آج چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام ہے
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,.... View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی


ایمان کی تعلیم کا مرکز ہے یہی گھر
ہاں کوثر و تسنیم کا مرکز ہے یہی گھر
عرفان کی تقسیم کا مرکز ہے یہی گھر
الحمد کی تفہیم کا مرکز ہے یہی گھر
یہ در درِ حسنین ہے یہ معبدِ حق ہے
یاں پہلا سبق شوقِ شہادت کا سبق ہے
اس خانۂ زہرا کو کہو نور کا مخزن
یہ گھر نہیں گلہائے محمد کا ہے مسکن
سوچوں سے فزوں ان کی عنایات کا دامن
والشمس کی طرح سے ہر اک چہرہ ہے روشن
اللہ نے انہیں لائقِ تعظیم کہا ہے
یٰسین کہا،احسنِ تقویم کہا ہے
اس گھر نے سکھایا ہے محبت کا قرینہ
یہ درس اسی گھر سے ملا موت ہے جینا
اعزاز اسی گھر کا شہنشاہِ مدینہ
وہ نوح کا سفینہ تھا یہ حیدر کا سفینہ
دہلیز کو اس گھر کی صبا چوم رہی ہے
تک تک کے اسے غارِ حرا جھوم رہی ہے
یہ غارِ حرا شاہدِ اقرارِ رسالت
دامن میں لیئے دونوں جہانوں کی تھی رحمت
اس غار کی قسمت تھی محمد کی عبادت
اب تک ہے یہ اعلانِ نبوت کی علامت
انوار کی بارش ہوئی اس غار پہ دن رات
مسحور ہے یہ قسمتِ بیدار پہ دن رات
ہوتا ہے یہاں صبح و مسا ذکرِ محمد
کرتی ہے یہاں آ کے صبا ذکرِ محمد
کونین کے خالق کی عطا ذکرِ محمد
سچ پوچھیں تو ہے ذکرِ خُدا،ذکرِ محمد
جبریلِ امیں لائے یہیں تاجِ رسالت
اللہ بھی پہنائے یہیں تاجِ رسالت
صفدر ھمدانی
زیارت اربعین ۔ چہلم امام حسین علیہ السلام
ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے.۔۔ آیئے ہم سب بھی اسے پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں ۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللہِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَہ سَيِّدَہ نِساءِ الْعالَمينَ،
اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ،
اَللّـہمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد
اَللّـہُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدَ الشّاكِرينَ
اَللّـہہمَّ ارْزُقْني شَفاعَتَ الْحُسَيْنِ يَوْمَ الْوُرُودِ
السلام علیک و رحمت اﷲ و برکاتہ
اے خدا ہم امام حسین علیہ السلام کے مقدس خون کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب حسین علیہ السلام کے بارے میں ہماری معرفت اور آگاہی میں اضافہ فرما اور ہمارے دلوں کو نور ولایت سے منور فرما اور ہماری نسل اور اولاد میں سے کسی کو دشمن اہل بیت علیہم السلام قرار نہ دے۔
آمین ثم آمین
التماس دعا
ڈاکٹر نگہت نسیم
ماشا اللہ ۔ بابا صفدر ھمدانی صاحب نگھت ڈاکٹر صاحبہ جزاک اللہ ،آپ دونوں سلامت رھیں سدا آمین
اسلام علیکم
جزاک اللہ خیر محترم بھائی صفدر ھمدانی اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ
اس گھر نے سکھایا ہے محبت کا قرینہ
یہ درس اسی گھر سے ملا موت ہے جینا
اعزاز اسی گھر کا شہنشاہِ مدینہ
وہ نوح کا سفینہ تھا یہ حیدر کا سفینہ
دہلیز کو اس گھر کی صبا چوم رہی ہے
تک تک کے اسے غارِ حرا جھوم رہی ہے
یہ غارِ حرا شاہدِ اقرارِ رسالت
دامن میں لیئے دونوں جہانوں کی تھی رحمت
اس غار کی قسمت تھی محمد کی عبادت
اب تک ہے یہ اعلانِ نبوت کی علامت
انوار کی بارش ہوئی اس غار پہ دن رات
مسحور ہے یہ قسمتِ بیدار پہ دن رات
ہوتا ہے یہاں صبح و مسا ذکرِ محمد
کرتی ہے یہاں آ کے صبا ذکرِ محمد
کونین کے خالق کی عطا ذکرِ محمد
سچ پوچھیں تو ہے ذکرِ خُدا،ذکرِ محمد
جبریلِ امیں لائے یہیں تاجِ رسالت
اللہ بھی پہنائے یہیں تاجِ رسالت
اللہ ہمارے دلوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اٰلِ محمد کی محبت سے ہمیشہ سر شار رکھے اور ان کے اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اللہ ان شھیدانِ کربلا کے صدقے میں ہمارے ملک میں امن و امان پیدا کر دے آمین
بہن نگہت میں بھی آپ کی دعاؤں میں شامل ہوں آپ کی دعا پر آمین
عالم آرا
قرآں میں ہے یہ صاف کہ مرتا نہیں شہید
اس کا حُسین آپ نے مطلب بتا دیا
اے خدا ہم امام حسین علیہ السلام کے مقدس خون کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب حسین علیہ السلام کے بارے میں ہماری معرفت اور آگاہی میں اضافہ فرما اور ہمارے دلوں کو نور ولایت سے منور فرما اور ہماری نسل اور اولاد میں سے کسی کو دشمن اہل بیت علیہم السلام قرار نہ دے۔
آمین ثم آمین
——————————-
اس دعا پر صد ہزار بار آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔ آمین ثمہ آمین ۔
جزاک اللہ بہن عالم آرا صاحبہ اور بھائی جعفری صاحب سلامت رھیں سدا سکھی رھیں آمین
بو لے عبّاس یہ رو کر میری دلبر جانی
چھد گئ مشک تیری بہ گیا سارا پانی
دریا کے کنارے میرے بازو بھی کٹے ہیں
خالی مشکیزہ علم میرے سینے پہ دھرے ہیں
کیسے خالی میں مشک خیمے میں لے کر جاؤں
اس سے اچھّا ہئے کہ دریا کے کنارے مر جاؤں
میرا بیکار ہئے جینا میری دلبر جانی
چھد گئ مشک تیری بہ گیا سارا پانی
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
خیبر کا علم ہو یا امامت کا ہو پرچم
اللہ نے اتارا ہئے اسے صحن علی میں
سر دے کے شہادت میں بہتّر نے کہا ہئے
ڈرتے نہیں ہم اہل وفا موت کے گھر میں
عون محمّد ہوں یا مسلم کے پسر ہوں
سب ہی ہیں گل لالہ چمنستا ن نبی میں
زائرہ بجّو(بقلم خود)
یا شہیدان کربلا آپ تمام ظاہری موت لیکن حیات ابدی لے کر خالق کون مکاں کے گھر میں فردوس بریں کے مکین ہیں لیکن آپ کی ظاہری شہادت مسلّم ہئے اس لئے ہم سب عالمی اخبار کے مکتب کےعزادار آپ کو آج کے دن چہلم کی مجالس کے زریعے تعزیت پیش کرتے ہیں قبول فرمائیے
نگہت بیٹی تمھاری دعا ؤں پر آمین ثمّہ آمین ،
رافیعہ بی بی مولا حسین علیہ السّلام تمھاری کاوش کو قبولیت کی سند عطا کریں آمین،بہن عالم آراء واقعی صفدر بھیّا کی شاعری تو بس بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا ہئے
اللہ پاک آپ سب کی توفیقات میں بہترین اضافہ فرمائے
دعاگو زائرہ بجّو
بھیّا ظفر جعفری ،ایک گزارش عرض ہئے،اگر ممکن ہوتو اپنی آمد کا دورانیہ کچھ بڑھا دیجئے
