دین اسلام اور آپس کی محبت و یگانگی ، ۔

دین اسلام وہ پاک دین ھے جس کی دعوت کے لئے رسول اللہ صلے اللہ وآلہ وسلم مبعوث ھوئے اسلام کا خدا رؤف و رحیم اسلام کا رسول رؤف و رحیم ھے یہی وجہ ھے کہ اسلام کے پیرو کاروں کو محبت اور شفقت در گزر کی تعلیم دی گئی کیوں کہ انسانیت کی اصلاح و درستی کار اہم اسی طور پورا ھوتا ھے اسلام میں انسانیت کے معیار کے عین مطابق بدلہ کی گجائش نھیں رکھی گئی ، کیا ھم نے کبھی سوچا ھے کہ خون کے رشتوں سے بھی بڑھ کر سچی اور پر خلوص محبت پیدا کرنے کے لئے کون سے وسائل بروئے کار لائے جاتے ھیں ؟ اس کو سمجھنے کے لئے ھمیں رسول اللہ صلے وآلہ و سلم کے ارشاد پاک کو سمجھنا پڑے گا ماننا پڑے گا آنحضرت کا ارشاد پاک ھے بد گمانی سے بچو کیوں کے بدگمانی سب سے جھوٹی بات ھے ایک دوسرے کے عیب جوئی نا کرو اور نا ٹٹولو باہم بغض نا رکھو اور آپس میں بھائی بھائی ھو جاؤ ، ایک اور جگہ ارشاد فرمایا آپس میں حسد نا کرو تعلقات نا توڑو کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں کہ تین دن سے زائد کسی تعلق نا توڑے ، پھر فرمایا جب تم اپنے گھروں میں کھانا بھی بناؤ تو سالن کا شوربہ زیادہ رکھ لیا کرو تاکہ پڑوسی کو بھی دے سکو ، پھر فرمایا وہ مجھ پر ایمان نھیں لایا جو ایسی حالت میں ھو کہ وہ خود تو پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا سوتا ھو ۔ پھر رسول اللہ صلے اللہ وآلہ وسلم کا ایک فرمان ھے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ھیں جس طرح اگر انسان کو تکلیف ھوتی ھے تو اس درد کو اس تکلیف کو پورا جسم محسوس کرتا ھے ممسلمان کو بھی ایسے ھی ھونا چاھئے ایک کو تکلیف تو تمام مسلمان اس تکلیف کو اس درد کو محسوس کریں ھمیں سوچنا ھے کیا ھم ایسے ھیں کیا ھیں ؟
رسول خدا صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کا دعوی کرنے کے بعد ان کے احکام کے پابند ھے کیا عفو و درگزر کرتے ھیں کسی مسلمان پر رحم کرتے ھیں ان کے دکھ میں احساس کرتے ھیں یا نھیں ،اگر نھیں تو ھمارا مسلمان ھونے کا کلمہ گو ھونے کا کوئی فائدہ نھیں ،۔۔

Published by

سیدہ رافیعہ گیلانی

my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....

2 thoughts on “دین اسلام اور آپس کی محبت و یگانگی ، ۔”

  1. اور یہ بھی کہ دوسروں کے لیئے وہی پسند کرو جو اپنے لیئے کرتے ہو ۔۔ رفعیہ بہت اچھی باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے ۔ اللہ پاک ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

  2. نہیں ہے کوئی دین مذہبِ اسلام سے بڑھ کر
    صدشکرہے ذات ِ عظیم کاجس نے یہ مذہب ہمیں عظیم تحفہ کے طورپرعطاکیا۔۔جس طرح ہمارامذہب تمام مذاہب سے بڑھ کرہے ویسے ہی ہمارے مذہب کی ایک ایک بات انسانوں میں محبت اوریگانگی پیداکرتی ہے ۔رافعیہ جی آپ کاتحریرکردہ بلاگ پڑھ کرذہن کے دریچوں میں روشنی جگمگاگئی اوردِل میں ایک عجیب سی کیفیت پیداہوئی۔۔سوچتاہوں ۔۔کہ ہم اللہ کی کس کس نعمت کاشکراداکریں۔۔نعمتوں کاشمارہی نہیں۔بے شمارنعمتیں۔تمام کاذہن میں رکھنابھی انسانی صلاحیت کے تحت ممکن نہیں۔ہمیں یقینااسلام کی عظیم تعلیمات پرعمل پیراہوناچاہئے تاکہ ہماراکردارغیرمسلموں پراپناتاثرچھوڑے ۔۔۔اللہ آپ کوشادوآبادرکھے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *