آج کل میرے پاکستان کو دنیا کے اچھے تو نیہں مگر بڑے ملکوں کی لسٹ میں باقا عدہ طور پر ٹی وی پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلا یا جاتا ہے جیسے کرپشن میں ساتواں نمبر آگیا ۔ پہلے ہم تیرہ پر تھے ۔چوری اور رہزنی میں پندرہ نمبر جو کہ پہلے تیس تھا ۔ وغیرہ وغیرہ۔مگر اس وقت کتنا دل دکھتا ہے کہ مختاراں مائی کی کہانی کو جانے بغیر ہم نے دنیا کے کونے کونے میں با�آواز بلندکہا کہ ہم اتنے برے ہیں کہ شرم سے سر جھکانے کی بات نہیں بلکہ مر جانے کا مقام ہے ۔پھر ہوتا کیا ہے مختاراں مائی کا کیس ہی بدل جاتا ہے اور میرے ملک کی بدنامی میں جن لوگوں نے ہزاروں کالم لکھے ،ٹی وی شوز اور بریکنگ نیوز دینے والے ۔۔تمام لوگ خاموش۔میرا ملک کتنا پریشان ہوتا ہے کوئی نہیں جانتا اور اس کو حاصل کرنے والے جو آج قبر میں سوئے ہوے ہیں ان کی روح کتنا تڑپتی ہو گی ۔
اگر کرنے ہی لگے ہیں تو آج اپنے ہموطنوں کی وہ باتیں کریں کہ مزہ آ جائے۔
۱۔ہمیشہ تقریب میں دیر سے آنا۔
۲۔گفٹ پیپرز کا دوبارہ استعمال۔
۳۔بچا ہوا کھانا فریج میں ضرور رکھنا ،کسی مانگنے والے کو نہ دینا۔
۴۔ڈاکٹر کو دکھائے بغیر دوائی کھانا ۔ اور
۵۔ ہمیشہ کہنا یار گندہ کپڑا دینا صفائی کرنی ہے۔
باقی سب کی تو سمجھ آتی ہے مگر آخری نمبر دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہوں جو کپڑا ہی گندہ ہے اس سے صفائی کیا ہو گی۔
بڑی مشکلوں سے حاصل کیا ہے اس وطن کو۔آج ہم بہت دعوے کرتے ہیں کبھی اس بوڑھے سے پوچھنا جس نے پاکستاں بناتے ہوئے اپنا گھر چھوڑا تھا ،وہ اپنے کم عمر بہن بھائیوں کے ساتھ تلواروں اور نیاموں سے بچتے ہوئے ،مرتے اور کٹتے ہوئے سرحد پار کر کے آئے۔کبھی اس کو ساتھ بٹھاؤ اور وہ آپ کو بتائے کیا حال کیا آپ نے اس کے ملک کا۔انگلی کٹ جائے تو کتنا درد ہوتا ہے اور وہ لوگ جن کے آنکھوں کے سامنے ماؤں اور بہنوں کے جسم کے حصے کاٹے گئے ،بازو اور گردنیں ترساترسا کر مارا ان سے پوچھو ذرا۔
میری برداشت سے باہر ہے کہ میرا اپنا گھر ہو گاڑی ہو اور اس کی صفائی گندے کپڑے سے ہوکہ وہ اس کو چمکا دے گا ۔ وہ کپڑا جو بار بار صفائی کر کے آزما چکے ہو اور ہمیں پتہ بھی ہو کہ اس سے صفائی تو درکنار بلکہ اور گند پڑے گا ۔ اسی طرح ۱۱مئی کا ایک دن ہمیں قسمت سے ملا ہے جس دن ہم یس ملک کی صفائی اور ستھرائی کے لئے صاف کپڑے کا انتخاب کریں۔وہ کپڑے آپ کو اچھی طرح نظر آتے ہیں جن پر ڈیزل،پٹرول،اصغر خان کیس،این ار او، اور خاص طور پر اس کپڑے سے جس کو دیکھ کر آپ کو بدبو آئے۔اسے ہاتھ میں پکڑنے سے گندگی کا احساس ہو خدارہ اس کو کوڑے پیں پھینک دو۔
ہم نے ایک صوفہ لینا ہو تو کتنی جانچ پڑتال کرتے ہیں اس کا رنگ،لکڑی کی نسل اور یہاں تک کہ اس کو الٹ پلٹکر دیکھتے ہیں مگر افسوس کہ آج الیکشن کو کاروبار سمجھنے والے، دکانداری چمکانے اور پانچ سال کی جمہوریت کے بدلے زندہ زمیں میں گاڑ دیا۔میرے وطن کے غریبوں سے ہر چیز چھین لی۔اس جمہوریت کا کیا کرنا جہاں لوگ بھوکے سوئے۔
