گوشت حلال،انشورنس حلال اور اب ڈاٹ کام حلال

پاکستان میں عام روزہ دار کو آٹا اور چینی میسر نہیں لیکن پاکستان کا نقشہ بگاڑنے والے اور ملک کو بے عملی اور معیشی ابتری کی دلدل میں دھکیلنے والے وقت کے آمر جنرل پرویز مشرف کو سعودی حکمران روزہ کشائی کے لیئے مدعو کرنے کی خاطر اپنا ذاتی طیارہ لندن بھجواتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں

31 thoughts on “گوشت حلال،انشورنس حلال اور اب ڈاٹ کام حلال”

  1. حقیقت میں ہمدانی صاحب آپ کے لکھنے میں وہ تاثیر ہے کے یہ کالم پڑھکر میرے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ۔ عام حالات میں اس طرح کی حقیقتوں سے ہر انسان آگاہ ہوتا ہے مگر درگزر سے کام لیتا ہے ۔مگر اصل بات ہے اس حقیقت کا احساس دلانا ۔سامنے والے کا ضمیر جھنجوڑنا کے دیکھو یہ سب کیا ہے ۔ یہ سب غلط ہے اس کو تسلیم کرو اور اس کے خلاف آواز اٹھاو۔آپ کے لکھنے میں وہ تاثیر ہے کے سوئے ہوئے ضمیر جگا دیتے ہیں آپ حقیقت میں بہت ہی ذبردست کالم لکھا ہے آپ نے ۔میری عمر اور میرا تجربہ آپ کے سامنے ایک ذرہ جیسا ہے میں تو آپ کے سامنے ا س قابل بھی نہیں کے آپ کے لکھے کو سو فیصد سمجھ سکوں ۔مگر پھر بھی جس حد تک میری کم عقلی نے آپ کے کالم کو سمجھا اس پر میں بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کے ہمدانی صاحب آپ جیسی تحریر بہت کم پڑھنے کو ملتی ہے جس سے ایک عام انسان کا بھی ضمیر جاگ جائے ۔ اپنے ارد گرد کے ماحول میں ہونے والی بد فعلیوں کا احساس ہو جائے اور اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت آ جائے آپ کی تحریر حقیقت میں کمال کی ہوتی ہے ۔
    میری دل سے یہی دعا ہے کے آپکی سرپرستی ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور آپ سے کچھ ذرہ برابر بھی میں سیکھ لوں تو شاید میں آج کے اور آنے والے دور کے ان انسانوں میں شمار ہونے لگونگی جن میں حق بات کہنے کا حوصلہ اور اپنے ارد گرد ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف با اثر بات کرنے کی ہمت ہوتی ہے ۔
    آپ کی شفقت اور سرپرستی کی محتاج آپکی بیٹی
    ماریہ علی

  2. صفدر ھمدانی صاحب کی اس بے باک تحریر کوپڑھکر اقبال کے یہ دو اشعار ذہن میں آرہے ہیں:

    آئینِ جوانمرداں حق گوئی و بے باکی
    اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
    ( اقبال )
    ۔۔۔۔۔۔
    اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بےگانے بھی ناخوش
    میں زہرہلا ہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
    (اقبال )
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صفدر ھمدانی صاحب زندہ باد

  3. جناب صفدر بھای
    آداب
    بہت خوب ہمیشہ کی طرح ضمیر کو جھنجوڑ دینے والا کالم ۔
    لحم خنزیرحلال— آج کل واقعی جلال اور حرام دنیا کے لیے ایک کھیل بن گیا ھے کچھ لوگ اسیےاپنی تجارت کے لیے ایک کمرشل ٹول کی طرح استمال کر راہے ہیں۔اور کچھ دیگر مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔کوگگوں کے ضمیر اسقدر مجروح ہو چکے ہیں کہ وہ جھنجھوڑنے سے اگر تھوڑی دیر کو جاگتے بھی ہیں تو کوی اثر قا ئم ہونے سے پہلے ہی دوبارا سو جاتے ہیں اسلیے انھیں اسے کالم کے ذریعے بار بار جھنجھوڑتے رہنا چاہیے۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمیارے ضمیر کو ایسے کالم سے جگاتے رہیںآمین۔ آخر میں اک گزارش کروں گی ۔ گو میں اپنی کم علمی پر شرمندا ہوں لیکن مجھے” حلال محمد کو حرام کیا اور حرام محمد کو حلال قرا دیا “۔یہ بات سمجھ نہیں آئ۔ کیا آپ “جب یزید نے حلال محمد کو حرام کیا اور حرام محمد کو حلال قرا دیا اور یہ کہا کہ ‘‘ہاشمی خاندان نے بقول اسکے ‘‘نعوذ باللہ‘‘ ڈرامہ رچایا تھا ورنہ کوئی وحی نہیں آئی تھی‘‘ تو اسی کے بعد 61ہجری کی کربلا برپا ہوئی تھی”۔ اس واقعہ کی تفصیل سے مجھ نابلد کو آگاہ کریں گے نوازش ہو گی۔شکریہ۔نورالصباح (سیمیں برلاس(

  4. صفدر ھمدانی صاحب !!‌
    بہت خوب لکھا ھے آپ نے
    کافی ٹایم بعد آپ کی تحریر پڑھنے کو ملی ،کافی اچھی انفارمیشن ملی
    جزاک اللہ

  5. آغا جی۔
    سلام مسنون۔ میری نا اہلی سمجھئیے کہ مجھے اس مضمون کو کئی بار پڑھنا ہے تا کہ میں بھی کچھ کہ سکوں۔ اس لئے ابھی اسکو پڑھ کر سمجھنے، بلکہ کہئیے کہ ہضمنے کی کوشش میں ہوں۔ یہ تحریر اس لئے لکھ دی کہ آپ پھر سے مجھے گم شدہ نہ محسوس کرنے لگیں۔ بندہ ء نا چیز ادھر ہی ہے۔
    خاکسار

  6. برادرم مصباح ذرہ نوازی ۔آپ یہاں نہ بھی ہوں تو ہمارے پاس ہی ہوتے ہیں۔ مجھ جیسے کھٹور لوگ بہت کم لوگوں کی کمی محسوس کرتے ہیں اور آپ ان میں سے ایک ہیں۔
    مجھے اپنے علم کے بارے میں بخوبی ادراک ہے اس لیئے محترمہ سیمیں برلاس صاحبہ کا یہ سوال آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں کیونکہ آپ بلاشبہ مجھ سے بہتر جواب دے سکتے ہیں اور مدلل بھی۔ جی تو چاہتا ہے کہ بھائی سبطین سے اس ضمن میں درخواست کرتا لیکن انکی مصروفیات سے آگاہ ہوں۔ سمیں برلاس صاحبہ کا سوال یہ ہے۔۔۔۔۔۔آخر میں اک گزارش کروں گی ۔ گو میں اپنی کم علمی پر شرمندا ہوں لیکن مجھے” حلال محمد کو حرام کیا اور حرام محمد کو حلال قرا دیا “۔یہ بات سمجھ نہیں آئ۔ کیا آپ “جب یزید نے حلال محمد کو حرام کیا اور حرام محمد کو حلال قرا دیا اور یہ کہا کہ ‘‘ہاشمی خاندان نے بقول اسکے ‘‘نعوذ باللہ‘‘ ڈرامہ رچایا تھا ورنہ کوئی وحی نہیں آئی تھی‘‘ تو اسی کے بعد 61ہجری کی کربلا برپا ہوئی تھی”۔ اس واقعہ کی تفصیل سے مجھ نابلد کو آگاہ کریں گے نوازش ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکے جواب کا انتظار رہے گا جو بلاشبہ تاریخی حوالوں سے ہو گا

  7. کیا لکھوں کہ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے

    تحریر اتنی خوبصورت ہے کہ
    کیا لکھوں الفاظ ساتھ نہیں دے رہے
    بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں
    کہ بہت خوبصورت
    علمی
    معنی خیز
    اور اپنے اندر ایک پیغام
    لیئے ہوئی بہت ہی
    عمدہ تحریر
    جس کو سمجھنے کیلئے
    واقعی توجہ اور غور و فکر
    کی ضرورت ہے ،
    کافی عرصے کے بعد
    ایک ایسی تحریر پڑھنے
    کو ملی جس نے ذہن و دل کے
    کئی دریچے کھول دیئے
    اللہ کرے ذور قلم اور بھی زیادہ
    گزارش صرف اتنی ہے کہ ایک تحریر سے دوسری تحریر کے درمیان فاصلہ ذرا کم ہوجائے
    تو بہت ہی اچھا ہوگا
    امید ہے آپ اس گزارش پر غور فرمائیں گے
    آپ کی توجہ اور نظر عنایت کا طالب ایک طالبعلم
    محمداحمد ترازی کراچی

  8. السلام علیکم
    محترم ہمدانی صاحب
    ہم مسلمان دوہرے معیار اور منافقت کا شکار ہیں اس کے ساتھ ساتھ کچھ معاملات میں اہل ِ مغرب کی اندھی تقلید بھی کرتے ہیں
    ہم اپنی پہچان اپنی اقدار کو فراموش کر چکے ہیں

    معاشرے میں ایمان کو تازہ کرنے کی ایک نئی مہم چلی ہے جس کے تحت ہر چیز کو حلال کیا جا رہا ہے۔
    سود کو اسلامی لیزنگ کا نام دے دیا گیا ہے
    رسمَ حنا سے پہلے میلاد یا درسِ قرآن کروایا جاتا ہے
    رمضان کے مہینے میں ناجائز منافع خوری کے بعد اسی رقم سے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دے دیا جاتا ہے یا عمرے کا قصد کیا جاتا ہے

    اللہ ہمیں سچا مسلمان بننے کی توفیق عطا کرے
    والسلام
    زرقا

  9. محترم ہمدانی صاحب ! میرے پاس بھی آپ کے مضمون پر کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اچھا تو میں مستعار لے لیتے ہوں
    نجم بہتر ہے تصنّع کی دِلآویزی سے
    تلخ لہجہ میں حقیقت کا بیاں ہو جانا
    نجم آفندی مرحوم

    بہن زرقا مفتی نے اس موضوع کے ایک اور پہلو کی طرف بھی اشارہ کیا کہ
    معاشرے میں ایمان کو تازہ کرنے کی ایک نئی مہم چلی ہے جس کے تحت ہر چیز کو حلال کیا جا رہا ہے۔
    سود کو اسلامی لیزنگ کا نام دے دیا گیا ہے
    رسمَ حنا سے پہلے میلاد یا درسِ قرآن کروایا جاتا ہے
    رمضان کے مہینے میں ناجائز منافع خوری کے بعد اسی رقم سے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دے دیا جاتا ہے یا عمرے کا قصد کیا جاتا ہے
    بہن آپ نے بہت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی، ماشاء اللہ

    ان تمام باتوں سے مجھ کم علم کو جو سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ “آج ہمیں مسلمان رہنے کے لیے بہت ہی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں حقیقی اسلام کو جاننے اور سمجھنے کی ضرورت آج پہلے سے بہت زیادہ ہے، تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم “حلال خنزیر” کو واقعی حلال سمجھ لیں، کہیں ہم ہندوانہ رسموں کو محفلِ میلاد یا قران خوانی کے ذریعے Legalized اور اسلامی نہ سمجھ بیٹھیں، آج ہم پر اس حلال اور حرام کی پہچان پہلے سے کہیں زیادہ واجب ہو چکی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حلال اور حرام بتایا، اس کے علاوہ حقیقی اسلام کیا ہے ؟ یہ جاننا ہم سب پر فرضِ اولین ہے، رسم و رواج کا قائم رکھنا اور روایت پسندی کا نام اسلام ہرگز نہیں۔ لیکن ہم میں سے اکثر کرتے یہی ہیں”

  10. آغا جی سلام۔
    انشاء اللہ آج رات تک تعمیل حکم بجا لاؤں گا۔ کچھ سطریں لکھ چکا ہوں، لیکن پیش تبھی کروں گا جب تحریر مکمل کر لوں گا۔ نا چیز

  11. برادرم ،صباح حسین۔ ماشااللہ۔ ۔دراصل بات یہ ہے کہ وہ پروردگار جس نے دوسرے ادیان کے مطالعے کا حکم دیا ہے اسی کے حبیب کی امت کی غالب اکثریر خود اسلامی مسالک کی کتاب نہیں پڑھتی یا انہیں پڑھنے ہی نہیں دیا جاتا جس کے باعث عوام بیچارے ایسی تمام معلومات سے محروم رہتے ہیں۔

  12. آغا جان۔سلام مسنون۔ گو کہ سوال نہایت سادہ ہے، مگر اسکا جواب آسان نہیں، وہ اس لئے کہ اس میں کئی باتیں خواہ نخواہ مذھبی طرفداری کی طرف نکل جائیں گی۔ تاہم میں بصد کوشش خود کو مکمل غیر جانبدار رکھ کر چند سطور کشید کر رہا ہوں۔پہلی بات تو یہ کہ ہمیں حلال و حرام کا قانون وضع کرنا ہوگا۔
    1- قرآن کریم میں ہر حلال و حرام کا ذکر بالتصریح نہیں آیا، سوائے سود (رباء)، خنزیر، جوا، مردار یا چند مزید امور کے۔ اس کے بعد خالق کائینات نے ایک آیت کے ذریعے حلال و حرام کے تمام امور نبیء کریم کو سونپ دئیے جیسا کہ سورہ حشر کی آیت نمبر سات میں مال افاء کے ساتھ سبھی امور آپ کے ماتحت آ گئے۔ آیت ملاحظہ ہو: وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَھاكُمْ عَنْہُ فَانتَھُوا وَاتَّقُوا اللَّہَ انَّ اللَّہ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ یعنی کہ جو رسول (ص) دیں وہ لے لو اور جس سے روکیں، اس سے رک جاؤ۔ آپ(ص) کی زبان چونکہ وحی کے بناء بولتی ہی نہیں، (انْ ھوَ الَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ) ملاحظہ ہو سورہ النجم آیت تین و چار، اس لئے اب جہاں کہیں رسول پاک نے روکا، وہ حرام ٹھہرا، اور جہاں جانے دیا وہی حلال ہے۔
    2- اب ملاحظہ ہو وہ ماحول جس میں یزید پلا بڑھا تھا۔
    البدایہ والنہایہ از حافظ ابن کثیر جلد نمبر 8، صفحہ 139، جہاں امام زہری کے حوالہ سے ایک رویت نقل ہے کہ امیر شام معاویہ بن ابو سفیان نے وراثت کے معاملہ میں سنت رسول و خلفاء کو ترک کر کے مسلمان کو کافر اور کافر کو مسلمان کا وارث قرار دے دیا۔ پھر امیر معاویہ نے زیاد ابن ابیہ کو جس طرح سے اپنا بھائی قرار دیا وہ خود زناء جیسے فعل کو توانا قرار دینے کے مترادف ہے۔ حوالہ ملاحظہ ہو: تاریخ ابن الاثیر جلد 3، صفحہ 220، تاریخ ابن خلدون جلد 3، صفحہ 7۔ اسی طرح الصواعق المحرقہ میں علامہ ابن حجر مکی جناب ابو ایوب انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ جب انہوں نے امیر معاویہ کے یہاں بیت الخلاء کو رو بقبلہ دیکھا تو ان سے سوال کیا کہ رسول اللہ نے ایسا کرنے سے منع کیا تھا، آپ نے ایسا کیوں کر دیا تو امیر شام نے کہا کہ یزید کی خواہش تھی جس کو میں ٹھکرا نہیں سکتا تھا۔ اس پر مستزاد حافظ جلال الدین عبد الرحمان ابن ابو بکر سیوطی با سند لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے خطبہ جمعہ کو بیٹھ کر پڑھنے کی روایت امیر معاویہ نے ڈالی، جبکہ سنت رسول اس کے بر عکس تھی۔ پھر امیر معاویہ ہی کے حکم سے مساجد و منبروں سے جناب امام علی (ع) کی شان میں سب شتم ( گالی گلوچ) شروع کی گئی جو مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں بھی جاری کی گئی۔ حوالہ ملاحظہ ہو تاریخ طبری جلد 4، صفحہ 187، طبقات ابن سعد جلد7، صفحہ 28۔ پھر بغض امام علی (ع) میں محمد ابن ابی بکر کو گدھے کی کھال میں سلوا کر جلا دیا ( تاریخ اعثم کوفی صفحہ 307)، اور ام المؤمنین اپنے بھائی کے اس بہیمانہ قتل پر امیر کو ملعون بھی کہتی رہیں ( محمد ابن ابو بکر امام علی (ع) کے وفا دار تھے)۔ (بحوالہ صحیح البخاری شریف)۔ اسی طرح عبید اللہ ابن عباس کے کمسن بچوں کو ماں کی گود میں اس لئے قتل کردیا کہ عبید اللہ امام علی کے یمن پر گورنر تھے( حوالہ الاستعیاب جلد 1، صفحہ 65، خلافت و ملوکیت صفحہ 176، نصائح کافیہ صفحہ نمبر 53)۔ پھر عمار یاسر جو صحابی رسول (ص) تھے جب ان کو صفین کی جنگ میں قتل کیا گیا تو ان کا سر کاٹ کر امیر معاویہ کے دربار میں لایا گیا۔ پہلی بار کسی مسلمان حکمران کے پاس مخالف کا سر کاٹ کر پیش کرنے کی رسم یہیں سے شروع ہوئی۔ ( ملاحظہ ہو مسند امام احمد حدیث نمبر 6538، طبقات ابن سعد صفحہ نمبر 253، جلد 3)۔ عمار یاسر کو خود نبی کونین (ص) فرما چکے تھے کہ تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا، اور فوج امیر معاویہ نے انہیں قتل کیا (طبقات ابن سعد جلد 3، صفحہ نمبر 251 تا 259)۔ اس سے پہلے اسلام نے عہد جاہلیت کی سر کاٹنے کی رسم کو ختم کر ڈالا تھا۔
    صفین کے مقام پر امام علی (ع) کے ساتھ جنگ کرنا از خود ایک خانوادہ ء رسول سے دشمنی کا بین ثبوت ہے جو روز روشن کی طرح عیاں ہے، پھر جناب حُجر بن عدی کا قتل اور ام المؤمنین بی بی عائیشہ (رض)اور عبد اللہ ابن عمر (رض) کا اس پر پیشگی سفارشی خطوط بھی تھے جو نظر انداز کر دئیے گئے۔ (خلافت و ملوکیت صفحہ 165)۔ اس کے علاوہ بیسیوں دلائل موجود ہیں جن میں امیر شام کا دشمن آل محمد (ص) ہونا اور قوانین شریعت کا بدلنا ثابت ہے۔
    3- اب تک کی بحث میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ یزید کس ماحول کی پیداوار تھا، جہاں جاہ و حشم کے لئے کوئی حلال و حرام اپنی وقعت نہ رکھتا تھا اور آل محمد (ص) سے بغض اصلِ تربیت تھا۔ یزید کے بارے تمام تواریخ میں یہ بات مسلمہ طور پر ثابت ہے کہ وہ شرابی و زانی تھا اور ناچ گانا اس کا معمول تھا۔ یہی اس امر کا ثبوت ہے کہ جن چیزوں کو سرکار خاتم النبین (ص) نے حرام قرار دیا تھا، یزید پلید نے انہیں حلال قرار دے دیا۔ تاریخ الطبری میں یزید بن معاویہ کا وہ خط نقل ہے جس میں اس نے عامل مدینہ ولید بن عتبہ سے حسین اب علی علیھما السلام سے بیعت لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ (تاریخ طبری، جلد ٥، صفحہ ٣٣٨، مطبوعہ مصر)۔ یزید کے کردار پر یہی کافی ہے کہ جب حضرت عمر ابن عبد العزیز (علیہ الرحمہ) کے سامنے یزید ملعون کوامیر المؤمنین کہا گیا تو انہوں نے کہنے والے کو بیس کوڑں کی سزا دی (تاریخ الخلفاء، صفحہ ٢١٠)۔ جب اس کردار کا حامل حاکم، حسین ابن علی عیلھما السلام سے بیعت مانگے تو اس پر ضروری ہے کہ حسین (ع) کی ذات پر بھی غور کیا جائے کہ کیا حسین (ع) کو یزید پلید کی بیعت کر لینی چاہئیے تھی یا نہ؟ زیادہ طولانی بحث میں جائے بناء اتنا کہوں گا کہ زبیر بن بکار با سند روایت کرتے ہیں کہ حسین ابن علی علیھما السلام کے حق میں ان کے بچپنے میں ہی رسول اللہ (ص) نے بیعت لے لی تھی (ملاحظہ ہو تاریخ ابن کثیر جلد ٨، صفحہ ٢٦٥)۔ جس کی بیعت رسول اللہ (ص) لیں، کیا وہ یزید جیسے کی بیعت کر سکتا ہے؟ اسی طرح سے ایک طویل سلسلہء احادیث صحیحہ ہے جو مناقب امام حسین (ع) میں وارد ہوا ہے۔ تاریخ الخلفاء میں عبد اللہ ابن حنظلہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ قتل حسین (ع) کے بعد اہل مدینہ نے یزید سے اسوقت جنگ کی جب لوگ سر عام شراب پی رہے تھے اور اپنی بہن بیٹیوں سے نکاح کر رہے تھے ( تایخ الخلفاء صفحہ ٢١٠، مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی)۔ اب قارئین خود ہی بتائیں کہ کیا اب بھی یزید حرام محمدی کو حلال نہیں کر رہا تھا؟
    طوالت کے خوف سے بات کوتاہ کر کے تحریر کو یزید کے اس قول کی طرف لاتا ہوں جہاں اس نے تمام تر کفر کا برملا اظہار کر دیا تھا۔ تاریخ ابن کثیر کے مؤلف نے ہزار کوشش کی کہ خون حسین (ع) کو زیادہ اہم واقعہ کے طور پر پیش نہ کیا جائے، بایں ہمہ اب تک کی تمام اسناد میں اکثریت اسی راوی کی ہیں۔ اسی طرح اپنی کتاب کی جلد ٨، صفحہ ٢٦١ پر یزید کا وہ قول نقل کیاہے جس میں اس نے امام حسین (ع) کا سر اقدس دیکھ کر کہا تھا کہ بدر میں مارے جانے والے اسکے اجداد آج زندہ ہوتے تو اس کے اس کارنامے پر خوش ہوتے۔ اصل بات ہی یہی تھی کہ رسول اللہ (ص) کی نصرت میں اما علی (ع) نے جتنے کفار قتل کئے ان لوگوں نے فتح مکہ کے موقع پر بغلبہ، دین تو قبول کر لیا لیکن ان کے اندر کا شرک ابھی باقی تھا۔ یزید کی دادی ہند نے جناب امیر حمزہ (رض) کا جگر چبا پر اپنا بدلہ لیا مگر ابو سفیان تا دم مرگ کہتا رہا کہ ہائے میری بیوی ہند کا دل ابھی ٹھنڈا نہ ہوا تھا۔ اسی سلسلے کی کڑی میں معاویہ ابن ابو سفیان نے امام علی (ع) سے جنگ کی اور یزید نے امام حسین کے قتل کا جرم کبیر کیا۔ کتاب ینابیع المؤدت کے صفحہ نمبر ٥١٦ پر یزید کے حوالہ سےچار شعر درج ہیں جن میں اس نے کہا کہ کاش آج ہمارے بدر کے مقتول زندہ ہوتے اور دیکھتے کہ میں نے سادات کو قتل کر کے بدلہ لے لیا ہے، اور یوں وہ مجھے دعائیں دیتے۔ انہی اشعار کو علامہ ابن حجر مکی عسقلانی نے الصواعق المحرقہ میں نقل کیا ہے۔ تاہم اکثر مؤرخین نے پانچویں شعر پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے جس میں اس نے وحی سے بھی انکار کیا ہے۔ اس شعر کو نثر کی صورت تاریخ طبری میں ذکر کیا گیا ہے اور بحار الانور میں علامہ باقر مجلسی نے بھی نقل کیا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ واقعہ کربلا یزید کی لاعلمی کے سبب پیش آیا، لیکن سر اقدس حسین (ع) کی بیحرمتی اس کے دین کی آئنیہ دار ہے۔ بالفرض محال اگر مان لیا جائے کہ یزید قتل حسین (ع) کا خواہاں نہ تھا، تو بھی بعد کے اعمال سے اسکا کا دین محمدی سے بیزار ہونا ثبت ہے جیسا کہ جب اس نے قتل حسین (ع) کے بعد مدینہ کا تاراج کیا تو اپنی فوج کو آزادی دی کہ جس سے چاہے، اس کی عزت سے کھیلے۔ صرف مدینہ منورہ میں ایک ہزار خواتین زنا بالجبر سے حاملہ ہو گئیں (حوالہ تاریخ الطبری جلد ٤، صفحہ ٣٧٢ تا ٣٧٩، تاریخ ابن الاثیر ، یعنی تاریخ الخلفاء، جلد ٣، صفحہ ٣١٠ تا ٣١٣، تاریخ ابن کثیر جلد ٨، صفحہ ٢١٩ تا ٢٢١)۔ اس کے بعد مکہ معظمہ جس کو شہر حرمت و امن قرار دیا گیا تھا، اس پر گھیرا ڈال کر مقام حرہ سے ماہ صفر، ٦٤ ہجری میں حملہ کیا گیا اور منجنیق سے خانہ کعبہ پر آگ برسائی گئی، حتّٰی کہ اس کے غلاف کو آگ لگ گئی اور چھت منہدم ہو گئی۔ وہ مینڈھا جو حضرت اسماعیل (ع) کے بدلہ میں ذبح ہوا تھا، اسکا یک سینگ جناب ابراھیم نبی علیہ السلام کے عہد سے اب تک خانہ کعبہ کی چھت پر بطور نشانی نصب تھا، اس کو بھ خاکستر کر دیا گیا ( تاریخ الخلفاء صفحہ ٢١١)۔ اس واقعہ کو تاریخ میں حرہ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یزیدی فوج مکہ میں داخل نہ ہوسکی اور اسکے فوجی سربراہ یکے بعد دیگرے مکہ کے باہر حرہ کے مقام پر مرتے رہے حتیّٰ کی خود یزید بھی ١٥ ربیع الاول ٦٤ ہجری کو واصل جہنم ہوا۔

    میں نے واقعہ کربلاکی تفصیل نقل نہیں کی، لیکن اگر مزید تشفی درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔

  13. شکر اللہ پاک کا بابا کہ اس کی توفیق سے ہم سب سیکھنے والوں میں سے ہیں ۔۔ مجھے بھی نورالصباح کی طرح مصباح بھائی کی تحریر کا بےچینی سے انتظار ہے ۔۔ ۔۔ مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے کہ ہمیں واقعی دوسرے ادیان کے ساتھ اپنے اسلامی مسالک کا بھی مطالعہ کرنا چاھیئے ۔

  14. نگہت آپی، میں آغا جی کے موضوع سے تو ہٹ ہی چکا، لیکن مطلوبہ ٹوٹی پھوٹی تحریر آپکے مراسلہ سے پہلے ہی لگا چکا ہوں۔ کچھ کمی ہو تو مطلع کیجئیے گا۔
    نا چیز

  15. زاہد منہاس کے ساتھ میں نے ایک عرصے تک ایف ایم ریڈیو پر کام کیا ہے ۔ کئی رمضان ایک ساتھ روزے کھولے ۔ آج ان کا تبصرہ بابا کے کالم پر آیا جو مجھے بہت اچھا لگا سوچا کہ یہاں بھی لگا دوں ۔

    محترم صفدر ہمدانی صاحب
    السلام و علیکم

    آج صبح سڈنی ایف ایم ریڈیو پروگرام کرنے سے پہلے اپنی ای میل کھولی تو ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا بھیجا ہوا آپ کا کالم ملا جو آ پ نے بہت عرصے کے بعد لکھا تھا ۔ صفدر صاحب آپ نے توجیسے میرے دل کی بھڑاس لکھ دی ۔ میں خود سب سے یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اپنے اندر کو بدلنا ہو گا ۔جب تک اندر میلا ہے تب تک کسی حلال لکھے کھائے کا کچھ اثر نہیں ہو سکتا ۔ اب حلال ڈاٹ کام سے کیا لوگ حلال سوچ سکیں گے ۔
    میں نے آج اپنا دو گھنٹے کا ریڈیو پروگرام آپ کے ہی کالم “حلال گوشت اور حلال ڈاٹ کام ” کے عنوان سے کیا اور داد وصولتا رہا ۔ ڈاکٹر نگہت سے شام کو بات ہوئی تھی وہ افطاری بنا رھی تھیں اور ساتھ ساتھ مجھے آنے کی دعوت بھی دے رہی تھیں جس کے منع کرنے کا مجھے اب افسوس ہو رہا ہے ۔ آپ کے کالم پر ان کے علاوہ آج سڈنی میں جہاں جہاں دوستوں میں بیٹھا وہاں وہاں تذکرہ رہا ۔جزاک اللہ
    پچھلے سال آپ سے ملنے کی جو خوشی ہوئی تھی وہ ابھی تک ہے ۔
    والسلام
    زاہد منہاس ۔سڈنی
    ملٹی کلچر آرٹس سڈنی

  16. یہ حلال حلال کا شور بھی بڑا مضحکہ خیز ہے۔ یہاں سڈنی میں ایک حلال ترکش ریستوران کی فہرست ِ خوراک (مینو) پر حلال پورک لکھا ہم نے خود دیکھا۔ استفسار پر معلوم ہوا کہ ترکی میں جو لوگ عیسائی مبلغین کی کوششوں سے مسلمان سے عیسائی ہو گئے، انہوں نے پرانے عیسائیوں کو بتایا کہ جب ہم مسلمان تھے تو گوشت لذیذ ملتا تھا اب نجانے کیا ہے کہ اس میں بو باقی رہتی ہے۔ تجربات کی روشنی میں قرار پایا کہ مسلم طرز پر ذبیحہ کا گوشت، جھٹکے سے مارے گئے سے لذیذ ہوتا ہے۔ بس پھر کیا تھا نئے عیسائیوں کو سور خوردنی کا لطف دینے کے لئے حلال پورک کی اصطلاح و ترکیب ایجاد کر لی گئی۔ ہم تو ملائیشیا نہیں گئے، لیکن ہمارے سڈنی میں موجود ایک بزرگ انکل عبد الحسین آج سے کئی برس پہلے ملائیشیا میں حلال پورک کی یہی کہانی سن آئے تھے۔
    بھئی بات یہی ہے کہ ہم ہر حرام کام حلال کے پردے میں کرتے ہیں۔ دکھاوے کی نماز خشوع و خضوع کے پردے میں، دولت کی نمائیش بڑی بڑی افطار پارٹیوں اور مہنگے مبلغین کی خدمت سے، اور جھوٹ کی توقیر منہ پر داڑھی سجا کر کرتے ہیں۔ مجھے پھر تاریخ کا وہ عجیب واقعہ یاد آررہا ہے جب مسجد کوفہ میں مسلم بن عقیل کے قتل کی سازش کی جاری تھی تو اس اثناء میں ایک نمازی نے چاہا کہ ضروری کام کے بہانے جا کر جناب مسلم کو خبر دار ہی کر دے تو باقی مسلمانوں نے اسے یہ شرم دے کر روک رکھا کہ بھائی نماز سے ضروری کام کیا ہو سکتا ہے۔
    ہم مسلمان تو چودہ سو سال سے یہی کرتے آئے ہیں۔ اہل مغرب کی اکثر عوام کا قصور یہ ہے کہ جو کرتے ہیں، کھل کر کرتے ہیں اور ہم کرتے ہیں تو اپنا گواہ اللہ کے سوا کسی کو نہیں رہنے دیتے۔ جناب امام علی (ع) نے بھی فرمایا کہ اس گناہ سے ضرور بچو جس میں تمہارا گواہ صرف اللہ ہو۔ مجھے ایک اور مضحکہ خیز واقعہ یاد آرہا ہے جب ایک “شرابی مرد مؤمن“ کی حمیت بڑے نازک موڑ پر جاگی تھی۔ ہوا یوں کہ بقرید کے موقع پر چند میخوار ایک دفتر میں پروگرام بنا رہے تھے، جہاں سے ہمیں بھی سن گن مل گئی۔سوچا جا رہا تھا کہ عید کی چھٹیاں آ رہی ہیں تو یار لوگ کیا کچھ کریں گے اور میخواری کے مقام و لوازمات طے ہو رہے تھے۔ ان میں ایک عقلمند نے کہا کہ یار ذرا گوشت پہلے سے لیکر رکھ لو کہ اس دن قصائی بند ہوتے ہیں۔ دوسرا دوست بولا کہ بھئی بقرید پر قربانی کا گوشت اتنا ہوگا، الگ سے گوشت لینے کی کیا ضرورت ہے تو عقلمند صاحب شدید برھم ہو کر بولے کہ شرم کرو، قربانی کے گوشت کے ساتھ شراب پیئؤ گے۔۔۔۔اتنی بے شرمی۔ خبردار، اس کے لئے الگ گوشت لو۔ گویا روز عرفہ اور قربانی کے دن کا کوئی تقدس نہیں اور نہ ہی حرمت شراب کا کوئی خوف، لیکن قربانی کا گوشت بہت مقدس ہے۔

  17. مصباح بھائی یہ میری کوتاہی تھی کہ آپ کا تبصرہ دیکھا نہیں اور اپنی بے چینی کااظہار کر دیا ۔۔ اب آپ جان سکتے ہیں کہ ہمیں آپ کی تحریروں کا کتنا انتظار رہتا ہے ۔۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جو تاریخ آپ نے لکھی ہے اسے زرا سا کالمی شکل میں ترتیب دے کر مجھے بھیج دیں تو کل کی اشاعت میں لگا دوں تاکہ تاریخ کا یہ باب محفوظ کیاجا سکے کہ جن کتابوں تک آپ کی رسائی ہے وہآں تک مجھ سمیت بہت سارے احباب کی نہیں ہو گی ۔۔ آیئندہ کے لیئے نوٹس لینے یا کہیں کوٹ کرتے وقت حوالہ دینے میں سہولت ہو جائے گی ۔ پلیز مصباح بھائی اب جلدی سے لکھ بھیجیں ۔۔

  18. مصباح جان برادر۔ خوش رہو۔ میں جانتا تھا کہ تمہار علم مجھ سے زیادہ ہے اسی لیئے اس جواب کی خاطر تمہارا انتخاب کیا ۔ بس اب مجھے اپنے قارئین سے بصد احترام یہ درخواست کرنی ہے کہ اللہ اور رسول کے واسطے اس عملی ،تحقیقی اور مطالعاتی گفتگو کو عام لوگوں اور ملاؤں کی طرح مسلکی یا مذہبی بحث کا رنگ دینے کی کوشش نہیں کیجئے گا۔یہ کوئی مناظرہ نہیں ہے اور اسے مناظرہ بننے دیا جائے گا۔
    میرے احباب مجھے اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں ترسیل علم اور توقیر علم کا قائل ہو اور علم محبت پھیلاتا ہے نفرت نہیں۔ بلکہ علم کے ساتھ نفرت کا لفظ اچھا ہی نہیں لگتا۔
    مولائے کائنات امیرالمومنین علی علیہ السلام کا قول ہے کہ ”سوال کرنا نصف علم ہے” بس اسی لیئے محترمہ سیمیں برلاس نے سوال کیا تھا جس کا جواب سند کے ساتھ مصباح نے دیا۔ عالمی اخبار کوئی مسلکی سائٹ نہیں ہے اور نہ ہم نزاعی مسالکی یا مزہبی موضوعات پر گفتگو کنا چاہتے ہیں یہ کام ملاؤں نے تفرقہ بازی کے لیئے سنبھال رکھا ہے انہیں کو مبارک ہو۔
    مجھے عالمی بلاگ کے ماڈریٹروں سے کہنا ہے کہ وہ چوکنا رہیں کہ علم دشمن اور اسلام دشمن اب شایداس بلاگ کے مندرجات سے فائدہ اٹھانے کی کریہہ کوشش کریں گے اس لیئے کوئی نزاعی تبصرہ شائع نہیں ہو گا۔ یہ ایک علمی اور تحقیقی بات تھی سو اس لیئے کی گئی کہ سوال کے جواب میں خاموشی ”باانداز خود کفر ہے”۔
    اللہ اور رسول کے لیئے اپنے علم میں اضافہ کریں۔ کتاب پڑھیں اور کتاب کے انتخاب کے لیئے بھی صاحبان علم سے مشورہ کریں ورنہ مارکیٹ میں ہر موضوع پر ایسی ایسی کتاب موجود ہے کہ گھر جلانے کے لیئے کیس ماچس کسی پٹرول کی ضرورت نہیں۔
    میں اپنی شاعری میں ،تحریر میں،گفتگو میں اور لیکچرز میں جو بات تسلسل سے کہتا ہوں وہ ایک بار پھر کہہ رہا ہوں۔۔۔۔۔ہم نفرتوں کے قائل نہیں اور نہ نفتریں پھیلاتے ہیں۔اس لیئے جیسے مجھے اپنے شیعہ ہونے پر فخر ہے آپ بھی اپنے اہل سنت یا جس مسلک سے بھی متعلق ہیں اس مسلک کی مناسبت سے خود پر فخر کریں۔ہم ایک دوسرے کی اچھی باتوں کی تشہیر کریں۔خامیوں اور ان باتوں کی نہیں جو ہمیں پسند نہیں۔ مجھے اللہ کے لیئے بتائیں کہ کون ایسا مسلمان ہے جو نبی کا عاشق ہے،کلمہ گو ہے اور انکی اہلبیت سے محبت نہیں کرتا یا پھر یزید کو قاتل حسین نہیں سمجھتا اور یزید پر اسکے اس ظالمانہ اور قبیح فعل پر لعنت نہیں بھیجتا”۔
    ہاں پھر بھی اگر کوئی یزید کو نیک اور پارسا سمجھتا ہے اور اسکے افعال کو درست گردانتا ہے تو”لکم دین کم ولی دین” ہمیں ایسے افراد سے بحث اور مناظرے کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ یہ ہمارا کام ہے اور نہ ہی یہ بلاگ اس مقصد کے لیئے ہے۔

    میں اکثر کہتا ہوں کہ یہ ممکن ہی نہیں اور ہو ہی نہیں سکتا کہ۔۔۔۔۔
    حسین سے بھی محبت یزید کو بھی سلام

    مصباح حسین آپکا ایک بار پھر بہت شکریہ

  19. جناب ہمدانی صاحب ! اب بندہ کیا لکھے یعنی بقول شخصے
    جو کام کیا خدا کی قسم لاجوب کیا
    نماز جمعہ کے لیے نکل رہا تھا کہ آپ کے کالم پر نظر پڑی اور پھر وہی سوچ کی انفرادیت ، وہی بے باکی، ———-غالبا؀؀ اعتبار ساجد کا شعر ہے کہ
    منافقت بھی ہم سے نہ ہوئی ریا بھی نہ ہوئی
    خوش خدا بھی نہ ہوا خلق خدا بھی نہ ہوئی
    کافی عرصہ قبل ایک کالم “ پا ونڈ حلال گورے حرام ’ کے عنوان سے لکھا تھا تلاش میں ہوں مل گیا تو ارسال کر دوں گا
    شاہ جی انسان محبت کرنے کے لیے اور پیسے استعمال کرنے کے لیے ہوتے ہیں جب لوگ پیسے سے محبت اور انسانوں کو استعمال کرنا شروع کردیں تو حرام حلال کی بحث کیا یہاں تو عالم یہ ہے کہ ہم جو کام کریں وہ حلال دوسرا جو کرے وہ حرا م۔ امام کعبہ چویدری شجاعت کےحق میں تقریر کر ے تو حلال کوئی عام آدمی چند فقرے کہہ دے تو حرام کیونکہ ہمارا اسلام تو شخصیت پرستی پر کھڑا ہے ناں؟اگر امام کعبہ یا خادم حرمیں کے بارے میں کچھ کہہ دیا یا لکھ دیا تو کم از کم کفر کا فتوی تو لازم ہے
    عقل نہ ہووے تہ موجاں ہی موجاں
    سعودی حکمراں باالفاظ‌ دیگر خادمیں حرمیں شریفیں کے بارے میں کچھ کہنا فضول ہے کہ کہا اس سے بارے میں جاتا ہے جو سننے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو صرف ایک بات کہ ابلیس نے ایک انسان کو سجدہ کرنے سے انکار کیا ہزار ہا سال کی عبادت سے محروم ہو کر راندہ درگا ہ ہوا معلوم ہوا کہ پرودگار
    عالم انسان کے بارے میں کتنا ٹچیtouchy ہے اور خادمیں صاحب ہزاروں افراد کے قاتل جنرل مشرف کے لیے خصوصی کیارہ بھجواتے ہیں اللہ معاف کرے یہ کارنامہ وہی انجام دے سکتے ہیں؟

  20. مصباح شاہ صاحب !
    ماشاء اللہ، آپ نے بہت محنت اور تحقیق سے لکھا، حوالہ جات بھی دیے حرام و حلال کا فرق بھی واضح کیا، اللہ پاک آپ کو اس کا اجر یقیناً عطا فرمائے گا۔
    محتاجِ دُعا

  21. مکرمی و عزت پناہ ہمدانی صاحب۔
    کیوں خاکسار کو شرمندہ کرتے ہیں۔ یہ تو بس تاریخ کے سبق ہیں جو دہرا دئیے ہیں۔ ہم تو خود آپ ہی جیسے اہل افراد کے خؤشہ چین ہیں اور آپ کے ہی سبق بار بار سنا کر جی خؤش کر لیتے ہیں۔
    نگہت آپی اور مناف بھائی کا بھی بے حد شکریہ۔ تا ہم مجھے خوشی تبھی ہوگی جب نور الصباح صاحبہ بھی نفس مضمون سے مطمئن ہونگی۔
    مضون کے لئے ایک دو روز کی اور مہلت لوں گا۔۔۔بصد اعتذار
    نا چیز

  22. محترم ہمدانی صاحب !
    “علم کے ساتھ نفرت کا لفظ اچھا ہی نہیں لگتا” بہت خوبصورت بات کہی آپ نے، آپ کی یہ سوچ، یہ اندازِ فکر اور یہ طرزِ ہی عمل دراصل اسلام کی بنیادی تعلیم ہے، اسی بات کی قران مجید سے دو ایک مثالیں ؛

    “تم انہیں، جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں، بُرا نہ کہو کہ کہیں وہ عداوت اور نادانی میں اللہ کو بُرا کہنے لگیں، اس طرح ہم نے ہر قوم کے لیے ان کے کردار کو دیدہ زیب بنایا ۔ ۔ ۔ الخ(الانعام 108)-

    “(اے رسول) حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ اپنے پروردگار کی راہ کی طرف دعوت دیں اور ان سے بہتر انداز میں بحث کریں ۔ ۔ ۔ الخ(النحل 125)-

  23. مصباح بھائی مضمون لکھنے کا وعدہ تو کیا آپ نے ۔۔ اب مہلت جتنی چاہے لے لیں ۔۔ پر لکھئے گاضرور ۔۔ ۔۔۔ کیا کروں انتظار نہیں کر سکی اور اسے اس وقت تک لے لیئے محفوظ کر لیا ہے ۔
    ۔
    مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو میری یہ کوشش اچھی لگے گی ۔۔ عالمی اخبار کے پہلے صفحے پر ایڈیٹر کا انتخاب پڑھنا مت بھولیئے گا ۔۔ یہ ہمارا نیا سلسلہ ہے ۔۔

    http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=editorchoice&article=8435

  24. عامر بھائی آپ نے ایک بار پھر ایک ایسی بات لکھ دی کہ ابھی تک اسی کے اثر میں ہوں ۔۔کیا اچھا کہا آپ نے کہ ” انسان محبت کرنے کے لیے اور پیسے استعمال کرنے کے لیے ہوتے ہیں جب لوگ پیسے سے محبت اور انسانوں کو استعمال کرنا شروع کردیں تو حرام حلال کی بحث کیا ۔۔۔

    خادمین حرمین کعبہ والے جن کے دل کعبہ کی طرح متعبر اور محبتوں سے معطر ۔۔ اور ۔۔ ہر بغض اور تفرقہ سے پاک ہونے چاھیئے ۔۔ جنہیں کعبہ کے چاروں طرف بسنے والوں کا احترام ہوناچاھیئے ۔۔ وہی خادمین حرمین جب عراقی شیعہ کو منبر پر کافر ہونے کا فتوی دیں دے اور ھزاروں افراد کے قاتل مشرف کے لیئے طیارہ بجھوائیں تو جی کرتا ہے اپنے پاگل مریضوں کی طرح غم و غصے سے پاگل ہو جاؤں ۔۔۔۔ چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لوں ۔۔ ۔۔ اور پھر کبھی ہوشمندوں کے ساتھ رہنے کا گناہ نہ کروں ۔۔

  25. صفدر بھاءی۔ مجھ سے ایک گتھی نہیں سلجھ رہی ہے کہ خادم حر مین شریفین ازروءے منصب محافظ اسلام بھی ہوتا ہے۔ بھلا وہ مشرف جیسے ظالم ، جابر اورمشروبی کو جس نے اپنے دور اقتدار میں ہر براءی کو رواج دیا ،اسلام کے پراخچے اڑادیءے، یہ عزت اور محبت کیسے دے سکتا ہے؟ مومنین تو محبت اور نفرت صرف اللہ کے لیءے ہی کرتے ہیں۔ کیا اس پر کچھ رو شنی ڈالیں گےتاکہ مجھ جیسے کم فہم کی سمجح میں کچھ آسکے۔ ممنون ہونگا

  26. شمس بھائی۔ایسے جب محافظ اسلام اور خادم اسلام ہوں گے تو پھر جو اسلام کی آج حالت ہے وہی ہونا تھی نا۔ یہ تو امریکی مفادات کے محافظ ہیں۔ میں نے کہیں لکھا تھا نا کہ عجب طرفہ تماشہ ہے کہ امریکہ ساری دنیا کو جمہوریت کا سبق سکھاتا ہے لیکن سعودی عرب کو نہیں پوچھتا۔ اس لیئے کہ وہ یہی چاہتا ہے کہ کم از کم سعودیہ میں جمہوریت نہ آئے۔ خادموں کا تو حال مت پوچھیں۔خادم پاکستان،خادم پنجاب اور خادم حرمین۔یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں شمس بھائی۔

  27. بس صفدر بھائی سمجھ کیا یہ سب لیبل ہیں ،اندرسے کھوکلےاور مفاد پر ست

  28. نگہت بہن ، شکریہ
    آپ تو ماہر نفسیات ہیں ان کے دلوں کو معطر اور پاک کرنے کی دعا بجا سہی کبھی ان کے دماغوں کا نفسیاتی تجزیہ کر کہ ہمیں بتائیں کہ ان کے دماغوں میں یہ فتور کیسا ہے؟ حالنکہ اللہ رب العزت نے ان چرواہوں پراپنا خصوصی کرم فرمایا اور ان میں اپنے حبیب علیہ السلام سمیت انبیا کرام کی اکثریت کو مبعوث فرمایااور یہ اس پر شکر گذار ہونے کی بجائے متکبر ہو گئے ورنہ اس عنائیت خداوندی کے بغیر انہیں پوچھتا کون؟

  29. عامر بھائی ان لوگوں کی تشخیص ھو چکی ہے ۔ ان کی بیماری کو Narcissistic Personality Disorder کہتے ہیں ۔ ان کا علاج کیا ہو آپ بیماری پڑھ کر خود اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

  30. جناب مصباح بھائی
    اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرماےء۔
    آپ کی تحریر پڑھ کر دل سی اتنی دعائیں نکلیں کہ بتا نہیں سکتی۔
    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ۔
    آمین
    الحمدلللّہ ہماری قوم کا فخر یہی ہے کہ ہم بغیر حوالے اور سند کے بات نہیں کرتے۔
    اتنی اسناد اور حوالوں سے اتنی جامع تحریر یقیناً بہت عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔
    سلامت رہئے
    دعا گو

  31. مصباح بھائی کے لطیفے پر ہمارے ہاں کے ایک مزاحیہ شاعر خالد عرفان کا ایک قطعہ سن لیجئے
    تمہاری دعوت قبول مجھ کو
    مگر تم اتنا خیال رکھنا
    بیر کسی بھی برانڈ کی ہو
    چکن فرائیڈ حلال رکھنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *