عالمی اخبار کے ایک بلاگ میں محفوظ ہے
اُس شب جاگتے نینوں سے یہ معجزہ دیکھا میں نے
آنسو اُس کی چشمِ تر میں نم تھیں آنکھیں میری۔۔۔صفدر