کوئی ہے مجھ جیسا خوش قسمت؟

میرے جیسا بسیار گو اور بسیار نویس بھی کبھی کبھی لفظوں کے معاملے میں تنگ دست ہو جاتا ہے اور یہی کیفیت آج میری ہے۔ کوئی سات دن کے بعد آج 19 نومبر کو رات 11 بجے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے واپس اپنے وطن ثانی لندن پہنچا ہوں تو یہ دیکھ کر آنکھیں نمناک ہو گئی ہیں کہ جس فقیر سے اتنی محبت کرنے والے اور دعائیں دینے والے ہوں اس جیسا خوش قسمت کوئی اور کون ہوگا؟
ڈاکٹرنگہت نیسم صاحبہ کا ذاتی شکریہ تو اس لیئے ادا کرنا تھا کہ میری عدم موجودگی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انہوں نے بالکل اکیلے اخبار کو اس طرح اپ ڈیٹ کیا کہ کسی کو بھی میری عدم موجودگی کا احساس تک نہیں ہوا۔ میں اپنی اور آپ سب کی طرف سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اگر میں یہاں موجود ہوتا تو انہیں کبھی بھی اپنی سالگرہ کی خبر نہ لگانے دیتا کیونکہ یہ اخبار میرا نہیں آپ سب کا ہے۔ آپ میں سے ایک ایک کی سالگرہ کا ذکر ہونا چاہیئے ورنہ کسی کا نہیں۔
خیر اب تیر کمان سے نکل چکا۔ آپ میں سے کس کس کا ذکر کرؤں۔ آپ میں سے ایک ایک فرد نے مجھے اپنی محبت کا مقروض کر دیا ہے اور میں بجا طور پر یہ سوچ رہا ہوں کہ۔۔۔۔کوئی ہے مجھ جیسا خوش قسمت؟

13 thoughts on “کوئی ہے مجھ جیسا خوش قسمت؟”

  1. محترم صفدر ہمدانی صاحب
    السلام علیکم
    بے شک
    یہ محبتیں
    یہ عنایتیں
    یہ نوازشیں
    یہ چاہتیں
    رب کا وہ فضل و کرم ہیں
    جو آپ پر تھا ہے اور انشا اللہ رہے گا
    یقینآ آپ خوش قسمت
    اور ایسے خوش قسمت ہیں
    جس پر آپ کو ناز اور ہمیں فخر ہے
    ہم سمجھتے ہیں
    کہ
    آپ کے ساتھ
    اس نسبت
    اور حوالوں
    سے
    ہم سب بھی
    خوش قسمت اور نازاں ہیں
    جس طرح آپ اپنے
    آپ کو محبتوں کا
    مقروض سمجھتے ہیں
    ہم بھی اپنے آپ کو
    آپ کی عنایت شفقت کرم اور محبت کا
    قرض دار محسوس کرتے ہیں
    رب کریم
    ہمیشہ اسی طرح
    آپ کو
    اپنی عنایتیوں
    اور
    فضل و کرم
    کے سائے میں رکھے (آمین)

  2. اللہ پاک آپ کو ہمیشہ سب کی دعاؤں میں رکھے اور تمنا ہے کہ تمام لوگ آپ کا ساتھ اپنے لیئے اتنا ہی خوش قسمت سمجھیں جتنا آپ ان کے ساتھ کوسمجھتے ہیں ۔۔ بہت ساری دعائیں آپ کے لیئے اور ان دوستو کے لیئے جنہوں نے آپ کو دعاؤں کا تحفہ بھیجا ہے ۔

  3. معروف بلند فکر قلم کار مححق۔مریثہ نگار ادیب و شاعر و ادیب صداکار مدیر اعلی بلند معیار عالمی اخبار آ پکی شفقت آمیز ذات برگد کی ٹھنڈی گھنی مہربان طلسمی چھاوں کی مانند ھے جس کی چھاوں صرف قسمت والوں کو میسر آتی ھے۔اللہ پاک آپ کو عمر خضر عطا فرما‎ۓ۔۔امام جعفرعلیہ اسلام کے صدقہ میں آپکے علم میں اضافہ ھو۔آمین اور پیاری بہن ڈاکٹرنگہت نسیم جس محنت جانفشانی لگن محبت اور عرق ریزی سے کام کرتی ھیں۔۔ اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرماۓ۔اور ھم سب بھی فخر سے کہہ سکتے ھیںکہ۔۔۔۔کوئی ہے ھم جیسا خوش قسمت؟

  4. بابا ہمارا بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔۔کہ بسا اوقات نطق و قلم جواب دینے لگتے ہیں۔ آپ واقعتا خوش قسمت ہیں، کہ اس دور میں سچائی کا علم بلند کرنے میں آپ کو دنیا بھر سے دوستوں کی حمایت و نصرت میسر ہے، اور پھر مہربان خاندان اور انکی محبتوں سے بھرا آنگن۔ خدا یہ سب اپنی امان میں قائم رکھے۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔
    نگہت بہن کی مساعی یقینا قابل تحسین ہیں۔ اخبار اور بلاگ دونوں کو مکمل ذمہ داری سے تنہا چلانا انہی کا کام ہے، جبکہ گھر داری، معاشرت اور ملازمت بھی ہمہ وقت انکے ہمراہ ہیں۔ زندگی کا ہر شعبہ بھر پور۔ اسی کا نام زندگی ہے۔
    لفظوں کی کمی شکار ہوں، اس لئے یہیں رکتا ہوں۔
    نا ثیز

  5. جی ھمدانی صاحب آپ بہت خوش قسمت ہیں پر آپ سے زیادہ ھم ہیں کہ ھمارے پاس آپ ہیں کیا آپ کے پاس یے کویئ صفدر ھمدانی 🙂
    بہت بہت سالگرہ مبارک ایک بار پھر 🙂

  6. بھئی واہ ثنا زبردست سوال کیا ہے ۔۔کیا آپ کے پاس ہے کوئی صفدر ہمدانی ؟

  7. صفدر بھائی الفاظ میرا بھی ساتھ نہیں دے رہے ہیں ۔ بھائی !آپ کیوں انکساری سے کام لیتے ہیں۔ آپ ہیں ہی اس قابل کہ سب لوگ محبت کریں ۔

  8. میں بھی ثنا کا سوال دہراؤں گی
    کیا آپ کے پاس ہے کوئی صفدر ہمٰدانی؟؟؟؟
    اور واقعی ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ اس عہدِ بے بصر میں آپ جیسے صاحبِ علم کے حلقہء تلا مذہ میں
    شامل ہیں.
    اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرماےء.
    آمین.

  9. ھمدانی صاحب آداب
    یہ تو قرآن پاک میں ھے اعما ل کا دارومدار نیتوں پر ھے
    آپ ھما رے لیے مثلِ سا یہ دار درخت ھیں آپ پرو اقعئ مو لا علیہ السلا م کا بہت کرم ہے
    کیو نکہ فرما ن ہے کہ لوگوں کا ابنی حا جتو ں کا آپ کے در پر لانا اللّہ کی طرف سے آپ پر نعمت ھے
    ھم آپ کو ھمیشہ مسکراتے دیکھنا چا ھتے ھیں

  10. جی نگہت جی سوال اچھا لگا تو اب ھم منتظر ہیں حھمدانی صاحب کے جواب کے
    اور ویسے نگہت گی آپ جیسا بھی کوئی نہیں ۔۔۔۔ بہت nice ہیں آپ تو !!
    اب یہ نا سمجھنا یہ مکھن ھے 🙂 بلکہ یہ تو خالص دیسی گھی ھے گائے کا 🙂 🙂
    سدا جیو آپ اور عالمی اخبار شاد باد

  11. ایک گزارش یے کہ ھمدانی صاحب میرا نام sign in نہیں ھو رہا کیا اس کا password بدل دیا ھے یا کیا مسیلہ ھے

  12. میری طرف سے بھی سالگرہ مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح لیٹ لطیف ۔۔۔۔۔۔۔۔خدا آپکو صحت مند ذندگی سے نوازے رکھے ۔۔۔

  13. آج کہتے ہیں کہ میں پیدا ہؤا تھا. امی کہتی ہے کہ اس رات شدید سردی میں زوروں کی بارش پڑ رہی تھی کہ ایک فقیر دروازے پر نئی رلھی (سندھی کی ایک دستکاری) مانگنے لگا! اور وہ بھی نئی…. اس دعا کے ساتھ کہ ایک گھر مین مہمان آ رہا ہے. وہ مہمان تو نہ جانے کون تھا، ہاں البتہ میں پیدا ہوگیا. آج تک اپنے اندر اس مہمان کی تلاش میں اپنی ذات میں گمشدہ رہتا ہوں. رات یہ نظم لکھی. آپ سب کی خدمت میں عرض رکھ رہا ہوں.
    اپنی سالگرہ پر لکھی ایک تازہ نظم
    ……
    ایک نیم روشن کمرہ،
    موم بتی کی دھیمی روشنی!
    جس میں خود کا سایہ بھی ڈراؤنہ لگے!
    ٹیبل پہ پڑا ایک کیک،
    جس پہ بجھی ہوئی چند موم بتیاں،
    تنہائی…
    ایک پرانی کتاب، کہ جس کے اٹھائیسویں صفحے کی آغوش میں،
    کافی وقت پہلے،
    وہ تمہارے پانچ بال پڑے ہیں،
    جو تکیے میں اٹک کر رہ گئے تھے!
    انہیں میں تک رہا ہوں!
    اور خود فریبی میں ان سے باتیں کر رہا ہوں!
    اور رو پڑتا ہوں!
    کہ اچانک جیسے کوئی سنسنا ہٹ سی ہوتی ہے،
    سر گوشی میں جیسے کوئی کہتا ہو:
    “ہیپی برتھ ڈے ٹو یو….”
    اور میں پہلے سے بجھی موم بتیوں پر جھک کر،
    انہیں اپنی پھوک سے جلاتا ہوں!
    اور ایک لمبی سانس لیتا ہوں!
    خود فریبی میں پھر چلا جاتا ہوں،
    دور کسی نیل جھیل کی طرف نکل جاتا ہوں
    تنہا تنہا،
    کائنات میں تحلیل ہوتے
    سگریٹ کے دھوویں کی مانند
    بکھرتا جاتا ہوں
    اور مرتا جاتا ہوں…….!

    (ساحر نے کہا تھا کہ:
    یوں تو دنیا میں ہزاروں نے محبت کی ہے
    کون کہتا ہے کہ صادق نہ تھے جذبے انکے
    مگر ان کے لیے تشہیر کا ساماں نہیں تھا
    کیوں کہ وہ بھی اپنی طرح مفلس تھے،
    میری محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے……..)
    آج شدت سے یہ نظم یاد آرہی ہے……….گستاخی معاف، مولیٰ لجپال عالمی اخبار کو تابندہ شاد و آباد رکھے. آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *