اردو کی خدمت اور نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی

اردو زبان کی خدمت اور اردو فانٹ میں نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کے لیے یہ بلاگ حاضر ہے۔

قارئین نے محسوس کیا ہوگا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے بلاگوں میں نئے نئے لکھنے والوں نے اپنی اردو سے محبت کی خاطر رومن اردو کی بجائے یونی کوڈ میں اردو تحریر کرکے دنیا کو یہ ثابت کردیا کہ وہ بھی یونی کوڈ میں اردو لکھ سکتے ہیں اور اگر وہ شاعر یا شاعرہ ہیں تو اپنی شاعری اور اپنی تحریر کو بھی عالمی اخبار کے بلاگوں میں پیش کرسکتے ہیں۔

اس بلاگ میں میں نئے نئے لکھنے والوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ اپنی شاعری یا اپنے نثری مضامین بلا کسی خوف کے اردو فانٹ میں لکھیں مگر خیال رہے کہ جو کچھ بھی لکھیں وہ صرف علمی اور ادبی نوعیت کا ہو اور اس میں کوئی قابل اعترا ض بات نہ شامل ہو۔
میں خاص طور پر عظمی محمود صاحبہ سے درخواست کرونگا کہ وہ اس بلاگ کو چلانےمیں میری مدد کریں اور نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کریں۔
مجھے جو چند نام یا د آرہے ہیں وہ ہیں کنول خان صاحبہ ، یاسیر اسامہ صاحب ، اسرار چوہدری صاحب اور عدیلہ بھٹی صاحبہ ، جو سابقہ ختم شدہ بلاگوں میں اردو سے اپنے دلی لگا و کا مظاہر ہ کرچکےہیں ، ان سے یہ درخواست ہے کہ وہ اس بلاگ میں حصہ لیں۔

انکے علاوہ دوسرے تمام مثبت اور تعمیری مبصر بھی اس بلاگ میں شامل ہوسکتے ہیں اور نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کرسکتے ہیں۔
میں امین ترمذی صاحب سے خاص طور پر عرض کرونگا کہ وہ اس بلاگ میں حصہ لے کر اپنا وہ مضمون لکھیں جو انہوں نے پرسوں مجھے ٹیلیفون پر سنایا تھا اور جو اردو افسانے کی ابتدا اور اسکی گذشتہ دو صد سالہ تاریخ پر تھا۔ وہ ایک انتہائی دلچسپ اورمعلوماتی مضمون ہے جس کو اردو نواز سخنور کافی پسند کرینگے ۔
فقط:
اردو کا خادم جس نے اب تک عالمی اخبار میں صرف اردو کے موضوع پر ہی بلاگ لکھے:
منظور قاضی از جرمنی

23 thoughts on “اردو کی خدمت اور نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی”

  1. بسم اللہ الرحمن’ الرحیم
    سلام علیکم
    جناب منظور قاضی بھائ صاحب اللہ آپ کی عمر، صحت اور تندرستی کے ساتھ، دراز کرے آپ نے حسب دستور نئے لکھنے والوں کی سپرستی فرمائ
    مجھے اعزاز ھے کہ میں اپنی اسمیں پہلی غزل لکھ رہی ہوں۔ یہ اردو کی بھت ہی پرانی زمین ہے اور اسمیں بے شمار شعراء اور شاعرات نے کلام لکھا ھے۔ یہ زمین اتنی زرخیز ھے کہ باوجود اسکے کہ اسمین ، میں اپنے پرانے بلاگ میں ایک غزل لکھ بھی چکی ہوں ، نئ نئ غزلین اگ رہی ہیں
    آپ سب سے التماس ھے کہ :
    براہ کرم اس کو محض شاعری برائے شاعری سمجھ کر پڑحئے ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ اور میری طرف سے کسی کی خصوصی طور پر دلازاری مقصود نہیں
    عرض ہے :
    کون یہاں بےگانہ ھے
    پھر کس سے شرمانا ھے ؟
    سب ہر بات سے واقف ھیں
    کس سے راز چھپانا ھے ؟
    طعنے ، اپنے پاس رکھیں
    میرے پاس خزانہ ھے
    دشمن کے ھمدردون کا
    مجھ سے بھی یارانہ ھے
    دوست کا چولا مت لیجے
    یہ بھروپ پرانا ھے
    طا ئر کو کچھ علم نھیں
    کس پھندے مین دانہ ھے
    آئے آ کر فرما دے
    جو جس کوفرمانا ھے
    دیکھیں ! اپنا اس در پر
    کب تک آنا جا نا ھے
    تھوڑی سی مہلت دےدیں
    زخمون کو سھلانا ھے
    عظمی’ کوئ کرامت ھو
    بگڑی بات بنا نا ھے

    شکریہ
    مجھے دعا ؤں میں یاد رکھنا
    عظمی’ محمود
    تھوڑی

  2. السلام وعلیکم
    اتنی عمدہ ابتداء کرنے پر عظمیٰ صاحبہ کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد- اللّہ کرے کہ یہ سلسلہ تا ابد چلتا رہے-

  3. تھوڑی سی مہلت دےدیں
    زخمون کو سھلانا ھے
    واہ جی واہ ۔۔عظمی داد لیجئے

  4. میں سب سے زیادہ ڈاکٹر نگہت نسیم مدیر عالمی اخبار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بلاگ کی تعمیری نوعیت کو محسوس کیا اور اس میں عظمی محمود صاحبہ کی غزل کی پذیرائی کی اور انکے شعر پر داد دی۔

    اللہ کرے یہ بلاگ اسی طرح تعمیری اور مثبت طریقے پر چلتا رہے اور نئے نئے سخنور اس میں شریک ہوکر اس بلاگ کی رونق میں اضافہ کرتے رہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی علمی صلاحیتوں کی آبیاری کی بھی کوشش کرتے رہیں۔

    یاسر اسامہ صاحب کی تحریریں شروع ہی سے انکے اچھے ادبی ذوق کی گواہی دے رہی ہیں۔ وہ اسی طرح عالمی اخبار کے نہ صرف اس بلاگ میں بلکہ دوسرے بلاگوں میں بھی کھل کر حصہ لیتے رہییں ، تو مجھے خوشی ہوگی ۔ اس لیے کہ یاسر اسامہ صاحب نے میری تجویز کو قبول کرکے رومن اردو سے یونی کوڈ اردو میں لکھنا شروع کیا ۔ وہ اور دوسرے نئے نئے لکھنے والے دانشور بھی اس بلاگ میں اپنی مرضی کے مطابق آتے رہیں تو میں یہ سمجھونگا کہ اس بلاگ کا مقصد پورا ہوگیا ۔ ( انکی یہ دعا کہ یہ بلاگ تاابد چلتا رہے شاید قبول نہ ہوسکے اس لیےکہ فانی انسان کا عمل بھی فانی ہوتا ہے ۔ ہاں اس کے نیک عمل کا نیک نتیجہ شاید اس کے مرنے کے بعد دوسروں کے دلوں میں کچھ دن کے لیے زندہ رہ سکے )

    اس بلاگ میں قادر الکلام اور پختہ گو سخنور اور دانشور بھی حصہ لے سکتے ہیں صرف ان سے یہ درخواست ہے کہ اپنی تحریروں سے ہر ایک مبتدی سخنور کی ہمت افزائی کرتےرہیں تاکہ انکے “احساس ناتمامی ” اور ” احسا س کمتری ‌” کا ازالہ ہو سکے۔

    عظمی محمود صاحبہ کے تعاون کا شکریہ ۔ امید کہ وہ اسی طرح اپنے ارشادات سے اس بلاگ کو سرفراز کرتی رہینگی۔

    سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ اور سیدہ ثنا ء شاہ نقوی صاحبہ اس بلاگ میں حصہ لے کر سب کی ہمت افزائی کرتے رہیں تو خوشی ہوگی ۔
    مجھے یقین ہے کہ سید مصباح حسین صاحب اور شمس جیلانی صاحب اور ڈاکٹر پنہاں صاحبہ بھی نئے نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کرتے رہینگے ۔
    صفدر ھمدانی صاحب کی گونا گون مصروفیات کا اندازہ کرکے میں ان سے اس سلسلے میں کچھ نہیں کہ سکتا ۔ انکی خاموشی سے یہ اطمینا ن ہورہا ہے کہ وہ اس بلاگ سے مطمئن ہیں۔

    فقط :
    ایک مہمان بلاگ نگار اور مبصر
    عالمی اخبار کی بقا ے دوام کے لیے دعا گو
    منظور قاضی از جرمنی

  5. سلام علیکم
    میں نکہت نسیم صاحبہ کا خاص طور سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔نکھت صاحبہ آپ داد دے کر شرمندہ کرھی ھیں۔ نکہت صاحبہ آپ خود ماساللہ بھت اچھی صاحب فکر و نظر شاعرہ ہیں ۔ یٰہی بات میں ھمدانی بھائ صاحب کے لئے بھی کہہ سکتی ہوں مگر کچھ دنوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ شاعری سے بے زاری دکھا رہے ہیں۔ یہ میں شاید اپنے ناقص مشاہدہ کی بنا پر ہو سکتا ھے محسوس کررھی ھوں۔ کیونکہ کئ مرتنہ انھوں نے لکھا کہ دنیا میں شاعری کے علاوہ بھی مسا ئل ھیں۔ بالکل سچ ھے۔ اسی لئے ان بلاگوں میں ماشاعللہ ،مصباح بھائ صاحب،ھمدانی صاحب خود، ماریہ اور ثنا ء صاحبہ بہنیں صاحبا ئں ، شمس جیلانی صاحب ، فیاض امر بھائ صاحب،سولنگی بھا ئء صاحب اور دیگر صا حبان اور صا حبات مخعلف مو ضوعات پر سیر افضل تبصرہ جات لکھ ھی رھے ھیں ۔ شاعری کے تو شاید بمسکل دو یا یا تین بلاگ موجود ہیں۔
    بھر حال امید افزا بات اور عالمی اخبار کا یہ اقدام مستحسن ہے کہ انھوں نے اتنے آسان بلاگ فورمس لکھاریوں کے لئے مہیا فرماےء اسکی مثال ابھی تک انٹر نیٹ پر کھیں اور نہیں۔ اور خاص طور سے یہ بلاگ محفوظ ھے اور تمام تکنکی خرابیوں سے مبراء ہے۔ مٰن ایک اور اردو کے بلاگ میں شرکت کے عیوض اپنے کمپیوٹر میں وا یرس وصول کر چکی ھوں جسکے نتیجہ میں کافی مالی نقصا ن اٹھانا پڑا
    مجھے ۔۔۔۔ نیک دعاؤں ۔۔۔۔میں یاد رکھنا
    عظمی’ محمود

  6. اب کنو ل خان صا حبہ کے لکھنے کی باری ہے
    یاسیر اسامہ صاحب ا ور عدیلہ بھٹی اور اسرار چوہدری صاحب کو بھی دعوت کلا م دیتا ہوں۔
    اسکے علاوہ اگر شاہ نور صاحب بھی اپنی شاعری یا اپنی نثر نگاری کا مظاہر ہ کریں تو خوشی ہوگی ۔
    دوسرے تمام دانشوروں سے دوسرون کی ہمت افزائی کے لیے لکھنے کی درخواست ہے۔
    عظمی محمود صاحبہ بھی اسی طرح اس بلاگ کو اپنے کلا م سے سرفراز کرتی رہیں تو خوشی ہوگی ۔

  7. جنابِ قاضی صاحب

    آداب و تسلیمات

    جی میں حاضر ھوں جناب آپ اور اس بلاگ میں شامل ھونے والے حضرات کی نظر ایک قطعہ-

    بہتر تقریبِ سعادت جو یہاں آئے ھیں
    اپنے جزبات کے دامن میں گہر لائے ھیں
    گلشنِ لوط بنے نیک مرادوں کی بہار
    ھم غریبوں کی دعاؤں نے ثمر پائے ھیں۔

    ——————————————-

    قاضی صاحب ایک عرض کرنا تھی۔۔۔۔۔۔میں پنجابی شاعری بھی کرتی ھوں اگر آپ یا کسی اور اہلِ سخن کو عتراض نہ ھو تو میں یہاں اس بلاگ میں تحریر کر دیا کروں ۔اگر اجازت ھو گی تو میں آئندہ اپنے تبصرہ میں ضرور لیکھوں گی۔

  8. عظمٰی جی ماشا اللہ بہت خوب۔

    اب آپکی شاعری میں خوشگوار رنگ دیکھائیے ۔ اب صرف اُداسی نہیں چلے گی۔ 🙂

  9. السلام و علیکم
    محترمہ کنول صاحبہ اتنا اچھا اور گہرا قطعہ لکھنے پر مبارکباد قبول فرمائیں- آپ کی پنجابی شا عری کا بھی انتظار رھے گا امید کرتا ہوں کسی کو بھی اعتراض نہیں ہو گا-

  10. محترمہ عظمیٰ صا حبہ میں بھی کنول صاحبہ کی رائے سے بالکل متفق ہوں اداسی کو خیر باد کہیں اور کوئی چنچل سی شا عری بھی کریں- اداسی میں پھیلا دوں گا

  11. کنول خان ساحبہ کی عنایت اور مہربانی کہ انہوں نے عظمی محمود صاحبہ اور یاسر اسامہ صاحب کی طرح اس بلاگ میں مثبت طریقے سے شرکت کی۔
    انہوں نے فرما یا ہے کہ ” ہم غریبوں کی دعاوں نے ثمر پائے ہیں ” وہ بھی ایک نہایت ہی درست اور امید افزا بات ہے جس کے لیے ہم سب کو عالمی اخبار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔ ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو دنیا اور دین کی عزت عطا فرماتا رہے اور تما م بلاوں اور آفات سے محفو ظ رکھے ۔ آمین
    ۔۔۔
    کنول خان صاحبہ : میری طرف سے آپ کو اجازت ہے کہ آپ اپنی پنجابی شاعری بھی اس بلاگ میں عطا کیا کریں اس لیے کہ ان بلاگوں میں سندھی شاعری کی مثالیں بھی مل رہی ہیں۔ آپ سے صرف ایک گذارش ہے کہ پنجابی کے مشکل الفاظ کا اردو میں ترجمہ کردیا کریں تاکہ بہت سارے پڑھنے والے جو پنجابی کے مشکل الفاظ سے واقف نہیں وہ بھی ان اشعار کے خیالات سے لطف اٹھا سکیں۔( اگر آپ نہ کرسکیں تو کوئی بات نہیں میرا خیال ہے عمران چوہدری صاحب یا دوسرے پنجابی میں ماہر سخنور اس میں آپ اور ہم سب کی مدد کرسکتے ہیں)۔
    میں نے ایک پنجابی کا شعر اپنے لاہور کے قیام کے دوران ایک دوست سے سنا تھا وہ یوں ہے ( اگر غلط لکھا ہوں تو تصحیح کردیجئے )
    ملکِ عدم نو ں ننگے پنڈے آیا اس جہان میں
    ایک کفن کی خاطر بندہ کن نے پینڈے کردا اے
    شاعر کا نام معلوم نہیں ا۔ اگر آپ کو یا کسی کو معلوم ہے تو لکھدیجئے )
    ۔۔۔۔
    اقبال کا شعر یا د آتاہے :
    نہیں ہے نا امید اقبا ل اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    ۔۔۔
    خیرا ندیش:
    منظور قاضی از جرمنی
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  12. ان بارشوں کے موسم میں تیری جدائی کے غم میں
    نہ پوچھ دل پہ اپنے کتنے گہرےگہرے زخم ھیں
    اک اک بوند بارش کی دل پہ آ کر لگتی ھے
    من کا آنگن سونا ھے اور آنکھیں ساری نم ہیں
    وہ لمحے جو بیتے تھے تیرے ساتھ اس موسم میں
    مل جائیں گر خوشیاں ساری ان سے پھر بھی کم ہیں
    کہتا ھے میرے کانوں میں ہر تیز ہوا کا جھونکا
    چھوٹی سی ہے زندگی کہاں اپنے سات جنم ہیں
    کھو نہ جائے یہ موسم گم نہ ہوجائے یہ بارش
    توڑ کر آ جا پاس میرے جو بھی جھوٹے بھرم ہیں

  13. اسلام و علیکم

    محترم قاضی صاحب اور باقی سب سے میری عاجزانہ درخواست ھے۔ میں کوئی بہت اچی یا پہت منجھہوئشاعر نہیں ھوں ۔ شوقیہ تک بنری کرتی ھوں۔

    قاضی صاحب آپ نے جو شعر لکھا ھے اُس کو دوبارہ لکھ رھی ھوں تاکہ لکھائی کی غلطی ٹھیک ھو جائے۔

    ملکِ عدم توں ننگے پنڈے آیا اس جہان تے
    ایک کفن دی خاطر بندہ کنے پینڈے کردا اے ۔

    شاید ایسا کچھ ھو سکتا ھے۔ اور اسکا مطلب صاف ظاہر ھے۔ لفظ پینڈے ۔۔۔۔۔۔ مشکلات اُٹھانے کو کہ سکتے ھیں۔

    مختصر سا تعارف پنجابی زبان ۔۔۔۔

    اردو شاعری کی طرح ھر زبان کی شاعری کا اپنا ایک رنگ ھے۔ مزہ ھے۔ ھمارے پاکستان کے پنجاب میں ہر پانچ کوس پر پنجابی بدل جاتی ھے ۔ اور ہنروستان میں بولی جانے والی پنجابی میں فرق ھے۔
    لکھنے میں بھی اور بولنے میں بھی۔

    پاکستان میں بولی جانے والی پنجابی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہ مکھی کہا جاتا ھے۔
    اس کے معنی ھیں ۔۔۔۔۔ بادشاہ کے منہ سے نکلی۔

    ہنروستان میں بولی جانے والی پنجابی

    گرمکھی کہلاتی ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی گرو (استاد) کے منہ سے نکلی بات۔

    پاکستان میں بولی جانے والی پنجابی کا رسم الخط اُردو کی طرح ھے۔

    اور ہنروستان میں بولی جانے والی پنجابی کا سنسکرت۔

    یہ ھے مختصر سا تعارف پنجابی زبان کا ھمارے اُن دوستوں کے لیے جو پنجابی زبان سے بلکل واقفیت نہی رکھتے۔

  14. ایک حقیر نزرانہ
    ـــــــــــــــــــــــ

    مٹی دا اک بت بنایا
    وچ پائی روح دی بُک

    جد عرش توں فرش تے لے آیا
    تاں وسیلے آئے ڈھوک

    دنیا اوس نوں باہر لبدی
    اوہ بیٹھا میں چہ لُک۔

    جنگل جنگل تسی جا کو لبھو
    اوہ ملدا اک واری جھک۔

    متھے ٹیکیاں اوس لبھنا ناھیں
    جے نفس نہ جاوی مُک۔

    میں میں کردی دنیا ساری
    ایس وقعت ساری ککھ۔ ۔

    کھلدا وجدان دا بوہا اودوں
    جد جندڑی جاوے جُھک۔

    کنول پانی تد بھانڈے پیندا
    جد مٹی جاوے سُک۔

    شکریہ

  15. جناب قاضی صاحب

    ایک تحریری غلطی ھو گی ھے ۔ تصحیح کرنا چاھوں گی معزرت کے ساتھ ۔

    در اسل میری پہنچ کمپیوٹر تک نہیں تھی تو کسی کو لکھ کے دیا تھا اردو کا قطعہ کے اسے بلاگ میں لکھ دیں۔ ۔ اور اب جو پڑھنے کا موقعہ ملا تو یہ اچھے خاصے قطعہ کا حشر نشر ھو چکا ھے۔۔ مہربانی فرما کر تصحیح قبول کریں۔

    بہرِ تقریبِ ملاقات جو یہاں آئے ھیں
    اپنے جزبات کے دامن میں گہر لائے ھیں
    گلشنِ نور بنی نیک مرادوں کی بہار
    ھم غریبوں کی دعاؤں نے ثمر پائے ھیں۔

    شکریہ۔ کنول خان

  16. مندرجہ ذیل تعارف جنا ب وحید اختر واحد کا ہے جس کو میں عالمی اخبار کے ایک بلاگ سے ( جو ایک دو ماہ پہلے ان ہی کی نظم کے ساتھ شردع ہو ا تھا ) یہا ں اس لیے چسپاں کررہا ہوں اس درخواست کے ساتھ کہ وہ بھی اس بلاگ میں تشریف لاکر اپنا کلا م یا اپنا مضمون لکھیں ۔ امیدکہ وہ اپنی گونا گوں مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اس بلاگ میں بھی لکھا کرینگےاور نئے ئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی کرینگے ۔
    انکا تعارف انہی کے قلم سے ملاحظہ فرمائیے:
    ۔۔۔۔۔۔۔
    قاضی صاحب،
    وحیدختر میرا نام ہے، واحد میں تخلص کرتا ہوں۔ عمر 28 سال، پشے کے اعتبار سے سافٹ وئیر انجینیئر اور کمپیوٹر آرٹسٹ ہوں۔ شادی میری کو کوئی 6 سال کا عرصہ ہوگیا ہے، اس وقت میرئ بیگم لگ بھگ 15 سال کی تھی۔ بڑی پیٹی 5 سال جبکہ میرا بیٹا 2 سال کا ہے۔

    اس کے علاوہ مجھے تاریخ اور فلسفے سے دلچسپی ہے۔ تاریخ میں میں نے ابنِ خلدون، ابنِ اثیر، ابنِ سعد، فرشتہ، لین پال وغیرہ کو پڑھا ہے۔ شاعری میں اقبال واحد شاعر ہیں جنہیں میں نے گہرائی میں جاکر پڑہا ہے۔ آج کو رومی کو پڑھنے کی خواہش دل میں کروٹ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ میرا ایک مشغلہ یہ بھی ہے کی فارغ وقت میں، میں لغت پڑہتا ہوں، بظاہر یہ عجیب بات لگتی ہے۔

    میں نے پہلا شعر چھٹی جناعت میں کہا تھا۔ مگر میں اپنی کلام کا گزشتہ دوسال کے عرصے میں لکھا گیا حصہ ہی جمع کر رہا ہوں۔

    یہ میر مختصر تعارف ہے، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنا تعارف کرانے کا موقع دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا لکھنا چاہئے، کیا نہیں۔

    نمونے کے کچھ اشعار ذیل میں درج ہیں:

    مجھے جراءتِ عشق کی تاب دے
    محمد کی ہستی کے آداب دے

    خواہشِ ادراک پیدا جب سے تیرے دل میں ہے
    راستے کی آبرو سمٹی ہوئی منزل میں ہے

    شور تھا جو آسماں پر، دل کی دھڑکن تھی مری
    آسماں کے ہر کس و ناکس کو الجھن تھی مری

    لوحِ ہستی پر اشارے تھے کھدے افلاک کے
    حا شیے ، خط، دائرے، سب نقش تھے ادراک کے

    غبارِ سوختہ ہے، میں نہیں ہوں
    جسے تو دیکھتا ہے میں نہیں ہوں
    سیاہ مٹی کی جو ڈھیری پڑی ہے
    فقط مکر و دغا ہے میں نہیں ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مندرجہ بالا تحریر وحید اختر داحد صاحب کی ہے ۔
    انکے مزید تبصروں‌اور انکے کلام کا انتظار ہے۔
    ۔
    فقط :
    علم کا خواہاں
    منظور قاضی

  17. یا سر اسامہ صاحب نے اپنے خیالات اور جذبا ت کو ایک بہترین نظم کی شکل میں پیش کیا اور ہم سب کو مرحبا ، سبحان اللہ کہنے کا موقعہ دیا۔
    انکے خیالات کا تسلسل اور نہایت ہی موثر انداز میں اپنے جذبا ت کی عکاسی قابل مطالعہ ہے۔
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
    یاسر اسامہ صاحب اسی طرح اپنےکلام سے اس بلاگ کی رونق بڑھاتے رہیں تو دوسر ے ابھرتے ہوئے شعرا کی ہمت بندھی گی ۔
    ۔۔۔
    خدا کا شکر ہے کہ آپ سب کے تعاون اور خاص طور پر عظمی محمود صاحبہ کی مدد سے اس بلاگ کی ابتدا اچھی ہوئی ،امید کہ انتہا بھی ٹھیک ہی ہوگی ۔

    کنول خان صاحبہ کی اردو اور پنجابی شاعری پڑھنے کا اشتیاق ہے ۔

    مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ ہر سخنور کے اندر چھپا ہوا نقاد اسکے اپنےکلام کا تقیدی جائزہ لیتا ہوگا ۔ ۔ اس نقاد سے بڑھکر کوئی استاد نہیں۔ یقینی طور پر یہ چھپا ہوا نقاد اس ر یہ انکشاف کرے گا کہ کونسا مصرعہ وزن میں ہے اور کونسا مصرعہ وزن میں نہیں ہے اور کس طرح الفاظ کے ردو بدل سے اسکے اشعار بہتر سے بہترین بن سکتےہین ۔ اس لیے ہر ایک شاعر کو اپنے اندر کے نقاد کی تنقید کی قدر کرنی چاہیئے۔

    شاہ نور قادری صاحب نے اب تک اس بلا گ میں کچھ بھی نہیں لکھا۔ مجھے یقین ہے کہ انکے مثبت تبصرے اس بلاگ کو آگے بڑھانے میں مدد دینگے۔

    عظمی محمود صاحبہ سے درخواست ہے کہ وہ اپنی مثبت تحریر سے اس بلاگ کو نوازتی رہیں۔ اور اس خشک اور بے لطف دنیا کو اپنی تحریر سے دلچسپ اور
    پر لطف بناتی رہیں تو خوشی ہوگی ۔
    اقبال نےمیر کاروا ں کی تعریفی یوں کی ہے:
    نگہ بلند ، سخن دلنواز ، جاںپرسوز
    یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے

    فقط:
    علم کا خواہا ں
    منظور قاضی از جرمنی

  18. ایک تجویز :
    یہ تجویز میں رومن اردو کی دوسری ویب سائٹوں کو ذہن میں رکھکر پیش کرتا ہوں ۔ ان رومن اردو کی ویب سائٹوں کے نظما بیت بازی کا پروگرام بڑی خوش اسلوبی سے چلا تے ہیں اور اس میں وہ بڑی مہا رت رکھتے ہیں ۔
    مجھے بیت بازی کی نظامت کو کوئی تجربہ نہیں ۔ بس برسوں پہلے میں اس کا مشاہدہ کرچکا ہون اور وہی میرے ذہن میں محفو ظ ہے۔

    میں اس کو سیدھے سادے انداز میں شروع کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس می حصہ لینے والے صرف اور صرف یونی کوڈ اردو میں اس میں حصہ لینگے :

    میں اسکو شروع کرنےکی خاطر ایک شعر جو ذہن میں آرہا ہے وہ پیش کرتا ہوں ۔ یہ شعر صفد ر ھمدانی صاحب کا ہے :
    اس کی نظروں کی سمت دیکھا تھا
    بس وہیں رہ گئی آنکھیں میری
    یہ شعر ” ی” پر ختم ہو اہے ۔
    اب کوئی سخنور ایک ایسا شعر اپنے تبصرےمیں پیش کرے جو حرف ‘ی” سے شروع ہوتا ہو تو اس شعر کے آخری حرف کے ساتھ کوئی نیا سخنور ایک شعر لکھدے ۔
    مثا ل کے طور پر کوئی مبصر یہ شعر پیش کرسکتا ہے (جو حرف “ی ” سے شروع ہوتاہے :
    فراز :
    یہ جدائیوں کے رستے بڑی دور تک گئے ہیں
    جو گیا وہ پھر نہ آیا میری بات مان جاو
    ۔۔۔۔۔
    بیت بازی میں حصہ لینے والے سخنور اب ایک شعر جو حرف ” و ” سے شروع ہوتا ہو‌ ، وہ لکھیں ۔
    ۔۔۔۔۔
    سادہ سے اصول :
    ا۔ شعر کے ساتھ شاعر کا نام لکھنا ضروری ہے ( خواہ وہ مبصر کا ہی شعر کیوں نہ ہو)
    2۔ جو شعر پہلے تبصرے میں ہوگا اس شعر کےآخری حرف پر ہی مزید اشعار لکھے جاینگے۔ ( مثال : اگر دس تبصرے آئے تو اس ہی تبصرے کا شعر آیندہ کے لیے استعمال ہوگا جو اپنے پچھلے شعر کے فوراً بعد ہوگا ۔
    3۔ جو شعر استعمال ہوگیا اس کو پھر سے دہرایا نہ جاےگا
    4۔ اس بیت بازی کے دوران پش کردہ اشعار جو استعمال نہہیں ہوئے انکو پھر سے پیش کیا جا سکے گا۔

    5۔ اس بیت بازی کو فی الوقت صرف ایک ہفتہ تک یعنی 25 جون تک کھیلا جاے گا ۔ اگر یہ تجربہ کامیا ب ہوا تو اس کو پھر کبھی شروع کیا جاسکے گا۔
    نوٹ :
    یاد رہے کہ اشعار کو صرف اور صرف یونی کوڈ اردو فانٹ میں ہی پیش کیا جائے۔
    ۔۔۔۔۔۔
    میں عظمی محمود صاحبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس بیت بازی کی نظامت کے سلسلےمیں میرا ہاتھ بٹائیں ہمارا مقصد یونی کوڈ سے اردو فانٹ میں لکھنے والوں کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔ اور اگر وہ خود سخنور ہیں تو انکو اپنی شاعری پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔ ( یہ مشق اس بلاگ کے موضوع سے بالکل ہم آہنگ ہے )
    آییے بسم اللہ کیجیئے:
    ۔۔۔
    فقط:
    علم کا خواہاں
    منظور قاضی از جرمنی

  19. سلام علیکم
    جناب والا منظور قزضی صاحب
    آپ مجھے بار بار اھمیت دے کر شرمندگی سے دوچار فرمارھے ھیں حضور میں کہیں سے بھی شاعر نہیں ھوں
    مدرسوں میں جو شاعری پڑھی اور ادھر ادھر سے کچھ سنا تو اچھی شاعری کا دلدادہ ضرور ہوں
    بہر حال اتنا معلوم ھے کہ جس طرح گانے سے محظوظ ھونے کے لئے گویا ھونا ضروری نہین اسی طرح شاعری سے لطف لینے کئے شاعر ھونا ضروری نہین۔ اچھا شعر ھوگا تو ھر ایک سر دھن لے گا اور خراب شعر ھوگا تو اسکی فنی خرابیوں کا علم نی ھونے کے باوجود لوگ اس کو رد کردیں گے
    میں آپ کی اجزت سے یھان اردو کے شیکسپیر جناب آغا حشر کاشمیری صاحب کے ڈرامے سے اقتباس پیش کرتا ھوں
    کیونکہ آجکل شاعر اور مرشاعر کی جو بحث ھے وہ آج کی نھیں بلکہ ہمارے باپ داداؤن کے زمانے میں بھی ھوتی تھی

    دو کردار ھیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    الف: تم کون؟
    شاعر : شاعر۔۔۔۔۔اور تم کون ؟
    الف: میں ۔۔۔؟ ماعر
    شاعر : آں؟۔۔۔۔یہ ماعر کیا ھوتا ھے؟
    الف: یہ شاعر کیا ھوتا ھےَ
    شاعر : شاعر وہ ھوتا ھے جو شعر کہتا ھے ۔۔۔۔۔۔یہ ماعر کیا ھوتا ھے ؟
    الف: ماعر وہ ھوتا ھے جو معر کہتا ھے
    شاعر : ھیں؟۔۔۔۔۔۔ یہ معر کیا ھوتا ھے ؟
    الف: یہ شعر کیا ھوتا ھے ؟
    شاعر : شعر ھوتا ھے جیسے۔۔۔۔۔۔۔۔ ” رفتار تو شرمندہ کند کبک دری را “۔۔۔۔۔۔ اب کہو یہ معر کیا ھوتا ھے ؟
    الف: معر ہوتا ھے جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفتار مو مرمندہ کند مبک مری را ”
    شاعر : ہاں۔۔؟ یہ مبک کیا ھے ؟
    الف: یہ کبک کیا ھے ؟
    شاعر : کبک ایک جانور ھوتا ھے جو کوہستان میں رہتا ھے اور سنگریزے کھاتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو مبک کیا ھے ؟؟
    الف: مبک ایک جانور ھے جو موھستان میں رھتا ھے اور ممریزے کھاتا ھے

    یہ غالبا” یھودی کی لڑکی میں تھا
    بھر حال آپ دیکھ لیں برابر کی ٹکر تھی
    اللہ اللہ خیر صلی’

    خادم شاہ نور قادری

  20. جناب منظور قاضٰی بھائ صاحب اور کنول صاحبہ
    سلام علیکم
    یا سر اسامۃ جی صاحب آپ کو بھی بہت سلام
    آپ سب میری شاعری کے متقاضی ہیں تو لیجئے ضاضر ھے شاید قابل اشا عت ہو
    نور شاہ صاحب دیکھئے کچھ بقول آپکے ” معر ” حاضر ھیں

    د ل تو یہ چاہتا ھے ، کریں غم پہ گفتگو
    اصرار ھے ، کہ کیجئے موسم پہ گفتگو
    دنا سے گفتگو میں ، وہ ھے آج کل مگن
    فرصت کہان اسے ؟ جو کرے ھم پہ گفتگو
    آنکھون مین اشک لیکے ، اکیلے کھڑے ھیں ھم
    احباب نے چلا ئ ھے، شبنم پہ گفتگو
    ذ خموں پہ اُُُ س کو ڈال ! کہ وہ مندمل تو ھوں

  21. معاف کرنا غزل گلطی سے نامکمل چلی گئ
    مکمل غزل یہ ھے
    د ل تو یہ چاہتا ھے ، کریں غم پہ گفتگو
    اصرار ھے ، کہ کیجئے موسم پہ گفتگو
    دنا سے گفتگو میں ، وہ ھے آج کل مگن
    فرصت کہان اسے ؟ جو کرے ھم پہ گفتگو
    آنکھون مین اشک لیکے ، اکیلے کھڑے ھیں ھم
    احباب نے چلا ئ ھے، شبنم پہ گفتگو
    ذ خموں پہ اُُُ س کو ڈال ! کہ وہ مند مل تو ھوں
    بس کر طبیب ۔ ۔ ! خوبی ِ مر ھم پہ گفتگو
    عظمی’ کی الجھنون کے سلجھنے کا کام ہو
    بے سود ا سکے گیسو ئے برھم پہ گفتگو

    شکریہ عظمی’ محمود

    ُِ

  22. اب جبکہ پنہاں آپا نے اپنے نئے بلاگ”مسعود قاضی کی شاعری۔ امین ترمزی کی نثر۔ منظور قاضی کی بلاگ نگرانی ” میں سب نئے پرانے لکھنے والوں کو اپنی تخلیقات لکھنے کے لیئے کہا ھے تو انتظامیہ یہ بلاگ بھی بند کررھی ھے ۔۔تاکہ شاعری کا ایک ھی بلاگ ھو اور سب کی توجہ کا مرکز رھے ۔۔ عظمی جی پلیز آپ اپنا یہ کلام وہاں پر بھی لکھ دیجیئے تاکہ جس داد و تحسین کی آپ مستحق ھیں وہ آپ تک پہنچ سکے ۔۔ شکریہ

Comments are closed.