السلام علیکم ۔۔۔۔۔!
آج بہت دن کی غیر حاضری کے بعد لکھ رہی ھوں اس کی وجہ یہ ھے کہ الحمدلاللہ آج ہی شام کے سفر سے واپس آئی ھوں ۔۔۔ تو ہوا کچھ یوں کہ۔۔۔۔۔۔
ارادہ تو بہت عرصے سے تھا کہ بی بی زینب (ع) کے گھر حاضری دی جائے پر بس اللہ کے بلاوے کی ہی دیر تھی ۔۔۔۔۔۔اللہ کا کرم ہوا کہ یہ سفر زیارات نصیب ھوا، آخری دن ویزہ لگنے اور تمام انتظامات خود بخود ہی اللہ کے کرم سے ہوتے چلے گئے
8 ستمبر کو ہم ھیتھرو اہیرپورٹ سے شام ساڑھے 4 بجے نکلے، سیرین ایئر لاین سے 6 گھنٹے کی پرواز تھی دمشق شام تک کی،
بی بی زینب (ع) کے روزے پے جا کر حاضری دی وہاں کا منظر جیسے جنت کا نظارہ ھو، اور بھی زیارات کیں۔
21 رمذان شہادت امیر المومنین امام علی (ع) پر ان کی بیٹی زینب بنت علی (ع) کو اپنے بابا کا پرسہ دینے کا بھی شرف حاصل ھوا
پھر لیلتہ القدر 19 21 اور 23 کے اعمال بی بی سلام علیہ کے حرم اقدس میں کرنے کی سعادت نصیب ھوئی، ان راتوں میں اعمال کیے اور رات دیر تک وہاں رہے بہت سی دعایئں کی اپنے لیے سب کے لیے جنہوں نے دعا کے لیے پیغامات دیے تھے ان سب کے لیے
اور آپ سب کے لیے بھی بہت دعا کی ۔ بہت روحانیت والا سفر تھا
پھر ایک اھم بات کہ وھاں ھم نے اھلیبیت ٹی وی جو کہ برطانیہ اور یورپ میں چینل 836 پے آتا ھے اس کے لیے ایک ڈاکیومینڑی بھی ریکارڈ کی جو کہ جلد انشااللہ اسی ٹی وی پے چلے گی !
محتاج دعا

ثنا اس مبارک سفر کی بہت بہت مبارک ہو ۔۔ اللہ پاک اس محنت اور سفر کو قبول فرمائے ۔ آمین
محترمہ بہن سیدہ ثناء فاطمہ شاہ صاحبہ !
سلام” علیکم و رحمۃ اللہ،
آپ بے شک اس وقت دنیا کی خوش قسمت ترین فرد ہیں
ایسی مقدس جگہ کی زیارت کا شرف وہ بھی ماہء رمضان میں اور وہ بھی لیال القدر میں ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ
مجھے آپ کے تشریف لے جانے کی بروقت خبر ہوتی،
تو یقیناً میں بھی آپ سے اپنے لیے دُعاؤں کی التماس کرتا،
بہر حال، اگرچہ آپ اس مقدس جگہ پ اب نہیں لیکن یہ مقدس مہینہ ابھی باقی ہے
آپ سے اور دیگر تمام قارئین سے
ملتمس ہوں کہ میرے لیے رمضان کے ان آخری دنوں اور راتوں ضرور بالضرور دُعا کیجیے