محترمہ قابل صد احترام ۔ زائرہ عابدی صاحبہ آللہ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے اور پجتن پاک علیہ اسلام آپ پر راضی ھوں آمین میرے لئے آپ دعا کیا کجیئے آپ جسے نیک لوگوں کی دعا کی اشد ضرورت ھے سائیں ، رب سا ئیں دے حوالے
پری کی بد دعا یا کسی جن کا جا دو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر انے قصے کہا نی میں شہزادہ جب ایک نئے شہر مین داخل ہو تا ہے تو اس کی حیران آنکھیں دیکھتی ہیں کہ سارا شہر اجا ڑ بیا باں ہو چکا ہے چاروں جانب موت کا سنا ٹا ہے زندگی ٹہری ہو ئی ہے جو جس حالت میں ہے اسی میں بت بنا ساکت کھڑا ہے شہزادہ محو حیرت ہے کہ آخر الہیٰ ما جرا کیا ہے سب اتنے خاموش کیوں ہیں بعد میں شہزادے کو معلوم ہو تا ہے کہ کسی پری کی بد عا یا کسی جن نے جادو کے زور سے سا رے شہر کو سا کت کر دیا ہے یہی صورت حال ہمارے شہرکر اچی کی اس وقت ہو ئی جب حضرت امام حسین ؑ کے چہلم والے روز پاکستا نکے بڑے شہروں اور حسا ص علا قوں میں کیٹینر لگا کر آمد ورفت کے راستے بلاک کر دئے گئے ڈبل سواری پر پا بندی اور سی این جی بندش کی تو اب عوام عا دی ہو چکے ہیں انٹر نیٹ اور مو با ئل فون سروسز بندکر دی گئی جوجہا ں تھا اسکی خبر بقول غالب’’ ہم وہاں ہیں جہا ں سے ہم کو بھی، کچھ ہما ری خبرآتی نہیں ،،پا کستان میں موت کے سا ئے تلے زندگی گزارنے والے عوام کیلئے مو با ئل فون زندگی کا ایک لا زمی جز بن چکا ہے گھر سے نکلنے وا لوں کی خیر وعافیت کا وا حد زریعہ (کہ اب اورکسی پر بھر وسہ تو رہا نہیں ) بھی بند ہو گیا سب اپنے پیا روں کے لئے پر یشان و فکر مند رہے یا خدایا کیا ما جرا ہوگیا اچا نک کیا افتاد پڑی کہ اس طرح سے اچانک مو بائل سروسز بند کرنے کی ایمر جنسی لگا ئی گئی اس سے قبل بھی موبا ئل سروسزکی بندش سے دہشت گردی کی کامیاب روک تھام کی گئی تھیی سو اسی تیر بہدف کو آزمایا گیا
کر اچی کے تمام سیا سی فر یق مو جودہ حکو مت کے ا تحادی ہیں پھر بھی کر اچی میںلا قانو نیت دہشت گر دی، بھتہ خوری ، ٹا رگٹ کلنگ اور بم دھماکے زوروں پر ہی۔ بیگنا ہ شہری ما رے جا رہے ہیں ٹا رگٹ کلنگ سے ہلا ک ہو نے وا لوں کی تعداد 2011 ء سے پچھلے سا ل کہیں زیادہ رہی کو ئی ایک قا تل بھی سزا کی سو لی پر نہ پہنچ سکا مقتولوں کے ور ثا ء اپنے پیا روںکا لہوکس کے ہا تھوں پرتلا ش کریں ۔پاکستان میں دہشت گر دی کے واقعات دن بد ن کہیں زیا دہ خو فنا ک کہیں زیا دہ خطر ناک صور تحا ل اختیا رکر تے جارہے ہیں خسوصا کر اچی جوکبھی روشنیو ںکا شہرکہلا تا تھا ٓجس کی راتیں بھی دن کے اجا لو ں کی ما نند پر رونق اور روشن تھیںآج اند ھیر نگری میں تبد یل ہو چکا ہے ر وزانہ آٹھ دس شہری اس و حشیا نہ دہشتگردی کا شکا رہیں اس کھیل میں اسبا ب چو نکہ غیر وا ضح اورمبہم ہیں اس لیے کو ئی سرا غ نہیں مل سکا ہے اس کے پیچھے کیا عو ا مل کا ر فرما ہیں یا پھر یہ کہا جا سکتا ہے قا نو ن نا فذ کرنے وا لے ادارے اس قتل و غا ر ت گری کے عوا مل سے آگا ہ ہیںمگر زبا ن بند رکھنے پر مجبور ہیں ۔
کر اچی سے ملک کی معا شی ڈور بند ھی ہو ئی ہے پورے ملک میں سب سے زیا دہ ٹیکس ادا کرنے والے اس شہر کر اچی کے با رے میں ایک معروف سما جی کا رکن ا پنے ایک مضمو ن میں کہتے ہیںکہ اس شہرمیں امن و امان کی خراب صو ر تحال کو ئی ایک دوسال کا شا خسانہ نہیں اس میں ہماری ما ضی کی حکو متوںکی غیر سنجیدہ پا لیسو ںکا بھی بڑا عمل دخل ہے اس کے ساتھ ساتھ مو جودہ حکو مت کے قو می اور سیا سی مفا دات بھی اس کا اہم سبب ہیں جن پر تو جہ دی جانی چا ہیے دنیا کے بڑے شہروں میں انتظامی ڈ ھا نچہ چھو ٹے شہروںکی نسبت بڑ ے مختلف بنا ئے جا تے ہیں تاکہ انھیں باآسانی چلایا جا سکے اپنے شہر کے با رے میں مقامی لوگ زیا دہ بہتر جا نتے ہیں خا ص کر جر ائم پیشہ افراد کے با ر ے میںوہ زیا دہ بہترآگا ہی رکھتے ہیں اس لئے مقامی لو گوں کوشہر کے نظم و نسق میں اہمیت دی جا تی ہے اس کے بر عکس اگر ہم کر اچی جیسے شہر کی با ت کریں جس کی آباد ی ڈیڑھ کڑوڑ سے زیا دہ تجا وزکر چکی ہے پچھلی تین دہا ئیوں سے کر اچی کے اطراف کچی بستیوںکی تعد اد میں کثیر اضا فہ ہوا ہے یہا ں پر صرف با ہر سے آئے ہو ئے بر می ، بنگلہ دیشی، افغا نی اور دیگرقو موں کے با شندوںکی تعداد لا کھوں میں ہے جن کی اکثر یت غیر قا نو نی طو رپر ر ہا ئش پْذ یر ہیں پھر ان کی کو ئی مردم شماری یا مستند شہریت و شنا خت کا معلوم نہیں جس کی وجہ سے ان کے پا س روز گا رسے لیکررہا ئش،غذاورسیو ریج تک ہرمسئلہ درپیش ہے کچی بستیوں میں رہنے والے یہ لو گ ایک ہی جگہ اپنے ہم زبا ن گروپ کے ساتھ رہا ئش پذ یر ہو تے ہیں ان میں مو جود جرائم پیشہ لوگ اپنے ہم زبا ن لوگوں میں با آسانی پنا ہ ڈھو نڈ لیتے ہیں۔کراچی کے موجودہ حا لا ت میںعوامی سطح پر لو گوںکے خیالات مختلف ہیںکچھ لو گ اسے لسانی بنیا دوں پرا ورکچھ اسے مذ ہبی شدت پسند ی کی نظروں سے دیکھتے ہیںکیونکہ ایسا بھی ہوا ہے کہ قتل ہو نے والے ایک خا ص مسلک سے تھے تودوسرے دن مخالف مسلک کے افرادکی لا شیںگرائی گئی کچھ کا خیال ہے یہ فسادات اختیارات و زمین پرقبضے کی کو ششوںکا حصہ ہیں جن میںکئی ما فیا ئیں ملوث ہیں و زیر داخلہ رحمن ملک کا مو قف ہے کہ با ہر سے آ ئے طا لبان وارادات کرکے ر خصت ہو جا تے ہیں اب تو صدرصا حب کے کراچی میں مو جود ہو نے کے با وجود کراچی میں بد امنی کا دور دورہ رہتا ہے دہشت گر دوںکے ہا تھوں درجنوں لوگوں کی ہلا کتوں کے با وجود کوئی اس شہرکا پر سان حال نہیںاس شہرکو دہشت گر دی کے عذا ب سے بچا نے کے لیے ضروری ہے کہ شہر کے شراکت دار سر جو ڑکر بھیٹیں اور بطور خاص سیا ست سے قطعی پا ک لو گوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے جن میں تاجر برادری ، اسا تذ ہ کرا م ، شعیہ اور سنی علما ء کرام کو بھی مد عوکیا جا ئے ان کی تجا ویز کی روشنی میں ا صلا حا ت کی جا ئیںیہا ں کے رہنے والے یقیناامن قا ئم کر نے میں پرخلوص ہو ںگے ان کے شہرمیں سکون ہو وہ اپنے روزمرہ کے کا م کسی خوف یا دبا وکے بغیرانجا م دے سکیں خواہ اس کے لئے پاک فوج سے مدد لینی پڑ جا ئے اس کے علا وہ اس مسئلہ کا کو ئی حل نظر نہیں آتا کہ آئے دن پورے شہرکو بندکر کے امن کا قیام اپنی نو عیت میں ا نوکھی مثال ہے چہلم کے اداس دن آپ تھو ڑی دیرکوتصورکر یں اگرکو ئی نیا مسا فر ہما ر ے شہرکر اچی میں وارد ہو توکیا وہ اپنی حیران آنکھوں سے موت کے سے چھا ئے سنا ٹے کو کسی پری کی بد عا یا کسی جن کا جادو نہ سمجھے گا۔
بہن سیّدہ زائرہ عابدی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پھر اپنا سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔
ذکرِ حسین ابنِ علی جب بھی آگیا
ارض وسماں نے سر کو ادب سے جھکا دیا
مطلب رسولِ پاک کا میں ہوں حسین سے
کرب وبلا نے سارے جہاں کو بتادیا
قصرِ یذیدیت کو گراکر ہی دم لیا
اپنے لہو سے خون کا دریا بہا دیا
بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ
لیکن حسین آب نے کنبہ لٹادیا
ایمانِ کُل کی دین ہے ایماں حسین کا
ایماں کی بات آئ تو سر کو بڑھادیا
قرآں میں ہے یہ صاف کہ مرتا نہیں شہید
اس کا حسین آپ نے مطلب بتادیا
کوئ اُصول پر یوں مرا ہے تو بس حسین
انساں تجھے خدا کی نظر میں بڑھادیا
سب سے بڑا خدا کا یہ احسان ہے ظفر
اُس نے حسین کو مرا مولا بنا دیا
اسّلام علیکم تمام محترم ساتھیوں،
متشکّر م ، بھیّا ظفر جعفری کہ بلاگ کی رونق زکر مولا حسین سے بڑھا کر دوبالا کردی
بھیّا صفدر ہمدانی اور بیٹی نگہت نسیم کے سینچے ہوئے اس عالمی اخبار کے علمی چمن کو پاک پروردگار عالم کربلا کے شہیدوں کے تزکروں سے معمور رکھّے ناجانے دنیا کے کس گوشے میں کب کوئ بھٹکتی ہوئ نگاہیں یہاں سے روشن راستہ تلاش کر نے میں کامیا ب ہو جائیں
رافیہ بیٹی سلامت رہو،
اللہ پاک تمھیں دین و دنیا کی لا منتہٰی نعمتوں سے سرفراز کرے ،آمین میری بیٹی ایک بسشر ہونے کے حوالے سے میں اپنے آپ کو قطعی
نیک نہیں سمجھتی ہون ،اللہ کے کنبے کی مخلوق کے درمیان ایک بہت ہی حقیرو فقیر پر تقصیر بندی ہوں اس لئے تم بھی اپنی دعاؤں میں میری
بخشش کی دعاء کو نہیں بھولنا کیا پتا تمھاری دعاء سے اللہ میاں میرے اوپر کرم کر دیں انشاللہ
فی امان اللہ
اسلام علیکم قابل صد احترام محترمہ زائرہ عابدی صاحبہ آللہ پنجتن پاک کی آپ پر رحمت اور امان تا حشر رھے بھت اچھا لگا آپ نے بیٹی کہا میں تو ویسے ھی ماں کے رشتے کو ترسی ھوئی ھوں میری والدہ کی وفات میری بچپن میں ھو گئی تھی ، اللہ آپ کو میری عمر دے آمین آپ سلامت رھیں ھمشیہ آمین
الہی آمین ۔۔ بجو کی ہردعا پر الہی آمین
سبحان اللہ ظفربھآئی ۔۔ پنجتن پاک قبول فرمائیں ۔ الہی آمین
اللہ پاک بحق محمد و ال محمد آپ سب کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
اللہ پاک بحق آل الکساء کے تصدق میں آپ سبکو ھر مشکل سے اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
کتنی بار میں نے کتنی محنت سے تبصرے لکھے اور خاص کر اپنی بہن سیدہ رافیہ کو خوش امدید اور انکی اتنی قابل تعریف کوشش پر انکو ھیڈز اپ کرنے کے پیغام بھی لکھے مگر اللہ جانے کس سیارے پر میرے پیغام جارھے ھیں کہ اس دوران میں نے دوبار آسمانی مخلوق کو دیکھا جی اور اسکا احوال بھی آپ لوگ پڑھینگے
ابھی تو صرف ٹرائ کرکے دیکھہ رھی ھوں کہ میرا یہ تبصرہ آپ سب تک پہنچتا بھی کہ نیہن
مولا امام مظلوم کا ماتم و مجالس تاقیامت جاری و ساری رھیں
کہ یہ ماتم ایک دکھیا ماں کی دعا ھے
جزاک اللہ ظفر جعفری بھائ
ذکرِ حسین ابنِ علی جب بھی آگیا
ارض وسماں نے سر کو ادب سے جھکا دیا
مطلب رسولِ پاک کا میں ہوں حسین سے
کرب وبلا نے سارے جہاں کو بتادیا
قصرِ یذیدیت کو گراکر ہی دم لیا
اپنے لہو سے خون کا دریا بہا دیا
بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ
لیکن حسین آب نے کنبہ لٹادیا
ایمانِ کُل کی دین ہے ایماں حسین کا
ایماں کی بات آئ تو سر کو بڑھادیا
قرآں میں ہے یہ صاف کہ مرتا نہیں شہید
اس کا حسین آپ نے مطلب بتادیا
کوئ اُصول پر یوں مرا ہے تو بس حسین
انساں تجھے خدا کی نظر میں بڑھادیا
سب سے بڑا خدا کا یہ احسان ہے ظفر
اُس نے حسین کو مرا مولا بنا دیا
شاعر آل عباء اور ادب پر گہری دسترس رکھنے والے محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی شاعری تو کوثر وتسنیم کے پانی سے دھلی ھوئ ھے
مجھہ جیسے کم علم کو تو کچھہ کہتے ھوۓ بھی شرم آتی ھے
کہ سورج کو چراغ دیکھانا بہت مشکل کام ھے
ایمان کی تعلیم کا مرکز ہے یہی گھر
ہاں کوثر و تسنیم کا مرکز ہے یہی گھر
عرفان کی تقسیم کا مرکز ہے یہی گھر
الحمد کی تفہیم کا مرکز ہے یہی گھر
یہ در درِ حسنین ہے یہ معبدِ حق ہے
یاں پہلا سبق شوقِ شہادت کا سبق ہے
اس خانۂ زہرا کو کہو نور کا مخزن
یہ گھر نہیں گلہائے محمد کا ہے مسکن
سوچوں سے فزوں ان کی عنایات کا دامن
والشمس کی طرح سے ہر اک چہرہ ہے روشن
اللہ نے انہیں لائقِ تعظیم کہا ہے
یٰسین کہا،احسنِ تقویم کہا ہے
اس گھر نے سکھایا ہے محبت کا قرینہ
یہ درس اسی گھر سے ملا موت ہے جینا
اعزاز اسی گھر کا شہنشاہِ مدینہ
وہ نوح کا سفینہ تھا یہ حیدر کا سفینہ
دہلیز کو اس گھر کی صبا چوم رہی ہے
تک تک کے اسے غارِ حرا جھوم رہی ہے
یہ غارِ حرا شاہدِ اقرارِ رسالت
دامن میں لیئے دونوں جہانوں کی تھی رحمت
اس غار کی قسمت تھی محمد کی عبادت
اب تک ہے یہ اعلانِ نبوت کی علامت
انوار کی بارش ہوئی اس غار پہ دن رات
مسحور ہے یہ قسمتِ بیدار پہ دن رات
ہوتا ہے یہاں صبح و مسا ذکرِ محمد
کرتی ہے یہاں آ کے صبا ذکرِ محمد
کونین کے خالق کی عطا ذکرِ محمد
سچ پوچھیں تو ہے ذکرِ خُدا،ذکرِ محمد
جبریلِ امیں لائے یہیں تاجِ رسالت
اللہ بھی پہنائے یہیں تاجِ رسالت
صفدر ھمدانی
اجر کم اللہ یا حبابیبی
انشا اللہ کریل کی کہانی دینا کے ھر فرد کے اذھان تک پہنچے گی
اور وہ وقت دور نیہں جب ساری دینا لبیک یا حسین کا علم بلند کریگی
انسان کو بیدار تو ھو لینے دو
ھر قوم پکارے گی ھمارے ھیں حسین
اللہ تعالی دنیا سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کرے ۔قران اور اہل بیت کی تعلیمات سے دنیا میں نور بھر دے آمین ثم آمین