رسالہ مضراب (جنوری 2011) کا غالب نمبر

میں جناب سرور عالم راز سرور صاحب اور انکے معاونین (جن میں عالمی اخبار کی ایک ہم معاون محترمہ زرقا مفتی صاحبہ بھی شامل ہیں )، کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شہنشاہ سُخن مرزا اسداللہ خاں غالب کی زندگی اور ان کی شاعری پر اپنا ایک انتہائی معیاری رسالہ “مضراب “ کا جنوری 2011 کا شمارہ ، شایع کیا۔ Continue reading رسالہ مضراب (جنوری 2011) کا غالب نمبر

ایک انتہائی اہم مضمون جو کسی تبصرے کا محتاج نہیں

میں انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ عالمی اخبار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ اس نے آج یہ ایک انتہائی قابل مطالعہ مضمون آج کے شمارے میں شایع کیا :
اس مضمون کو بلاگ کی شکل میں شایع کرنےکا مقصد کسی قسم کی بحث کا آغاز کرنا نہیں ہے ۔
یہ بلاگ صرف مطالعے کے لیے ہے ۔
کسی قسم کی بحث کے لیے نہیں۔
ہوسکے تو پڑھئے اور اپنی معلومات میں اضافہ کیجئے ۔ Continue reading ایک انتہائی اہم مضمون جو کسی تبصرے کا محتاج نہیں

“ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا “

آج پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی نئی سیاسی پارٹی “ آل پاکستان مسلم لیگ “ کی بنیادی تقریر میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انکی حکومت کے آخری سال میں انہوں نے کئی سیاسی غلطیاں کی تھیں جس کے لیے وہ قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

پرویز مشرف نے ان غلطیوں کی تفصیل نہیں بتائی مگر صرف اتنا کہا کہ وہ ایک انسان ہیں اور انسانوں سے غلطییاں ہوجاتی ہیں اور وہ اپنی غلطیوں پر پشیمان ہیں ۔ Continue reading “ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا “

ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری

پاکستان کے جوہری بم کا خالق اور پاکستان کا ہیرو عبدالقدیر خان ولد عبدالغفور خان ، یکم اپریل 1936 میں بھوپال میں پیدا ہوا .
ابتدائی تعلیم بھوپال میں حاصل کی اور اسکے بعد پاکستان ہجرت کرکے کراچی یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی اور بعد ازآں اعلی تعلیم برلن ، ہالینڈ اور بلجیم کی یونیورسٹیوں سے حاصل کرکے پاکستان کے اس وقت کے صدر بھٹو مرحوم کے کہنے پر پاکستان واپس آکر جوہری توانائی اور جوہری بم کا پروگرام شروع کیا اور چند سال کے قلیل عرصے میں ( جنزل ضیا الحق اور چودھری غلام اسحاق خاں کی سرپرستی میں ) جوہری بم تیار بھی کرلیا . Continue reading ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری

محسن نقوی کی شاعری اور سلیم جعفری کے مشاعرے

عالمی اخبار کے قائین کو یہ معلوم کرکے خوشی ہوگی کہ جناب ظفر قابل (فرزند قابل اجمیری مرحوم ) نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ میرے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے اگر میں محسن نقوی ، شکیب جلالی ، باقی صدیقی تنویر سپرا اور سلیم جعفری سے متعلق کوئی بلاگ شروع کروں :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Continue reading محسن نقوی کی شاعری اور سلیم جعفری کے مشاعرے

عرشی کی دل ہلادینے والی نظم :“ کوکھ میں قتل “

میں اس بلاگ کو جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کے انتہائی مخلصانہ مشورے سے متاثر ہوکر شروع کررہاہوں :
میں اس بلاگ کا ابتدائی حصہ جناب صفدر ھمدانی صاحب کے بلاگ ‘ لتا حیا“ سے متعلق شایع کرچکا تھا مگرجناب جاوید اقبال کیانی صاحب کے تبصرے کے بعد میرا دل اس موضوع یعنی محترمہ عرشی صاحبہ کی نظم : کوکھ میں قتل “ سے متعلق ایک نیا بلاگ شروع کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اس لیے کہ یہ مسئلہ صرف ایک ملک یا قوم کا مسئلہ نہیں ، یہ دنیا بھر کی بیٹیوں کا مسئلہ ہے جنھیں زندہ ہونے سے پہلے ہی ضایع ( قتل ) کردیا جاتا ہے اور اگر وہ زندہ پید ا ہو بھی جائیں تو انہیں زندگی پر ایک بوجھ سمجھ کر زندہ درگور کردیا جاتا ہے :
اب میں اس بلاگ کو عرشی صاحبہ کی نظم “کوکھ میں قتل “ کے ساتھ شروع کرتا ہوں:
منظور قاضی نے کہا ہے: Continue reading عرشی کی دل ہلادینے والی نظم :“ کوکھ میں قتل “

محسن بھوپالی مرحوم : ایک عظیم شاعر Mohsin Bhopali a great poet

mohsin bohpaliقابل اجمیری کے حالیہ بلاگ میں محسن بھوپالی کا نام دیکھکر جی چاہا کہ اس پر ایک بلاگ شروع کروں اور محسن بھوپالی کی شاعری کے دلدادہ احباب سے گذارش کروں کہ وہ بھی محسن بھوپالی کی شاعری اور زندگی پر اس بلاگ میں کچھ ارشاد فرمائیں۔ Continue reading محسن بھوپالی مرحوم : ایک عظیم شاعر Mohsin Bhopali a great poet

پا کستان کی اردو اسپیکنگ کمیونٹی مییں کون شامل ہے؟

اگر پاکستان کی قومی زبان اردو ہے تو پھر پوری پاکستانی قوم اردو اسپیکنگ قوم کہلائی جاسکتی ہے ، خواہ اس کے بولنےوالوں کی مادری زبان پنجابی ، سندھی، پشتو، بلوچی ، سرائیکی یا ہند کو یا اردو یا فارسی یا عربی وغیرہ ہی کیوں نہ ہو. Continue reading پا کستان کی اردو اسپیکنگ کمیونٹی مییں کون شامل ہے؟

سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ : ” چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے”

ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے ایک بلاگ بعنوان ” کمی ” میں سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کی عالمی اخبار کے بلاگوں میں کمی محسوس کرتےہوئے یہ بات لکھی تھی جس کی میں دل سے تائید کرتا ہوں : Continue reading سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ : ” چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے”

پختون پاک نام کیسا رہے گا؟

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کا نام بدل کر پختون خواہ نام رکھنے کی تجویز زیرِ بحث ہے ۔۔

کیوں نہ اسکا نام پختون پاک رکھا جائے؟ Continue reading پختون پاک نام کیسا رہے گا؟

عرشی صاحبہ کی نظم “نفسِ امارہ اور خوفِ خسارہ “

عرشی صاحبہ نے مجھے چند ہفتے پہلے یہ طویل نظیم ایک تحفہ کے طور پر عنایت کی جس کے لیے میں انکا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مگر اس قدر اچھی نعمت کو عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کے سامنے بھی پیش کرنا مناسب سمجھتا ہوں ۔ عرشی صاحبہ نے اس نظم کی تمہید یوں لکھی ہے کہ : “ یہ نظم ہر خوفِ خدا رکھنے والے حساس دل کے لیے ایک آئنے کے مانند ہے ، جس میں خود کو دیکھ کر وہ اپنی روحانی نوک پلک درست کرسکتا ہے“

عرشی صاحبہ کے ارشادات اور انکے ہم عصر سخنوروں کا کلام

میں اس نئے بلا گ کا افتتاح عرشی صاحبہ کی دو نعتیہ نظموں سے کررہا ہوں۔

چونکہ میں بلاگ لکھنے کی فانٹ سے ناواقف ہوں اس لیے انہی الفاظ پر یہ تبصرہ ختم کرتا ہوں۔ ۔
باقی آئیندہ۔:
فقط:
منظور قاضی
از جرمنی

ارشاد عرشی ملک کے ارشادات

ارشاد عرشی ملک نے کہا ہے:
January 26, 2010 بوقت 1:58 pm
علمائے سُو کے لئے چند اشعار

مُلا بس۔۔۔۔۔۔۔
عرشی ملک

بہت اکتا چکا ہے آج کا انسان مُلا بس

ابھی نکلا نہیں دل کا ترے ارمان مُلا بس

بہت کی خدمتِ اسلام مُلا ! اب تو بس کر دے

بُھلا سکتا نہیں اسلام یہ احسان مُلا بس

سبھی بھیگے ہوئے ہیں کفر کی بوچھاڑِ پیہم میں Continue reading ارشاد عرشی ملک کے ارشادات

ُپاکستان میں منشیات کی وبا : کیاا س کا انسداد ممکن ہے ؟

آج کے جنگ اخبار میں “ انسدادِ منشیات ۔ مگر کیسے کے عنوان کے ساتھ انور غازی نے انتہائی بھییانک قسم کا نقشہ کھینچا ہے ۔ یہ کالم پڑھنے کے قابل ہے ۔
اسی موضوع پر محترمہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ کا ایک یو ٹیوب ویڈیو پروگرام بھی حال ہی میں دیکھنے میں آیا ۔
پاکسان میں اس وبا کے انسداد کے لیے پوری قوم کیا کررہی ہے ؟ پاکستانی حکومت کیا کررہی ہے ؟

کیا یہ وبا پاکستان سے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاے گی یا پا یہ وبا پاکستان کے نوجوانوں کو ہمیشہ کے لیے تباہ کردے گی ؟
سوچنے کا مقام ہے ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، کیا صرف پی پی پی کے لیے ہے؟

A critical look at the Benazir Income Support Programme (BISP
Wednesday, November 12, 2008Riaz Khan

President Asif Zardari launched the Rs34 billion Benazir Income Support Programme (BISP) with great fanfare last month. Under the scheme, three million families with earnings of less than Rs6,000 per month will be paid Rs2,000 every two months.
انگریزی میں لکھی ہوئی تحریر کا مختصر اردو ترجمہ یہ ہے : Continue reading بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، کیا صرف پی پی پی کے لیے ہے؟

میں خیال ہوں کسی اور کا ،مجھے سوچتا کوئی اور ہے : سلیم کوثر

سلیم کوثر کی یہ غزل میں سلیم کوثر کی زبانی ڈلس ،ٹیکسس میں سن چکا ہوں ۔ آج جب مجھے کہ معلوم ہوا کہ وہ 14 جنوری کی شام سات اور نو بجے کے درمیان اہل قلم ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ایک ریڈیو مشاعرہمیں اپنا کلام سنائےگا تو بے اختیار اس پر ایک مختصر سا بلاگ لکھنے کی خواہش پیدا ہوئی ۔ ۔ Continue reading میں خیال ہوں کسی اور کا ،مجھے سوچتا کوئی اور ہے : سلیم کوثر

اردو انجمن اور آپ اور سرور عالم راز سرور صاحب کا پیام

ڈلس ، ٹیکسس امریکہ سے میرے ایک محبوب شاعر سرور عالم راز سرور صاحب نے رومن اردو میں جو خط میرے اور اردو انجمن کے شیداییوں کے نام جو خط بھجوایا ہے اسے میں یہاں پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں اس لیے کہ اردو کی ترویج اور ترقی ہم سب کا نصب العین ہے۔ Continue reading اردو انجمن اور آپ اور سرور عالم راز سرور صاحب کا پیام

ہر بے زباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو (قتیل)

اورنگ زیب خاں قتیل شفائی کی یہ غزل مجھے حال ہی میں سننے کا اتفاق ہوا ۔ طبیعت خوشی سے جھوم اٹھی ۔
قتیل شفائی کی پیدائش 24 دسمبر 1919 ء میں ہری پور ہزارہ ، میں ہوئی ۔ اسکی وفات 11جولائی 2001ء میں ہوئی۔
اس نے اپنا تخلص قتیل رکھا مگر Continue reading ہر بے زباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو (قتیل)

یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے

منظور قاضی نے کہا ہے:
October 23, 2009 بوقت 12:30 am
میں صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور عالمی اخبار کی انتظامیہ کے تمام اربابِ اختیارکو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں کہ ان سب نے اپنی بے لوث اور انتھک کوششوں سے عالمی اخبار کو باوقار طریقہ سے دنیا میں مسلسل ایک سال سے دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ تا ابد قائم رہے۔ آمین Continue reading یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے