معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے.
جناب صفدر ھمٰدانی نے ریڈیو پاکستان میں اپنی ملازمت کے دوران ریڈیو کی اکیڈیمی کے علاوہ ریڈیو ہالینڈ اور تین برس سے زائد عرصے تک ریڈیو جاپان میں بھی خدمات سرانجام دیں .
انکی غزلوں کا پہلا مجوعہ’ کفن پہ تحریریں’ 1974 میں لاہور میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں مختلف تصانیف کی اشاعت کے بعد 2003 میں انکی کتابیں ‘فرات کے آنسو'(مرثیوں کا مجموعہ) نورِ کربلا(عزائی شاعری پہ تحقیق) اور” فخر ہمایوں”(معروف صحافی کی زندگی) ‘ اور’معجزئہ قلم'(رباعیات ،قطعات و قصائد کا مجموعہ) فروری 2004 میں شائع ہوا جبکہ انکی تالیف اور تدوین”کلیات حسین” حسن عباس زیدی مرحوم کی شاعری کی کلیات 2005 میں طبع ہوئی۔
اگست 2006 میں انکا پہلا سفر نامہ” تہران اور گر عالمِ مشرق کا جنیوا” شائع ہوا. 2007 میں مرثیے کی دو کتابیں شائع ہوئیں جن میں سے ایک”زینت ہستی” ماں کے موضوع پر لکھا ہوا مرثیہ ہے جبکہ دوسری ”عطائے رضا” کے نام سے امام رضا علیہ السلام کا مرثیہ ہے۔ ” رو رہا ہے آسماں” مرثیوں کاایک اور مجموعہ اورغزلوں کے مجموعے” بادل۔چاند اور میں ” اور” گونگی آنکھیں” زیر ترتیب ہے۔
مرثیہ نو تصنیف پڑھنے کے سلسلے میں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران،جاپان، پاکستان(کراچی،لاہور،ملتان،مظفر گڑھ،اسلام آباد)،نیدرلینڈ،ہیگ ،ایمسٹرڈیم ،جرمنی،فرانس،ناروے،ڈنمارک ،یونان،دبئی،ترکی، بلجیم،امریکہ (میامی،ہیوسٹن،فلوریڈا)شام ، مصر اور آسٹریلیاکے مختلف شہروں کا سفر کر چکے ہیں ۔۔
آپ سب جانتے ہیں کہ بابا برگد کے درخت کی طرح سایہ دار ہیں ۔ جن کی چھاؤں میں ہر کوئی بیٹھ کر سکون حاصل کرتا ہے اور بابا ہر آنے والے کو زاد راہ کے طور پر قلم پکڑا دیتے ہیں ۔۔ پھر وہ مسافر جانے اور اس کا نصیب جانے کہ وہ اس قلم کا کتناحق ادا کرتا ہے ۔۔
بابا جن جن ملکوں کادورہ کرتے ہیں وہاں وہاں اردو کی کئی نئی کونپلیں کھل اٹھتی ہیں ۔۔ اور ثمر بار ہو جاتی ہیں ۔۔ بابا کے ہاتھ میں شفا ہے جس کے سر پر رکھ دیتے ہیں اسے منزل مل جاتی ہے ۔۔
آج سترہ نومبر کے دن ہم سب بابا کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ان کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ لمبی عمر کی دعا بھی دیتے ہیں ۔۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو بابا ۔۔ آپ جہاں کہیں بھی رہیں ۔۔ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوشیوں میں رکھے ۔۔آمین ۔

سالگرہ مبارک آج کے دن کی آپ کو بہت بہت مبارک ..
سالگرہ مبارک : صفدر ھمدانی صاحب
غالب کے یہ اشعار (تھوڑی سی ردو بدل کے ساتھ ) اس مبارک موقعہ پر بالکل موزوں ہیں:
ائے شہنشاہِ عالمی اخبار
ائے جہاندارِ آفتاب آثار
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
۔۔۔۔۔۔۔۔
خیراندیش :
منظور قاضی ا ز جرمنی
جناب ہمدانی صاحب
سالگرہ مبارک ہو۔
بہت بہت مبارک ہو
محترم جناب ہمدانی صاحب
آپ کی سالگرہ پر ہماری طرف سے اور ہمارے خانوادے کی طرف سےدلی مبارک باد قبول فرمائیں، اللہ کے حضور دعاگوہ ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو صحت تندرستی سے مالا مال کرے اور آپ ایسی بے تہاشا خوشیاں مناتے رہیں اور آپ کی اعلی مجلس سے ہم جیسے نا علم بھی بہرور ہوتے رہیں آمین۔
محترم جناب سید صفدر علی ہمدانی صاحب
کی خدمت میں بہت بہت
. . – – ؛ ؛ سالگرہ مبارک ؛ ؛ – -. .
Happy birthday to you
اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ میں آپ کو ایسے کم از کم 50 مبارک بادی کے پیغامات مزید تحریر کروں (ہر سال ایک)
خدا آپکو سدا سلامت رکھے بابا! اور دکھ کی دھوپ سے محفوظ رکھے۔
ہم کہتے ہیں کہ مولیٰ لجپال سوائے غم حسین علیہ السلام کے کوئی اور غم نہ دے۔
ایسی زندگی جس میں آسانیاں ہی آسانیاں ہوں، اور دوسروں کو بھی وہ ہی عطا کرنے کی توفیق دے، آمیں
بہت بہت جنم دن مبارک ہو آپکو۔
آپکا اپنا بچہ
امر فیاض
سوری ۔۔مجھے زرادیر ہوگئی ۔۔۔۔۔راستے میں گاڑی خراب ہو گئی تھی ، ٹریفک بھی جام تھا۔۔۔۔اور۔۔۔اور۔۔۔چلیں چھوڑٰیں اب میں پہنچ ہی گیا ہوں تو ہمدانی صاحب سالگرہ مبارک اللہ آپ کوصحت کاملہ اور زندگی کی خوشیوں سے نوازے۔۔۔آمین
ناصر بھائی شکر اللہ کا کیک کٹنے سے پہلے آپ پہنچ گئے ہیں ۔۔ ہمیں معلوم تھا کہ آپ کو دیر کیوں ہو رہی ہے ۔۔ دیکھئے ابھی نادیہ بخاری ، روبینہ فیصل ماریہ علی ، زرقا مفتی اور رخسانہ ناز بھی نہیں پہنچی ۔۔ اور سعیدہ آپاکو وینکوور سے اور کویت سے شاہین رضوی کو بھی دیرہو رہی ہے ۔۔ سو ابھی سب انتظا رکریں کہ بابا خود بھی مصر میں ہیں ۔۔ جیسے سب اکٹھے ہوتے ہیں ۔۔ ہم سب مل کر کیک کاٹیں گے ۔۔
صفدر بھائی
آپ کو اپنی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو.
اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین ع کے صدقے میں آپ کو عمرِ خضر عطا فرماےء.
آمین
لیجیے ھم آ گئے آپ سب کو میری جا نب سے سوئیٹ شفیق نفیس پیارے استادِ محترم جناب صفدر ھمدانی صا حب کی سالگرہ مبارک ھو
ھمدانی صا حب کو ھم فیس بک پر وِش کر چکے ھیں ویسے اٹھارہ نومبرمیری سالگرھ ھے
قبلہ ہمدانی صاحب۔
سلام مسنون۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ خدا تعالیٰ آپکا دامن خوشیوں سے بھرا رکھے ۔ آمین۔
نا چیز
محترم ہمدانی صاحب
میری جانب سے سالگرہ پر مبارکبا د قبول کیجیے
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ کی سبھی نیک خواہشات پوری کرے آمین
والسلام
زرقا
بلند معیار عالمی اخبار کے مدیر اعلی محترم و مکرم جناب صفدر رضا ھمدانی صاحب ،کل سنہ و انت طیب۔ اللہ پاک آپ کو عمرخضر عطا فرماۓ۔۔آپ کو اور آپکے اھل خانہ کو خوشیوں بھرا یہ دن بہت بہت بہت مبارک ھو۔۔۔،،،،اللہ پاک آپ کے رزق میں خوب برکت دے ھمیشہ خوش وخرم رکھے۔ صحت و تندرستی عطا فرماۓ آمین ثم آمین ۔۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔نظربد سے محفوظ رکھ
ے۔۔۔ جنم دن کی مبارک سالگرہ مبارک۔۔ میں بھی محترم منظور قاضی کی بات کوکوٹ کرونگی۔۔۔۔آپ سلامت رھیں ھزاربرس۔۔ھر برس کے دن ھوں پچاس ھزار پیاری نگہت بہت شکریہ کہ میرے لیے بھی بہت نفیس اور مزیدار کیک رکھا گیا،، حوش رھو سلامت رھو۔
پیاری نادیہ بخاری سالگرہ مبارک ھو۔۔ اللہ پاک تم کو ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔تمھارے علم میں رزق میں برکت عطا فرماۓ
ھمیشہ خوش رھو۔۔صحت مند رھو۔۔۔۔
یہ پیشگی مبارک باد ھے نادیہ بخاری کے لیے۔۔۔ اور عالمی اخبار کی ٹیم اور اس سے متعلقہ لوگوں کو بھی دل کی اتھاہ گہرایئوں سے نکلی صحت و تندرستی ۔کی رزق میں برکت کی۔علم میں اصافے کی دعایئں،
محترمہ بہن نادیہ بخاری !
آپ کو بھی سالگرہ بہت بہت مبارک
چلیے یہ تو پتہ چل گیا کہ آپ بابا سے ایک دن اور
عالمی اخبار سے 17 دن
چھوٹی ہیں
اللہ کریم آپ کو مع گھروالوں کے ہمیشہ صحت، خوشیوں اور طویل عمر سے نوازے
الٰہی آمین
واہ مناف بھائی کیا کیلکولیشین بنائی ہے ۔ارے نادیہ بتانا تھا نا ۔۔ چلو کوئی بات نہیں ۔۔ بقول مناف بھائی کے آپ بابا سے ایک دن اور عالمی اخبار سے 17 دن چھوٹی ہیں۔۔ نادیہ سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو ۔۔وہ تو بھلا ہو شاہین کا کہ بتا دیا ۔۔ اب شاہین کو کیک سب سے زیادہ ملے گا ۔۔۔ کیوں شاہین ۔۔
محترم جناب سید صفدر علی ہمدانی صاحب
کی
خدمت
میں
بہت بہت
سالگرہ مبارک
Happy birthday to you
بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم۔۔ اللہ کرے ھم سب آنے والے پچاسوں سال تک محترم صفدر صاحب کی اور عالمی اخبار کی سالگرھوں کا جشن مناتے رھیں۔۔ اس کیک پر سب سے زیادہ حق تمھارا ھے کہ ھم سب کو محترم صفدر صاحب کی برتھہ ڈے کا بتا کر انکو مبارکباد دینے کا موقعہ دیا۔۔محترمہ ماہ پارہ صاحبہ میری بہت پسندیدہ نیوز کاسٹر ھیں، اب اس خوشی کے موقعہ پر ان کو اور انکی فیملی کو ھمدانی فیملی کے سب سے اھم فرد جو اپنی ذات میں انجمن ھیں’کی سالگرہ کی مبارک ۔۔ گو اس خانوادے کا ھر فرد مثل آفتاب ھے۔ انشا اللہ کل نادیہ بخاری کی سالگرہ کا کیک بھی کھا یئنگے۔۔ اللہ کرے صرف اور صرف سکھہ مسرتیں اور خوشیوں سے سب کا دامن بھرے اور ۔غم حسن کے سوا کوئ غم نہ ملے۔۔ آمین۔۔ ایک بار پھر سالگرہ مبارک۔
ASSALAMALAIKUM WRB.,
AAP 66 SAAL KEY CHA CHA HAMEED KEE YEH DOVA HAI KAY SAFDAR SAMDANI KO HAMARI UMER LAG JAYE. AUSTIN TEXAS SAY.
AUR SYDNEY SAY DR. ZAKARAYA AND FARIDA LAKHANY NAY MUJHE AAP KEE MAJLIS MEIN LAY AAYE MAIN UNKA MASHKOOR W MAMNOO HO.
ALLAH MUSLIM UMMAH PER REHMAT KEE BARISH KARE. AMEEN.
محترم جناب سید صفدر علی ہمدانی صاحب
بہت بہت
سالگرہ مبارک ھو
آپ جیو ہزاروں سال خوش خوش 🙂
حآضٰ آBڈءٌ حآًّّڈ۔ بھائی آپ نام بھی انگریزی میں لکھ لیجئے ۔۔آپ کو اگر اردو میں مشکل ہو رہی ہے تو ۔۔ آپ کو عالمی اخبار کے بلاگ کی محفل میں خوش آمدید ۔۔ بابا آج واپس آ رہے ہیں ۔۔ انکے لیئے ہم سب کی دعائیں ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم سب کی ان سے محبت ان کا حق ہے ۔۔۔آپ سب سلامت رہیں اور یونہی محبتں اور دعائیں آپس میں بانٹتے رہیں ۔۔آمین
آج 17 نومبر ہے جو لوگ ایک دن پہلے سے اس محفل میں آگئے تھے وہ تو وہ تھے جو کیک کی اور محفل کی تیاری میں آگئے تھے ہم بوڑھے لوگ تو کیک کھانے اور دعائیں دینے آگئے ہیں
تم سلامت رہو پچاس برس،. اس سے زیادہ کی دعا تو ہم خود کو بھی نہیں دیتے ہاں یہ دعا ضروری ہے کہ اللہ آپ کو اور آپ کے اردوں اور حوصلوں کو جوان رکھے اور ہاتھ پاؤں اور کھوپڑی آخر تک چلتی رہے آمین ثم آمین . آپ کی محبتوں کا امین
ارے واہ امین بھائی بھی آگئے لیکن مصباح بھائی کدھر رہ گئے ۔۔ وہ شاید بابا کا انتظا رکررہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ انٹری دیں ۔۔ لو جی ابھی اور انتظار باقی ہے ۔۔
ثنا تم کہاں کہیں کہیں غائب ہو جاتی ہو ۔۔ اتنی غیر حاضریاں ۔۔اچھا سنو ماریہ بھی تو نہیں آئی ابھی تک ۔۔ خداجانے کہاں رہ گئی ہے ۔۔ ابھی فون کرتی ہوں ۔۔ بہت دنوں سے غائب ہے ۔ منظور بھائی آپ کو ماریہ کا کوئی ای میل تو نہیں آیا ۔۔اگر آیا تو ہم سب کے طرف سے ضرور پوچھئے کہ کہاں ہے ۔۔ہم سب اسے مس کررہے ہیں ۔۔
شاھین رضوی صا حبہ اتنی پیا ر ی د عا ئیں بہت شکر یہ آپ کا آپ ھمیشہ خو ش رھیں آمین
عبدالمناف صا حب ارے واہ آپ نے تو کما ل کر دیا میں بے پنا ہ مشکو ر ھو ں آپ کی
نگھت نسیم صا حبہ کیا بتا تی ھمد ا نی صا حب تو مثلِ شمس ہیں اور ھم ٹھر ے بلب اتنی بڑ ی شخصیت کے سا منے ھما ری کیا بسا ط میرے لیے یہ کیا کم ھے کہ ھمد ا نی صا حب نے آپ جیسے بڑ ے لوگوں میں شا مل ھو نے کا مو قع د یا ویسے آج میر ی اور میرے ابو کی ایک سا تھ سا لگرہ ھے آج کیک کا ٹتے ہوے آپ سب کو بھت مس کروں گی آپ بہت شکر یہ
آغا صاحب کی سالگرہ!
قبلہ ناچیز کی طرف سے آپکی سالگرہ پہ دلی مبارک قبول ہو.
اللہ تعالیٰ صحت و سلامتی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا کریں. عالمی اخبار اور ہم سب پر آپکا سایہ سلامت رہے-
بہت سی دعائیں
سائین رحمت
نادیہ آپ کے ابو کو بھی ان کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ پاک ان کا سایہ اپنے اہل خانہ پر ہمیشہ رکھے ۔۔ سنو بلب تو ہو لیکن کتنے واٹ کا یہ نہیں بتایا ۔۔ میں تو موم بتی ہوں نادیہ ۔۔ تم اتنی اچھی ہو کہ گلہ ہو رہا ہے کہ دیر سے کیوں ملی ہو ۔۔۔
شاہین سچ تو یہ ہے کہ آپا ماہ پارہ ہم سب کی پسندیدہ نیوزکاسٹر ہیں اور ہم سب ان کواور، انکی فیملی کو بابا کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں یہ خانوادہ ہمیشہ آباد و شاد رہے ۔۔ آمین
ارے مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ مصباح بھائی بھی آ چکے ہیں ۔۔ دوستو بابا بھی انشاللہ آج مصر سے واپس آ رہے ہیں ۔۔ یہ ان کے لیئے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی ہے ۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پہلے تو حیران ہونگے پھر محبت سے اشکبار ہو جائیں گے ۔۔ اس کے ساتھ مجھے تھوڑی سی ڈانٹ پڑے گی یہ کہتے ہوئے کہ “این این کیا تمہیں اور کوئی کام نہیں تھا “ ۔۔۔ دوستو سچ یہ کہ بابا ہم سب سے جڑی خوشیاں اور غم بانٹنا کبھی نہیں بھولتے ۔۔ بھلا آج ہم ان کی اور ان کے اہل خانہ کی اتنی بڑی خوشی کیسے بھول سکتے تھے ۔۔
نادیہ بتول بخاری صاحبہ اور انکے والدِ محترم کو سالگرہیں مبارک ہوں۔
اللہ ان دونوں کو ہمیشہ صحت اور خیریت کے ساتھ ایسی سا لگرہیں منا نا نصیب کرے۔ آمین
یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ صفدر ھمدانی صاحب کی سالگرہ کے کیک کے ساتھ ساتھ نادیہ بتول بخاری صاحبہ اور انکے والد کی سالگرہ کی مٹھائیاں ہم سب کے منہ میٹھا کررہی ہیں۔
پیاری نادیہ بخاری تم کو اور محترم بخاری صاحب کو سالگرہ کا دن مبارک ھو اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔۔۔اللہ کرے سب کے نصیب میں دکھہ کم ھوں سکھہ خو شی زیادہ ھوں۔۔ بہت پیاری ڈاکٹر نگہت نسیم،،اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔آپ بہت فخر اور احترام سے محترم صفدر ھمدانی صاحب کی شفقت آمیز محبت کا ذکر کرتی ھیں،،بہت اچھا لگتا ھے۔۔
محترم صفدر ھمدانی صاحب گزشتہ دنوں مصر میں تھے، میں بھی 6 سال قاھرہ میں رھی ھوں۔ اھرام مصر کو گھنٹوں تکتی تھی
کیسے لوگ تھے ،جھنوں نے 6 ھزارسال قبل ایسی محیر العقل پیرامڈز بناۓ، ،،۔خیر یہ مصر کا ذکر تو یونہی آگیا۔۔۔نادیہ بخاری واقعی محترم صفدر صاحب مثل الشمس ھیں۔۔تو تم سب بھی نور ھو روشنی ھو۔ خوشبو ھو۔امید ھو۔پھول ھو۔ جگنو ھو تارہ ھو۔۔خوش رھو۔
میرے اچھے بھائ عبدالمناف آپکی سالگرہ کس ماہ ھوتی ھے۔،،۔۔۔۔سویٹ نگہت اتنی مٹھائ کھلا ئ ھے اب کسی نمکین چیز کا بھی اھتمام ھونا چاھیے،
بہن شاہین رضوی صاحبہ !
سلام” علیکِ
پوچھنے کا بہت شکریہ لیکن میں آپ کو اپنی سالگرہ کے بارے میں ہرگز نہیں بتاؤں گا، بس اتنا ہی بتا سکتا ہوں کہ میں عالمی اخبار سے 4 دن، بابا سے 21 دن اور بہن نادیہ بخاری سے 22 دن بڑا ہوں –
فی الحال میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے سہ ماہی رسالہ “پیغامِ نجات” کا عنقریب آنے والا شمارہ آپ تک کس طرح پہنچاؤں ؟ ہمیں اس دفعہ کے شمارے کو آپ کی نظم “رقص ِجنوں” سے مزیّن کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے، الحمد للہ، اس کے علاوہ جناب سیّد مصباح حسین صاحب کا مضمون “تلاشِ افکار” اور جناب اقبال حیدر صاحب(فرانک فرٹ، جرمنی) کے تازہ مرثیہ “اسلام اور حکومت” سے اقتباس بھی اس شمارے کی زینت بنے ہیں، اور جناب صفدر ہمدانی صاحب کا کلام تو ہمارے رسالے کا مستقل حصہ ہوتا ہی ہے –
محتاجِ دُعا
مناف بھائی آپ مجھے اس دفعہ بھی بھول گئے ہیں ۔۔ ۔۔ میں اب خفا ہو رہی ہوں ۔۔ مجھے جلدی سے منا لیں پلیز کہ میں 5 منٹ سے زیادہ خفا نہیں رہ سکتی ۔۔۔
الاخ الغالی عبدالمناف سلامات میں تو ابھی بھی کیلکیولیشن میں مصروف ھوں بس سود وزیاں کا حساب یاد ھے۔اچھا کیا آپ نے اپنی تاریخ میلاد نیہں بتائ۔۔مگر ۔ھم انشا اللہ آپ کو اگلے برس اپنے اندازے سے 28 اکتوبر کو مبارک باد پیش کرنے میں سبقت حاصل کرینگے،آپکے سہ ماھی رسالے پیغام نجات میں رقصں جنوں شامل کرنے کا بہت شکریہ، اور اس کرم نوازی پو آپکی ممنون و مشکور ھوں۔۔آپ کو میرا میلنگ ایڈریس بہت پیاری ڈاکٹر نگہت نسیم سے مل جائیگا۔ ۔بہت ساری کامیابیوں کامرانیوں کی دعا۔ پیغام نجات کے لیے میرا ادبی تعاون ھمیشہ آپکے ساتھہ رھیگا اور ۔۔نگہت اّپکی مسکراھٹ بتارھی ھے کہ آپکی خفگی ختم ھو چکی ھے۔۔۔ ایک پھر محترم صفدرھمدانی۔نادیہ بخاری۔اور بخاری صاحب کو سالگرھوں کی مبارکباد،۔کل عام و انتم بخیر
شاہین اصل میں عالمی اخبار سے جڑے کسی بھی دوست کی تحریرجب بھی کوئی اعزازا کسی جریدے کے لئے مانگتا ہے تو مجھے وہ اعزاز اپنا ہی لگتا ہے ۔۔ ۔۔ وہ تو میں مناف بھائی کو ڈرا رہی تھی ۔۔ ورنہ میں تو 5 منٹ کے بعد ہی مسکرا رہی تھی ۔۔ اب تو باقاعدہ ہنس رہی ہوں ۔۔ کہ ایمرجنسی میں 3 مریض میرا انتظار کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک 7 سال کی بچی بھی ہے جو خود کشی کرنا چاھتی ہے ۔۔ اور میں سوچ رہی ہوں کہ اب کیا سوچوں اور کیا دیکھوں ؟
پیاری نگہت۔۔۔محھے علم ھے جو ڈاکٹرز اپنے 7 سالہ خود کشی پر آمادہ مریضوں کا خوبصورت مسکراھٹ سے استقبال کرتے ھین۔۔ ان میں خود بخود زندگی کی امنگ پیداھو جاتی ھے۔۔۔میں نے تھوڑے عرصہ اسپیشل بچوں کے ساتھہ کام کیا ھے۔۔۔میں ڈاکٹر نیہں مگر خدمت گزاری کے بے پناہ جذبے سے ھمہ وقت سرشار رھتی ھوں۔۔ اف بات کہاں سے کہاں نکل گی۔عزیزتی طبیبہ میرے لیے بھی تو انتہائ اعزاز و فخر و اعزاز کی بات ھے۔۔۔۔۔۔پیاری بہن تمھاری مدھر ھنسی سے میرے اندر بھی جلترنگ سے بج گئے ھیں۔
ساتھہ ساتھہ سوچ رھی ھوں ایسے کیا حالات تھے کہ 7 سال کی معصوم بچی زندگی کے بجاۓ موت کی خواھش کررھی ھے۔کیہي اس کا سبب باربی میںسیسے کا ضرورت سے زیادہ استمعال تم نیہں؟جو ان کے معصوم دماغوں کو سخت نقصان پہنچارھا ھے۔۔۔؟ اللہ دنیا بھر کے بچوں کو سلامت رکھے، آمین
نادیہ بخاری صاحبہ
ہماری طرف سے بھی سالگرہ کی مبارک باد قبول کرئیں ، آپ کے لئے یہ شعر
غموں کی دھوپ سے رکھے خدا تجھے محفوظ
کبھی غروب تبسم کا آفتاب نہ جو
السلام علیکم
بہت بہت مبارک ہو سالگرہ محترم صفدر ہمدانی صاحب کو
اللہ ان کی عمر، علم، عمل اور وقت میں برکت عطا فرمائے . آمین
میں ہیشہ تاخیر کر دیتا ہوں .. اس لئے یہاں بھی تاخیر ہو گئی جس کے لئے معذرت خواہ ہوں
اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے . آمین
اے ھمدم دیرینہ: سالگرھ مئبارک! اللہ کرے زورقلم اور زیادہ!! دعاگو جاوید زیدی
بہن نکہت صاحبہ !
یہ تو بہت ہی اچھا ہوا کہ آپ کی ناراضگی ختم ہوگئی، الحمد للہ، ورنہ اس سات سالہ بچی کے ساتھ ساتھ میرا بھی علاج آپ کے ذمہ ہوتا، اور سڈنی سے برلین اتنی دور ہے کہ آپ کو دیر ہوجاتی اور . . .
آئندہ ایسا سوچیے بھی نہیں –
سید انور ظہیر رہبر صاحب شاھین رضوی صاحبہ منظور قا ضی صاحب نگھت نسیم صاحبہ بہت شکریہ آب تما م سا تھیو ں کا پیاری نگھت نسیم صاحبہ ھم وہ لوگ ھیں جو عا لمِ ارواح میں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے پھر جب دنیا میں آے تو ادھر اُدھر بکھر گئے اور عا لمی اخبا ر کے پلیٹ فا رم پر پھر سے ایک ہو گئے
آپی نگہت نسیم صاحبہ ۔۔۔۔!!
کیک کب کٹے گا،۔۔۔۔میں اتنے دنوں سے میٹھا کھانےکوترس رہا ہوں ۔۔۔۔چینی یہاں نایاب ہے، پھیکی چائے پی پی کر مزاج بھی پھیکا ہونےچلا۔۔جلدی جلدی کیک کاٹیے نا۔۔میں ادھرانتظارمیں سوکھ کر کانٹا ہو رہا ہوں اور آپ تمام احباب کو اٹھکیلیاں سوجھ رہی ہیں ۔۔اب تو محترم ہمدانی صاحب بھی واپس تشریف لے آئے ہیں ۔۔۔۔۔۔
قسم سے میں تومیٹھے کے بغیر شاید مر ہی جاؤں ۔۔ میں خود انتظار میں ہوں ۔۔ بس آج ہم سب نے سویٹ سویٹ ہو جانا ہے ۔۔ نادیہ جیتی رہو ۔۔ خوش رہو اتنی پیاری باتیں کرتی ہو ۔۔ میں نے ایک دن بابا سے کہا کہ جنت میں بھی انشاللہ ہم عالمی اخبار نکالیں گے ۔۔ بابا نے ھنستے ہوئے کہا ہاں کیوں نہیں جہنم کی کوریج تو کرنی پڑے گی ۔۔ تو نادیہ سمیت سب لوگ پلیز اپلائی فار پوزیشنز ۔۔ ۔۔ اس کو کہتے ہیں فاروڈ پلاننگ ۔۔
نگھت نسیم صا حبہ بس اپنی شا گردی میں قبول فرما لیجیے
ارے بھئی ڈاکٹر صاحبہ یہ کیا ہے ناددیہ صحافی ہیں اور آپ انہیں فارورڈ پلاننگ کے تحت اپنے صحافی کے طور پر تیار کررہی ہیں اور اگر میں صحیح سمجھا ہوں آپ جہنم کی کوریج کے لئے انہیں تیار کررہی ہیں تو اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ان کی پوسٹنگ جہنم میں ہو گی تو کیا یہ وہیں رہیں گی نہیں بھئی نہیں….. اللہ نہیں….. آپ اپنا ارادہ بدلیں ایسا تو نہیں ہونا چاہئے ہماری بہت سی دعائیں نادیہ کے لئے ہیں..دنیاوی بھی اور ابھی ایسی جلدی تو نہیں ہے اب اتنی اڈوانس کی ضرورت بھی نہیں ہے کہ ہم سو سال پہلے سے دعا شروع کردیں کہ اللہ انہیں آخرت میں بھی سرخرو کرے آمین ثم آمین آپ سب کی محبتوں کا امین
ارے بھائی آپ لوگ بھی حد کرتے ہیں ۔۔ کیک مجھے نہیں آپ سب کو مل کر کاٹنا ہے ۔ آئیں سب لوگ میرے ساتھ مل کر کیک کاٹیں اور مل کر اپنی خوشیوں کو بانٹیں ۔ آپ سب لوگوں کا ساتھ مجھ فقیر کے لیئے اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہے ۔ میری دعا ہے کہ ہم سب اسی طرح سے مل جل کر ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹتے رہیں
آمین ۔۔۔ لو جی اب سب مل کر سویٹ سویٹ ہو جائیں ۔ ۔۔ واہ جی واہ کیا کیک منگوایا تھا میں نے ۔۔جواب نہیں میرا ۔۔
امین بھائی خدا نہ کرے جو نادیہ جہنم میں بیٹھ کر جہنم کی رپورٹنگ کریں ۔۔۔۔ رپورٹنگ تو کہیں سے بھی ہو سکتی ہے ۔۔ نادیہ ہمارے ساتھ جنت میں بیٹھ کر جہنم کی رپورٹنگ کرے گی ۔۔۔اللہ پاک ہم سب کو اپنی رحمتوں میں رکھے جہاں اس نے ہم سب کو دنیا کی جنتوں میں رکھا ہے وہاں بھی اپنے حبیب کے صدقے میں اپنی رحمتوں میں رکھے ۔۔آمین
پیاری بہن نادیہ بخاری سلامت رھو تمھاری اس معصوم بات سے میں بہت لطف اندوز ھوئ کہ ھم وہ لوگ ھیں جو عا لمِ ارواح میں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے پھر جب دنیا میں آے تو ادھر اُدھر بکھر گئے اور عا لمی اخبا ر کے پلیٹ فا رم پر پھر سے ایک ہو گئے اللہ کرے ھم لوگ د نیا میں جہاں بھی رھیں فکری ھم آھنگی کی بدولت ایک دوسرے کی قلمی رفاقت پر فخر کریں ھم سب دنیا کے مختلف گوشوں میں بیٹھہ کر اپنے پیارے وطن کی خوش حالی سالمیت استحکام کی دعا مانگتے ھیں ۔۔محترم صفدر
رضا صاحب کی اس دعا پر کہ ھم سب اسی طرح ایک دوسرے کے دکھہ سکھہ بانٹتے رھیں آمیں۔ کہتے ھوۓ ۔اور بہت پیاری
ڈاکٹر نگہت کی ۔ اس دعا پر بھی کہ ۔۔اللہ پاک ہم سب کو اپنی رحمتوں میں رکھے جہاں اس نے ہم سب کو دنیا کی جنتوں میں رکھا ہے وہاں بھی اپنے حبیب کے صدقے میں اپنی رحمتوں میں رکھے ۔۔آمین ثم امین اورھاں نگہت کیک بہت ذائقہ دار ھے۔۔ بس اب سب کی سالگرہ پر کیک کا انتظام کرنا تمھاری ذمہ داری ھے