جس کھیت سے میسر نہ ہو دہقان کو روزی اس کھیت کا ہر خوشہء گندم جلا دو۔
بدل ڈالو اس نظام کو جہاں برادری ازم اور چوہدری کا استعمال ہوتا ہے اپنے ملک کے لئے اچھے لوگوں کو چنو جو میرے پاکستان کو صاف کریں اور ان کی روحیں خوش ہو جائیں ۔تاکہ جو آج رشوت ستانی ،اغواء برائے تاوان،چوری ،رہزنی میں پاکستان کی بریکنگ نیوز دیتے ہیں یہ بھی لسٹ بناتے ہؤے شرمسار ہو۔
کپڑا نیا صفائی کے لئے۔۔۔۔۔۔

اسلام علیکم ساتھیو
بھائی زوار قمر عابدی جس دن ہم نے صفائی کے لئے صاف کپڑا اور اچھا ڈٹرجنٹ استعمال کرنا شروع کر دیا یقین کریں وارے کر نیارے ہو جائینگے ۔
ہماری سب سے بڑی مصیبت ہی یہ ہے کہ ہم آزمائے ہوؤں سے جان نہیں چھڑاتے بلکہ انہیں ہی جھاڑ پونچھ کر پھر کھڑا کر دیتے ہیں ۔اور اپنی اس حرکت کا جواز ڈھونڈھتے رہتے ہیں کبھی کسی ملک پر الزام رکھ کر کبھی کسی ادارے کو موردِ الزام ٹہرا کر ۔ اب بھی ہم یہ ہی ساری کہانی سن رہے ہیں اور شاید اس میں حقیقت بھی ہو ۔کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے ۔
اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب ہی اپنے اپنے خولوں سے نکلیں اور ایسے لوگوں کی طاقت بنیں جو کوئی لالچ نہیں رکھتے بلکہ اپنے ملک کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ بزنس میں ۔یہ وڈیرے ،یہ صنعت کار یہ ملوں کے مالک یہ سرمایہ کار یہ تو وہ ہی کرینگے نا جو ان کا پیشہ ہے ۔ انہیں عوام سے کیا مطلب ؟ کیا اس کا مشاہدہ ہم سب نے نہیں کیا اور اگر کیا تو ہماری آوازیں شاید بیٹھ گئی ہیں کہ کہیں سنائی ہی نہیں دیتیں ۔ہم نے علم سے ناطہ توڑ لیاہے اُس علم سے جو شعور دیتا ہے ، ہم نے علم کو بس کمانے کے لئے حاصل کرنا شروع کر دیا ہے جسکی وجہ سے ہمیں اچھا اور برا نظر نہیں آتا بس اپنی برادریاں اپنی ذات اور اپنے حواری نظر آتے ہیں ۔اسی وجہ سے ہم غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں ہر معاملے میں ۔
قومیں وہ ہی بنتی ہیں جو اپنی غلطیوں کو دہراتی نہیں ۔
مگر حالات بدلتے ہیں جب جوانوں میں شعور جاگتا ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا جوان اب سوچنے لگا ہے اور انشاء اللہ ہم جلد ہی ایک اچھی راہ کی طرف گامزن ہونگے ۔اور اچھی روایات ڈالینگے ۔
عالم آرا
بھائی با لکل سچی باتیں ھیں ھم جب سب اپنے اپنے مقام پہ سھی کرنے لگیں گے تو اللہ بھی بہتری لائے گا مایوس نھیں ھونا ھے امید اور پر عزم رھنا ھے انشا اللہ سدا شاد و آباد رھئے قمر عابدی بھائی آمین
بیٹا زوّار میرے خیال میں اسوقت ہماری پوری قوم کو عمل تطہیراور عمل توبہ کی ضروت ہئے ،پاکستان کی پوری قوم اس وقت جتنے عزابوں میں گرفتار ہئے اس کی تمام علامات قومی برائیوں تک جارہی ہیں
اور قومیں جب بد اعمالیوں میں مبتلا ہو تی ہیں ان کے انجام بھی اچھے نہیں ہوتے
اللہ ہم سب کو توبہ کی توفیق دے آمین