اپنے ووٹ دی پرچی پا کے اپنے نال آپ ظلم کیتا تون انجان سوسو طعام کھا کے بن گئے اے پہلوان ملک نوں لٹ کے کھادی جاندے نا کوئی فکر نا کوئی فاقہ وانگ مہمان ستر سال وچ لگدے نے ویکھو جیویں بتیاں سالاں دے جوان لندن امریکہ پا لیتے ایناں اپنے اپنے نویں مکان عوام ویچاری مردی جاوے ھوئی روزی روٹی توں پریشان
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....
View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی
سبحان اللہ .. رافعیہ .. اللہ پاک تمہیں جزا دے .. ہم سب تھر کے غم میں ان کے ساتھ شامل ہیں .
مصباح بھائی کی چشم کشا تحریر …… انتہپائی ہلکے پھلکے انداز میں پر گہری معنویت لئے ہوئے .. پلیز ضرور پڑھیئے ..
http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=misbah&article=43281
غربت سے بھوک ھمیشہ جڑی رھی ھے ۔ اُس کی تکلیف ، درد اور دکھ کا احساس وھی کر سکتے ھیں جنہوں نے کبھی فاقے دیکھے ھو ، بھوک کاٹی ھو یا پھر کبھی محسوس ھی کی ھو ۔ اٍس خبر نے تو جیسے میری روح ھی کو تڑپا کر رکھ دیا تھا کہ پوری دنیا میں 1.2 بلین انسان بھوکے رھتے ھیں ۔ جن میں 9 ملین انسان ھر سال بھوک سے مرجاتے ھیں اور اٍن مرنے والوں میں 5 ملین بچے ھوتے ھیں ۔ اُسی بھوک اور فاقے کو محسوس کرتے ھوئے ایک نظم آپ سب اھل ھنر کی نذر
میرے چاند سے چاند چھین لیا ھے
بیٹے دیکھ تو آسمان کا چاند کیسا دکھتا ھے
تُو کیا جانے یہ میرے چاند جیسا دکھتا ھے
میری ماں کی مسکان میرے لیئے انمول ھے
اُس کی مدھر ھنسی دنیا کے لیئے بے مول ھے
وہ جھوٹ نہیں بولتی کبھی
پر آج کہہ گئی ھےابھی ابھی
بھولی ھے ! میرا بابا اکثر یہ کہتا ھے
دنیادار نہیں تیری ماں بابا کہتا ھے
بارہ برس کی عمر اور میں کیا کیا سوچتا ھوں
آسمان کو تکتے تکتے یونہی کھو جاتا ھوں
ماں یہ جو آسمان پہ روشن چاند ھے نا
وہ مجھ جیسا نہیں میری بھولی ماں
چاند تو روٹی جیسا ھے
دودھ کی کٹوری جیسا ھے
پچیس پیسے جیسا ھے
چاند تو تم جیسا ھے
بلکل کسی سچ جیسا ھے
دنیا کی ضرورت جیسا ھے
کاش جس بڑھیا کی بات تم بتایا کرتی ھو
پوچھوں کبھی کیوں چرخہ تم کاتا کرتی ھو
تم نے ھی روٹی کبھی کاتی ھوتی
رب نے بارش میں برسائی ھوتی
چالباز دنیا کو بات کبھی یہ سمجھائی ھوتی
سازش جہاں بوئی ھے وہاں روٹی لگائی ھوتی
ماں یہ جوچاند ھے نا
مجھے خوابوں سے بھرا ایک غبارا لگتا ھے
تمھاری آنکھ میں ٹھرا ایک آنسو لگتا ھے
سب سنتاھوں تیری خاموشی سے
کیوں کہہ دیتی ھوھر بار بابا سے
“ بُرا ھو اٍس نگوڑی بھوک کا
میرے چاند سے چاند چھین لیا ھے
ڈاکٹر نگہت نسیم
اسلام علیکم
بہن رافیعہ ہم سب تھر کے لوگوں کے لئے غمزدہ ہیں بھوک سب سے بڑی تکلیف ہے جس سے تھر کے عوام دو چار ہیں .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک پر رحم کرے اور عوام ان کربوں سے نجات پائیں آمین
عالم آرا
بہن نگیہت میں چند گھریلو مصروفیات کی بناء پر کچھ دن تک عالمی اخبار پر نہ آسکونگی . امید کہ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھینگے .
دعا کی طالب
عالم آرا
بڑا اور چھوٹا
کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔طلباء کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں کبھی تختہ سیاہ کی طرف۔استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔سوال تھا ہی ایسا۔استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی پھر اپنا رخ طلباء کی طرف کرتے ہوئے پوچھا۔”تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کردے؟” ۔ کلاس کے سب سے ذہین طالبِ علم نے آخر کار گہری نظروں سے طلباء کو دیکھا اورکچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر بنی ہوئی لکیر کے بالکل متوازی مگر اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی ۔اور پچھلی لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دیا تھا۔
کسی کو نقصان پہنچائے بغیر، کسی کے نام کو بدنام کئے بغیر، کسی سے حسد کئے بغیر، کسی سے الجھے بغیر، کسی سے آگے نکل جانے کا یہی ہنر فرد اور قوم دونوں کیلئے دیر پا اور مستقبل کی تابناکی کاواحد راستہ ہے۔
—
ٹارگٹڈ آپریشن برائے تحفّظِ اشرافیہ پاکستان
مجھے یہ بات کہنے میں کوئ تامّل نہیں ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے ہر مقتدر رہنما چاہے وہ فیلڈ مارشل ایّوب خان تھے یا یحییٰ خان ہوئے یا زولفقار علی بھٹّو ہوئے ہر ایک نے مہاجروں کی بیخ کنی کے لئے اپنی اپنی مذموم کوششیں جاری رکھّیں اور مہاجرین کو دیوار سے لگاتے چلے گئے اس بے انصافی اور ظلم کے جواب میں جو کراچی میں مہاجروں کے اوپر جاری تھا ایم کیو ایم وجود میں آئ مجھے ایم کیو ایم کے قائد سے اختلاف ہے ان کی مئَے نوشی کے سبب اور متکبّرانہ انداز کے سبب ،لیکن میں ان کی بصیرت کی مدّاح ہوں کہ انہوں مہاجرین کو اپنے ہی وطن میں فلسطینی مہاجرین بننے سے بچایا ،اپنی پہچان کے لئے جگایا
یہ وہی تسلسل ہے صرف نسلوں کا فرق آیا ہے وہ بھی پاکستان کی اشرافیہ کلاس سے تھے اور آج جو آپریشن کے نام پر ہو رہا ہے وہ بحی اسی کلاس کے تحفّظ کی خاطر ہو رہا ہے،
جی ہاں کراچی کا ٹارگٹڈ آپریشن بہت ہی دھوم دھڑکّے سے چل رہا ہے جبکہ ہر مجرم اسی دھوم دھڑکّے سے اپنی اپنی واردات انجام دینے میں پوری پوری آزادی اور دیدہ دلیری کے ساتھ مصروف عمل ہے اسے معلوم ہے کہ ماہانہ بھتّہ دیکر یا قتل کے لئے ملنے والی سپاری میں سے کچھ نذرانہ پولیس کے ہاتھ پر رکھ کر وہ کسی گھر کا سربراہ کسی ماں کا لال کسی بہن کا بھائ کسی معصوم کا جواں سال باپ قتل کر کے آرام و اطمینان کی نیند سوئے گا کیونکہ اس کی پشت پر پولیس کی شاباشی کا ہاتھ موجود ہے
ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہونے سے لے کر اب تک کتنے سنّی مارے جاچکے ہیں لاتعداد شیعوں کو موت کی نیند سلایا جاچکا ہے ،،ان گنت بنکوں سے دن دہاڑے لاکھوں روپئے لوٹے جا چکے ہیں ابھی چند روز پہلے کروڑوں روپئے کے سونے کے زیورات لاکرز توڑ کر لے جانے والے پولیس کو کہیں نہیں مل سکے ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر آپریشن کا مقصد چوروں ڈکیتوں کو پکڑنا نہیں فرقہ وارانہ کلنگ کرنے والوں کو مذید شاباش دینا ہے اگر دکھاوے کو دو چار پکڑ بھی لئے جائیں تو ان کی پشت پر شاباشی دیکر چھوڑ دینا ہے جبکہ کراچی کی بستیوں میں قتل عام کرنے والے بے شمار گروہ پرورش پا چکے ہیں ،کاش ہمارے ارباب اختیار کو زراسا بھی احساس ہو جائے کہ ایک ماں اپنی اولاد کوپیدا ہونے سے لے کر بڑا ہونے تک کس طرح پالتی ہے
ڈاکٹر حیدر رضا کی شہادت کے بعد پولیس کا ایک بیان آیا کہ فرقہ واریت کلنگ کے پہلوپر بھی غور کیا جارہا ہے کہیں بھی کو ئ مجرم پولیس کی گرفت میں نہیں آیا ہے جبکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوّث کچھ پولیس اہلکار خود بھی گرفتار ہو ئے ہیں
اس آپریشن کی آڑ میں صرف اور صرف متحدہ قومی مومنٹ کو کچل دینا ہے کیونکہ کراچی کی گلیوں میں جرائم اسی طرح لہلہا رہے ہیں جیسے آپریشن سے پہلے لہلہا رہے تھے
ایسے میں متحّدہ قومی مومنٹ نے اہنے لاپتہ کارکنوں کی فہرست سندھ اسمبلی میں پیش کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کے چھ کارکنوں کی لاشیں مل چکی ہیں رکن اسبلی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں کارکنوں کو اٹھا تے ہیں
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے وزیر اطّلاعات جناب شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سندھ گورنمنٹ کے بجاءے وفاقی حکومت سے احتجاج کرنا چا ہئے
آج ہماری حکومت کا یہ انداز حاکمیت ہے کہ وہ قاتلوں کے قدموں مین ہاتھ ہاتھ جوڑ کران کے قدموں پر سر رکھ کر بیٹھی ہوء کہ خدارا ہم سے مزاکرات کر لو اور مہاجرین کی قوم کے سیاسی نوجوان صرف اس جرم میں حکوت کے خفیہ ہرکاروں کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں کہ واپنے اور اپنی نسلوں
یہ ایک مسلّمہ امر ہے اور ہم اردو بولنے والے پاکستانی مہاجرین کی بد قسمتی ہے کہ ہم کو آزادی کے بعد پاکستان کی اشرافیہ کلاس نے جی بھر کرلوٹا ہے ،سب سے پہلے بیرو کریسی سے مہاجر عہدے دار ہٹائے گئے پھر حکوت کے عہدوں سے ہٹانے کی مذموم رسم انجام دی گئ اورپھر باقی رہی سہی کسرعوامی وزیر اعظم جناب زولفقار علی بھٹّو نے ادارے قومیانے کے بعد پوری اس طرح کی کہ کراچی کے طول و عرض میں نوجونوں پر لازم کر دیا گیا کہ وہ اپنے آپ کو سن آف سوائل ثابت کرنے لئے اپنے دادا کی جائے پیدائش کا خانہ بھریں کہ اس کے دادا کہاں پیدا ہوئے تھے تب ہی اس کو پاکستان کا شہری تسلیم کیا جائے گا اس بے انصافی کے عوض جب